Tag: حیرت انگیز

  • امریکی شہری نے 150سے زائد اعزازات اپنے نام کرلئے

    امریکی شہری نے 150سے زائد اعزازات اپنے نام کرلئے

    اداہو: دنیا میں کچھ نیا کرنے کی لگن انسان کو کامیاب بنادیتی ہے، ایسا ہی واقعہ امریکی ریاست اداہو میں پیش آیا ہے۔

    بین الاقوامی میڈیا رپورٹ کے مطابق ڈیوڈ رش نامی شخص نے حیرت انگیز کارنامہ سر انجام دیتے ہوئے ایک بار پھر اپنا نام گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں درج کرالیا ہے، اس سے قبل وہ ڈیڑھ سو بار اپنا نام عالمی کتاب میں درج کراچکے ہیں۔

    لیکن اس بار انہوں نے کچھ مختلف اور مشکل کارنامہ سرانجام دیا ، رش نے اپنے منہ کے ذریعے ٹینس بال کو ایک ہی ترتیب کے ساتھ سامنے لگے شیشے سے ٹکرایا، ڈیوڈ نے محض تیس سیکنڈ میں 43 مرتبہ ٹینس بال کو منہ کے زریعے اچھال کر یہ ریکارڈ اپنے نام کیا، اس سے قبل یہ ریکارڈ برطانوی شہری رینالڈس نے سال دوہزار اٹھارہ میں بنایا تھا، مگر ان کی ٹینس بال فضا میں اچھالنے کی تعداد 34 تھی۔

    رش کا اپنے اس حیرت انگیز ریکارڈ سے متعلق کہنا تھا کہ میں نے تیس سیکنڈ میں یہ حرکت 44 بار کرنے کی کوشش کی تھی، مگر جب ویڈیو کو سلو موشن میں دیکھا تو پتہ چلا کہ تیس سیکنڈ کے دوران میں ٹینس بال کو 43 بار اچھال چکا، اور یہی ٹھیک تھا۔

    امریکی شہری نے مزید بتایا کہ اس عالمی اعزاز کو اپنے نام کرنے کی دھن لئے میں پچھلے ایک سال سے اس کی مشق جاری رکھے ہوئے تھا، اس حیرت انگیز کارنامے کی ویڈیو وائرل ہوچکی ہے، جسے صارفین کی جانب سے بے حد پسند کیا جارہا ہے۔واضح رہے کہ ڈیوڈ رش اسٹیم ایجوکیشن کو فروغ دینے کے حوالے سے عالمی شہرت رکھتے ہیں،

  • امریکا میں ننھا بچہ سپر اسٹار بن گیا، ویڈیو وائرل

    امریکا میں ننھا بچہ سپر اسٹار بن گیا، ویڈیو وائرل

    فلوریڈا: ملک کی خاطر ناقابل فراموش کردار ادا کرنے والے قومی ہیروز کے لئے ننھا بچہ میدان عمل میں آگیا ہے۔

    بین الاقوامی میڈیا رپورٹ کے مطابق ریاست فلوریڈا سے تعلق رکھنے والے بارہ سالہ زیکریا کارلٹیج ملک کی خاطر ناقابل فراموش خدمات سر انجام دینے والے رضاکاروں کے لئے فنڈ ریزنگ کررہا ہے، اس مقصد کے لئے بارہ سالہ بچہ ایک میل دوڑ لگاتا ہے، اس دوران جمع ہونے والی رقم کو وہ ان رضاکاروں کو دیتا ہے، جنہوں نے امریکا کے لئے جانوں کا نذرانہ دیا یا کسی ناخوش گوار واقعے میں زخمی ہوئے۔

    زیکریا کارلٹیج نے یہ سلسلہ دو ہزار انیس سے شروع کررکھا ہے، اب تک یہ ننھا اسٹار سات سو میل کی مسافت طے کرچکا ہے، اس دوران وہ بیس ہزار ڈالر کی خطیر رقم بھی جمع کرچکا ہے، یہ رقم وہ قانون نافذ کرنے والے اہلکاروں کو خراج عقیدت کے طور پر پیش کررہا ہے۔

    گذشتہ ہفتے زیکریا نے کیلیفورنیا ہائی وے پر زخمی ہونے والے پیٹرولنگ آفیسر ڈیوڈ گورڈن کو ان کی خدمات پر 5000 ڈالر کا چیک دیا تھا۔

    اس انوکھی مہم سے متعلق کارلٹیج کا کہنا تھا کہ مجھے ڈور لگانے کے دوران جو پیسے ملتے ہیں، میں انہیں اپنے جوانوں جو کہ ملک کی خاطر اپنی جان داؤ پر لگاتے ہیں ، ان کی مدد کرتا ہوں ، مجھے اس سے راحت حاصل ہوتی ہے۔

    ننھے بچے کا یہ قابل ستائش کارنامہ سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہوچکا ہے، جس کے بعد کارلیٹیج کے اس عمل کو بہت پسند کیا جارہا ہے۔

  • "مچھلی کا ڈپریشن کیسے دور کیا جائے”

    "مچھلی کا ڈپریشن کیسے دور کیا جائے”

    فن لینڈ : فن لینڈ کے مچھلی گھر میں میکو نامی ایک خونخوار مچھلی کی سولہویں سالگرہ منائی گئی۔

    میکو کا تعلق گروپر قسم کی مچھلیوں سے ہے، جنہیں بہت خطرناک اور خونخوار سمجھا جاتا ہے کیونکہ یہ صرف اپنے سے چھوٹی مچھلیوں ہی کو نہیں کھاتیں بلکہ اپنے سے بڑی جسامت والی مچھلیوں تک پر حملہ کرکے ان کی کھال اُدھیڑ دیتی ہیں۔

    اس طرح کے واقعات ریکارڈ پر ہیں جب گروپر مچھلیوں نے شارک کو گھیر کر مار ڈالا اور پھر سب مل کر اس کا گوشت کھا گئیں۔

    پینتیس پونڈ وزنی میکو بھی خونخوار ہے، جو کچھ روز پہلے ہی پورے سولہ سال کی ہوئی ہے، اسے فن لینڈ کے سی لائف ہیلسنکی نامی تفریحی مقام کے ایک مچھلی گھر میں اکیلا رکھا گیا ہے۔ڈپریشن کی وجہ سے میکو نامی اس گروپر مچھلی نے تیرنا چھوڑ دیا تھا اور اس سے کہیں زیادہ نہیں ہے۔ (فوٹو: سی لائف ہیلنسکی)

    مچھلی گھر کے ملازمین ایک نرم برش سے میکو کا جسم سہلا کر اسے خوش رکھتے ہیں، یہی نہیں انہوں نے اس کے ایکویریئم کے قریب ہی کھانا پینا شروع کردیا ہے، ان تمام کوششوں کا مقصد میکو کا احساسِ تنہائی اور ڈپریشن دور کرنا تھا، جس میں انہیں خاصی کامیابی حاصل ہوئی ہے۔

    مچھلی گھر انتظامیہ کے مطابق میکو کی سال گرہ منانے کا مقصد اس کا ڈپریشن اور احساسِ تنہائی دُور کرنا ہے، کیونکہ کرونا وبا کی وجہ سے عوام کے لیے یہ تفریحی مقام بند کردیا گیا ہے۔

  • بالو شاہی سے متعلق اہم حقائق

    بالو شاہی سے متعلق اہم حقائق

    میدے سے بنی خستہ مٹھائی جو اوسط قد کی پھلکی کے برابر ہوتی ہے، جسے بالو شاہی کے نام سے جانا تھا۔

    سنسکرت زبان سے ماخوذ اسم ‘بالو’ اور فارسی زبان سے ماخوذ اسم صفت’شاہی’ سے مل کر یہ مرکب بنا ہے، اردو میں بطور اسم مستعمل ہے، 1830 میں نظیر اکبر آبادی’ کے کلیات میں مستعمل ملتا ہے۔

    بالو شاہی سے متعلق اہم معلومات

    جُنگ شاہی سندھ کا ایک ایسا علاقہ ہے جہاں کی بالو شاہی پورے ملک میں مشہور ہیں، اس کے علاوہ بالو شاہی آخری مغل بادشاہ بہادر شاہ ظفر خان کے دستر خوان کی زینت بھی رہی ہے۔

    بالو شاہی کیسے بنائیں؟

    ایک چھلنی کا استعمال کرتے ہوئے دو کپ میدہ میں گھی، بینکنگ پاؤڈر اور ڈیڑھ چمچ نمک ڈال کر پانی کے ساتھ سب کو ملائیں۔یہاں تک کہ سب کچھ مل کر گوندھا ہوا آٹا بن جائے۔ گوندھے ہوئے آٹے کو ڈھک کر پندرہ منٹ کے لیے علیحدہ رکھ دیں، اس درمیان چینی کا شیرہ بنائیں۔

    شیرہ بنانے کے لیے بڑے سرفیس والی کڑھائی کا استعمال کریں تاکہ بالو شاہی کو شیرہ جذب کرنے کے لیے زیادہ جگہ مل سکے، آدھے کپ پانی میں چینی ڈال کرچمچ سے ملائیں، شیرہ کو چمچ سے اس وقت تک چلاتے رہیں جب تک وہ ہلکا گاڑھا نہ ہوجائیں ، شیرے کو لذید بنانے کے لئے اس میں زعفران اور الائچی کا بھی استعمال کیا جاسکتا ہے۔بالو شاہی بنانے کا طریقہ ...اُردو پوائنٹ پکوانبالو شاہی رول بنانے کے لیےکسی ہموار سطح پر گو ندھے ہوئے آٹا کو بیلیں اور دس تہہ بنائیں، پھر اس کو چھوٹے چھوٹے ٹکڑوں میں کاٹیں اور اسے متوسط سائز کا گیند بنائیں، اس کے بعد کڑھائی لیں اور اس میں تیل ڈالیں ۔

    بالو شاہی کو فرائی کرنے کے لیے گھی یا تیل کا استعمال کیا جاتا ہے ، تیل کو گرم ہونے دیں،گرم ہوجانے کے بعد آنچ ہلکی کردیں، اس کے بعد اس میں بالو شاہی ڈالیں اور اس کو فرائی کریں،نہایت ہلکی آنچ پر نصف گھنٹے تک فرائی کریں، پھر اسے باہر نکال کر شیرہ میں ڈال دیں۔ اب آپ کا لذیذبا لو شاہی تیار ہے۔

    نوٹ : فرائی کرتے وقت چمچ کا استعمال ہرگز مت کیجیئے گا ورنہ سبھی بالوشاہی بکھر جائیں گے۔

  • جانوروں کی چربی سے ہوائی جہاز اڑانے کا فیصلہ

    جانوروں کی چربی سے ہوائی جہاز اڑانے کا فیصلہ

    ٹوکیو: جاپان کی معروف فضائی کمپنی نے فضا میں کاربن گیس کے اخراج کے سد باب کے لئے اہم فیصلہ کیا ہے۔

    بین الاقوامی میڈیا رپورٹ کے مطابق آل نپّون ایئرویز(آنا) آئندہ ماہ سے بائیو ایندھن کا استعمال شروع کرنے کا منصوبہ رکھتی ہے، جس میں جانوروں کی چربی سے تیار کردہ نامیاتی جیٹ ایندھن استعمال کیا جائے گا۔

    اس مقصد کے لئے فِن لینڈ کی گوشت پروسیسنگ کمپنی کی خدمات حاصل کی گئیں ہیں، جو جانوروں کی چربی سے یہ ایندھن بنائے گی، جس کے نتیجے میں فضا میں کاربن ڈائی آکسائیڈ کے اخراج میں روایتی جیٹ ایندھن کے مقابلے تقریباً 90 فیصد تک کمی واقع ہوگی، یہ جاپان میں پہلی مسافر بردار سروس ہوگی جس کو چلانے میں خام تیل سے حاصل کردہ ایندھن استعمال نہیں ہوگا۔All Nippon Airways keen to lift profile in Australia - Australian Aviationواضح رہے کہ  کرونا وبا سے متاثر ہونے والی اس فضائی کمپنی کے لیے اضافی اخراجات کو پورا کرنا مشکل ہوگیا ہے، رواں مالی سال کے لیے متوقع طور پر 4 ارب 70 کروڑ ڈالر کا خسارے کا سامنا ہے۔

    یہ بھی پڑھیں: 11 دن تک مسلسل پرواز کرنے والے پرندے نے ماہرین کو حیران کردیا

    اَنا کے اشیا کی خریداری کے ذمہ دار عہدیدار یوشی کاوا کوہئے کا کہنا ہے کہ خراب کاروباری حالات کے باوجود ہم طویل مدتی امکانات کو سامنے رکھتے ہوئے دنیا بھر سے ایندھن کے متبادل ذرائع حاصل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

  • ریچھ کی مخصوص آواز نے انٹرنیٹ صارفین کو چکرادیا

    ریچھ کی مخصوص آواز نے انٹرنیٹ صارفین کو چکرادیا

    نیویارک: اکثر اوقات کچھ ایسی تصاویر اور ویڈیوز انٹرنیٹ صارفین کی رائے کو تقسیم کردیتے ہیں، ایسی ہی ایک ویڈیو جو سوشل میڈیا پر وائرل ہوچکی ہے، جس نے پرانی باتوں کی یاد تازہ کردی ہے۔

    ویڈیو امریکہ کے یوسمائٹ نیشنل پارک کے آفیشل پیج پر شیئر کی گئی ہے، جس میں ایک کالے ریچھ کو درخت پر چڑھتے دیکھا جاسکتا ہے، ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ریچھ درخت پر بیٹھا مخصوص قسم کی آوازیں بھی نکال رہا ہے۔

    سوشل میڈیا پر وائرل چالیس سیکنڈ کی اس ویڈیو نے لوگوں کو منقسم کردیا ہے کہ کیا وجہ تھی کی ریچھ نے ایسی مخصوص آواز نکالی۔

    کچھ صارفین کا کہنا ہے کہ جانور موقع کی نزاکت پر ایسی آوازیں نکالتے ہیں، جس کی وجہ یہ ہے کہ یہاں کوئی گڑ بڑ ہے، کچھ صارفین کا خیال ہے کہ ریچھ کی جانب سے مخصوص آواز کا اشارہ ہے کہ یہاں کھانے پینے کا ذخیرہ موجود ہے جبکہ کچھ لوگوں کا کہنا ہے کہ یہ ریچھ کی معمول کی آواز ہے۔

    اس منفرد ویڈیو کو کئی لوگ ری ٹوئٹ کرچکے ہیں اور ہزاروں کی تعداد میں صارفین کی جانب سے ریچھ کی مخصوص آواز پر تبصرے کئے جاچکے ہیں۔

  • گھر کی گھنٹی میں لگے کیمرے نے خوف ناک منظر محفوظ کر لیا، ویڈیو دیکھیں

    گھر کی گھنٹی میں لگے کیمرے نے خوف ناک منظر محفوظ کر لیا، ویڈیو دیکھیں

    وینس: اٹلی کے شہر وینس میں ایک گھر کے دروازے پر لگی گھنٹی میں موجود کیمرے نے ایک خوف ناک منظر محفوظ کر لیا، جس کو مالک مکان دیکھ کر پریشان ہو گیا۔

    غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی ریاست فلوریڈا سے تعلق رکھنے والے ایک شخص نے دروازے کی گھنٹی میں لگے کیمرے کو چیک کیا تو یہ دیکھ کر ڈر گیا کہ فوٹیج میں ایک بڑا مگرمچھ نظر آ رہا تھا۔

    وینس میں رہایش پذیر امریکی کرافورڈ لیوس نے فوٹیج میں دیکھا کہ ایک مگر مچھ اس کے گھر کے دروازے کے پاس موجود صوفے پر چڑھا اور دیوار پر لگی قلعی تک پہنچنے کی کوشش کی، جس پر سمندری کچھووں کی تصاویر نقش تھیں۔

    شہری کا کہنا تھا کہ یہ 21 مئی کا واقعہ ہے، وہ سو رہا تھا جب ڈور بیل سے منسلک ایپ نے اطلاع دی، اس نے اٹھ کر جلدی سے فوٹیج میں دیکھا تو حیران رہ گیا، وہاں ایک بڑا مگرمچھ حرکت کر رہا تھا۔

    اس نے مقامی ٹی وی سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس بات پر شکر ادا کر رہا تھا کہ وہ صبح ساڑھے پانچ بجے نہیں اٹھا، ورنہ اگر وہ دروازہ کھولتا تو ایک مگرمچھ سے سامنا ہوتا۔

    فوٹیج کے مطابق مگرمچھ دیوار پر سے قلعی اتارنے میں ناکام رہا تھا، تاہم اس نے صوفے کے پاس پڑے گملے کو گرا کر توڑ دیا تھا۔

  • ہیوی مشینری کا کام انسانوں نے ہاتھوں سے کر دکھایا

    ہیوی مشینری کا کام انسانوں نے ہاتھوں سے کر دکھایا

    دھات سے بنے بڑے فارم ہاؤس یا دیوہیکل اسٹورز کی تعمیر اور اس کی مرمت کے لیے ہمیشہ ہیوی مشینری کا سہارا لیا جاتا ہے لیکن سوشل میڈیا پر ایسی ویڈیو وائرل ہوئی جس میں مشینوں کے کام انسان کرتے دیکھائی دے رہے ہیں۔

    غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سوشل میڈیا پر ان دنوں ایسی ویڈیو وائرل ہے جس میں 300 لوگوں نے میٹل کے فارم ہاؤس کو ہاتھوں میں اٹھا کر ایک جگہ سے دوسری جگہ منتقل کیا۔

    فارم ہاؤس کی منتقلی کے دوران ایک شخص انہیں ہدایت فراہم کررہا تھا، کیمرے کی آنکھ سے قید کی گئی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی اور اب تک اسے لاکھوں افراد دیکھ چکے ہیں۔

  • اپنی گمشدگی کی اطلاع دینے ذہین کتا خود پولیس اسٹیشن پہنچ گیا

    اپنی گمشدگی کی اطلاع دینے ذہین کتا خود پولیس اسٹیشن پہنچ گیا

    واشنگٹن: کتوں کی وفاداری کے دنیا بھر میں بڑے چرچے ہیں لیکن ہم ایک ایسے کتے کی حیران کن صلاحیت سے پردہ اٹھانے جارہے ہیں جسے جان کر آپ بھی حیران رہ جائیں گے۔

    غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکی ریاست ٹیکساس میں ایسا ذہین کتا بھی رہتا ہے جو اپنی گمشدگی کی اطلاع دینے خود ہی پولیس اسٹیشن پہنچ گیا۔ مذکوہ پالتو کتا اپنے مالک سے بچھڑ گیا تھا۔

    سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کتا پولیس کاؤنٹر پر اپنی اگلی دونوں ٹانگیں رکھ کر کھڑا ہے، جس سے ہوبہو ایسا گمان ہورہا ہے کہ وہ اب اپنے گم ہوجانے اور خود کو مالک تک پہنچانے کے لیے رپورٹ درج کرائے گا۔

    عمومی طور پر انسان یہ جانتے ہیں کہ وہ اگر کسی پیچیدہ مسائل میں پڑ جائیں تو پولیس اسٹیشن کا رخ کرتے ہیں لیکن ایسا کسی کتے کی جانب سے کیا جانا اپنی نوعیت کا منفرد واقعہ ہے۔

    انسان کے بعد کتا سب سے زیادہ ذہین مخلوق، تحقیق

    مارٹن نامی پولیس اہلکار کا کہنا ہے کہ کتے کی اس انوکھی حرکت نے ہم سب کے دل جیت لیے، کتے کے ساتھ پولیس اسٹیشن میں ٹینس بال کھیلا لیکن ہماری لاعملی کے باعث وہ موقع دیکھ کر فرار ہوگیا۔

    خوش قسمتی سے راہ چلتے مسافر نے کتے کو دیکھ کر پہچان لیا اور اسے اپنے مالک تک پہنچایا۔

  • باصلاحیت ہاتھی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی

    باصلاحیت ہاتھی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی

    آپ نے دیوقامت اور نایاب نسل کے ہاتھی تو دیکھیں ہوں گے لیکن حالیہ دنوں سوشل میڈیا پر ایسی ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں ایک ہاتھی انسانوں کی طرح سلیقی سے سیڑھیوں کا استعمال کرتا دکھائی دے رہا ہے۔

    غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک ہاتھی سڑک کنارے قائم کی گئیں سیڑھیوں کا مہذب انداز میں استعمال کررہا ہے۔ سوشل میڈیا پر صارفین نے انتہائی حیرت کا اظہار کیا۔

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک صارف نے لکھا کہ لوگوں کو اس ہاتھی سے سیکھنا چاہیئے کہ ہر چیز کا ایک استعمال ہوتا ہے۔ خیال رہے کہ عمومی طور پر دیکھا گیا ہے کہ شہری کوفت کے باعث سڑکوں کے اوپر نصب پل کا استعمال نہیں کرتے جو کبھی کبھار جانی نقصان کا بھی سبب بنتا ہے۔

    سوشل میڈیا صارفین نے اسی ضمن میں اس ویڈیو کو اہم قرار دیا۔ رپورٹ میں یہ واضح نہیں کیا گیا مذکورہ سڑک کہاں کی ہے۔ محکمہ وائیلڈ لائف کا کہنا ہے کہ ہاتھیوں میں ایسی صلاحتیں ہوتی ہیں کہ وہ محدود وسائل کو انسانوں کی طرح استعمال کرسکتے ہیں۔ واضح رہے کہ پوری دنیا میں تھائی لینڈ کے ہاتھیوں کی بڑی تعریفیں کی جاتی ہیں انہیں اگر تربیت دی جائے تو وہ انسانوں کی طرح لکڑیاں توڑ کر ایک جگہ جمع کرنے سمیت دیگر کام بھی کرسکتے ہیں۔