Tag: حکومت

  • حکومت کا سندھ میں زیر زمین گیس ذخیرہ تعمیر کرنے کا فیصلہ

    حکومت کا سندھ میں زیر زمین گیس ذخیرہ تعمیر کرنے کا فیصلہ

    اسلام آباد: جہاں ملک میں گیس کی قلت بڑھ رہی ہے وہیں حکومت اس وسیع خلا کو ختم کرنے کے لیے تقریباً ایک دہائی قبل زیر زمین گیس ذخیرہ کرنے کے منصوبے کو بحال کررہی ہے تاہم اب وفاقی حکومت نے سندھ میں زیر زمین گیس ذخیرہ تعمیر کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

    دستاویز کے مطابق وفاقی حکومت نے انڈر گراؤنڈ سٹوریج بدین کے مقام پر تعمیر کرنے کی تجویز ہے اس منصوبے پر مجموعی طور پر ایک ارب 84 کروڑ 80 لاکھ روپے لاگت آئے گی۔

    دستاویز میں بتایا گیا کہ وفاقی بجٹ میں منصوبے کے لئے 15 کروڑ روپے مختص کرنے کی تجویز  پیش کی گئی ہے۔

    اس کے علاوہ حکومت نے گیس فیلڈز کے 5 کلو میٹر کے اندر علاقوں کو گیس فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے، یہ اقدام سپریم کورٹ کے احکامات کے بعد کیا جا رہا ہے۔

    دستاویز میں کہا گیا ہے کہ اس منصوبے پر 86 کروڑ 90 لاکھ روپے کی لاگت آئےگی، وفاقی بجٹ میں اس منصوبے کے لیے 10 کروڑ روپے رکھنے کی تجویز پیش کی گئی ہے۔

  • حکومت کا تعلیم کے فروغ کے حوالے سے اہم فیصلہ

    حکومت کا تعلیم کے فروغ کے حوالے سے اہم فیصلہ

    اسلام آباد: حکومت نے اسکول نہ جانے والے بچوں کے حوالے سے قومی سطح پر فنڈ قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے یہ فیصلہ پہلی بار کیا جارہا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق بجٹ کو حتمی شکل دی جارہی ہے تاہم بجٹ میں اسکول  نہ جانے والے بچوں کے لیے نیشنل فنڈ فار ایڈریسنگ کرائسز آف آؤٹ آف اسکول چلڈرن کے قیام کی تجویز دی گئی۔

    ذرائع نے بتایا کہ فند میں نیشنل فنڈ فار ایڈریسنگ کرائسز آف آؤٹ آف اسکول چلڈرن کے قیام پر 25 ارب 10 کروڑ روپے لاگت آئے گی۔

    وفاقی حکومت نے 1100 ارب روپے کا ترقیاتی بجٹ تجویز کر دیا

    ذرائع نے بتایا کہ آؤٹ آف اسکول بچوں کے لئے فنڈ مقامی وسائل سے قائم کیا جائے گا، اس کے علاوہ آئندہ مالی سال کے بجٹ میں فنڈ کے لئے بھی 10 کروڑ روپے رکھنے کی تجویز دی گئی ہے۔

    حکام نے اس حوالے سے بتایا کہ ملک میں اسکول نہ جانے والے بچوں کی تعداد 2 کروڑ سے زائد ہے۔

  • حکومت نے اپنے شہریوں کیخلاف طاقت کا کوئی استعمال نہیں کیا، مریم اورنگزیب

    حکومت نے اپنے شہریوں کیخلاف طاقت کا کوئی استعمال نہیں کیا، مریم اورنگزیب

    وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ حکومت نے اپنے شہریوں کیخلاف طاقت کا کوئی استعمال نہیں کیا۔

    وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے گزشتہ دنوں ہونے والے تمام واقعات کے حوالے سے الجزیرہ ٹی وی کو انٹرویو میں بتایا کہ عمران خان کو گرفتار کر کے ہم  نے کوئی ہدف حاصل نہیں کرنا تھا، ان کو نیب نے القادر ٹرسٹ کرپشن کیس میں گرفتار کیا۔

    مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمران خان اور اس کی جماعت نے ہمیشہ ملک کو نقصان پہنچایا، انہوں نے اپنے دور اقتدار میں اپوزیشن کی مقبول لیڈر شپ کو جیلوں میں ڈالا، ایف آئی اے اور نیب کی تحقیقات میں عمران خان کو جواب دینا ہوگا۔

    انہوں نے کہا کہ زمان پارک میں پی ٹی آئی کارکنوں نے پولیس پرپیٹرول بم پھینکے، پتھراؤ کیا، ایک جتھے کی صورت میں پی ٹی آئی کارکنوں نے جوڈیشل کمپلیکس پر حملہ کیا، عمران خان نے ہمیشہ تشدد اور انتشار کی سیاست کو فروغ دیا۔

    وفاقی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ شرپسندوں نے جناح ہاؤس کی تاریخی عمارت کو نشانہ بنایا، شرپسندوں نے عسکری املاک اور تاریخی یادگاروں کو شدید نقصان پہنچایا۔

    مریم اورنگزیب نے کہا کہ ان سب کے باوجود حکومت نے اپنے شہریوں کیخلاف طاقت کا کوئی استعمال نہیں کیا، توشہ خانہ سمیت کئی معاملات میں عمران خان کی کرپشن کے ثبوت موجود ہیں، وہ ہمیشہ ملکی سیاسی قیادت کیخلاف منفی زبان استعمال کرتے رہے۔

    مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ نے اپنی نگرانی میں عمران خان کو پولیس لائن کے مہمان خانے میں بھجوایا، عمران خان، ان کی اہلیہ اور فرحت شہزادی سمیت کئی وزرا کرپشن میں ملوث رہے، سپریم کورٹ نے اپنی نگرانی میں عمران خان کو پولیس لائن کے مہمان خانے میں بھجوایا۔

    انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان نے اپنے دور میں شدید مہنگائی کے تحائف دیے، پی ٹی آئی حکومت نے آئی ایم ایف سے معاہدہ کر کے اس کی خلاف ورزی کی، انہوں نے ملکی ساکھ داؤ پر لگائی، ہمیں تباہ حال معیشت ورثے میں ملی۔

    وفاقی وزیر مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمران خان نے معیشت سے جو کھلواڑ کیا اسکی مثال نہیں ملتی، پاکستان محفوظ ہاتھوں میں ہے۔

  • حکومت کی سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجرل قانون کے خلاف درخواستیں مسترد کرنے کی استدعا

    حکومت کی سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجرل قانون کے خلاف درخواستیں مسترد کرنے کی استدعا

    اسلام آباد : حکومت نے سپریم کورٹ پریکٹس اینڈپروسیجرل قانون کے خلاف درخواستیں مسترد کرنے کی استدعا کردی۔

    تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ اور چیف جسٹس کے اختیارات کے معاملے پر حکومت نے سپریم کورٹ پریکٹس اینڈپروسیجرل قانون کے خلاف درخواستیں مسترد کرنے کی استدعا کردی۔

    وفاقی حکومت نے درخواستوں کےخلاف8 صفحات کا جواب سپریم کورٹ میں جمع کرادیا، جس میں کہا گیا ہے کہ قانون کیخلاف درخواستیں انصاف کے حصول کےعمل میں رکاوٹ ڈالنے کی کوشش ہے۔

    جواب میں کہا ہے کہ درخواست گزاروں کی قانون کوچیلنج کرنے کی نیت صاف نہیں، پارلیمنٹ کے قانون سازی کےاختیارپرکوئی قدغن نہیں، ماسٹرآف روسٹر کے تصور کو قانونی تحفظ حاصل نہیں۔

    قانون سے چیف جسٹس کاآئین کےآرٹیکل 3/184کااختیارریگولیٹ ہوگا، قانون سے عدلیہ کے اختیارات میں کمی نہیں ہوگی۔

    قانون میں آرٹیکل3/184کےاختیارمیں اپیل کا حق دیاگیاہے، آئین کا آرٹیکل 10اےفیئرٹرائل کا حق دیتاہے، آرٹیکل 3/184میں نظرثانی کا اختیاربڑامحدودہے، فیئر ٹرائل کیلئے اپیل کا حق ضروری ہے۔

  • اتفاق ہوچکا ہے کہ ملک میں ایک ہی دن الیکشن میں بہتری ہے، اسحاق ڈار

    اتفاق ہوچکا ہے کہ ملک میں ایک ہی دن الیکشن میں بہتری ہے، اسحاق ڈار

    اسلام آباد: حکومت اور پی ٹی آئی مذاکراتی ٹیم کے درمیان عام انتخابات سے متعلق اہم پیش رفت ہوئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق مذاکرات کا تیسرا دور ختم ہونے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حکومتی مذاکراتی کمیٹی کے سربراہ اسحاق ڈار نے کہا کہ آج مذاکرات کا تیسرا دور تھا جس میں مثبت پیش رفت ہوئی ہے۔

    وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ مذاکرات میں ابھی تک کسی ایک نقطے پر اتفاق نہیں ہوا ہے،الیکشن کب ہونے چاہئیں؟ دونوں جانب سےاپنی اپنی تجاویزدی گئیں۔

    اسحاق ڈار نے کہا کہ مذاکرات میں اتفاق ہوچکا کہ ملک میں ایک ہی دن الیکشن میں بہتری ہے، یہ تجاویز لیکر دونوں فریقین اپنی اپنی قیادت سے مشاورت کرینگے اور بات چیت جاری رکھی جائے گی۔

    اس موقع پر حکومتی مذاکراتی کمیٹی کے رکن یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ آج کی میٹنگ میں اس پر بھی سیر حاصل گفتگو ہوئی کہ جو بھی الیکشن جیتے گا نتائج تسلیم کیے جائیں گے۔

    اس سے قبل مذاکرات کے درمیان جب حکومتی ٹیم نے اپنی تجاویز پی ٹی آئی کمیٹی کے سامنے رکھی تو شاہ محمود قریشی نے مشاورت کے لئے عمران خان سے رابطہ کیا۔

    اسی طرح پی ٹی آئی کی تجاویز پر خواجہ سعد رفیق نے وزیراعظم شہباز شریف اور یوسف رضا گیلانی نے آصف زرداری سے رابطہ کیا اور انہیں پی ٹی آئی کی تجاویز سے متعلق آگاہ کیا۔

  • حکومت کو انتخابات کی طرف آنا ہی پڑے گا، راجہ بشارت

    حکومت کو انتخابات کی طرف آنا ہی پڑے گا، راجہ بشارت

    سابق صوبائی وزیر قانون پنجاب راجہ بشارت نے کہا ہے کہ آخر کار حکومت کو انتخابات کی طرف آنا ہی پڑے گا۔

    سابق صوبائی وزیر قانون پنجاب راجہ بشارت نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان نے سنجیدگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مذاکرات کو تسلیم کیا، حکومت کی جانب سے تاخیری حربے استعمال کیے جا رہے ہیں۔

    سابق وزیر  قانون کو کہنا تھا کہ آخر کاران کو انتخابات کی طرف آنا ہی پڑے گا، ملکی مفاد میں یہی بہتر ہے اور اسی سے استحکام آسکتا ہے، مذاکرات سے کوئی حل نکلتا ہے تو صورتحال تبدیل ہوسکتی ہے۔

    راجہ بشارت کا مزید کہنا تھا کہ سپریم کورٹ نے اپنا حکم جاری کر رکھا ہے، فیصلے کے خلاف حکومت یا اسپیکر نے مقررہ وقت میں اپیل بھی نہیں کی۔

  • حکومت نے 8 ماہ میں کتنا قرضہ لیا؟ رپورٹ جاری

    حکومت نے 8 ماہ میں کتنا قرضہ لیا؟ رپورٹ جاری

    اسلام آباد : اقتصادی امور ڈویژن نے موجودہ دور حکومت کے رواں مالی سال میں لیے گئے قرضوں سے متعلق مکمل رپورٹ جاری کردی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق مالیاتی بحران سے دوچار پاکستان پر ملکی و غیر ملکی قرضوں کا بوجھ مسلسل بڑھتا جارہا ہے، اقتصادی امور ڈویژن (ای اے ڈی) کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ رواں مالی سال جولائی سے مارچ تک پاکستان کو 7.76 ارب ڈالر کا قرضہ ملا۔

    رپورٹ کے مطابق گزشتہ مالی سال کی نسبت اس دوران 5 ارب ڈالر قرضہ کم لیا گیا، گزشتہ مالی سال اسی عرصے میں 12.7 ارب ڈالر قرض ملا تھا۔

    اے ای ڈی کی رپورٹ کے مطابق عالمی مالیاتی اداروں سے 4 ارب 2 کروڑ ڈالر سے زائد کا قرض ملا، مارچ 2023 میں پاکستان کو 35 کروڑ 87 لاکھ ڈالر کا قرض ملا، رواں مالی سال 22 ارب ڈالر سے زائد کے قرض حصول کا تخمینہ تھا۔

    پاکستان کو رواں مالی سال جولائی تا مارچ میں ایشیائی ترقیاتی بینک نے 1ارب 94کروڑ ڈالر قرضہ فراہم کیا، عالمی بینک نے 1 ارب 10 کروڑ ڈالر سے زائد کا قرض دیا، آئی ایم ایف سے پاکستان کو 1ارب 16 کروڑ ڈالر سے زائد کا قرض ملا۔

    اس کے علاوہ سعودی عرب نے پاکستان کو 88 کروڑ ڈالر سے زائد کا قرض دیا، سعودی عرب نے 78 کروڑ ڈالر سے زائد رقم تیل کی سہولت کیلئے دی، سعودی عرب نے 10 کروڑ ڈالر پراجیکٹ فنانسنگ کی مد میں پاکستان کو فراہم کی۔

    رپورٹ میں بتایا گیا کہ جولائی تا مارچ کمرشل بینکوں سے90کروڑ ڈالر کا قرض ملا، نیا پاکستان سرٹیفکیٹ سے 61کروڑ ڈالر سے زائد کی رقم ملی۔

  • گزشتہ حکومت نے ملک کی کریڈیبلٹی کمپرومائز کردی تھی، عائشہ غوث پاشا

    گزشتہ حکومت نے ملک کی کریڈیبلٹی کمپرومائز کردی تھی، عائشہ غوث پاشا

    اسلام آباد: وزیر مملکت برائے خزانہ عائشہ غوث پاشا نے کہا ہےکہ گزشتہ حکومت نے ملک کی کریڈیبلٹی کمپرومائز کردی تھی۔

    اسپیکر راجہ پرویز اشرف کی زیر صدارت قومی اسمبلی کا اجلاس ہوا، جہاں وزیر مملکت خزانہ عائشہ غوث پاشا نے کہا کہ گزشتہ حکومت نے ملک کی کریڈیبلٹی کمپرومائز کردی تھی، جس کی وجہ سے ہمیں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

    عائشہ غوث پاشا کا کہنا تھا کہ ہمیں اسی وجہ سے آئی ایم ایف سے اسٹاف لیول معاہدے کیلئے ماضی سے ہٹ کر شرائط ماننا پڑ رہی ہیں، دوست ممالک مدد کیلئے آگے آرہے ہیں۔

    عائشہ غوث پاشا نے مزید بتایا کہ سعودی عرب اوریو اے ای سے بھی توقعات وابستہ ہیں، امید ہے دوست ممالک کی مدد سے مسائل پر قابو پالیں گے۔

  • حکومت کا عمران خان کے خلاف دہشت گردی کے مقدمات پر اعلیٰ سطحی جے آئی ٹی بنانے کا فیصلہ

    حکومت کا عمران خان کے خلاف دہشت گردی کے مقدمات پر اعلیٰ سطحی جے آئی ٹی بنانے کا فیصلہ

    اسلام آباد : وفاقی حکومت نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف دہشت گردی کے مقدمات پر اعلی سطحی جے آئی ٹی بنانے کا فیصلہ کرلیا، جے آئی ٹی سات دن میں رپورٹ پیش کرے گی۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نے دہشت گردی سے متعلق مقدمات کی تحقیقات کے لئے اعلی سطحی جے آِئی ٹی تشکیل دینے کا فیصلہ کرلیا۔

    جے آئی ٹی کا اقدام گزشتہ روز اتحادی جماعتوں کے اجلاس کے فیصلے کی روشنی میں کیا گیا، جے آئی ٹی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی پارٹی کے کارکنوں پر درج مقدمات کی انکوائری کرے گی۔

    ہائی پاورڈ مشترکہ تحقیقاتی ٹیم بنانےکی سمری تیار کرلی گئی ہے ، وزارت داخلہ جے آئی ٹی کی تشکیل کی سمری آج وزیراعظم کو بھجوائے گی۔

    جے آئی ٹی میں وزارت داخلہ، پولیس کے سینئر افسر اور حساس اداروں کے افسران شامل ہوں گے، جے آئی ٹی سات دن میں تحقیقاتی رپورٹ پیش کرے گی۔

    جے آئی ٹی گزشتہ ہفتہ عدالتوں میں عمران خان کی پیشی کے موقع پر پیدا شدہ صورتحال کاُ جائزہ لینے کے علاوہ پولیس اور دریگر فورسز کے خلاف پی ٹی آئی کارکنوں کی جانب سے کارروائیوں کی بھی تحقیقات کرے گی ۔

    جے آئی ٹی جوڈیشل کمپلیکس اسلام آباد میں پولیس پر تشدد کی تحقیقات کرے گی اور ریاستی اداروں کے خلاف عوام کو اکسانے، تشدد پر بھڑکانے کے ذمہ داروں کو تعین کرے گی۔

    جے آئی ٹی کی رپورٹ کی روشنی میں حکومت کی جانب سے مزید قانونی کارروائی کا فیصلہ کیا جائے گا۔

  • ریاست کا پہلا اصول عوام ہے اور عوام کو حکومت نے تباہ و برباد کر دیا، شیخ رشید

    ریاست کا پہلا اصول عوام ہے اور عوام کو حکومت نے تباہ و برباد کر دیا، شیخ رشید

    راولپنڈی : عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ ریاست کا پہلا اصول عوام ہے اور عوام کو حکومت نے تباہ و برباد کر دیا۔

    عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے ٹوئٹ میں لکھا کہ 6 ارب ڈالرکی یقین دہانی نہیں مل رہی، یہ آئی ایم ایف سے خاک معاہدہ کرینگے، 50 فیصد ملک میں مہناگئی بڑھا دی، اسحاق ڈارکی تقریرکو قوم کے سامنے رکھا جائے۔

    عوامی مسلم لیگ کے سربراہ کا کہنا تھا کہ بھوکے مرجائیں گے قومی اثاثوں پر سمجھوتہ نہیں کریں گے، ان کے ریلیف دینےکا نام عوام کو تکلیف دینا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ دیوالیہ ریاست کو کیا اور کہتے ہیں سیاست داؤ پر لگادی ہے، ریاست کا پہلا اصول عوام ہے اور عوام کو حکومت نے تباہ و بربادکردیا، عوام قومی سلامتی پرکوئی سمجھوتہ نہیں کرےگی۔

    دوسری جانب مری کیس میں عدالت پیشی پر میڈیا سےگفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ حکومت نےکیس میں ضمانت منسوخی کی درخواست دی ہے، یہ جھوٹ پر مبنی ایف آئی آر ہے، یہ شکست خوردہ حکومت ہے۔

    شیخ رشید کا کہنا تھا کہ قوم نے کہا ہم جان دے دیں گے دباؤ میں نہیں آئیں گے، مجھے امید ہے مثبت فیصلہ آئیگا، میرے پیسے ، فون اور قیمتی چیزیں ان کے پاس ہیں واپس دلوائی جائیں، جج صاحب نےکہا ہے آپ درخواست دیں سارا سامان واپس دلو ا دیتا ہوں۔