Tag: حیرت انگیز یو ایس بی

  • سب سے زیادہ ڈیٹا محفوظ بنانے والی یو ایس بی

    سب سے زیادہ ڈیٹا محفوظ بنانے والی یو ایس بی

    واشنگٹن: ڈیٹا محفوظ کرنے کے لیے یو ایس بی ڈیوائس بنانے والی کمپنی نے اب تک کی سب سے زیادہ گنجائش 2 ٹیرا بائٹ کی یوایس بی متعارف کروادی، کمپنی کی جانب سے 1 ٹی بی کی یوایس بی بھی متعارف کروائی گئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کنگسٹن نے ڈیٹا محفوظ کرنے کے لیے اب تک کی سب سے زیادہ گنجائش کی یوایس بی مارکیٹ میں فروخت متعارف کروادی ہے، جس کی فروخت فروری میں شروع کی جائے گی تاہم ابھی اس کی قیمت کا کوئی تعین نہیں کیا گیا۔

    کمپنی کے مطابق مارکیٹ میں پیش کی جانے والی یو ایس بی ڈیٹا کی ترسیل میں پچھلی ڈیوائس سے تیز ہے اور اس کی کارکردگی بھی بہت عمدہ ہے، اس یو ایس بی کا بیرونی حصہ زنگ اور میٹل باڈی کا بنایا گیا ہے۔

    گنگسٹن کے مینجر کا کہنا ہے کہ ’’ہم صارفین کے ڈیٹا کو آسان طریقے سے محفوظ کرنے کے لیے کوشاں ہیں اور اس ضمن میں مختلف پروجیکٹس پر کام بھی جاری ہے جبکہ 2 ٹی بی کی یوایس بی کی تیاری کا سلسلہ 2013 سے شروع کیا گیا تھا‘‘۔ انہوں نے کہا کہ ’’جدید وقت کے تقاضوں کو مدنظر رکھتے ہوئے صارفین کے لیے آئندہ مزید آسانیاں پیدا کی جائیں گی ‘‘۔

    خیال رہے صارفین کے ڈیٹا کو محفوظ بنانے کے لیے کنگسٹن نے 16 سال قبل 8 ایم بی (میگا بائٹ) کی یو ایس بی متعارف کروائی تھی، صارفین کی ضرورت اور وقت کے ساتھ ساتھ کمپنی نے اس کے ڈیٹا کی گنجائش میں اضافہ کیا اور اب یہ سلسلہ ٹی بی (ٹیرا بائٹ) تک جا پہنچا ہے۔

  • حیرت انگیز یو ایس بی، جیسے چاہیں کمپیوٹر میں لگائیں

    حیرت انگیز یو ایس بی، جیسے چاہیں کمپیوٹر میں لگائیں

    امریکہ: حیرت انگیز یو ایس بی ایجاد کر لی گئی، ٹیکنالوجی ماہرین کا کہنا ہے کہ یو ایس بی – سی کی ایجاد کے بعد موجودہ یو ایس بی کا دور ختم ہونے والا ہے۔

    یو ایس بی- سی کہلانے والی نئی ٹیکنالوجی کو یو ایس بی کارپوریشن نے انٹیل، ایپل، گوگل اور مائیکروسافٹ کے ساتھ ملکر ایجاد کیا ہے۔

    یہ ایک ریورس ایبل پلگ ہے، جسے موجودہ یو ایس بی کے برعکس الٹا یا سیدھا لگانے سے کوئی فرق نہیں پڑتا، یعنی اس کا کنیکٹر ہر سمت میں ایک جیسا کام کرتا ہے۔

    نئی یو ایس بی – سی کہلانے والی بیس واٹ تک پاور ہینڈل کرسکتی ہےاوراس پر ڈیٹا ٹرانسفر کی سپیڈ دس جی بی پی ایس تک ہوسکتی ہے۔

    ایپل نے اپنے متعدد آلات میں سے پرانی یو ایس بی پورٹ کو ختم کردیا ہے اب ان کی جگہ یو ایس بی – سی استعمال ہورہی ہے۔