Tag: حیران

  • عدالت بیرون ملک مقیم شہری کے بغیر مقدمہ حفاظتی ضمانت مانگنے پر حیران

    عدالت بیرون ملک مقیم شہری کے بغیر مقدمہ حفاظتی ضمانت مانگنے پر حیران

    اسلام آباد (22 جولائی 2025): عدالت نے بیرون ملک مقیم شہری کا بغیر کسی مقدمہ حفاظتی ضمانت مانگنے پر حیرانگی کا اظہار کیا۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں بیرون ملک مقیم شہری طارق عزیز کی حفاظتی ضمانت کے لیے دائر درخواست پر سماعت ہوئی۔ جسٹس خادم حسین سومرو نے شہری کی درخواست پر سماعت کی۔

    عدالت نے بغیر کسی مقدمہ حفاظتی ضمانت مانگنے اور رجسٹرار آفس کا اس پر کوئی اعتراض نہ ہونے پر حیرانگی کا اظہار کرتے ہوئے استفسار کیا کہ مقدمہ کیا ہے اور درخواست گزار کس وجہ سے حفاظتی ضمانت مانگ رہا ہے۔

    درخواست گزار کے وکیل نے عدالت کو آگاہ کیا کہ اینٹی کرپشن پنجاب نے نوٹس بھیجا ہے۔ نوٹس میں گواہ، ملزمان اور مدعی کا بھی لکھا ہوا ہے، تاہم مقدمےکی کاپی نہیں ہے۔ مقدمے کی معلومات اور کاپی کیلیے کوشش کی لیکن نہیں ملی۔

    جسٹس خادم حسین سومرو نے کہا کہ جب کوئی مقدمہ ہی نہیں تو ہم حفاظتی ضمانت کیسے دے سکتے ہیں۔ عدالت کوئی ایسی روایت قائم نہیں کر سکتی، جو بعد میں غلط استعمال ہو۔

    انہوں نے یہ بھی کہا کہ مقدمہ کی نقل یا حوالہ نہ ہونے پر رجسٹرار آفس کی جانب سے اعتراض نہ ہونا بھی حیران کن ہے۔

    بعد ازاں درخواست گزار کی جانب سے درخواست واپس لینے کی استدعا پر عدالت نے کیس نمٹا دیا۔

  • مومنہ نے اپنی پسندیدہ بھارتی شخصیت کا نام بتا کر سب کو حیران کر دیا

    مومنہ نے اپنی پسندیدہ بھارتی شخصیت کا نام بتا کر سب کو حیران کر دیا

    پاکستان کی معروف اداکارہ مومنہ اقبال کو بھارت میں ایک پنجابی گلوکار بہت زیادہ پسند ہے۔

    پاکستان کی معروف اداکارہ مومنہ اقبال نے ایک شو میں گفتگو کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ بھارت کے پنجابی موسیقار بی پراک ان کی پسندیدہ شخصیت ہیں ان کے گانے ہمیشہ انہیں رلادیتے ہیں۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Momina Iqbal (@momina.iqbal)

    مومنہ اقبال نے کہا کہ ’ بھارت میں واحد پسندیدہ شخص بی پراک ہے، اگر میں اداس نہیں بھی ہوتی تو میں صرف ان کا گانا سن کر رونا شروع کر دیتی ہوں‘۔

    بھارتی گلوکار بی پراک کے کنسرٹ میں خوفناک حادثہ

    جب ان سے پوچھا گیا کہ وہ آج کل کونسا گانا سن رہی ہیں تو مومنہ اقبال نے کہا رنبیر کپور کی فلم ’اینیمل‘ کا ٹاپ گانا ’ساری دنیا جلا دیں گے‘ نے انہیں جذباتی کر دیا۔

    واضح رہے کہ مومنہ اقبال اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’احسان فراموش‘ میں ’فلک‘ کا منفی کردار نبھا رہی ہیں جس کی دیگر کاسٹ میں ہمایوں اشرف، سلمان سعید، مشال خان، عتیقہ اوڈھو دیگر شامل ہیں۔

    احسان فراموش کی ہدایت کاری کے فرائض سید فیصل بخاری نے انجام دیے جبکہ اس کی کہانی طاہر نذیر نے لکھی تھی۔

  • پرینیتی چوپڑا کی اسٹوری نے سب کو حیران کر دیا

    پرینیتی چوپڑا کی اسٹوری نے سب کو حیران کر دیا

    بالی وڈ کی نوبیاہتا اداکارہ و گلوکارہ پرینیتی چوپڑا کی اسٹوری نے سب کو حیران کردیا۔

    فوٹو اینڈ شیئرنگ ایپ انسٹاگرام اسٹوری پر اداکاری پرینیتی چوپڑا نے حضرت علی ؓ  سے منسوب قول شیئر کیا ہے جسے دیکھ کر سب حیران رہ گئے۔

    پرینیتی چوپڑا نے اپنی انسٹا اسٹوری پر حضرت علی ؓ کا ایک قول ’ اگر آپ جاننا چاہتے ہیں کہ آپ کا دل کہاں ہے تو پھر یہ دیکھیں کہ جب آپ کا دماغ بھٹکتا ہے تو وہ کہاں جاتا ہے‘ تحریر کیا ہے۔

    اداکارہ کا یہ قول شیئر کرنا مداحوں کے دلوں کو چھو گیا، صارفین کی جانب سے پرینیتی کی پوسٹ کو خوب پسند کیا جارہا ہے۔

    یاد رہے کہ حال ہی میں عام آدمی پارٹی سے تعلق رکھنے والے معروف سیاست دان راگھو چڈھا کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے والی اداکارہ پرینیتی چوپڑا شادی کے بعد اپنی نت نئی تصاویر سے  سوشل میڈیا پر چھائی رہتی ہیں۔

  • ڈونلڈ ٹرمپ کی اچانک حامی نوجوان کی شادی میں‌ شرکت، دلہا دلہن حیران

    ڈونلڈ ٹرمپ کی اچانک حامی نوجوان کی شادی میں‌ شرکت، دلہا دلہن حیران

    واشنگٹن:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ریاست نیو جرسی میں منعقدہ ایک شادی کی تقریب میں جا پہنچے، جنہیں دیکھ کر دلہا دلہن سمیت تمام افراد حیران رہ گئے۔

    تفصیلات کے مطابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ جوعوامی نوعیت کی محفلوں اور تقریبات میں کم ہی دکھائی دیتے ہیں کچھ روز قبل اچانک ریاست نیو جرسی کے شہر بڈمنسٹر میں واقع گالف کلب میں منعقدہ ایک حامی نوجوان کی شادی کی تقریب میں جا پہنچے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ دلہا مونگیلی نے وائیٹ ہاؤس میں متعدد اہم شخصیات کو اپنی شادی کے دعوت نامے ارسال کیے تھے، ان میں صدر ٹرمپ بھی شامل تھے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ صدر کی شرکت پر دلہا اور دلہن سمیت دیگر شرکاءکو بھی خوش گوار حیرت ہوئی۔

    شادی کی تقریب میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی شرکت کی ایک فوٹیج سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہوئی جس میں انہیں دلہا اور دلہن کے ساتھ کھڑے دیکھا جاسکتا ہے۔

    اس موقع پر صدر ٹرمپ نے ٹائی کے بغیر سیاہ پینٹ اور کوٹ زیب تن کیا ہوا تھا،صدر ٹرمپ نے دلہا اور دلہن سے معانقہ کیا۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ تقریب عروسی میں شریک شرکاء نے صدر ٹرمپ کو شادی میں دیکھ کر امریکا زندہ باد کے نعرے بھی لگائے۔