Tag: حیدرآباد

  • سندھ حکومت عوامی مسائل کو اسمبلی میں اٹھنے نہیں دیتی، خالد مقبول صدیقی

    سندھ حکومت عوامی مسائل کو اسمبلی میں اٹھنے نہیں دیتی، خالد مقبول صدیقی

    حیدرآباد : ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے رکن ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ سندھ میں اس وقت مصنوعی اکثریتی حکومت ہے، اکثریت کی بنیاد پرعوامی مسائل کو سندھ اسمبلی میں اٹھنے نہیں دیا جاتا۔

    حیدرآباد پریس کلب میں اراکین اسمبلی کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم پاکستان کی لولی، لنگڑی جمہوریت کو بائے پاس کرنا نہیں چاہتی۔

    نیب کی ذمہ داری ہے کہ وہ ملک بھر میں کرپشن روکنے کیلئے انصاف اور شفافیت کے ساتھ کام کرے، اگر نیب جانبداری سے کام کررہی ہے تو اس کے خلاف بھی کارروائی کی جائے، اگر حکمراں ذاتی مقاصد کیلئے نیب کے قوانین میں ترامیم کرنا چاہتے ہیں تو اس کی مخالفت ہونی چاہئے اور اگر بہتری کیلئے کررہے ہیں تو حمایت ہونی چاہئے۔

    ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کا کہنا تھا کہ 18ویں ترمیم کے بعد سندھ کو ملنے والے 800ارب روپے میں سے 25ارب روپے بھی سندھ کے شہروں میں نہیں لگے، ان پیسوں سے دبئی کی رئیل اسٹیٹ تو اوپر گئی ہوگی لیکن سندھ کو کوئی فائدہ نہیں ہوا۔

    انہوں نے کہا کہ حکومت سندھ نے حیدرآباد سٹی کے نام پر 20ہزار 800ایکڑ زمین روبی کون بلڈر ز کو منتقل کردی ہے، یہ بلڈر کون ہے اس کی تحقیقات کی جائے۔

    اس معاملے میں حکومت سندھ نے ایچ ڈی اے کو آلہ کار کے طور پر استعمال کیاہے، انہوں نے کہا کہ حیرت ہے جس زمین کی ملکیت خود ایچ ڈی اے کے پاس نہیں اس کا معاہدہ کس قانون کے تحت کیا گیا ہے۔

     

  • حیدرآباد کے پیاسے برتن اٹھائے سڑکوں پر نکل آئے، واسا کیخلاف نعرے بازی

    حیدرآباد کے پیاسے برتن اٹھائے سڑکوں پر نکل آئے، واسا کیخلاف نعرے بازی

    حیدرآباد : کراچی کے بعد حیدرآباد میں بھی پینے کے پانی کا بحران پیدا ہوگیا، پانی کے حصول میں پریشان شہری برتن اٹھائے سڑکوں پر نکل آئے۔

    تفصیلات کے مطابق حیدرآباد کے علاقے لطیف آباد نمبرگیارہ، ایوب کالونی سمیت دیگرعلاقوں میں گذشتہ کئی روز سے پانی کی فراہمی معطل ہے جس کی وجہ سے ہزاروں افراد پر مشتمل آبادی پانی کے حصول کیلئے شدید مشکلات کا شکار ہیں۔

    پانی کی عدم فراہمی کے خلاف ایوب کالونی اوراس سے ملحقہ علاقوں کے مکینوں نے کمپری ہینسو چوک پر برتن اٹھاکر احتجاجی مظاہرہ کیا اور واسا کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔

    مظاہرین کا کہنا تھا کہ گذشتہ ایک ماہ سے علاقے میں پانی کی فراہمی معطل ہے اور صاف پانی کی بجائے گٹر کا پانی فراہم کیا جارہا ہے جس کی وجہ سے وبائی امراض تیزی سے پھیل رہے ہیں۔

    انہوں نے بتایا کہ محکمہ واسا کو متعدد بار صورتحال سے آگاہ کیا لیکن کوئی عملدرآمد نہیں کیا جاسکا ہے، انہوں نے مطالبہ کیا کہ فوری طور پر پانی کی فراہمی بحال کی جائے بصورت دیگر ایم ڈی واسا کے دفتر کا گھیراؤ کیا جائے گا۔

  • چوہدری نثاراپنے سامنے وزیراعظم کو بھی کچھ نہیں سمجھتے، مولابخش چانڈیو

    چوہدری نثاراپنے سامنے وزیراعظم کو بھی کچھ نہیں سمجھتے، مولابخش چانڈیو

    حیدرآباد : سندھ کے مشیراطلاعات مولابخش چانڈیو پھر چوہدری نثارپر برس پڑے۔ انہوں نے کہا کہ چوہدری نثارلوگوں کی بے عزتی کرتےہیں،اپنے سامنے وزیراعظم کو بھی کچھ نہیں سمجھتے۔

    تفصیلات کے مطابق مولابخش چانڈیو نے چوہدری نثار کے خلاف پھرمحاذ گرم کردیا۔ حیدرآباد میں تاجروں کی تقریب میں وہ وفاقی وزیرداخلہ پرہی برستے رہے۔

    مولابخش چانڈیو کا کہنا تھا کہ چوہدری نثار وائسرائے جیسے لگتے ہیں، عام حالات میں بھی لوگوں کی بے عزتی کردیتےہیں۔

    مولابخش چانڈیو کاکہنا تھا کہ چوہدری نثاراپنے آگے وزیراعظم کو بھی کچھ نہیں سمجھتے،وزیراعظم نےسینٹ میں آنے پراصرارکیا توانہوں نے کہا کوئی اوروزیررکھ لو۔وزیراعظم سے ناراض ہوئےتوگھرجاکربیٹھ گئے۔

    مشیراطلاعات کاکہنا تھا کہ چوہدری نثارنے رینجرز کےمعاملےکو زندگی اورموت کا معاملہ بنادیا تھا۔ اب کراچی آنے سے گریز کررہے ہیں۔

    مولا بخش چانڈیو نے کہا کہ شاید وزیرداخلہ نوٹی فکیشن کی میعاد ختم کرنے کاانتظارکررہے ہیں تاکہ پھرسندھ کے ساتھ الجھنےکابہانہ بنائیں۔

  • حیدر آباد : ذوالفقارمرزا کیخلاف مظاہرہ، آصف زرداری کے حق میں نعرے

    حیدر آباد : ذوالفقارمرزا کیخلاف مظاہرہ، آصف زرداری کے حق میں نعرے

    حیدرآباد : پاکستان پیپلز پارٹی کی جانب سے سابق وزیر داخلہ ڈاکٹر ذوالفقار مرزا کے خلاف حیدرآباد میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔

    حیدرآباد پریس کلب کے سامنے کئے گئے احتجاجی مظاہرے کے دوران پیپلز پارٹی کے کارکنان ہاتھوں میں بینرز اٹھائے شریک چیئرمین آصف زرداری کے حق میں جبکہ ذوالفقار مرزا کے خلاف نعرے لگارہے تھے۔.

    اس موقع پر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ذوالفقار مرزا نے پیپلز پارٹی کی قیادت پر نازیبا اور بے بنیاد الزامات لگاکر احسان فراموشی کا ثبوت دیا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ اپنی قیادت کے خلاف ایسے نازیبا الفاظ برداشت نہیں کریں گے، ذوالفقار مرزا اپنی زبان کو لگام دیں بصورت دیگر پیپلز پارٹی کے کارکنان ملک بھر میں ذوالفقار مرزا کے خلاف احتجاج کریں گے۔

  • حیدرآباد: ریلوے ٹریک پر کریکر دھماکا، ٹریک تباہ

    حیدرآباد: ریلوے ٹریک پر کریکر دھماکا، ٹریک تباہ

    حیدر آباد: حسین آباد میں د ھماکے سے ریلوے ٹریک تباہ ہوگیا، جس سے ٹرینوں کی آمدورفت کئی گھنٹے معطل رہی ۔

    حیدر آباد کے علاقے حسین آباد کے قریب ریلوے ٹریک پر دھماکے سے خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تاہم ٹرینوں کی آمدورفت چار سے زائد گھنٹے تک معطل رہی ۔ ٹریک کی مرمت کے بعد کوٹری ریلوے اسٹیشن پر کھڑی شالیمار ایکسپریس کو پنجاب کے لیے روانہ کر دیا گیا۔

    حسین آباد ریلوے ٹریک کو گذشتہ شب تخریب کاری کا نشانہ بنایا گیا تھا ٹریک پر پانچ سو گرام بارودی مواد نصب کیا گیا تھا۔

    دھماکے سے کراچی سے پنجاب جانے والے ٹریک کا دو فٹ حصہ پٹڑی سے الگ ہوگیا جبکہ ڈاؤن ٹریک کو جزوی نقصان پہنچا تھا۔

  • جوڈیشل کمیشن کی رپورٹ آنے کے بعد پارلیمنٹ جانا چاہتا تھا، عمران خان

    جوڈیشل کمیشن کی رپورٹ آنے کے بعد پارلیمنٹ جانا چاہتا تھا، عمران خان

    اسلام آباد: تحریک انصاف کے چئیر مین عمران خان نے کہا ہے کہ جوڈیشل کمیشن کی رپورٹ آنے کے بعد پارلیمنٹ جانا چاہتا تھا، نہ چاہتے ہوئے بھی یمن پر واضح موقف دینے کیلئے پارلیمنٹ گیا۔

    تحریک انصاف کے کپتان نے ٹویٹ کے دوران مزید کہنا تھا کہ دوہزار چار میں ہم نے امریکی جنگ کا حصہ بننے اور وزیرستان فوج بھیجنے کی مخالفت کی تھی۔

     ان کا کہنا تھا کہ یمن کی صورتحال پر پارلیمنٹ کی متفقہ قرارداد ہماری واپسی کی اہمیت کا مظہر ہے ،محسوس کیا کہ اس مرحلے میں تحریک انصاف کو تاریخی کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے۔  

    چیئرمین تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ ایوان میں مشترکہ قرارداد کے ذریعے اپنا واضح موقف پیش کرنے میں کامیاب رہے۔

  • جناح گراونڈ میں انڈے اور ٹما ٹروں سے استقبال کیلئے تیار ہوں، عمران خان

    جناح گراونڈ میں انڈے اور ٹما ٹروں سے استقبال کیلئے تیار ہوں، عمران خان

    کراچی: پی ٹی آئی کے سربراہ عمران خان نے کہا ہے کہ کراچی میں خوف کی فضا قائم ہے جسے توڑنے جارہے ہیں۔

    کراچی آمد کے بعد این اے 246 کے اُمیدوار عمران اسماعیل کے گھر پر پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا کہن تھا کہ ہمیں خوف کے بتوں کو توڑنا ہوگا، کل میں خود عوام میں جاوں گا، میں نے سنا ہے انڈے اور ٹماٹر میرے استقبال کے لئے منگوالئے گئے ہیں میں اس کے لئے بھی تیار ہوں۔

    عمران خان نے کہا کہ میں خاص طور پر ایک تاریخی الیکشن لڑنے جارہا ہوں، کراچی میں خاص الیکشن اس لئے ہے کہ کراچی میں خوف کی فضاء قائم ہے۔

    انہوں نے کہا کہ کراچی کا بہت سارا پیسہ دبئی گیا ہے،پاکستان کا پیسہ چوری کرکے باہر لے جایا رہا ہے، پاکستان کو سب سے بڑا مسلئہ بیروزگاری ہے، ایک سیٹ سے فرق نہیں پڑتا ہے کراچی میں خوف کی فضا قائم ہے جسے توڑنے جارہے ہیں۔

    پاکستان میں دو طبقے ہیں ظالم اور مظلوم ،اسٹیس کو ملک کا خون چوس رہا ہے، انہوں نے کہا کہ اگر ہمارے کارکنان پر کوئی حملہ ہوا تو لندن میں مقدمہ کروں گا۔انہوں نے الیکشن کمیشن سے مطالبہ بھی کیا کہ ہمیں ایلکشن میں اندر بھی اور باہر بھی رینجرز کی سیکیورٹی دی جائے۔

    انہوں نے ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین کے بیان کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ ایسے بیان معملات کے لئے بہتر ہے، جناح گرونڈ میں شہدا کی یادگار پر فاتحہ خانی کروں گا، انہوں نے کہا کہ میری والدہ بھی مہاجر تھیں اور میں بھی آدھا مہاجر ہوں ۔

    عمران خان کی پریس کانفرنس بد نظمی کا شکار ہوگئی، بدنظمی پر عمران خان نےصحافیوں سے معازت بھی کی۔

  • حیدرآبار پہچنے پرعمران خان کا والہانہ استقبال

    حیدرآبار پہچنے پرعمران خان کا والہانہ استقبال

    حیدرآباد: عمران خان نے جوڈیشل کمیشن کی تشکیل پرقوم کومبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ رواں سال الیکشن کا سال ہے ۔

    پی ٹی آئی چئیرمین عمران خان کاحیدرآبادایئرپورٹ پرکارکنوں نے شانداراستقبال کیا، پی ٹی آئی کےجھنڈوں اورٹوپیوں سے ایئرپورٹ کااحاطہ رنگین ہوگیا،جوشیلے کارکنوں نےکپتان کی آمدکی خوشی میں خوُب رقص کیا، جوشیلے نوجوان جسم پرپارٹی پرچم لپیٹے ناچتے گاتے رہے۔

    اس موقع پر چیئرمین تحریک انصاف کا میڈیا سے گفتگو میں کہنا تھا کہ جوڈیشل کمیشن کی اطلاع اے آر وائی نیوز نے دی، جبکہ جوڈیشل کمیشن کی تشکیل پرقوم کومبارک باد پیش کرتا ہوں ۔

    عمران خان کا کہنا تھا کہ اسمبلی میں لانے کیلئے ہماری منتیں کی گئیں،جب گئے تو سب خلاف ہوگئے انہوں نے کہا کہ اسمبلی میں سب پی ٹی آئی کے خلاف اکھٹے ہوجاتے ہیں ۔

    انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف میدان میں نہ آتی تو بندربانٹ چلتی رہتی اور سٹیٹس کو باریاں لیتا رہتا، عمران خان نے کہا کہ جب تک میرٹ کو نظرانداز کیا جاتا رہے گا، لوگوں کو ان کا حق نہیں ملے گا۔ پچھلے 18 سال کے دوران میں نے صرف ایک سفارش کی اور وہ بھی اس شخص کی جس نے شوکت خانم ہسپتال کو بھاری چندہ دیا۔

    انہوں نے کہا کہ اب سندھ کو زیادہ وقت دینا ہے کیونکہ سندھ کو صحیح معنوں میں تبدیلی کی سب سے زیادہ ضرورت ہے۔ سندھ میں صحیح معنوں میں بلدیاتی الیکشن ہونے تک تبدیلی نہیں آئے گی۔

  • حیدرآباد : باپ نے 5بچوں کو گلا گھونٹ کر قتل کردیا

    حیدرآباد : باپ نے 5بچوں کو گلا گھونٹ کر قتل کردیا

    حیدرآباد: باپ کی شفقت شقی القلبی میں تبدیل ہوگئی، حیدرآباد میں منشیات کے عادی باپ نے پانچ بچوں کی گلا گھونٹ کر جان لے لی۔

    حیدرآباد کے قریب ظالم باپ نے اپنے ہی لاڈلوں کی جان لے لی، افسوسناک واقعہ ہالا کے قریب گوٹھ سعید خان لغاری میں پیش آیا، جہاں شفیق باپ نے اپنے پانچ ننھے بچوں کو اپنے ہاتھ سے گلا گھونٹ کر مار ڈالا ، بچوں میں تین بیٹے اور دو بیٹیوں شامل ہیں۔

    علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ باپ کا دماغی توازن خراب تھا اور گھر میں آئے دن جھگڑا رہتا تھا، واقعے کے وقت بچوں کی ماں گھر میں موجود نہیں تھی۔

    جاں بحق بچوں کی عمریں ایک سے بارہ سال کے درمیان ہیں، جن کی لاشیں پوسٹ مارٹم کے لئے تعلقہ اسپتال منتقل کردی گئیں ہیں، پولیس کے مطابق ملزم منشیات کا عادی ہے۔

    تفتیشی حکام واقعے کی دیگر پہلؤں کی تحقیقات کر رہے ہیں۔

  • سینٹرل جیل حیدرآباد میں خطرناک قیدی موجود ہیں،نصرت منگن

    سینٹرل جیل حیدرآباد میں خطرناک قیدی موجود ہیں،نصرت منگن

    حیدرآباد : آئی جی جیل خانہ جات نصرت حسین منگن نے کہا ہے کہ ڈینیئل پرل کیس میں بری ملزم سید محمد ہاشم کو حکومت سندھ نے ایم پی او کے تحت نوے روز کیلئے قید میں رکھنے کا حکم جاری کیا ہے۔

    حیدرآباد نارا جیل میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے آئی جی جیل خانہ جات نصرت منگن نے بتایا کہ سینٹرل جیل حیدرآباد میں اس وقت پچاسی انتہائی خطرناک قیدی موجود ہیں۔

    کراچی سینٹرل جیل میں سرنگ کے واقعے کی تحقیقات جاری ہے، کچھ گرفتاریاں بھی ہوئی ہیں جس کے بعد کراچی ،حیدرآباد اورسکھر جیل میں ہائی الرٹ ہے۔۔ نصرت منگن نے کہا کہ محرم الحرام کے دوران رینجرز پولیس اورایف سی کی مدد سے جیلوں کی سیکیورٹی مزید سخت کررہے ہیں۔