Tag: حیدرآباد

  • قومی عوامی تحریک کی کال پر سندھ کی تقسیم کیخلاف صوبے بھر میں ہڑتال

    قومی عوامی تحریک کی کال پر سندھ کی تقسیم کیخلاف صوبے بھر میں ہڑتال

    کراچی/حیدرآباد: قومی عوامی تحریک کی کال پر سندھ کی تقسیم کی سازش کیخلاف آج حیدرآباد سمیت اندرون سندھ کے چھوٹے بڑے تمام شہروں میں شٹر ڈاؤن ہڑتال کی جارہی ہے۔ کئی شہروں میں مظاہرے اور دھرنے بھی دیے جارہے ہیں۔ عوامی تحریک کے کارکنوں نے ایم اے جناح روڈ بلاک کر کے بھی دہھرنا دیا۔

    تفصیلات کے مطابق سندھ کی تقسیم کی سازش کیخلاف قومی عوامی تحریک کی کال پر حیدرآباد سمیت اندرون سندھ کے کئی شہروں میں شٹر ڈاؤن ہڑتال کی جارہی ہے۔ حیدرآباد کے مختلف علاقوں میں کاروباری مراکز بند ہیں۔ پبلک ٹرانسپورٹ بھی کم ہونے کی وجہ سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ اس کے علاوہ کندھ کوٹ ، کشمور، تنگوانی، گڈو اور غوث پور میں مظاہرے اور دھرنے دیئے جا رہے ہیں۔ ٹنڈوالہ یار میں بھی مکمل شٹر ڈاؤن اور پہیہ جام ہڑتال کی جارہی ہے۔ کاروباری مراکز بند کرانے کیلئے نامعلوم افراد نے ہوائی فائرنگ بھی کی۔ جس سے شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

    ادھر نوشہروفیروز، مورو، پڈعیدن، بھریا، کنڈیارو سمیت ضلع کے دیگر چھوٹے شہروں میں بھی شٹر ڈاؤن رہا جس سے کاروباری مراکز اور بازارویران پڑ گئے ہیں اورسڑکوں پر ٹریفک معمول سے کم دیکھائی دیا۔ کارکنوں نے شہر کے مرکزی چوک بلاک کرکے ٹائر جلائے۔

    دوسری جانب نواب شاہ میں بھی سندھ کی تقسیم کے خلاف قومی عوامی تحریک جانب سے شٹر بند ہرتال کی جارہی ہے۔ قومی عوامی تحریک کی ہڑتال کے موقع پرکئی مارکیٹیں جن میں سکرنڈ روڈ، مسجد روڈ، ہسپتال روڈ، کپڑا مارکیٹ، صرافہ مارکیٹ، لیاقت مارکیٹ، موہنی بازار، کچہری روڈ سمیت اور دیگر مارکیٹیں بند ہیں، جبکہ ٹریفک معمول سے کم رہا جسکے باعث مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ہے، ہڑتال کے دوران سرکاری اور غیر سرکاری دفاتر میں حاضری معمول سے کم رہی، قومی عوامی تحریک کی اپیل پر نوابشاہ سمیت ضلع بھر کے مختلف شہروں اور قصبوں میں جن میں دوڑ، باندہی، سکرنڈ، قاضی احمد، دولت پور سمیت دیگر میں مکمل ہڑتال ہے۔،

    ایم کیو ایم کی جانب سے سندھ کی تقسیم کے بیان پر قومی عوامی تحریک کی جانب سے ہڑتال کی اپیل پرسندھ بھر کی طرح ٹنڈوالہ یار اور اس کے گردو نواح نصر پور ، جھنڈو مری ، چمبڑ ، میں چھوٹے بڑے کاروباری مراکز پیٹڑل پمپس اور بینکز اورپرائیوٹ اسکول مکمل طور پر بند ہیں۔ ٹریفک سڑ کوں سے مکمل غائب ہے جبکہ سڑکوں پر سناٹہ چھایا ہوا ہے۔ دوسری جانب سڑکوں پر ٹائر بھی نظر آتیش کئے گئے اور بڑی بڑی رکاوٹیں کھڑی کرکے سڑک کو ٹریفک کے لئے مکمل طور پر بند کردیا گیا ہے۔ پو لیس کی جانب کسی بھی نا خوشگوار واقع سے نمٹنے کے لئے سخت حفاظتی اقدامات کئے گئے ہیں جبکہ پریس کلب کے سامنے قومی عوامی تحریک کے کارکنان کی جانب سے احتجاجی مظاہرہ بھی کیا جارہا ہے۔

  • سندھ کی تقسیم کے خلاف احتجاج اور ہڑتال کا سلسلہ جاری

    سندھ کی تقسیم کے خلاف احتجاج اور ہڑتال کا سلسلہ جاری

    حیدرآباد: سندھ کی تقسیم کے خلاف صوبے بھر میں سندھ ترقی پسند پارٹی کی اپیل پر احتجاج اور ہڑتال کا سلسلہ جاری ہے۔ تفصیلات کے مطابق صوبہ سندھ میں انتظامی یونٹس کے قیام کے مطالبے کیخلاف حیدر آباد سکھر ودیگر شہروں میں احتجاج کا سلسلہ جاری ہے جس کے باعث کاروباری سرگرمیاں ماند پڑ گئیں ۔

    احتجاج اور ہڑتال کے باعث حیدرآباد کے کئی علاقوں قاسم آباد، حسین آباد، گل سینٹر، اوردیگرعلاقوں میں کاروباری سرگرمیاں معطل رہیں ۔ ہڑتال کی کال پر سی این جی اسٹیشنزاور پیٹرول پمپس بند رہنے سے عوام کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔بعض علاقوں میں ٹائرنذر آتش کر کےاحتجاج ریکارڈ کرایا گیا۔

    سکھرکے عوام نے سندھ کی تقسیم کو نامنظور قراردیا ، سکھر میں بھی کاروباری مراکز بند رہے،سرکاری دفاتر اور اسکولوں میں حاضری بھی کم رہی، جبکہ پیٹرول پمپس اور سی این جی اسٹیشنزبند رہے ۔

    نوشیرو فیروز میں ایس ٹی پی پی کی کال پر ہڑتال میں کاروباری سرگرمیاں معطل رہیں،نواب شاہ میں سڑکوں پر ٹریفک کم جبکہ دکانوں پر تالے لگے رہے ۔ سندھ کی تقسیم کے خلاف سانگھڑ کے عوام نے زبردست احتجاج ریکارڈ کرایا ،سڑکوں پرپولیس کا گشت دیکھنے میں آیا ۔

    ٹنڈو الہ یار میں عوام نے سڑکوں پر پتھراؤ کیا اور ٹائر نذر آتش کئے، جبکہ کاروباری مراکز بند رہے ،مٹیاری میں شٹرڈاؤن ہڑتال کا سماں رہا ،سکیورٹی کے لئے پولیس سڑکوں پر موجود رہی، لاڑکانہ میں بھی ہڑتال کامیاب رہی اورعوام نے سندھ کی تقسیم کے خلاف اپنا احتجاج ریکارڈ کرایا۔

  • حیدرآباد:2عمارتیں منہدم، خاتون سمیت 2 افراد جاں بحق، 8 شدید زخمی

    حیدرآباد:2عمارتیں منہدم، خاتون سمیت 2 افراد جاں بحق، 8 شدید زخمی

    حیدرآباد: سندھ کے حیدرآباد کے گنجان آبادی والے علاقے میں دو عمارتیں زمین بوس ہونے کے باعث خاتون سمیت دو افراد جاں بحق جبکہ آٹھ افراد شدید زخمی ہوئے ہیں مزید افراد کو ملبے سے نکالنے کیلئے سرگرمیوں کا کام جاری ہے۔

    حیدرآباد کے علاقے الیاس آباد چوڑی محلہ میں یامین نامی شخص کے تین منزلہ عمارت کا ملبہ برابر والے مکان پر جاگرا جس کے باعث دونوں عمارتیں منہدم ہوگئیں، گرنے والے عمارتوں میں ایک ہی خاندان کے بیس سے زائد افراد کی موجودگی کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔

    واقعہ کے بعد علاقہ مکینوں نے اپنی مدد آپ کے تحت ملبے تلے دبے افراد کو نکالنے کی کوششیں شروع کردیں، علاقہ مکینوں کے مطابق ضلعی انتظامیہ اور ٹی ایم اے کا عملہ جائے وقوعہ پر تاخیر سے پہنچا، واقعہ کے بعد علاقہ میں قیامت کا منظر ہے بڑی تعداد میں ایدھی کے رضاکار اورپولیس اور رینجرز بھی جائے وقوعہ پر پہنچ گئی ہے۔

    دوسری جانب گنجان آبادی اور تنگ گلیوں کے باعث امدادی سرگرمیوں میں مشکلات پیش آرہی ہے۔واضح رہے کہ گرنے والی عمارت کے گراونڈ فلور پر کانچ کی چوڑی بنانے کی بھٹی لگی ہوئی تھی۔

  • حیدرآباد:خیبر ایکسپریس کی ٹکر سے آئل ٹینکر دو حصوں میں تقسیم

    حیدرآباد:خیبر ایکسپریس کی ٹکر سے آئل ٹینکر دو حصوں میں تقسیم

    حیدرآباد میں ٹنڈو جام کے قریب خیبرایکسپریس کی ٹکر سے آئل ٹینکر دو حصوں میں تقسیم ہوگیا، تاہم معجزانہ طور پرکوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

    پولیس ذرائع کے مطابق رات گئے کراچی سے پشاور جانے والی خیبر ایکسپریس حیدرآباد میں ٹنڈو جام کے قریب خیبر ایکسپریس آل ٹینکر سے ٹکرا گئی، تاہم حادثے میں ٹرین کے مسافر معجزانہ طور پر بچ گئے جبکہ آئل ٹینکر 2ٹکڑوں میں ہوگیا۔

    حادثے کے بعد ریلوے ٹریک بند کردیا گیا، ذرائع کے مطابق شدید سردی کے باعث امدادی کاموں میں تاخیر سے مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔
       

  • حیدرآباد: واسا کے فلٹر پلانٹس اور پمپنگ اسٹیشنز کی بجلی منقطع

    حیدرآباد: واسا کے فلٹر پلانٹس اور پمپنگ اسٹیشنز کی بجلی منقطع

    حیدرآباد میں دو اداروں کی لڑائی نے شہریوں کو پانی کی بوند بوند کیلئے ترسا دیا، حیسکو کی جانب سے واسا کے پینتیس فلٹر پلانٹس کی بجلی منقطع کئے جانے کے باعث شہر میں پانی کا بحران شدت اختیار کرگیا ، حیدرآباد کے باسی پانی کو ترس گئے،دو اداروں کی لرائی نے حیدرآباد کے مکینوں کو پانی کی بنوند کیلئے ترسا دیا۔

    حیسکونے سرکاری اداروں پر چھ ارب کے واجبات کی عدم ادائیگی کی بنا پر واسا کےپینتیس فلٹر پلانٹس کے کنکشنز منقطع کردیئے جس کے بعد شہر میں پانی کی سپلائی معطل ہوگئی، لیاقت کالونی اور حیدر آباد کے دیگر علاقوں میں پانی ناپید ہوگیا لوگ پانی کی بوند بوند کو ترس گئے۔

    حیسکو ترجمان کا کہناہے کہ سرکاری اداروں پر چھ ارب روپے کے واجبات ہیں، عدم ادائیگی کی بنا پر واسا کے فلتر پلانٹس کی بجلی منقطع کی گئی، پانی کی عدم فراہمی پر شہریوں کی جانب سے احتجاج کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے، کئی مقامات پر شہریوں نے احتجاج کیا۔
        
     

  • حیدرآباد میں بھی کراچی طرز کا آپریشن ہوگا ، ترجمان وزیر اعلی سندھ

    حیدرآباد میں بھی کراچی طرز کا آپریشن ہوگا ، ترجمان وزیر اعلی سندھ

    ترجمان وزیر اعلی سندھ نے کہا ہے کہ حیدرآباد میں بھی رینجرز اور پولیس کی مدد سے کراچی طرز کا آپریشن کیا جائے گا، حیدر آباد اور کوٹری میں تاجروں سے ملاقات میں تاجروں اور صنعت کاروں نے وزیر اعلی سندھ کو امن و امان کی مخدوش صورت حال سےآگاہ کیا ۔

    وزیر اعلی سندھ نے ڈی آئی جی اور ایس ایس پی کو ایک ماہ میں حیدر آباد سے بھتہ خوری کا خاتمہ کرنے کا حکم دیا ، وزیر اعلی سندھ نے حیدر آباد پولیس کو 10 نئی موبائلیں فراہم کرنے کا بھی اعلان کیا ۔ وزیر اعلی سندھ نے اس موقع پر تاجروں کو یقین دلایا کہ حیدر آباد ایئر پورٹ دوبارہ بحال کرنے کے لئے وفاقی حکومت سے رجوع کرینگے۔۔