Tag: حیفہ

  • حیفہ پورٹ کا 70 فی صد حصہ اڈانی گروپ کے ہاتھوں میں ہے، بی بی سی کا انکشاف

    حیفہ پورٹ کا 70 فی صد حصہ اڈانی گروپ کے ہاتھوں میں ہے، بی بی سی کا انکشاف

    یہود و ہنود کا نیا گٹھ جوڑ بے نقاب ہو گیا ہے، بی بی سی نے مودی-اڈانی-اسرائیل اتحاد کا پول کھول دیا۔

    بی بی سی کی ایک ویڈیو رپورٹ میں مودی حکومت کی اسرائیل نوازی کی اصل وجہ سامنے آ گئی ہے، اس تہلکہ خیز ویڈیو نے بھارت اسرائیل اتحاد کے خفیہ معاشی رازوں سے پردہ اٹھا دیا ہے۔

    اسرائیل کی بندرگاہ پر بھارتی قبضہ، حیفہ پورٹ پر اڈانی گروپ کی سرمایہ کاری سامنے آ گئی ہے، بی بی سی کا کہنا ہے کہ حیفہ پورٹ کا 70 فی صد حصہ اڈانی گروپ کے ہاتھوں میں ہے، جب کہ 30 فیصد حصہ اسرائیل کے ایک کاروباری گروپ کے پاس ہے۔


    تہران اسرائیل جنگ سے متعلق تازہ ترین خبریں یہاں پڑھیں


    حیفہ اسرائیل کا تیسرا بڑا شہر ہے، جس میں اسرائیل کی سب سے بڑی آئل ریفائنری اور اہم بندر گاہ ہے، یہ بندرگاہ اڈانی گروپ نے 2023 میں حاصل کی تھی، اس شہر میں گوگل اور مائکروسافٹ جیسی ٹیک کمپنیوں کے دفاتر بھی ہیں۔

    1980 سے جاری را اور موساد کا تعاون، مودی دور میں باضابطہ دفاعی اور انٹیلیجنس اتحاد میں بدل چکا ہے، مودی حکومت اسرائیل کی پراکسی بن چکی ہے، اسرائیلی ٹیکنالوجی کے ذریعے بھارتی ایجنسیاں جاسوسی کا کام کرتی ہیں۔

    آپریشن بنیان المرصوص اور معرکہ حق کے دوران بھی بھارتی افواج نے اسرائیلی ٹیکنالوجی کا استعمال کیا تھا، جو یہود و ہنود کے مضبوط گٹھ جوڑ کا منہ بولتا ثبوت بن چکا ہے۔

  • اسرائیل کی حیفہ آئل ریفائنری کی تمام سائٹس بند کر دی گئیں، 3 ملازمین ہلاک

    اسرائیل کی حیفہ آئل ریفائنری کی تمام سائٹس بند کر دی گئیں، 3 ملازمین ہلاک

    تل ابیب: اسرائیل کی حیفہ آئل ریفائنری کی تمام سائٹس بند کر دی گئیں، ایرانی مہلک حملے میں کمپنی کے 3 ملازمین ہلاک ہوئے۔

    روئٹرز کے مطابق اسرائیل کے شہر حیفہ میں قائم بازان گروپ نے کہا ہے کہ ایران کے حملے میں بھاپ اور بجلی بنانے کے لیے استعمال ہونے والے پاور اسٹیشن کو کافی نقصان پہنچنے کے بعد ریفائنری کی تمام سائٹس بند کر دی گئی ہیں۔

    گروپ نے کہا کہ ایرانی حملے کے نتیجے میں کمپنی کے تین ملازمین ہلاک ہوئے، میزائلوں سے بچنے کے لیے ریفائنری کی سائٹس بند کر دی گئی ہیں، الیکٹرک کمپنی کے ساتھ مل کر اس پاور پلانٹ کو بجلی کی سپلائی بحال کرنے کے لیے کام جاری ہے۔


    ایران کا بڑا سائبر حملہ، اسرائیلی شہریوں کے موبائل فونز پر دل دہلا دینے والے پیغامات موصول


    دی اسرائیل ٹائمز نے کہا ہے کہ آئل ریفائنری حیفہ خلیج پر واقع ہے، اور اسے برسوں سے ایرانی پراکسی حزب اللہ سمیت اسرائیل کے مخالفین کے حملے کا خطرہ رہا ہے، تاہم اس پر کبھی براہ راست حملہ کبھی نہیں ہوا۔

    اس سے قبل اسرائیل نے اپنے پہلے حملے میں ایران کی جوہری اور فوجی تنصیبات پر حملہ کیا تھا، اس کے بعد سے دونوں اطراف سے تیل کی تنصیبات کو نشانہ بنایا جا رہا ہے، ایران اسرائیل تنازعہ میں توانائی کی صنعت پر حملے جاری ہیں۔


    تہران اسرائیل جنگ سے متعلق تازہ ترین خبریں یہاں پڑھیں


    اسرائیل کی جانب سے اردن اور مصر کو قدرتی گیس کی سپلائی جمعے سے احتیاطی تدابیر کے طور پر روک دی گئی ہے۔ دی برسلز ٹائمز کے مطابق حیفا آئل ریفائنری اسرائیلی جنگی طیاروں کے لیے ایندھن کی فراہمی کا اہم ذریعہ ہے۔