Tag: حیدرآباد ریلوے اسٹیشن

  • حیدرآباد ریلوے اسٹیشن بڑی تباہی سے بال بال بچ گیا

    حیدرآباد ریلوے اسٹیشن بڑی تباہی سے بال بال بچ گیا

    حیدرآباد ریلوے اسٹیشن بڑی تباہی سے بال بال بچ گیا، اسٹیشن پر چند گھنٹے میں 2 ٹرینیں پٹری سے اترنے کے واقعات پیش آئے جس کے بعد انتظامیہ فوری حرکت میں آگئی۔

    اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق کراچی سے راولپنڈی جانے والی پاکستان ایکسپریس کی ایک بوگی پٹری سے اتری واقعے کے باعث اپ ٹریک عارضی طور پر بند ہوا۔

    ریلوے کا تکنیکی عملہ فوری طورپر موقع پر پہنچا اور مرمتی کام شروع کردیا بعد ازاں ایک مال بردار ٹرین کی 3بوگیاں بھی حیدرآباد اسٹیشن پر پٹری سے اتریں۔

    ذرائع کے مطابق حیدرآباد ریلوے اسٹیشن پلیٹ فارم نمبر ایک پر مال گاڑی کی بوگیاں اتری ہیں مال گاڑی کی بوگیوں دو بوگیوں نے پلیٹ فارم کے بڑے حصے کو اکھیڑ دیا بوگیاں پٹری سےاترنے کی وجہ سے ریلوے لائن کا بڑا حصہ بھی اکھڑ گیا۔

    کراچی سے راولپنڈی جانے والی پاکستان ایکسپریس کی اکانومی کلاس کی بوگی پٹری سے اتر گئی،ذرائع کا کہنا ہے کہ بوگی پٹری سے اترنے کے حادثے میں تمام مسافر محفوظ ہیں۔ پاکستان ایکسپریس کی بوگی پٹری سے اترنے سے اپ ٹریک بلاک ہوگیا۔

    واقعے کی اطلاع ملتے ہی ڈی ایس کراچی محمود الرحمان لاکھو نے حیدرآباد پہنچ کر صورتحال کا جائزہ لیا اور خود بحالی کے کام کی نگرانی کی۔

    ڈی ایس کراچی محمودالرحمان نے میڈیا سے گفتگو کرتیے ہوئے بتایا کہ دونوں ریل گاڑیاں منزل کی جانب روانہ ہوچکی ہیں، ریلوے انتظامیہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے ہمہ وقت تیار ہے۔

  • ٹرین میں اے سی خراب ہونے پر مسافروں نے گارڈ کی پٹائی کر دی

    ٹرین میں اے سی خراب ہونے پر مسافروں نے گارڈ کی پٹائی کر دی

    کراچی: لاہور سے کراچی آنے والی ٹرین میں اے سی خراب ہونے پر مسافروں نے گارڈ کی پٹائی کر دی۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور سے کراچی آنے والی کراچی ایکسپریس کی بوگی کا اے سی خراب ہوا تو شدید گرمی میں مسافر آپے سے باہر ہوگئے، مسافروں نے تلخ کلامی کے بعد کنڈیکٹر گارڈ لال ڈنو کو تشدد کا نشانہ بنایا۔

    ریلوے ذرائع نے بتایا کہ تشدد سے کنڈکٹر کی تشدد سے چلتی ٹرین میں طبیعت خراب ہو گئی، ریلوئے عملے نے حیدرآباد ریلوے اسٹیشن فون کر کے ایمبولینس کا انتظام کرایا۔

    ریلوے ذرائع کا کہنا ہے کہ کنڈیکٹر نے حیدرآباد ریلوے تھانے میں تشدد کے خلاف ایف آئی آر کے درج کرنے کی درخواست دے دی، کنڈیکٹر گارڈ کی درخواست پر ایف آئی آر درج کرنے میں تاخیر کی جا رہی ہے۔

  • چلتی ٹرین میں واردات، موبائل اڑا کر چور ٹرین سے کود گیا

    چلتی ٹرین میں واردات، موبائل اڑا کر چور ٹرین سے کود گیا

    حیدرآباد: چلتی ریل گاڑیوں میں بھی وارداتیں ہونے لگیں، ایک چور نے آج ریل میں ایک مسافر کا موبائل فون چرایا اور چلتی ریل سے کود گیا، تاہم گرفتار ہونے سے نہ بچ سکا۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق تھانہ ریلوے پولیس حیدرآباد نے ایک کارروائی میں چلتی ٹرین سے موبائل فون چوری کرنے والے ایک شخص قاسم عرف قاسو ولد منظور کو گرفتار کر لیا ہے، ملزم حیدرآباد میں چلتی ٹرین سے چوری کے بعد اتر کر بھاگنے کی کوشش کر رہا تھا۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ حیدرآباد ریلوے اسٹیشن پلیٹ فارم نمبر 2 پر شالیمار ایکسپریس آ کر رکی تھی، اپنے مقررہ اسٹاپ کے بعد جب وہ روانہ ہو گئی تو اس دوران ایک لڑکا چلتی ٹرین سے کود کر تیز تیز قدموں سے حالی روڈ کالونی کی طرف جانے لگا۔

    رپورٹ کے مطابق ریلوے اسٹیشن پر جرائم کی روک تھام کے سلسلے میں اس وقت تھانہ ریلوے پولیس حیدرآباد کے ایس ایچ او خالد محمود صائم اہل کاروں کے ساتھ موجود تھے۔

    چلتی ٹرین سے اترنے والے لڑکے پر پولیس اہل کاروں کو شک گزرا تو انھوں نے اسے روک لیا، ریل سے اترنے کی وجہ دریافت کی گئی تو وہ پریشان ہو گیا اور ٹال مٹول کرنے لگا، جس پر اہل کاروں نے اس کی جامہ تلاشی لی۔

    پولیس کے مطابق لڑکے کی قمیض کی جیب سے ایک موبائل فون ٹچ اسکرین انفینکس اسمارٹ بلیک کلر برآمد ہوا، لڑکے سے موبائل فون کے بارے میں پوچھا گیا تو اس نے ادھر کی ادھر کی باتوں کے بعد آخر کار تسلیم کر لیا کہ اس نے ایک بوگی سے چوری کیا ہے۔

    پولیس نے ملزم قاسم کو اس کا جرم قابل دست اندازی پولیس زیر دفعہ 379 ت پ کے مطابق گرفتار کیا اور ملزم کے خلاف تھانہ ریلوے پولیس حیدرآباد میں مقدمہ نمبر 28/2020 درج کر لیا۔