Tag: حیدرآباد

  • حیدرآباد میں 2 سر اور 3 پاؤں والے غیرمعمولی بچے کی پیدائش

    حیدرآباد میں 2 سر اور 3 پاؤں والے غیرمعمولی بچے کی پیدائش

    حیدرآباد کے مقامی اسپتال میں غیر معوملی بچے کی پیدائش ہوئی ہے، ڈاکٹرز نے بتایا کہ بچے کے 2 سر اور 3 پاؤں موجود ہیں۔

    ٹنڈو عالم مری کی رہائشی خاتون نے ہیرآباد کے اسپتال میں بچے کو جنم دیا، مذکوہ بچہ نارمل بچوں سے مختلف ہے، اس کے 2 سر اور 3 پاؤں ہیں، والد امان اللہ نے بتایا کہ ایسا بچہ ہمارے خاندان کا پہلا بچہ ہے۔

    ڈاکٹر حنیف میمن نے بتایا کہ بچے کو سانس لینےمیں تکلیف ہورہی ہے، بچے کا والد غریب ہے، علاج کیلئے پیسے بھی نہیں ہیں۔

    اس سے قبل اسی سال مارچ میں حیدرآباد میں چار پیروں اور ہاتھ والے ایک بچے کی پیدائش ہوئی تھی جو اپنی نوعیت کا پہلا منفرد کیس تھا۔

    حیدرآباد کے ایک نجی اسپتال میں مقامی رہائشی خاتون نے زچگی کے دوران اس بچے کو جنم دیا تھا جس کی اطلاع جنگل کی آگ کی طرح شہر میں پھیل گئی اور کافی لوگ اسے دیکھنے کے لیے آئے۔

    ذرائع محکمہ صحت کا کہنا تھا کہ بچے کی پیدائش آپریشن کے ذریعے ہوئی، جس میں دو ہاتھ اور دو پیر اضافی ہیں جنھیں ماہر سرجن اور ڈاکٹرز نے سرجری کے بعد جسم سے علیحدہ کر دیا ہے، ماں اور بچے دونوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

    ڈاکٹرز نے بتایا تھا کہ ماں کے رحم میں جڑواں بچوں کی تخلیق ہو رہی تھی تاہم طبی پیچیدگیوں کی وجہ سے ایک بچے کی تخلیق ادھوری رہ گئی جس کے باعث ایسا ہوا۔

  • بجلی کی بند ش اور شدید گرمی سے  شہری دم توڑ گیا

    بجلی کی بند ش اور شدید گرمی سے شہری دم توڑ گیا

    حیدرآباد میں 5 دن سے بجلی کی بندش اور شدید گرمی سے شہری دم توڑ گیا۔

    یہ افسوسناک واقعہ سندھ کے دوسرے بڑے شہر حیدرآباد کے اللہ داد چنڈ گوٹھ میں پیش آیا جہاں شدید گرمی اور بجلی نہ ہونے کی وجہ سے شہری انتقال کرگیا۔

    علاقہ مکینوں کے مطابق علاقے کی بجلی 5 روز سے بند ہے، گرمی سے انتقال کرنیوالے شہری کے غسل کیلئے پانی بھی نہیں تھا، میت کے غسل کیلئے پانی خرید کر بندوبست کیا گیا۔

    علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ بلوں کی پوری ادائیگی کے باوجود بجلی نہیں ملتی، شدید گرمی میں لوڈشیڈنگ کا دُہرا عذاب جھیلنا ناممکن ہے۔

    واضح رہے کہ اس شدید گرم موسم کے دوران بھی بجلی کی اعلانیہ اور غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے ، بجلی کی لوڈ شیڈنگ سے صارفین کو سخت مشکلات کا سامنا ہے۔

  • اونٹ کے بعد گدھے کی ٹانگ بھی کاٹ دی گئی، ملزم گرفتار

    اونٹ کے بعد گدھے کی ٹانگ بھی کاٹ دی گئی، ملزم گرفتار

    حیدرآباد: گدھے کی گدھے سے لڑائی کے بعد مالک نے غصے میں دوسرے گدھے کی ٹانگ کاٹ دی۔

    تفصیلات کے مطابق سندھ کے علاقے ضلع سانگھڑ میں اونٹ کی ٹانگ کاٹنے کے بعد ایک اور جانور پر ظلم ڈھا دیا گیا، یہ واقعہ سندھ کے دوسرے بڑے شہر حیدر آباد میں پیش آیا، جہاں گدھوں کی لڑائی میں مالک نے دوسرے گدھے کی ٹانگ کاٹ دی۔

    پولیس کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ واقعہ سیری کے علاقے میں گزشتہ روزپیش آیا، ملزم گدھا گاڑی چلاتا ہے، راستے میں لڑائی پر گدھے کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا، ملزم میر رند کو گرفتار کر کے عدالتی حکم پر جیل بھیج دیا گیا۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روز سندھ کے علاقے سانگھڑ میں بااثر افراد نے اونٹ کی ٹانگ کاٹ دی لیکن پولیس نے سب کچھ جانتے ہوئے بھی بااثر وڈیرے کے خلاف مقدمہ درج کرنے کے بجائے نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔

    بعد ازاں وزیرا علیٰ سندھ مراد علی شاہ نے معاملے کا نوٹس لے لیا جب کہ پولیس نے مقدمہ درج کرکے 5 افراد کو حراست میں لے لیا تھا۔

  • جڑواں بچے آٹھویں منزل سے پھینکنے کے بعد خاتون خود بھی کود گئی

    جڑواں بچے آٹھویں منزل سے پھینکنے کے بعد خاتون خود بھی کود گئی

    حیدرآباد: بھارت میں ایک خاتون نے اپنے جڑواں بچے آٹھویں منزل سے نیچے پھینک دیے، اور پھر خود کشی کر لی۔

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سکندرآباد میں ایک افسوس ناک واقعہ پیش آیا ہے، جس میں ایک خاتون نے اپنے جڑواں بچوں ڈیڑھ سالہ نتیا اور نیدرش کو اپارٹمنٹ کی آٹھویں منزل سے نیچے پھینکنے کے بعد اسی عمارت سے نیچے چھلانگ لگا کر خود کشی کر لی۔

    پولیس حکام کہنا ہے کہ واقعے میں کوئی بھی زندہ نہ بچ سکا، اور موقع ہی پر تینوں کی موت واقع ہو گئی، یہ واقعہ تلنگانہ کے دارالحکومت حیدرآباد کے جڑواں شہر سکندرآباد میں پیش آیا۔

    خود کشی کرنے والی 21 سالہ سوندریا کے والدین بھی اسی اپارٹمنٹ میں رہائش پذیر تھے، انھوں نے انکشاف کیا کہ سوندریا کو اس کا شوہر گنیش جہیز کے لیے مسلسل ہراساں کر رہا تھا، جس پر اس نے یہ انتہائی قدم اٹھا لیا۔

    والدین کی شکایت پر پولیس نے گاندھی نگر پولیس اسٹیشن میں مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔

  • افسوسناک واقعہ، بچے نے حادثاتی طور پر مچھر مار دوا پی لی

    افسوسناک واقعہ، بچے نے حادثاتی طور پر مچھر مار دوا پی لی

    حیدرآباد: بھارتی شہر حیدر آباد میں ایک افسوس ناک واقعہ پیش آیا ہے جس میں ایک بچے نے حادثاتی طور پر مچھر مار دوا پی لی اور وہ جاں بحق ہو گیا۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق حیدر آباد کے چندا نگر، تارا نگر میں ہفتہ کے روز مچھر مار دوا پینے سے ایک 15 ماہ کے لڑکے کی موت واقع ہو گئی۔

    رپورٹس کے مطابق ذاکر نامی بچہ گھر میں اکیلا کھیل رہا تھا کہ اس دوران اس نے ماسکیٹو لیکویڈ پی لیا۔

    والدین نے ذاکر کو بیڈ روم میں نیم بے ہوشی کی حالت میں پایا تو اسے فوری طور پر قریبی اسپتال پہنچایا گیا، لیکن اس کی جان نہیں بچائی جا سکی اور دوران علاج انتقال کر گیا۔

    چندا نگر پولیس کا کہنا تھا کہ واقعے سے متعلق تحقیقات کی جا رہی ہے۔

  • حیدرآباد میں پیپلز بس سروس کا باقاعدہ آغاز کب ہوگا؟ شرجیل میمن نے بتا دیا

    حیدرآباد میں پیپلز بس سروس کا باقاعدہ آغاز کب ہوگا؟ شرجیل میمن نے بتا دیا

    کراچی: صوبائی وزیر اطلاعات شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ حیدرآباد میں پیپلز بس سروس کا باقاعدہ آغاز اس ماہ میں ہوجائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اطلاعات وٹرانسپورٹ سندھ شرجیل انعام میمن نے پیپلز بس سروس سے متعلق سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے۔

    جس میں انہوں نے لکھا کہ پیپلزبس سروس کوپورےصوبےمیں وسعت دی جا رہی ہے، اب حیدرآباد کے شہری پیپلز بس سروس سے سفر کر سکیں گے۔

    شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ اب ہر شہری بہترین سفری سہولت سے فائدہ اٹھا سکے گا، اس ماہ میں حیدرآباد میں پیپلز بس سروس کا باقاعدہ آغاز ہوجائے گا۔

    وزیر اطلاعات وٹرانسپورٹ شرجیل انعام میمن نے مزید بتایا کہ پہلے روٹ  کیلئے حیدرچوک سے ہٹڑی پولیس اسٹیشن کا انتخاب کیا گیا، حیدرآباد میں روٹ پر15بس اسٹاپ بنائے جائیں گے۔

  • حیدرآباد: سات سالہ بچی کا قتل، پولیس کی چچی سے تفتیش

    حیدرآباد: سات سالہ بچی کا قتل، پولیس کی چچی سے تفتیش

    حیدرآباد: سندھ کے شہر حیدرآباد کے علاقے لطیف آباد نمبر دس میں چھ سالہ  بچی کے قاتل کی تلاش جاری ہے۔ اس ضمن میں چچی  اور اس کی سے تفتیش کی گئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق حیدرآباد کے علاقے لطیف آباد نمبر دس میں چھ سال کی بچی کو قتل کردیا گیا، ارمش گزشتہ روز گھر سے کھیلنے نکلی اور واپس نہ لوٹی، اغوا کار قتل کرکے لاش گھر کے باہر پھینک گئے۔

    پولیس نے شک ظاہر کیا ہے کہ بچی کی چچی نے اسے قتل کیا اور  اس کی ماں نے لاش کو ٹھکانے لگایا۔

    والدین کی اکلوتی اولاد ارمش درندوں کے ہاتھوں زندگی گنوا بیٹھی، سی سی ٹی وی فوٹیج میں برقع پوش کو بیگ کے ساتھ گلی میں دیکھا جاسکتا ہے جس نے ایک طرف بیگ رکھا، گلی کا جائزہ لیا پھر واپس آکر بیگ خالی کیا۔

    بچی کے بہیمانہ قتل پر والد نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ روز چھ بجے یہ واقعہ ہوا ہے، بچوں کے ساتھ گلی میں کھیل رہی تھی ویڈیو سے ظاہر ہورہا ہے کہ کسی نے اغوا کرنے کے بعد قتل کیا ہے، میری معصوم ارمش چلی گئی اب کبھی واپس نہیں آئے گی۔

    بچی کے دادا کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز ساڑھے پانچ بجے بچی گلی میں کھیل رہی تھی اسے گھر کے باہر سے ہی اغواء کیا گیا، ارمش گھر نہیں آئی تو اسے ڈھونڈا تاہم وہ نہ ملی جس کے بعد پولیس سے رجوع کیا گیا۔

    پولیس ذرائع کے مطابق قتل میں گھر کا کوئی فرد ملوث ہوسکتا ہے اس لیے گھر والوں سے پوچھ گچھ ہورہی ہے، سی سی ٹی وی فوٹیج ایک گھنٹہ پہلے کی ہے، واقعے کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

     ابتدائی پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق بچی کی موت دم گھٹنے کے سبب ہوئی ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق بچی کی ہلاکت میں کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ہے، چچی اور بچی ایک ہی مکان میں رہتے ہیں ارمش کی چچی سے صرف پوچھ گچھ کی گئی تھی حراست میں نہیں لیا گیا۔

  • حیدرآباد : خاتون کو کھمبے سے باندھ دیا گیا، پانچ افراد گرفتار

    حیدرآباد : خاتون کو کھمبے سے باندھ دیا گیا، پانچ افراد گرفتار

    حیدرآباد : ٹنڈو محمد خان بس اسٹاپ پر خاتون کو سڑک پر ایک کھمبے سے باندھ دیا گیا، خاتون چیختی چلاتی رہی،لوگ تماشا دیکھتے رہے، کسی نےخاتون کی مدد نہیں کی۔ پولیس نے پانچ افراد کوحراست میں لے لیا۔

    تفصیلات کے مطابق حیدرآباد کے علاقے ٹنڈو محمد خان بس اسٹاپ پر ایک خاتون کو محض گاڑی کے شیشے توڑنے کے الزام میں سڑک ہپر لگے کھمبے سے باندھ دیا گیا۔

    کمزورخاتون کھمبے سے بندھی خود کوآزاد کرنے کی کوشش کرتی رہی اور آس پاس کھڑے لوگ قہقہے لگاتے اور تماشا دیکھتے رہے یہ شرمناک واقعہ حیدرآباد کےنارا جیل کےعلاقے میں ٹنڈو محمدخان بس اسٹاپ پر پیش آیا۔

    خاتون مدد کی دہائیاں دیتی رہی مگر اہل علاقہ اس کا مذاق اڑاتے رہے ۔عورت دھوپ میں کئی گھنٹے بندھی رہی آس پاس کھڑے لوگ اس سے نام پوچھتے سوال کرتے رہے اور ہنستے رہے لیکن کسی نے آگے بڑھ کر اس کی رسی نہ کھولی۔


    مزید پڑھیں : امریکی پائلٹ کا خاتون مسافر پر تشدد، انتظامیہ کا ایکشن


    خاتون کاجرم یہ تھا کہ اس نےبس رکوانےکی کوشش کی، بس نہ رکی تو غصے میں پتھر دے مارا، بس سے لوگ اترے اور اسے باندھ کر چلے دیئے پولیس نے فوٹیج میں نظر آنے والے پانچ افراد کو حراست میں لے لیا۔ عورت کو باندھنے والے شخص کی تلاش میں چھاپے مار ےجا رہے ہیں۔

    اس حوالے سے ایس ایس پی حیدرآباد عرفان بلوچ نے صحافیوں کو بتایا کہ جس خاتون کوکھمبےسےباندھاگیااس کاتاحال پتہ نہیں لگ سکا ہے، بس ڈرائیورکوبھی تلاش کیاجارہاہے۔

    انہوں نے کہا کہ خاتون کو ٹنڈو محمد خان کی جانب روانہ ہوتے دیکھاگیا ہے، واقعےکی مزیدتفتیش کی جارہی ہے۔

  • لاپتا نورین لغاری کے گرفتار ہونے کی اطلاعات

    لاپتا نورین لغاری کے گرفتار ہونے کی اطلاعات

    لاہور: داعش میں مبینہ طور پر شامل ہونے والی حیدرآباد کی طالبہ نورین لغاری کو گرفتار کیے جانے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔


    لاہورمیں ایسٹرپردہشت گردی کی بڑی کوشش ناکام،آئی ایس پی آر


     تفصیلات کے مطابق لاہور میں انٹیلی جنس اداروں نے ایسٹر کے موقع پر دہشت گردی کی بڑی کوشش ناکام بنا دی ہے، کارروائی میں ایک دہشت گرد مارا گیا اور ایک خاتون کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

    تازہ اطلاعات موصول ہوئی ہیں کہ گرفتار ہونے والی عورت حیدر آباد لیاقت یونیورسٹی کی طالبہ نورین لغاری ہوسکتی ہے جو کہ حیدر آباد سے لاہور جاتے ہوئے اچانک غائب ہوگئی تھی، جس کے بارے میں کہا جارہا تھا کہ وہ داعش میں شامل ہوگئی ہے اور اس کے شام چلے جانے کا خدشہ ہے۔

    اے آر وائی نیوز لاہور کے نمائندے بابر خان کے مطابق لاہور فیکٹری ایریا میں کی گئی کارروائی میں مزید پیش رفت سامنے آئی ہے، حساس اداروں کو جائے وقوع سے ایک شناختی کارڈ کی کاپی ملی ہے جو کہ عبدالجبار نامی شہری کی ہے۔

    جائے وقوع سے ملنے والا شناختی کارڈ نورین کے والد کا نکلا

    حساس اداروں کے مطابق شناختی کارڈ کی یہ فوٹو کاپی نورین لغاری کے والد عبدالجبار کی ہے جنہیں تفتیش کے لیے طلب کرلیا گیا۔

    ذرائع سے اطلاعات موصول ہوئی ہیں کہ واقعہ میں گرفتار ہونے والی عورت طالبہ نورین لغاری ہی ہے تاہم ابھی یہ اطلاعات غیر مصدقہ ہیں ان کی تصدیق کا عمل جاری ہے۔

    شناختی کارڈ کی کاپی میری ہے، والد نورین 

    دوسری جانب نورین کےوالد عبدالجبار نے کہا ہے کہ شناختی کارڈ کی کاپی میری ہی ہے لیکن یہ نہیں کہہ سکتا کہ وہ وہاں تک کیسے پہنچا۔

    انہوں نے کہا کہ تاحال نورین کا کچھ پتا نہیں چلا کہ وہ کہاں اور کس حال میں ہے

    نورین لغاری کون ہے اس بارے میں کئی بار تفصیل سے خبریں شائع ہوچکی ہیں مزید جاننے کے لیے لنک پر کلک کریں:

    کون ہے یہ نورین لغاری؟؟

  • حیدر آباد : سرفرازکالونی میں گھر سے میاں بیوی اور3 بچوں کی لاشیں برآمد

    حیدر آباد : سرفرازکالونی میں گھر سے میاں بیوی اور3 بچوں کی لاشیں برآمد

    حیدرآباد : ایک گھرسے پانچ افراد کی لاشیں ملی ہیں، پولیس کا کہنا ہے کہ لاشیں مرد خاتون اورتین کمسن بچوں کی ہیں بچوں کی عمریں 2 سے 8 سال کے درمیان بتائی جارہی ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق حیدر آباد کے علاقے سرفراز کالونی کے ایک گھر سے میاں بیوی اور ان کے تین کمسن بچوں کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں جنہیں پولیس نے پوسٹ مارٹم کے لیے سول اسپتال منتقل کردیا۔

    علاقہ مکینوں نے پولیس کو ایک گھر میں لاشوں کی موجودگی کی اطلاع دی۔ پولیس کی بھاری نفری موقع پرگئی اور گھرسے مرد و خاتون سمیت 3 کم سن بچوں کی لاشیں بر آمد کرلیں۔

    اے آر وائی نیوز کے نمائندے زاہد کلہوڑو نے بتایا ہے کہ بچوں کی عمریں 2 سے 8 سال کے درمیان ہیں۔

    ایس ایس پی عرفان بلوچ کے مطابق ابتدائی تحقیقات میں اموات کی وجہ گیس ہٹرلگتاہے۔ پولیس خود کشی کا خدشہ بھی ظاہر کر رہی ہے

    پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ بظاہر تو خود کشی کا لگتا ہے، جس کمرے سے لاشیں ملی ہیں سیل کرکے تحقیقات جاری کردی ہے، لیکن فی الحال کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہوگا۔

    ہوسکتا ہے کہ متوفیان کو زہر دے کر ہلاک کیا گیا ہو تاہم پوسٹ مارٹم اور دیگر تحقیقات کے بعد ہی کوئی حتمی نتیجہ سامنے آسکے گا۔

    اطلاعات کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں گھر کا سربراہ کفایت اللہ بھی شامل ہے، متوفی ایک نجی ادارے میں سیلز میں کی حیثیت سے کام کرتا تھا اور آج صبح ڈیوٹی پر بھی نہیں گیا تھا۔

    ان کے بھائی کے مطابق صبح سے گھر سے کوئی نہیں نکلا تھا, گھرجا کردیکھا تو بھائی بھابی اور ان کے بچے بے جان پڑے تھے.