Tag: حیدر عباس رضوی

  • کراچی :  ایم کیو ایم رہنما حیدر عباس رضوی کی گاڑی گن پوائنٹ پر چھین لی گئی

    کراچی : ایم کیو ایم رہنما حیدر عباس رضوی کی گاڑی گن پوائنٹ پر چھین لی گئی

    کراچی : ایم کیو ایم رہنما حیدر عباس رضوی کی گاڑی گن پوائنٹ پر چھین لی گئی، واقعے کا مقدمہ گلشن اقبال تھانے میں درج کرلیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ایم کیو ایم رہنما حیدر عباس رضوی کی گاڑی چھین لی گئی ، ذرائع نے بتایا کہ ویگو گاڑی حیدر عباس کے ڈرائیور سے گن پوائنٹ پر گلشن اقبال کے قریب پٹیل اسپتال کے باہر سے چھینی گئی۔

    حیدر عباس کا بیٹا اپنے دوست کو طبعیت کی خرابی کے باعث اسپتال چیک اپ کے لیے لے کر گیا تھا ، حیدر عباس کے زیر استعمال گاڑی اسلام آباد رجسٹرڈ ہے۔

    اہل خانہ حیدر عباس نے بتایا کہ نامعلوم ملزمان ڈرائیور سمیت گاڑی اپنے ہمراہ لے گئے تھے۔

    حیدر عباس رضوی کی گاڑی چھیننے کا مقدمہ گلشن اقبال تھانے میں درج کرلیا گیا ، مقدمہ ڈرائیورکی مدعیت میں درج کیا گیا۔

    پولیس حکام کے مطابق گاڑی چھننے کا واقعہ گزشتہ روز نو بج کر بیس منٹ پر پیش آیا ، مقدمہ دو نامعلوم مسلح ملزمان کے خلاف درج کیا گیا۔

    ڈرائیور نے بتایا کہ اسپتال کے قریب بچوں کو اتار کر گاڑی پارک کرکے سیٹ پر بیٹھا تھا کہ دو مسلح ملزمان آئے اور منہ پر کپڑا ڈال دیا، ایک ملزم نے گاڑی چلائی، مجھے صفورہ چوک پر چھوڑ کر فرار ہوگئے۔

  • ایم کیو ایم رہنما حیدر عباس رضوی کی اچانک وطن واپسی

    ایم کیو ایم رہنما حیدر عباس رضوی کی اچانک وطن واپسی

    کراچی: کینیڈا میں مقیم ایم کیو ایم کے رہنما حیدر عباس رضوی اچانک وطن واپس پہنچ گئے۔

    تفصیلات کے مطابق حیدر عباس رضوی دو سال بعد اچانک وطن واپس پہنچ کر ایم کیو ایم کے مرکز بہادرآباد پہنچے جہاں اُن کا استقبال رابطہ کمیٹی کے اراکین نے کیا۔

    ذرائع کے مطابق حیدر عباس رضوی کا استقبال رابطہ کمیٹی کے رکن فیصل سبزواری اور فرقان اطیب نے کیا جس کے بعد انہوں نے کنونیئر اور ڈپٹی کنونیئرز سے بھی ملاقات کی جس میں موجودہ سیاسی صورتحال اور ایم کیو ایم دھڑے بندی کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

    حیدر عباس رضوی نے الیکشن سے متعلق ہونے والے اتنظامات کا جائزہ لیا اور مختلف شعبہ جات کے ذمہ داران سے بھی ملاقات کی۔ ایم کیو ایم پی آئی بی کے رہنماء نے بھی حیدر عباس رضوی کو وطن واپسی پر مبارک باد پیش کی۔

    یاد رہے کہ 22 اگست کی متنازع تقریر کے بعد ایم کیو ایم رہنماء نے فاروق ستار کی سربراہی میں بننے والی جماعت کی کھل کر حمایت کرتے ہوئے پاکستان زندہ باد کا نعرہ لگایا تھا تاہم گزشتہ کچھ ماہ قبل ہونے والی ایم کیو ایم خلیج کے دوران فاروق ستار نے حیدر عباس رضوی کو براہ راست پریس کانفرنس کے دوران جھاڑ بھی پلائی تھی۔

    فاروق ستار کا کہنا تھا کہ ’حیدر بھائی میں نے آپ کے میسج خود پڑھے جس میں آپ نے بہادر آباد کی حمایت کرنے کا اعلان کیا اور کارکنان کو بھی اسی بات کی ترغیب دی‘ْ

    واضح رہے کہ کچھ دنوں قبل سوشل میڈیا پر ایم کیو ایم رہنما کی ایک تصویر وائرل ہوئی تھی جس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ وہ کینیڈا میں آن لائن ٹیکسی سروس میں بطور ڈرائیور اپنی ذمہ داریاں انجام دیتے ہوئے ذریعہ معاش چلا رہے ہیں البتہ اس تصویر کی کوئی تصدیق یا تردید سامنے نہیں آئی۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات  کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں

  • سیاسی جماعت کے الزامات میں کوئی صداقت نہیں، ترجمان رینجرز

    سیاسی جماعت کے الزامات میں کوئی صداقت نہیں، ترجمان رینجرز

    کراچی : سندھ رینجرز کے ترجمان کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ کئی روز سے کراچی کی ایک سیاسی جماعت اپنے کارکن ریاض الحق کے ماورائے عدالت قتل کے حوالے سے رینجرز پر الزامات عائد کررہی ہے جو کہ بے بنیاد ہیں۔

    ترجمان رینجرز نے مزید کہا ہے کہ سیاسی جماعت کی جانب سے لگائے جانے والے الزامات سراسر بے بنیاد اور حقائق کے منافی ہیں، ان الزامات کا مقصد شہر کراچی میں جاری آپریشن کے حوالے سے عوام میں منفی تاثر پیدا کرنا ہے۔

    ترجمان رینجرز نے سیاسی جماعت کے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ بے بنیاد الزامات لگا کر کراچی آپریشن پر شکوک و شبہات پیدا کرنے کی کوشش کو ناکام بنا دیا جائے گا۔

    Press

    واضح رہے کراچی کی ایک سیاسی جماعت کی جانب سے رینجرز پر الزام عائد کیا گیا تھا کہ حیدر عباس رضوی کے کوارڈینیٹر اور ہمارے کارکن ریاض الحق کو گزشتہ سال مئی میں ان کے گھر سے گرفتار کر کے لاپتہ کردیا گیا تھا جبکہ اہل خانہ کی جانب سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ انہوں نے گرفتاری کے بعد سندھ ہائی کورٹ میں پٹیشن دائر کرادی تھی تاہم بعد ازاں ریاض الحق کی تشدد زدہ نعش برآمد ہوئی۔

    یاد رہے دو روز قبل سندھ ہائی کورٹ میں ریاض الحق گمشدگی کیس کی سماعت کے دوران جج نے متعلقہ اداروں اور سیکریٹری سندھ کو نوٹس جاری کرتے ہوئے گمشدگی کے حوالے سے جواب طلب کیا ہے۔

     

  • وزیر دفاع پانچ کروڑ مہاجرعوام سے معافی مانگیں، ڈاکٹر فاروق ستار

    وزیر دفاع پانچ کروڑ مہاجرعوام سے معافی مانگیں، ڈاکٹر فاروق ستار

    کراچی : وزیر دفاع خواجہ آصف کے بیان کے خلاف ایم کیو ایم نے کراچی سمیت ملک بھر میں احتجاجی مظاہرے کئے اور ریلیاں نکالیں۔

    متحدہ رہنماؤں نے خواجہ آصف سے معافی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ مہاجروں کو تقسیم کرنے کی سازش کو بند کیا جائے۔

    انہوں نے کہا کہ اگر معافی نہ مانگی گئی تو احتجاج بھی ہوگا اور کاروبار بھی بند ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق وزیر دفاع خواجہ آصف کے بیان کے خلاف ایم کیو ایم سراپا احتجاج بن گئی۔

      اس حوالے سے کراچی سمیت پورے ملک میں متحدہ قومی موومنٹ نے خواجہ آصف کے خلاف مظاہرے کئے اور ریلیاں نکالیں۔

    پریس کلب کے باہر مظاہرے میں متحدہ رہنماؤں نے وزیر دفاع کے بیان کو بانیان پاکستان کی تذلیل اور مہاجر قوم کے لئے متعصبانہ، اشتعال انگیز قرار دیا۔

    مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا کہ وزیر دفاع نے مہاجر قوم کو تقسیم کرنے کی سازش کی ہے، وہ پانچ کروڑ مہاجر عوام سے معافی مانگیں ۔

    ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ کراچی کے نوجوان شہید ہوں گے تو کراچی بار بار بند ہوگا، خواجہ آصف جیسے لوگوں کی وجہ سے پاکستان تقسیم ہوا،وزیر دفاع نے دو قومی نظرئیے اور پاکستان کے وجود کی نفی کی ہے۔

    حیدر عباس رضوی نے اپنے خطاب میں کہا کہ مہاجروں کو مختلف القاب دے کر ان کی قربانیوں کا اعتراف کرنے کے بجائے ان کا تمسخر اڑایا جا رہا ہے، جسے برداشت نہیں کیا جائے گا ۔

    متحدہ رہنماؤں کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم وزیر دفاع کے بیان پر پارٹی پالیسی واضح کریں ،ہجرت کرکے آنے والے لوگ اپنی شناخت اور اپنے حصے کا پاکستان لے کر آئے تھے۔

  • پی ٹی آئی اور ایم کیوایم کے کارکنان پھر آمنے سامنے آگئے، پرچم نذر آتش

    پی ٹی آئی اور ایم کیوایم کے کارکنان پھر آمنے سامنے آگئے، پرچم نذر آتش

    کراچی: ایم کیو ایم اور پی ٹی آئی کے کارکنان پھر آمنے سامنے آگئے، مشتعل افراد نے پی ٹی آئی کا پرچم نذر آتش کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق این اے 246 کے ضمنی انتخاب میں متحدہ قومی موومنٹ کے امیدوارکنور نوید جمیل کی متوقع کامیابی کو دیکھتے ہوئے ایم کیو ایم کے ہزاروں کارکنان کریم آباد پر جمع ہوئے اور الطاف حسین کے حق میں نعرے بازی کی۔

    اس موقع پر پاکستان تحریک انصاف کے کارکنان بھی آن پہنچے اور جواب میں نعرے بازی شروع کردی۔ پولیس کی بھاری نفری بھی اس موقع پر موجود تھی۔

    اس موقع پر مشتعل کارکنان نے تحریک انصاف کے پرچم کو بھی پھاڑ کر نذر آتش کردیا، اطلاعات کے مطابق پولیس نے حالات پر قابو پانے کی کوشش کی، تاہم مکمل طور اسے کامیابی حاصل نہ ہوسکی۔

    صورت حال کی نزاکت کو دیکھتے ہوئے ایم کیو ایم کے رہنما فیصل سبزواری, حیدر عباس رضوی  اوردیگر رہنما بھی پہنچ گئے۔ انہوں نے کارکنان کو پر امن رہنے کا کہا۔

    انہوں نے ہاتھ جوڑ کر کارکنان سےاپیل کی کہ صبر کا دامن نہ چھوڑیں مشتعل ہونے کی کوئی ضرورت نہیں ۔ ان کا کہنا تھا کہ فوری طور پر جشن منانے کاسلسلہ شروع نہ کیا جائے۔آخری اطلاعات تک کارکنان کافی حد تک پرامن ہوگئے تھے۔

    علاوہ ازیں تحریک انصاف کے امیدوار عمران اسمعیل نے اس موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم ایم کیوایم کے رہنماؤں سے رابطے میں ہیں ۔

    ان کا کہناتھا کہ ہار جیت ایلکشن کا حصہ ہے ایم کیوایم کے رہنماؤں سےاپیل کرتا ہوں کہ ہمارے کارکنان  جووہاں پھنس گئے ہیں انہیں وہاں سےنکالا جائے ۔

    ، اس موقع پر رینجرز کے اہلکاروں نے شاہراہ پر پہنچ کر وہاں جمع ہونے والے کارکنان پر لاٹھی چارج کیا جس کے باعث کارکنان منتشر ہوگئےاور رینجرز کے جانے کے بعد دوبارہ جمع  ہوکر جیت کا جشن منان شروع کردیا۔

  • متحدہ رہنماؤں نے پی ٹی آئی کا کیمپ دوبارہ بحال کردیا

    متحدہ رہنماؤں نے پی ٹی آئی کا کیمپ دوبارہ بحال کردیا

    کراچی : این اے دوسو چھیالیس کا علاقہ اس وقت انتہائی کشیدہ صورتحال کا شکار ہے۔ ایم کیو ایم کے رہنماؤں نے کریم آباد پہنچ کر صورت حال کو کنٹرول کرنے کی کوشش کی، اور پی ٹی آئی کے تباہ حال کیمپ کو بحال کرنے کیلئے اقداما ت کئے۔

    رہنماؤں میں ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی، حیدر عباس رضوی، آصف حسنین، این اے دو سو چھیالیس کے امیدوار کنور نوید جمیل ودیگر بھی موجود تھے۔

    اس موقع پر اے آر وائی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے، حیدر عباس رضوی نے کہا کہ موجودہ صورتحال ایم کیو ایم کیلئے بھی انتہائی نقصان دہ ہے، ہم نے مشتعل افراد سے ہاتھ جوڑ کر پر امن رہنے کی درخواست کی۔

    ان کا کہنا تھا کہ یہ ایم کیو ایم کے کارکنان نہیں علاقہ مکین ہیں، جو قائد تحریک الطاف حسین کے نعرے لگا رہےتھے، انہوں نے کہا کہ ہمیں جیسے ہی خبر ملی ہم فوری طور پر کریم آبا د پہنچے اور صورت حال کو کنٹرول کرتے کی کوشش کی۔

    انہوں نے کہا کہ ہم نے  پی ٹی آئی کے کیمپ کو اپنے ہاتھوں سے ٹھیک کیا، انہوں نے کہا کہ میں کل خود اس کیمپ میں بیٹھوں گا تاکہ پھر کوئی ایسا ناخوشگوار واقعہ رونما نہ ہو۔

  • الزام تراشیوں کا سلسلہ بند کیا جائے، رابطہ کمیٹی

    الزام تراشیوں کا سلسلہ بند کیا جائے، رابطہ کمیٹی

    کراچی :ایم کیوایم رابطہ کمیٹی کا کہنا ہے کہ سازش کے تحت ایم کیو ایم کے کارکن رفیق راجپوت کو ملزم بنا کر پیش کیا گیا ہے ،ایم کیو ایم کے خلاف الزام تراشیوں کا سلسلہ فوری بند کیا جائے۔

    ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے محمود آباد سیکٹرانچارج رفیق راجپوت کی گرفتاری کو سازش قرار دیا، رابطہ کمیٹی کے رکن عامر خان نے کہا کہ رفیق راجپوت پر سانحہ بارہ مئی سمیت بے بنیاد الزامات لگا کر اسے ملزم بنا کر پیش کیا گیا ہے۔

    عامر خان نے کہا کہ ایم کیو ایم ملک گیر جماعت ہے، اسے بدنام کرنے کا سلسلہ بند کیا جائے۔

    ایم کیو ایم رہنماء حیدر عباس رضوی نے کہا کہ ایم کیو ایم کو بھی دیگر جماعتوں کی طرح آزادی دی جائے، ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی نے جے آئی ٹی رپورٹ کو مسترد کرتے ہوئے عدالت سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

    اس سے قبل بارہ مئی کے پُرتشدد واقعات کا ایک ملزم سات سال بعد گرفتارکرلیا گیا، ترجمان رینجرز کے مطابق ملزم عبدالرفیق عرف کائیں ایم کیوایم محمودآباد سیکٹر کا انچارج اور بارہ مئی کے واقعات میں ملوث ہے، جس کا وہ اعتراف بھی کرچکا ہے، ملزم ٹارگٹ کلنگ کی متعدد وارداتوں میں ملوث اور زمینوں پرقبضے کے مقدمات میں بھی مطلوب تھا۔

    ترجمان رینجرز کا کہنا ہے کہ عبدالرفیق نے رئیس مما سمیت دیگر ٹارگٹ کلرز کو تحفظ دینے اور ٹارگٹ کلنگ میں استعمال ہونے والے اسلحہ چھپانے کا بھی اعتراف کیا ہے۔

    ملزم عبدالرفیق کائیں کو آج عدالت میں پیش کیاجائے گا اور محکمہ داخلہ کو جے آئی ٹی کی تشکیل کیلئے درخواست کی جائے گی۔

    یاد رہے کہ بارہ مئی دوہزار سات کو سابق چیف جسٹس افتخارچوہدری کی کراچی آمد پر بڑے پیمانے پر قتل وغارت گری ہوئی تھی۔

  • امید ہے کہ اب ڈیڈ لاک ختم ہو جائے گا،حیدرعباس رضوی

    امید ہے کہ اب ڈیڈ لاک ختم ہو جائے گا،حیدرعباس رضوی

    اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ ڈاکٹرطاہرالقادری سے ملاقات کے بعد متحدہ قومی مومنٹ کے رہنماء حیدر عباس رضوی اور لیگی رہنماء اعجازا لحق نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ قوی امید ہے کہ اب ڈیڈ لاک ختم ہو جائے گا ،انہوں نے کہا کہ خوشی اس بات کی ہے کہ ڈاکٹر طاہرالقادری مذاکرات کی لئے تیار ہیں،اور ہماری کوششیں انشاءاللہ رنگ لائیں گی.

    حیدر عباس رضوی نے کہا کہ مذاکرات کا ایجنڈا جو بھی ہو بات چیت کا آغاز ہونا چاہیئے،انہوں نے حکومت سے اپیل کی کہ دھرنے کے شرکاء میں شامل خواتین بچوں اور بزرگوں کا احساس کرتے ہوئے راستے میں حائل رکاوٹیں دور کر کےشرکاء کیلئے کھانے پانی اور ٹوائلٹ کا فوری طور پر انتظام کیا جائے ۔

    انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر طاہرالقادری نے ہمیں بہت عزت دی جس کے لئے ہم ان کے تہہ دل سے شکر گزار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اب ہم حکومت کے پاس جارہے ہیں اور اپنے ہمراہ حکومت کا اعلیٰ سطحی وفد لیکر ڈاکٹر طاہر القادری کے پاس پھر حاضر ہونگے۔