کوئٹہ: ڈیگاری میں قتل کیے گئےخاتون اور مرد کی قبرکشائی کی گئی، پولیس سرجن نے مقتولین کا پوسٹ مارٹم قبرستان میں کیا۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق بلوچستان میں قتل ہونے والی خاتون اور مرد کی قبرکشائی ہے حوالے سے پولیس نے بتایا کہ پولیس سرجن نے مقتولین کا پوسٹ مارٹم ڈیگاری قبرستان میں کیا، پوسٹ مارٹم رپورٹ میں بتایا گیا کہ مرد اور عورت کو 4 جون کو قتل کیا گیا۔
پوسٹ مارٹم رپورٹ سے مزید پتا چلا کہ خاتون کو 7 جبکہ مرد کو 9 گولیاں ماری گئیں، پولیس کا کہنا ہے کہ دونوں کو قادربخش کول مائن قبرستان میں دفن کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: بلوچستان میں جوڑے کا قتل : ملزم سردار شیر باز ساتکزئی 2 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے
بلوچستان میں خاتون اور مرد کے قتل کے واقعے کا مقدمہ تھانہ ہنہ اورڈک میں درج کیا گیا تھا، سردار کے فیصلے کے بعد مرد اور خاتون کو گاڑیوں میں سنجیدی ڈیگاری مارگٹ لاکر قتل کیا گیا۔
مرد اور خاتون کے قتل کا مقدمہ انسداد دہشت گردی اور دیگر دفعات کے تحت متعلقہ ایس ایچ او نوید اختر کی مدعیت میں درج کیا گیا۔
مدعی مقدمہ کا کہنا تھا کہ خاتون اور مرد کے فائرنگ سے قتل کی ویڈیووائرل ہوئی، پولیس نفری کے ساتھ جائے وقوعہ سنجیدی ڈیگاری مارگٹ پہنچی، معلومات کرنے پر علم ہوا کہ واقعہ عیدالاضحیٰ سے 3 روز قبل کا ہے۔
https://urdu.arynews.tv/balochistan-couple-incident-cm-sarfraz-bugti-news-conference/