Tag: حیدر آباد

  • جسقم رہنما کی برسی پر مختلف شہروں میں ہڑتال، تجارتی مراکز بند

    جسقم رہنما کی برسی پر مختلف شہروں میں ہڑتال، تجارتی مراکز بند

    حیدر آباد : جسقم رہنما مقصود قریشی کی برسی پرسندھ کے مختلف شہروں میں قوم پرست جماعتوں نے شٹر ڈاؤن کی کال دے دی۔

    تفصیلات کے مطابق جسقم رہنما مقصود قریشی کی پہلی برسی کے موقع پر حیدرآباد سمیت سندھ کے مختلف شہروں میں ہڑتال جاری ہے۔

    ٹنڈومحمدخان میں مکمل شٹر ڈاؤن ہےجبکہ اطراف کےکاروباری مراکزبھی بندہیں۔ ماتلی میں جسقم کی کال کاروباری سرگرمیاں معطل ہیں،اورمعمولات زندگی مکمل طورپرمعطل ہیں۔

    نوشہرو فیروزمیں بھی قوم پرست جماعت مقصود قریشی کی برسی کے موقع پرسراپا احتجاج ہے۔ شہر کے تمام چھوٹے بڑے کاروباری مراکز بندہیں۔

    لاڑکانہ،کنڈیارو، بھریا روڈ،پڈ عیدن،محراب پور سمیت کئی علاقوں میں بھی ہڑتال کی جارہی ہے۔جھڈو میں روڈ بلاک کرنے والے آٹھ کارکنان کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔جسقم کے رہنما مقصود قریشی اور ان کے ساتھیوں کو گزشتہ سال قتل کیا گیاتھا۔

  • حیدرآباد 2عمارتوں کے گرنے پر سیاسی رہنماؤں کا اظہار افسوس

    حیدرآباد 2عمارتوں کے گرنے پر سیاسی رہنماؤں کا اظہار افسوس

    کراچی :حیدر آباد میں دومکانوں کے گرنے کے نتیجے میں ہونے والی ہلاکتوں پر ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین اور وزیر اعلی سندھ نے افسوس کا اظہار کیا ہے۔

    حیدرآباد میں پیش آنے والے افسوسناک واقعہ پر سیاسی رہنماوں کی جانب سے افسوس کا اظہار کیا گیا، ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین نےعمارتوں کے گرنے سے قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا اور جاں بحق ہونے والے افراد کے لئے دعائے معفرت اور سوگوار کے لواحقین سے اظہار تعزیت کی ۔

    وزیراعلی سندھ سید قائم علی شاہ نے افسوسناک واقعہ پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ہلاکتوں کا نوٹس لے لیا اور کمشنر حیدرآباد سے رپورٹ طلب کرلی ہے، وزیراعلی سندھ نے امدادی کارروائیاں تیز کرنے اور زخمیوں کو فوری طبی امداد دینے کی ہدایت کی۔

    سندھ کے وزیر صحت ڈاکٹر صغیر احمد نے واقعہ پر افسوس کا اظہار کیا اور واقعہ کی رپورٹ طلب کرلی ہے۔ ڈاکٹر صغیر نے زخمیوں کو ہر ممکن طبی امداد فراہم کرنے کی ہدایت کردی ہے۔