Tag: حکیم شاہ نذیر

  • بالوں کو گرنے سے روکنا بہت آسان، صرف ایک ہفتے میں

    بالوں کو گرنے سے روکنا بہت آسان، صرف ایک ہفتے میں

    ہر سال موسم سرما کے آغاز سے ہی عام لوگوں کی طرح شوبز سے منسلک افراد بھی بال گرنے کے مسئلے سے پریشان دکھائی دیتے ہیں۔

    موسم سرما جہاں اپنے ساتھ نزلہ زکام جیسی بیماریاں لاتا ہے وہیں سردیوں میں سر کے بالوں کا گرنا بھی ایک اہم مسئلہ تصور کیا جاتا ہے۔

    اس حوالے سے اے آر وائی نیوز کے پروگرام باخبر سویرا میں معروف حکیم شاہ نذیر نے دیکھنے والوں کو بالوں کی حفاظت پر دھیان دینے کی ضرورت پر زور دیا۔

    انہوں نے کہا کہ نہانے یا سر میں تیل لگانے کے بعد کنگھی کرنے سے اکثر بال ہمارے ہاتھوں میں آجاتے ہیں، جسے دیکھ کر یقیناً ہر انسان افسردہ اور تشویش میں مبتلا ہوجاتا ہے۔

    بالوں کا گرنا ’ایلوپیشا‘ نامی بیماری کے نام سے جانا جاتا ہے، یہ کھوپڑی پر یا جسم کے کسی اور حصے میں ہوسکتا ہے، بالوں کا گرنا مردوں اور عورتوں دونوں میں عام ہے اور یہ ایک قابل علاج مسئلہ ہے، کئی وجوہات بالوں کے گرنے کا سبب بن سکتی ہیں۔

    اس موقع پر حکیم شاہ نذیر نے گرنے والے بالوں کی نشونما کیلیے ایک نسخہ بیان کیا جس کا بنانا بھی آسان اور اس کے استعمال کا طریقہ بھی بہت آسان اور سادہ ہے۔

    انہوں نے بتایا کہ کسی بھی پنساری کی دکان سے آدھا پاؤ 12 بیجوں کا تیل جسے روغن بارہ تخم بھی کہتے ہیں، وہ لینا ہے۔ اس کے ساتھ تِل کا تیل بھی آدھا پاؤ، اور مہندی کے بیجوں کا تیل 30 گرام کے علاوہ لیں۔

    اسکے علاوہ ایک لکڑی کا نام پکھان بید ہے اس کا تیل بھی 30گرام اور ساتھ ہی روغن زلف دراز بھی 30 گرام لیں۔ بال چھڑ کے ایک بیج کا ٹکڑا بھی لیں۔

    اس کے علاوہ اشنا بوٹی یا پتھر کا پھول یاک چمچ لیں اور اب ان تمام اشیاء کو مکس کرکے رکھ لیں۔ یہ تیل ہفتے میں 3 مرتبہ لگائیں اور بعد میں کسی اچھے صابن یا شیمپو سے بال دھولیں۔

  • خالص اور جعلی شہد کی پہچان کا آسان گھریلو طریقہ

    خالص اور جعلی شہد کی پہچان کا آسان گھریلو طریقہ

    حکیم شاہ نذیر نے خالص اور جعلی شہد کی پہچان کا آسان سا گھریلو نسخہ بتاتے ہوئے کہا ایک چمچ شہد لے کر ایک گلاس دودھ میں ڈالیں ، اگر دودھ پھٹ جائے تو شہد نقلی ہے۔

    آج کل نزلہ، زکام،کھانسی سمیت دیگر وائرل انفیکشن بہت عام ہیں اور بدلتے موسم کےباعث پھیلنے والےامراض سے بچے اور بڑے سب ہی متاثر ہورہےہیں۔

    سردیوں میں اس قسم کی وبائی بیماریوں سے بچنے اور جسمانی صحت کو تر وتازہ رکھنے کے لیے خالص شہد کا استعمال انتہائی فائدے مند ہے، شہد ایک بہترین اینٹی آکسیڈنٹ ہے، جس میں پروٹین ، نامیاتی ایسڈز، شکر اور دیگرمرکبات شامل ہیں اور اس کا اسی فیصد حصہ مٹھاس پر مبنی ہوتا ہے۔

    صدیوں سے بطور دوا استعمال ہونے والا شہد ایک غذا بھی ہے اور مختلف امراض کے علاج کے ساتھ ساتھ شہد جلد اور بالوں کے لیے بھی بے حد مفید ہے۔

    یوں تو شہد ہرعمرکے افراد کےلیے فائدے مند ہے تاہم طبی ماہرین ایک سال سے کم عمر بچوں کےلیے شہد کا استعمال نہ کرنے کا مشورہ دیتے ہیں۔

    اے آر وائی نیوز کے پروگرام باخبر سویرا میں حکیم شاہ نزید نے شہد کے استعمال کے حوالے سے مفید مشورے دیئے، انھوں نے سردیوں میں کھانسی سے نجات کے لئے نسخہ بتاتے ہوئے کہا کہ فلفل دراز لے لیں ، فلفل دراز ایک کالی مرچ کی قسم ہوتی ہے اور لمبی ہوتی ہے۔

    حکیم شاہ نزید نے بتایا کہ فلفل دراز لے کر اسے باریک پاؤڈر بنالیں اور اس کی ایک چٹکی ایک چمچ شہد میں ملاکر روزانہ ایک بار کھائیں ، اس سے ہر قسم کی کھانسی ختم ہوجائے گی ساتھ ہی بلغم اور ریشہ بھی ختم ہوجائے گا۔

    حکیم شاہ نذیر نے خالص اور جعلی شہد میں فرق جاننے کا گھریلو نسخہ بتاتے ہوئے کہا جن لوگوں کو اصلی شہد کی پہچان کرنی ہوں، اس کے لئے ایک چمچ شہد لے کر ایک گلاس دودھ میں ڈالیں ، اگر دودھ پھٹ جائے تو شہد نقلی ہے کیونکہ اگر شہد چینی یا کسی اور چیز سے تیار کیا جاتا ہے تو اس کو صاف کرنے کے لئے پھٹکری ڈالی جاتی ہے اور پھٹکری دودھ پھاڑ دیتی ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ اگر آپ کو عام طور پر سانس لینے میں مشکل ہورہی ہے تو ایک چمچ شہد میں ایک گلاس گرم پانی میں ملاکر روزانہ پیئیں، اس سے قوت مدافعت بہتر ہوگی ، سینے کا بلغم صاف کرنے میں بھی مدد ملے گی ساتھ ہی معدے اور جگر سے جڑے امراض کے لئے بھی فائدے مند ہیں۔

    حکیم شاہ نذیر نے پٹھوں کے درر سے نجات کے لئے نسخہ بتاتے ہوئے کہا کہ روزانہ ایک چمچ شہد پی لیا کریں، یہ درد دور کرنے میں انتہائی مقید ہے۔

    انھوں نے بتایا کہ بہت سے لوگ شہد کا زیادہ استعمال کرتے ہیں ، جو نقصان دہ ہے ، 20 گرام یعنی (ایک ٹیبل اسپون ) سے زیادہ شہد استعمال نہ کریں، اگر 20 گرام سے زیادہ استعمال کریں گے تو یہ جسم میں سستی پیدا کرے گی۔