Tag: حیرت انگیز

  • ٹیک آف سے چند منٹ قبل 20 مسافروں کو جہاز سے اتار دیا گیا، حیرت انگیز وجہ جانیے

    ٹیک آف سے چند منٹ قبل 20 مسافروں کو جہاز سے اتار دیا گیا، حیرت انگیز وجہ جانیے

    برٹش ایئرویز طیارے کے مسافروں کو عجیب صورتحال کا سامنا کرنا پڑا، جب طیارے کے کپتان نے 20 مسافروں کو ٹیک آف سے چند منٹ قبل طیارے سے اتار دیا۔

    غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق برٹش ایئرویز کی پرواز سے مسافروں کو شدید گرمی کی وجہ اتار دیا گیا کیونکہ شدید گرمی کی وجہ پائلٹ کو جہاز ٹیک آف کرنے میں مشکلات کا سامنا اور اضافی ایندھن کی ضرورت تھی۔

    رپورٹ کے مطابق 11 اگست کو فلورنس کے امیریگو ویسپوچی ایئرپورٹ سے لندن سٹی ایئرپورٹ جانے والی برٹش ایئرویز کی پرواز ای ایمبریئر ای آر جے-190 کو شدید گرمی کے باعث مسائل کا سامنا کرنا پڑا۔

    35 ڈگری سینٹی گریڈ کے درجہ حرارت کے باعث ہوا میں دباؤ کم تھا، ہوا میں دباؤ کم ہونے کی وجہ سے طیارے کو اڑان بھرنے کے لیے اضافی ایندھن کی ضرورت تھی، اس لیے طیارے کا وزن کم کرنے کے لیے ابتدائی طور پر 36 مسافروں کو اتارنے کا فیصلہ کیا گیا، تاہم صرف 20 مسافروں کو پرواز سے اتارا گیا۔

    اس حوالے سے ایک برطانوی خاتون مسافر نے بتایا "پائلٹ نے کہا کہ شدید گرمی کی وجہ سے کچھ لوگوں کو اتارنا ضروری ہے، درجہ حرارت 35 ڈگری کے قریب تھا، اور انجن کو مؤثر طریقے سے کام کرنے کے لیے اضافی ایندھن کی ضرورت تھی۔”

    دوسری جانب برٹش ایئرویز نے متاثرہ مسافروں سے معافی مانگی اور انہیں جلد از جلد ان کی منزل تک پہنچانے کے لیے اقدامات کیے، ایئرلائن کے ترجمان نے کہا "ایئرپورٹ کے مختصر رن وے اور شدید گرمی کے باعث ہوا کا دباؤ متاثر ہوتا ہے، جس کی وجہ سے طیارے کا وزن کم کرنا پڑتا ہے، ہم اس تکلیف کے لیے معذرت خواہ ہیں۔”

     ایوی ایشن ماہر کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ "آنے والے دنوں میں گرم موسم میں چھوٹے ایئرپورٹس کو طیارے میں وزن کم کرنے کی ضرورت زیادہ عام ہو جائے گی، اور موسمیاتی تبدیلیوں کے باعث اسپین، اٹلی یا یونان کے لیے پروازیں مہنگی ہو سکتی ہیں، کیونکہ ایئرلائنز کم مسافروں کے ساتھ پروازیں چلائیں گی۔”

    https://urdu.arynews.tv/south-korea-police-officer-stop-crime-no-one-touch-catch/

  • آسمان میں سیاہ انگوٹھی کا پراسرار نشان نمودار ہونے پر لوگ خوف زدہ، ویڈیو وائرل

    آسمان میں سیاہ انگوٹھی کا پراسرار نشان نمودار ہونے پر لوگ خوف زدہ، ویڈیو وائرل

    ورجینیا: امریکی ریاست ورجینیا کے آسمان میں سیاہ انگوٹھی کا پراسرار نشان نمودار ہونے پر لوگ خوف زدہ ہو گئے، سیاہ انگوٹھی نما نشان کی ویڈیو وائرل ہو گئی ہے۔

    اس ہفتے ورجینیا کے نیلے آسمان پر ایک پراسرار سیاہ انگوٹھی نمودار ہوئی جسے لوگوں نے ’بدشگونی‘ قرار دیا، اور یہ تقریباً 10 منٹ تک فضا میں منڈلاتی رہی، اور پھر پراسرار طور پر غائب ہو گئی۔

    یہ واقعہ ورجینیا کے شہر ولیمزبرگ میں منگل کی صبح گیارہ بجے پیش آیا، لوگوں نے ایک بڑی شاہراہ پر فضا میں ایک ’مکرو‘ دائرہ دیکھا، شہریوں کے بیانات کے مطابق دھوئیں کے اس حلقے کو میلوں تک لوگوں نے دیکھا۔

    کہا جاتا ہے کہ اس طرح کے سیاہ حلقوں کی ممکنہ وجہ آگ لگنا یا دھماکے ہو سکتی ہے، تاہم حکام کا کہنا ہے کہ علاقے میں آتش زدگی کا کوئی واقعہ پیش نہیں آیا ہے۔

    واضح رہے کہ یہ پہلی بار نہیں ہے کہ اس طرح کی کوئی چیز آسمان میں تیرتی ہوئی دیکھی گئی ہو۔ جون میں وینزویلا کے اوپر ایک ایسا ہی انگوٹھی کے سائز کا بادل دیکھا گیا تھا۔ جولائی میں ٹیکساس کے علاقے پرل لینڈ کی فضا میں بھی ایسی ہی ایک تیرتی سیاہ انگوٹھی دیکھی گئی تھی۔

    تاحال کسی نے بھی سرکاری طور پر اس بات کی تصدیق نہیں کی ہے کہ یہ کیا چیز ہے، یا کہاں سے اور کیسے آئی، تاہم اس سے متعلق کچھ نظریات ہیں، ماہرین نے آتش زدگی یا کسی قسم کے دھماکے کی طرف اشارہ کیا ہے، کہ ممکنہ طور پر یہ اس وجہ سے بن سکتی ہے۔

  • خاتون نے مرنے سے قبل ہزاروں نوٹ پھاڑ دیے

    خاتون نے مرنے سے قبل ہزاروں نوٹ پھاڑ دیے

    کیا آپ نے کہیں دیکھا ہے کہ کوئی خاتون مرنے سے قبل ہزاروں نوٹوں کے چھوٹے چھوٹے ٹکرے کردے اور پھر بینک کا عملہ اسے جوڑ کر رشتے داروں کی مدد کرے یقیناً آپ کا جواب نہیں ہوگا۔

    غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق چین میں ایک خاتون نے مرنے سے قبل 32 ہزار یوآن مالیت کے نوٹوں کے چھوٹے چھوٹے ٹکڑے کردیے تھے تاہم بینک کے چار ملازمین نے 20 دن سے زائد وقت میں نوٹوں کو جوڑ کر اہلخانہ کی مدد کی۔

    جنوب مغربی چین کے صوبہ یونان کنمنگ میں واقع بینک میں ژانگ نامی خاتون پھٹے ہوئے نوٹوں کو لے کر آئی۔

    اس نے کہا کہ پانچ سال قبل یہ رقم اس کی بھابھی نے پھاڑ دی تھی جو دماغی صحت کے مسائل سے دوچار تھی اور جن کی حال ہی میں موت ہوگئی ہے۔

    ژانگ کا بھائی چار بچوں کے ساتھ ملک کے جنوب مغرب واقع صوبے سیچوان کے ایک پہاڑی گاؤں میں رہتا ہے، مذکورہ خاندان غریب ہے اور اسے پیسوں کی اشد ضرورت تھی۔

    اگرچہ چین کے بینکوں میں پھٹے ہوئے یا داغدار نوٹ مفت میں تبدیل کیے جاتے ہیں تاہم ژانگ کے بھائی نے جن بینکوں کا دورہ کیا ان سب نے اس کی درخواست یہ کہتے ہوئے ٹھکرا دی کہ ان کے لیے ان ٹکڑوں کو جوڑنا بہت مشکل ہے۔

    تاہم ژانگ جب بھائی سے ملنے پہنچی تو اس نے ان پھٹے ہوئے نوٹوں کو اپنے ساتھ کنمنگ لے جانے کا کہا۔

    خاتون نے بینک میں جاکر کہا کہ ’میرا بھائی غریب ہے اگر رقم تبدیل ہو جائے تو یہ ان کے لیے ایک بڑی مدد ہوگی۔

    انہیں یہ توقع نہیں تھی کہ بینک کا عملہ فوری طور پر رقم کی مرمت کرنے اور اس کی مدد کرنے پر رضامندی ظاہر کردے گا۔

    تاہم بینک نے چار ملازمین کو پھٹے نوٹوں کو جوڑنے کا کام سونپا۔

    بینک عملے کے مطابق انہوں نے ٹاسک کے دوران نوٹوں کے ٹکڑوں کو جوڑنے کے لیے (میگنیفائر) کا استعمال کیا اور اس دوران 22 دن کا وقت لگا اور وہ 32000 یوآن کو جوڑنے میں کامیاب ہوگئے۔

    عملے کے مطابق یہ پہلی بار ہے کہ ہم نے اتنے بکھرے ہوئے نوٹ دیکھے ہوں اس کے ایک لاکھ سے زائد ٹکڑے تھے جن میں کچھ ناخن سے بھی چھوٹے تھے۔

    خاتون نے مدد کرنے پر بینک کے عملے کا شکریہ ادا کیا۔

  • یوٹیوبر ایسی جگہ پہنچ گیا جہاں عام انسان کا پہچنا ’ناممکن‘ ہے، تصاویر وائرل

    یوٹیوبر ایسی جگہ پہنچ گیا جہاں عام انسان کا پہچنا ’ناممکن‘ ہے، تصاویر وائرل

    امریکی یوٹیوبر نے عجیب و غریب مقام دریافت کرکے صارفین کو حیرت میں مبتلا کردیا، اس کا کہنا ہے کہ میں نے گوگل ارتھ پر ایک ایسا مقام دریافت کیا جسے پہلے کسی نے نہیں دیکھا اور نہ وہاں تک پہنچ سکا ہے۔

    امریکا سے تعلق رکھنے والے یوٹیوبر نولان فشر نے گوگل ارتھ کی مدد سے ایک انوکھی مہم کا آغاز کیا اور ایسے مقام کا پیدل سفر کیا جسے پہلے کسی آنکھ نے نہیں دیکھا۔

    Hiking

    نولان فشر کا ’’پی او وی چینل آن لائن‘‘ کے نام سے جانا جاتا ہے، یو ٹیوب پر اس کے 1لاکھ 32ہزار سبسکرائبرز ہیں اور وہ گوگل ارتھ کی مدد سے زمین پر عجیب و غریب مقامات تلاش کے لیے جانا جاتا ہے۔

    adventure

    ”گوگل ارتھ “ بنیادی طور پر نقشہ جات اور جغرافیائی معلومات کا ایک مکمل پروگرام ہے، اس کی مدد سے مختلف اقسام کے نقشے، کسی مقام کی تلاش، ایک مقام سے دوسرے تک کا فاصلہ، راستہ اور درکار وقت معلوم کیا جاسکتا ہے۔

    Google Earth

    گوگل ارتھ کی جانب سے بہت سی ایسی حیرت انگیز دریافتیں بھی سامنے آئی ہیں جو اس سے قبل ایک عام انسان کی نظر سے اوجھل تھیں، جس کی ایک مثال نولان کی ویڈیو میں دیکھی جاسکتی ہے۔

    scouting

    اس بار یوٹیوبر  نے ایک عجیب و غریب جگہ کا انتخاب کیا اور لائیو ویڈیو پر اپنے فالوورز سے رابطے میں رہ کر انہیں اس مہم جوئی کے بارے میں تفصیلات فراہم کیں۔

    Eerie Site

    اس ویڈیو میں نولان نے گوگل ارتھ کا استعمال کرتے ہوئے امریکی ساؤتھ ویسٹ کے دور دراز علاقوں کا جائزہ لیا اور ایک ایسی وادی تلاش کی جس کے بارے میں اس کا خیال تھا کہ یہ قدیم اور نایاب مقام ہے۔

    hunting

    نولان نے اپنے پالتو کتے کینائن کے ساتھ مہم جوئی پر نکلنے کا فیصلہ کیا اور کئی گھنٹوں کے سفر کے بعد وہ ایک بیابان صحرا میں ریت کے پتھر کے بڑے اور پراسرار نظر آنے والے ٹیلے تک پہنچ گیا۔

    YouTuber

    یہاں تک پہنچنے کیلئے اسے کئی میل تک پیچیدہ اور ریت کے دشوار گزار راستوں سے نبرد آزما ہونا پڑا، اس کا کہنا تھا کہ مجھے یقین نہیں تھا کہ میں یہ کام کامیابی سے کرسکوں گا، نولان کا کہنا تھا کہ وہ حیران ہے کہ ریتیلے پتھر کے یہ ٹیلے کیسے بنے ہیں اور کیا دوسروں نے بھی انہیں دیکھا ہے؟

    Footage

    یوٹیوبر کی ویڈیوز میں وہ کلپس بھی شامل ہیں جس میں اس نے اپنے کتے کے ساتھ ان دشوار گزار راستوں پر پیدل سفر کیا اور متعدد مشکل رکاوٹیں بھی عبور کیں اور کئی حیرت انگیز مناظر بھی دیکھے۔

    اپنا سفر مکمل کرنے کے بعد نولان نے کہا کہ مجھے یقین نہیں تھا کہ میں اس تک پہنچ پاؤں گا۔ ویڈیوز کے کمنٹس سیکشن میں صارفین نے مہم جو یوٹیوبر کی دل کھول کر تعریف کی اور کہا کہ آج انہیں ایسے مقامات دیکھنے کو ملے جو شاید وہ کبھی وہاں جاکر نہیں دیکھ سکیں گے۔

  • حیرت انگیز ایجاد : انسانی خلیوں سے ننھے روبوٹ تیار

    حیرت انگیز ایجاد : انسانی خلیوں سے ننھے روبوٹ تیار

    نیویارک : سائنسدانوں کی ٹیم نے ایک طویل جدوجہد کے بعد ایسے زندہ روبوٹ تیار کیے ہیں جو انسان کی سانس کی نالیوں سے لیے گئے خلیوں کی مدد سے بنائے گئے ہیں۔

    مذکورہ تخلیق کو’اینتھروبوٹ‘ کا نام دیا گیا ہے جو دو ماہ تک زندہ رہنے کی صلاحیت رکھتے ہیں، یہ روبوٹس انتہائی چھوٹے کیڑے مکوڑوں کی طرح نظر آتے ہیں۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکی ماہرین صحت نے طویل تحقیق اور محنت کے بعد انسان کی سانس کی نالیوں سے حاصل کیے گئے خلیوں سے انتہائی چھوٹے زندہ روبوٹ تیار کرلیے۔

    سائنسدانوں نے سانس کی نالی سے ’اسٹیم سیلز‘ یعنی خلیے حاصل کیے، جنہیں بعد ازاں لیبارٹری میں ایک اور طرح کے خلیوں کے ساتھ منسلک کیا گیا۔

    anthrobot

    رپورٹ کے مطابق ماہرین نے خلیات کو لیبارٹری میں ملانے کے بعد ان کی مانیٹرنگ کی اور اس دوران سات دن سے پہلے پہلے اسٹیم سیلز سے ازخود چھوٹے زندہ روبوٹ تیار ہوگئے۔

    ماہرین نے دعویٰ کیا کہ مذکورہ تیار کیے گئے اینتھروبوٹس لیبارٹریز، کھانوں سمیت دیگر مقامات پر 60دن تک زندہ رہنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

    ماہرین نے امید ظاہر کی ہے کہ مستقبل میں تیار کیے گئے مذکورہ روبوٹس کو طبی تحقیق اور علاج کے لیے بھی استعمال کیا جا سکتا ہے، تاہم فوری طور پر یہ کہنا قبل از وقت ہے کہ انہیں کیسے طبی کاموں میں استعمال کیا جائے گا؟

    robots

    ممکنہ طور پر مستقبل میں ایسے ننھے روبوٹوس کو انسانی جسم کے اندر ہونے والے زخموں، بیماریوں اور مسائل کو ٹھیک کرنے کے لیے استعمال کیا جاسکتا ہے اور انہیں جسم میں داخل کرکے انہیں ایسی ہدایات دی جا سکتی ہیں کہ وہ اندر جاکر ڈاکٹر کا کام سر انجام دیں۔

    اسٹیم سیلز جنہیں عام زبان میں خلیے کہا جاتا ہے، انسانی جسم کے مختلف حصوں میں پائے جاتے ہیں، یہ انتہائی پیچیدہ طریقے سے حاصل کیے جاتے ہیں۔

    اسٹیم سیلز سانس کی نالی، ایمبریوز اور رحم مادر سمیت دیگر انسانی اعضا میں پائے جاتے ہیں، یہ خون، جلد اور ہڈیوں کے درمیان ایک ایسے مادہ ہوتا ہے جو انتہائی کچا ہوتا ہے اور وہ کسی بھی چیز میں تبدیل ہونے کی صلاحیت رکھتا ہے اور یہ کہ اس کی کئی کاپیاں بھی بنائی جا سکتی ہیں۔

  • تعمیراتی کام کے دوران زخمی نوجوان کو ایکسرے میں گولی لگنے کا حیرت انگیز انکشاف

    تعمیراتی کام کے دوران زخمی نوجوان کو ایکسرے میں گولی لگنے کا حیرت انگیز انکشاف

    کراچی: شہر قائد کے علاقے خیابان حلال میں تعمیراتی کام کے دوران زخمی نوجوان کو ایکسرے میں گولی لگنے کا حیرت انگیز انکشاف ہوا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق خیابان حلال میں فائرنگ سے ایک نوجوان زخمی ہو گیا ہے، تاہم نوجوان کو گولی لگنے کا علم اسپتال میں کیے گئے ایکسرے کے ذریعے ہوا۔

    پولیس حکام کا کہنا ہے کہ زخمی نوجوان کی شناخت تنویر کے نام سے ہوئی ہے، جو ایک بلڈنگ میں دیگر مزدوروں کے ساتھ تعمیراتی کام کر رہا تھا، اس دوران وہ زخمی ہوا، نوجوان یہ سمجھا کہ اسے مشینری سے کوئی پتھر نکل کر لگا ہے۔

    پولیس حکام کے مطابق زخمی نوجوان کو اسپتال لے جایا گیا، اور جب ایکسرے کرایا گیا تو پتا چلا اسے گولی لگی ہے، پولیس کا کہنا ہے کہ ممکنہ طور پر واقعہ ہوائی فائرنگ کی وجہ سے پیش آیا ہے جس کی تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔

  • 9 مئی کے ایک اور شرپسند کے بھائی کا حیرت انگیز انکشاف

    9 مئی کے ایک اور شرپسند کے بھائی کا حیرت انگیز انکشاف

    لاہور: 9 مئی کے واقعات میں ملوث ایک اور شرپسند کے بھائی نے حیرت انگیز انکشاف کیا ہے۔

    شرپسند عدنان کے بھائی لقمان حکیم نے 9 مئی کے شدت پسند واقعات میں ملوث ہونے پر ندامت کا اظہار کیا ہے۔

    شرپسند عدنان احمد کے بھائی نے کہا کہ کچھ لوگوں کے ساتھ مل کر عدنان نے توڑ پھوڑ کی، کوئی بندہ بھی نہیں آیا ہمیں پوچھنے کے  لیے سیاسی لوگ اپنے مقصد کے لیے ہم سب کو استعمال کرتے ہیں۔

    شرپسند عدنان احمدکے بھائی کا کہنا تھا کہ یہ جو بھی اداروں کے خلاف بات کر رہے ہیں وہ غلط ہے، یہ ہمیں اداروں کیخلاف بہکاتے ہیں کہ یہ ادارے ہمارے خیرخواہ نہیں ہیں۔

    شرپسند عدنان کے بھائی نے مزید کہا کہ یہ جو ہم اپنے ملک میں آزادی سے پھر رہے ہیں، یہ اداروں کی وجہ سے ہی ہے، یہ سب پڑھے لکھے جاہل ہیں، ایسے بندے کے پیچھے جارہے ہیں جو کبھی ایک بات نہیں کرتا۔

    شرپسند عدنان کے بھائی کا کہنا تھا کہ میں نوجوانوں کو ایک ہی پیغام دونگا کہ اپنے ذہن کی سنیں کسی شرپسند کی نہیں۔

  • شرٹ کے پیچھے لوپ کیوں ہوتا ہے؟ حیرت انگیز وجہ سامنے آگئی

    شرٹ کے پیچھے لوپ کیوں ہوتا ہے؟ حیرت انگیز وجہ سامنے آگئی

    ہمارے ملبوسات دیکھنے میں تو سادہ نظر آتے ہیں مگر ان میں متعدد اسرار چھپے ہوتے ہیں جس پر ہماری نظر تو پڑتی ہے لیکن ہمیں یہ بات سمجھ نہیں آتی کہ وہ کس کام کے لیے ہوتی ہیں۔

    اسی طرح کا ایک عجیب معمہ روزمرہ میں استعمال ہونے والی ڈریس شرٹس کے ساتھ جڑا ہوا ہے جو  پشت پر موجود ایک لوپ۔

    متعدد ڈریس شرٹس کے پشت پر موجود یہ لوپ بنیادی طور پر کپڑے کا ایک چھوٹا ٹکڑا ہے جو عموماً دونوں شانوں کے درمیان بنایا جاتا ہے۔

    مگر یہ آخر ہوتا کیوں ہے؟ آج ہم اس کو اس کے پیچھے چھپی دلچسپ کہانی بتائے گے۔ شرٹس میں یہ لوپ سب سے پہلے امریکی بحریہ کے ملاحوں میں مقبول ہوا تھا اور ممکنہ طور پر وہی سب سے پہلے شرٹس کا حصہ بنایا گیا۔

    اس لوپ کو شرٹس میں شامل کرنے کی وجہ یہ تھی کہ ملاحوں کے پاس وردیوں کو رکھنے کے لیے الماریاں یا جگہ موجود نہیں تھی، تو اس لوپ کی بدولت انہیں شرٹ کو کسی بھی ہک (hook) پر لٹکا کر خشک کرنے میں مدد ملتی تھی۔

    مگر 1960 کی دہائی میں یہ لوپ بحریہ سے باہر نکلا اور ایک کمپنی کی جانب سے اسے طالبعلموں کے لیے لاکر لوپ کے نام سے شرٹس میں متعارف کرایا گیا۔

    اس زمانے میں طالبعلموں میں یہ شرٹس مقبول ہوگئیں، وہ شرٹ کو لٹکا دیتے تھے جس کے بعد استری خراب بھی نہیں ہوتی تھی۔

    اس کے بعد متعدد کمپنیوں نے اس رجحان کو اپنا لیا اور اب اس طرح کا لوپ اکثر ڈریس شرٹس میں نظر آتا ہے۔

    ہاں کچھ شرٹس میں یہ کالر کے پیچھے بھی ہوتا ہے اور اس کا مقصد bow tie کو اپنی جگہ برقرار رکھنا ہوتا ہے۔

  • کھانس کھانس کر خاتون کی 4 پسلیاں ٹوٹ گئیں

    کھانس کھانس کر خاتون کی 4 پسلیاں ٹوٹ گئیں

    چین میں ایک خاتون کو ایسی کھانسی ہوئی کہ کھانس کھانس کر اسکی پسلیاں ہی ٹوٹ گئیں۔

    یہ تو آپ سب ہی جانتے ہیں کہ بعض دفعہ چٹپٹی چیز کھانے سے کھانسی شروع ہوجاتی ہے، لیکن کیا آپ نے یہ سنا ہے کہ کھانستے ہوئے خاتون کی پسلیاں ٹوٹ گئیں ہوں۔

    یہ حیرت انگیز واقعہ چین میں پیش آیا جہاں خاتون کو مصالحے دار کھانا کھانا بہت مہنگا پڑ گیا، رپورٹ کے مطابق خاتون اپنی کمزور پٹھوں کی وجہ سے مصالحے دار کھانا کھانے کے باعث کھانسی کے دوران چار پسلیاں ٹوٹ گئیں۔

    چین کے شہر شنگھائی سے تعلق رکھنے والی خاتون نے کہا کہ پہلے میں نے سوچا کہ یہ فالج ہے لیکن مجھے امید نہیں تھی کہ اس سے اتنی بری طرح تکلیف ہوگی کہ میں چل بھی نہیں پارہی تھی۔

    خاتون نے مزید کہا کہ بڑی مشکل سے مجھے قریبی اسپتال لے جایا گیا جہاں سی ٹی اسکین سے پتہ چلا کہ میری چار پسلیاں ٹوٹی ہوئی ہیں۔

    رپورٹس کے مطابق خاتون کی کھانسی کے بارے میں سننے کے بعد ڈاکٹروں نے اس کا معائنہ کرنے اور مزید ٹیسٹ کروائے ، جس کے بعد ایک چھاتی کے سرجن نے یہ نتیجہ اخذ کیا کہ  خاتون کے کمزور پٹھوں کی وجہ سے کھانسنے کے دوران اس کی پسلیاں ٹوٹیں۔

    خاتون کا وزن 57 کلو گرام ہے ،ڈاکٹڑوں نے خاتون کا علاج کرتے ہوئے اسے آرام کا مشورہ دیا ہے۔

  • سیکڑوں فٹ بلندی پر رسی پر دل دہلا دینے والی چہل قدمی (ویڈیو وائرل)

    سیکڑوں فٹ بلندی پر رسی پر دل دہلا دینے والی چہل قدمی (ویڈیو وائرل)

    پیرس: فرانس میں سیکڑوں فٹ بلندی پر رسی پر دل دہلا دینے والی چہل قدمی کرتے ہوئے ہائی لائن واکر نے نیا ریکارڈ بنا لیا۔

    تفصیلات کے مطابق ناتھن پالن نامی فرانسیسی نے فرانس کے مشہور جزیرے مونٹ سینٹ مشیل میں سیکڑوں فٹ بلندی پر تنی ہوئی رسی پر تقریباً 1.4 میل پیدل چل کر عالمی ریکارڈ توڑ دیا۔

    2017 میں پیرس کے ٹروکاڈرو اسکوائر سے ایفل ٹاور تک 2,198 فٹ لمبی رسی پر چلنے والے ناتھن پالن نے اب 7,218 فٹ طویل رسی پر چل کر اپنا ہی ریکارڈ توڑ دیا ہے۔

    اس منظر کی دل دہلا دینے والے ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے، جسے انسٹا 360 نامی یوزر نے یوٹیوب پر پوسٹ کیا تھا۔ مونٹ سینٹ مشیل جزیرہ فرانس میں یونیسکو کے عالمی ثقافتی ورثے میں شامل ہے۔

    اتنی بلند رسی پر چلنا ویسے ہی ایک خطرناک مہم جوئی ہے، تاہم جب آپ کے چہرے پر تیز ہوا کے تپیڑے بھی لگ رہے ہوں، تو یہ چیلنج اور بھی مشکل اور خطرناک ہو جاتا ہے۔

    متعدد عالمی ریکارڈ رکھنے والے ناتھن پالن کا کہنا ہے کہ جب وہ رسی پر چل رہا ہوتا ہے تو اس وقت کا احساس بیان کرنا تقریباً ناممکن ہے۔ انھوں نے کہا کبھی کبھی میں خود کو طاقت ور محسوس کرتا ہوں، اور کبھی کبھی بہت چھوٹا، اور مجھے لگتا ہے کہ میں کچھ بھی نہیں ہوں۔