Tag: حیدری

  • حیدری اور پاک کالونی میں فائرنگ، 2افرادجاں بحق

    حیدری اور پاک کالونی میں فائرنگ، 2افرادجاں بحق

    کراچی :حیدری اور پاک کالونی میں الگ الگ واقعات میں دو افراد کو موت کے گھاٹ اتار دیا گیا۔ کراچی میں فائرنگ اور پر تشدد واقعات میں دو افراد جان کی بازی ہار گئے.

    پولیس حکام کے مطابق نارتھ ناظم آباد کے علاقے میں حیدری کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے سیاسی جماعت کا کارکن خرم احمد جان کی بازی ہار گیا.

    واقعے میں ایک شخص زخمی بھی ہوا جسے طبی امداد کے لیے عباسی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، پاک کالونی میں فائرنگ کے واقعے میں ایک شخص جان کی بازی ہار گیا.

    پولیس کے مطابق واقعے ابتدائی طور پر خودکشی معلوم ہوتا ہے تاہم واقعے کی تفتیش کی جارہی ہے، ہجرت کالونی میں فائرنگ کے واقعے میں پولیس اہلکار زخمی ہوگیا۔

  • کراچی : حیدری میں گاڑی پر فائرنگ، 2افراد جاں بحق

    کراچی : حیدری میں گاڑی پر فائرنگ، 2افراد جاں بحق

    کراچی : حیدری میں نامعلوم افراد نے گاڑی پر فائرنگ کردی ، جس کے نتیجے میں دو افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ ایک ٹارگٹ کلر رنگے ہاتھوں پکڑلیا ہے۔

    پولیس  کے مطابق کراچی کے علاقے حیدری میں  نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے حیدری تھانے کے قریب گاڑی پر فائرنگ کر دی، جس کے باعث گاڑی میں سوار دو افراد جاں بحق ہوگئے۔

    جاں بحق افراد کی شناخت محمد نواز اور محمد کریم کے نام سے ہوئی ہے, عبدالکریم کراچی کی معروف ٹیکسٹائل مل میں جنرل منیجر تھے جبکہ محمد نواز ان کا ڈرائیور تھا۔

    دوسری جانب پولیس نے دعوی کیا ہے کہ گاڑی پر فائرنگ کرنے والے ایک ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

    پولیس نے فوری ناکہ بندی کرتے ہوئے واقعے میں ملوث ایک ملزم ہاشم کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا ہے اور اس کے دوسرے ساتھی کی گرفتار کیلئے کوششیں تیز کردی ہیں، گرفتار ملزم کا تعلق چارسدہ سے بتایا جاتا ہے جو کچھ روز قبل کراچی پہنچا تھا۔

    پولیس کے مطابق ابتدائی طور پر واقعہ بھتہ خوری یا ذاتی دشمنی کا شاخسانہ معلوم ہوتا ہے تاہم مزید تفتیش جاری ہے۔