Tag: حیرت انگیز فوائد

  • کیلے کے چھلکے کے 6 حیرت انگیز فوائد

    کیلے کے چھلکے کے 6 حیرت انگیز فوائد

    قدرت نے انسان کیلئے پھلوں اور سبزیوں جیسی بے شمار نعمتیں پیدا کی ہیں جو نہ صرف صحت کیلئے اچھی بلکہ اس کے دیگر لوازمات بھی نہایت مفید ہیں جسے ہم اکثر بےکار سمجھ کر پھینک دیتے ہیں۔

    ان لوازمات میں کیلے کا چھلکا بھی شمار کیا جاتا ہے، ویسے تو کیلا 12 مہینے آنے والا پھل ہے، اور اسے بے شمار طبی فوائد بھی ہیں جس کے بارے میں ہم آپ کو آگاہ بھی کرتے رہتے ہیں، لیکن آج ہم آپ کیلئے کیلے کے چھلکے کے فوائد بیان کریں گے۔

    کیلے کے چھلکوں کا ایک نیا استعمال اور 5 بڑے فائدے ہیں لہٰذا چھلکوں کو پھینکیں نہیں بلکہ ان کو اچھی طرح دھو کر دو کپ پانی میں بھگو کر آدھے گھنٹے کے لئے رکھ دیں تاکہ گندگی یا دھول مٹی نہ رہے۔

    ٹینک کا پانی صاف 

    اس عمل سے آپ کو 5 بڑے فائدے ہوں گے جو کہ آپ کی روزمرہ کی ضرورت ہیں، کیلے کے چھلکوں میں بھیگا ہوا پانی ایک دم صاف شفاف اور خالص ہوتا ہے، اس لئے اگر گھر کے ٹینک میں گندگی جمع ہو گئی ہو یا پانی صاف نہ ہو رہا ہو تو یہ کیلے کے چھلکوں کا پانی ٹینک میں ڈال دیں، سارا پانی صاف ہو جائے گا۔

    جسم کی چربی کم 

    وزن کم کرنے کے لئے مختلف قسم کی چائے پیتے رہتے ہیں مگر آج کیلے کی چھلکوں کی چائے بنانا سیکھیں اور 3 ماہ میں جسم کی چربی کو پگھلانے کی خاص ٹپ آپ بھی استعمال کریں، یہ پانی جس میں کیلے کے چھلکے بھیگے ہوئے ہیں،اس پانی کو اُبالیں اور ایک چٹکی سونٹھ کا پاؤڈر ڈال کر اس کو دن میں دو مرتبہ روزانہ استعمال کریں۔

    جلد کے نشانات صاف 

    چہرے اور جلد پر ہونے والے نشانات کو ختم کرنے کے لئے کئی کریمیں اور ٹوٹکے استعمال کر چکے ہیں تو اب کیلوں کے چھلکوں کا یہ پانی استعمال کریں اور صاف شفاف جلد پائیں۔ وہ پانی جس میں چھلکے بھگوئیں ہوئے ہیں اس میں ایک چمچ سوڈا اور نمک ڈال کر اچھی طرح مکس کریں اور اس کو چہرے پر اس جگہ لگائیں جہاں نشان ہیں اور پھر 15 منٹ کے لئے چھوڑ دیں اس کے بعد آپ روئی کو پانی میں بھگوئیں اور اس سے چہرے کو صاف کریں۔

    سکون کی نیند 

    اس عمل کو رات کے وقت کرنا زیادہ فائدہ مند ہے کیونکہ دن بھر کی تھکان کے بعد جلد کو بھی رات کو سکون چاہیے ہوتا ہے اور اس وقت یہ نمک اور کیلے کا آئرن والا پانی جلد کی ریلیکسیشن کا کام کرتا ہے، کیلے میں چونکہ آئرن کی بڑی مقدار پائی جاتی ہے اس لئے یہ صاف صفائی اچھی طرح کرنے میں کام آتا ہے۔

    برتن چمکانے کیلئے 

    وہ برتن جن پر جمی میل کچیل ڈیٹرجنٹ سے بھی صاف نہ ہو تو کیلے کے چھلکوں کا یہ بھیگا ہوا پانی اس میں ڈال کر 15 منٹ ہلکی آنچ پر پکائیں اور پھر نیم ٹھنڈا ہونے پر ایک کپڑے سے صاف کرلیں، اس سے ہر قسم کے گندے برتن اور گندے کنٹینر صاف ہو جاتے ہیں۔

    ناخنوں میں فنگس کا علاج

    کچھ لوگوں کے ناخنوں میں فنگس لگ جاتی ہے اور اس میں پس نکلنے لگتی ہے، جس کے لئے آپ مختلف قسم کی دوائیاں تو استعمال کرتے ہوں گے تو اب کیلے سے علاج کا یہ طریقہ استعمال کریں۔

    کیلے کے چھلکوں کا پانی لیں اور اس میں ایک چمچ ادرک کا پاؤڈر جسے سونٹھ کہتے ہیں، اس کو مکس کریں اور اس کو اس فنگس والے ناخنوں پر لگا کر پٹی باندھ لیں اور 15 منٹ کے بعد اس کو گلاب کے عرق سے صاف کریں۔ اس عمل کو روزانہ کریں، اس سے آپ کے ناخنوں میں لگی ہوئی فنگس آہستہ آہستہ ختم ہو جائے گی اور ناخن بالکل صاف ستھرے اور چمکدار ہوجائیں گے۔

    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
    نوٹ : مندرجہ بالا تحریر معالج کی عمومی رائے پر مبنی ہے، کسی بھی نسخے یا دوا کو ایک مستند معالج کے مشورے کا متبادل نہ سمجھا جائے۔

  • ٹنڈے کھانے کے حیرت انگیز فوائد

    ٹنڈے کھانے کے حیرت انگیز فوائد

    پاکستان کی ایک ایسی مقبول سبزی جسے بہت سے لوگ کھانے میں پسند نہیں کرتے، اس کا تعلق لوکی کے خاندان سے ہے اور اسے متعدد صحت کے فوائد کی وجہ سے بڑے پیمانے پر استعمال کیا جاتا ہے۔

    تاہم آج ہم آپ کو ٹنڈے کھانے کے کچھ حیرت انگیز فوائد بتائیں گے۔

    ٹنڈے غذائیت سے بھرپور:

    ٹنڈے میں کیلوریز کم ہوتی ہے اور یہ ضروری غذائی اجزاء جیسے وٹامن سی، وٹامن اے، پوٹاشیم حاصل کرنے کا ایک اچھا ذریعہ ہے،  ٹنڈے آپ کی مجموعی صحت اور تندرستی میں حصہ ڈالتے ہیں۔

    ہاضمے کی صحت کیلئے:

    ٹنڈوں میں زیادہ مقدار میں موجود غذائی ریشہ( فائبر) ہاضمے میں مدد کرتا ہے اور آنتوں کی باقاعدہ حرکت کو فروغ دیتا ہے، اگر آپ  اسے اپنی غذا میں شامل کرتے ہیں تو اس سے قبض اور ہاضمے کے دیگر مسائل کو روکنے میں مدد مل سکتی ہے۔

    دل کیلئے:

    ٹنڈے میں پوٹاشیم کا مواد بلڈ پریشر کی سطح کو منظم کرنے میں مدد کر کے دل کو صحت مند رکھنے میں مدد دیتا ہے۔ پوٹاشیم سے بھرپور غذا دل کی بیماریوں اور فالج کے خطرے کو کم کر سکتی ہے۔

    آنکھوں کیلئے:

    ٹنڈا، بیٹا کیروٹین کا ایک اچھا ذریعہ ہے، جسے جسم وٹامن اے میں تبدیل کرتا ہے۔ وٹامن اے بینائی کو برقرار رکھنے اور آنکھوں کی صحت کو فروغ دینے کے لیے ضروری ہے۔

    جلد کیلئے:

    ٹنڈے میں پائے جانے والے وٹامنز اور اینٹی آکسیڈنٹس جلد کو صحت مند بنانے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں، وٹامن اے، خاص طور پر جلد کے خلیوں کی نشوونما اور مرمت کرنے کے لیے جانا جاتا ہے۔

    ہڈیوں کیلئے:

    ٹنڈے میں موجود کیلشیم اور فاسفورس کی موجودگی ہڈیوں کی صحت اور مضبوط ہڈیوں اور دانتوں کو برقرار رکھنے میں معاون ہے۔

    مدافعتی نظام کو بہتر بنائے کیلئے:

    ٹنڈوں میں کافی مقدار میں موجود وٹامن سی مدافعتی نظام کو بڑھانے میں اہم کردار ادا کرتا ہے، یہ جسم کو انفیکشن اور بیماریوں سے لڑنے میں مدد کرتا ہے۔

  • کافی کے حیرت انگیز فوائد

    کافی کے حیرت انگیز فوائد

    سردی کا موسم ان دنوں اپنے مکمل عروج پر ہے ، سردی کی شدت کو کم کرنے کیلئے چائے، کافی کیساتھ دیگر گرم مشروبات کا استعمال بھی بڑھ گیا ہے ۔

    ملازمت پیشہ افراد کی اکثریت تھکاوٹ دور کرنے کیلئے کافی کا استعمال ضرور کرتی ہے، کافی کے کچھ ایسے فوائد ہے، جو آپ کے لیے بھی شاید نئے ہوں، کافی کا پہلا فائدہ یہ ہے کہ کافی میں موجود کیفین خون کی نالیوں کی سوجن کو کم کرتی ہے، جس سے سر درد میں کمی واقع ہوتی ہے ۔

    کافی لکڑی کے فرنیچر کیلئے فائدہ مند ہے اگر لکڑی کے فرنیچر میں کہیں کوئی دراڑ ہو تو آپ کافی کا گاڑھا پیسٹ بنالیں اور اسکو اس دراڑ پر لگادیں، کافی کی پتی کو گاڑی میں رکھیں تو اس میں موجود بدبو ختم ہوجاتی ہے ۔کافی کو چہرے پر لگائیں تو سردیوں میں چہرے پر ہونیوالی خشکی سے نجات ملتی ہے ۔

    کافی کو بیس منٹ تک بالوں پر لگائیں اور پھر دھو لیں تو بالوں میں چمک آجاتی ہے، گوشت کو لذیذ بنانے کیلئے بھی اس میں بلیک کافی ملادیں ۔ایک کپ کافی لیکر اس کو گرم کریں اور اس برتن کو پالتو جانوروں والے کمرے میں رکھ دیں تو انکی بدبو سے نجات مل سکتی ہے، اس کے علاوہ آپ کافی کے خالی پیک یا کین سے بھی کئی مفید کام لے سکتے ہیں۔