Tag: حیدرعباس رضوی

  • ہم اپنے حصے کاپاکستان لیکرملک میں آئے ہیں، حیدرعباس رضوی

    ہم اپنے حصے کاپاکستان لیکرملک میں آئے ہیں، حیدرعباس رضوی

    کراچی: ایم کیو ایم کی جانب سے قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کے بیان کیخلاف آج ملک بھر میں یوم سیاہ منایا گیا۔

    کراچی میں شاہراہ قائدین پر متحدہ قومی موومنٹ کے احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے ایم کیو ایم کے رہنما حیدر عباس رضوی کا کہنا تھا کہ یہ مہاجروں کاجلسہ ہے، تاحدنگاہ عوام ہی عوام نظرآرہے ہیں، یہاں قائدتحریک کے جانثار اور چاہنے والے لوگ ہیں۔حیدر عباس رضوی نے کہا کہ ہم اپنے حصے کاپاکستان لیکرملک میں آئے ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ دنیا میں 2 اسلامی ریاستیں ہیں جو ہجرت کے نتیجے میں قائم ہوئیں، حضور نے ہجرت کی اور مہاجر ہوگئے، دوسری ریاست پاکستان ہے جو اسلام کے نام پر قائم ہوئی، اس موقع پر ایم کیو ایم کے رہنما روف صدیقی کا کہنا تھاکہ مہاجروہ ہے جودین کیلیے اپناملک،گھربارچھوڑدیتاہے، خورشیدشاہ نے لفظ مہاجرکی کھلے عام تذلیل کی، اگر انہیں مہاجر کے بارے میں معلوم نہیں توجا کر پڑھیں اوردیکھیں کہ مہاجرکون ہوتاہے۔

  • مہاجر لفظ کو گالی نہیں کہا، اگر کسی کی دل آزاری ہوئی تو معافی مانگتا ہوں، خورشید شاہ

    مہاجر لفظ کو گالی نہیں کہا، اگر کسی کی دل آزاری ہوئی تو معافی مانگتا ہوں، خورشید شاہ

    کراچی : پیپلزپارٹی کے رہنماء خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ میرے بیان کو سمجھنے میں غلطی ہوئی، مہاجر لفظ کو گالی نہیں کہا، اگر کسی کی دل آزاری ہوئی ہے تو معافی مانگتا ہوں۔

    ایم کیو ایم کی رابطہ کمیٹی نے لفظ مہاجر کو گالی قرار دینے کی مذمت کی ، رابطہ کمیٹی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے پیپلزپارٹی کے رہنماء خورشید شاہ سے الفاظ واپس لینے کا مطالبہ کیا تھا۔

    ابھی یہ پریس کانفرنس جاری ہی تھی کہ خورشید شاہ نے موقع کی نزاکت کا احساس کرتے ہوئے کہاکہ اگر کسی کو ان کے الفاظ سے تکلیف ہوئی ہے تو وہ معافی چاہتے ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ حضرت محمد ﷺ مکہ سے ہجرت کر کے مدینہ آئے تو بعد میں کافی سارے مہاجرین مدینہ میں ہی آباد ہوئے اس لئے مہاجر نہیں رہے تھے، لیکن پھر بھی سندھ قوم میں سب سے پرانا مہاجر تو میں خود ہوں کیونکہ میرے آباءو اجداد بھی عرب سے ہجرت کر کے آئے تھے۔

    رابطہ کمیٹی تک خورشید شاہ کی معافی پہنچی تو حیدرعباس رضوی کاکہنا تھاکہ شاہ صاحب آپ اپنے اجداد کی عزت تو رکھ لیں،اور اگر مگر سےبات نہیں بنے گی معافی مانگنی ہے تو سیدھی طرح سے اپنے الفاظ واپس لے کر معافی مانگ لیں۔

  • خورشید شاہ کا بیان سندھ میں استحکا م کے لئے نہیں ہو سکتا، حیدرعباس رضوی

    خورشید شاہ کا بیان سندھ میں استحکا م کے لئے نہیں ہو سکتا، حیدرعباس رضوی

    کراچی: ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی نے لفظ مہاجر کو گالی قرار دینے کی مذمت کرتے ہوئے پیپلزپارٹی کے رہنما خورشید شاہ سے الفاظ واپس لینے کا مطالبہ کر دیا۔

    کراچی میں پریس کانفرنس کے دوران رابطہ کمیٹی کے رکن حیدر عباس رضوی نے کہا کہ بھارت اآنے والے مہاجرین پناہ گزین نہیں ہیں وہ اپنی خوشی سے پاکستان آئے تھے ، سندھ کے وڈیروں کے پاس ایک کروڑ ایکڑ زمین ہے لیکن عام سندھی جھگیوں میں رہنے پر مجبور ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ خورشید شاہ کا بیان سندھ میں استحکا م کے لئے نہیں ہو سکتا، ایسے بیانات تعصب کی آگ پھیلانے کے لئے ہوتے ہیں خورشیدشاہ اپنابیان فوری طورپر واپس لیں۔

    حیدر عباس رضوی نے علماء کرام سےدرخواست ہےکہ وہ خورشیدشاہ کےبیان کا جائزہ لے کر بتائیں کہ کہ یہ بیان توہین رسالت کے زمرے میں تونہیں آتا، سندھ میں آگ بھڑکانےکی کوشش کی جارہی ہے،سندھ کے کل رقبے کا اسی فیصد متروکہ سندھ ہے،امرجلیل نےخود لکھا مہاجرمتروکہ سندھ کا مالک ہے،متروکہ سندھ جاگیرداروں اوروڈیروں کےقبضےمیں ہے، ہماری زمین اور سندھ پر آپ غاصب ہیں،پورےپاکستان سےکل مزار قائد پر لوگ جمع ہوں گے،ایسے وقت پرایسا بیان افسوس کی بات ہے۔،