Tag: خاتون بھکاری

  • مجھے بھیک نہیں مانگنے دیتے،  خاتون بھکارن حق  کے لئے عدالت پہنچ گئی

    مجھے بھیک نہیں مانگنے دیتے، خاتون بھکارن حق کے لئے عدالت پہنچ گئی

    کراچی : خاتون بھکارن حق کے لیے عدالت پہنچ گئی اور کہا تین بھکاری ہراساں کرتے ہیں اور بھیک نہیں مانگنے دیتے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ میں بھکاریوں کی بھیک مانگنے کی حدود پر تنازعے پر خاتون بھکارن نے تین بھکاریوں کے خلاف مقدمہ دائر کرنے کی درخواست دائر کی۔

    عدالت نے درخواست گزار خاتون بھکاری کی درخواست پر فیصلہ سنایا اور خاتون بھکاری کی درخواست کو مسترد کر دیا۔

    عدالت نے کہا کہ بھیک مانگنے والا معاملہ انتہائی دکھ دائق ہے پتا نہیں کونسی ایسی مجبوری ہے جو فریقین بھیک مانگنے پر مجبور ہوتے ہیں عدالت مجبور لوگوں کے جذبات کی قدر کرتی ہے لیکن عدالت کوئی ایسا فیصلہ نہیں کر سکتی جس کی مانگ غیر قانونی ہومجبوری اپنی جگہ پر لیکن بھیک مانگنے کیلئے جگہ مختص نہیں کی جا سکتی۔

    فیصلے میں کہا گیا کہ عدالت امید کرتی ہے کہ لوگوں کے مشکلات کم ہوں دونوں فریقین کیلئے دعا ہے کہ ان کے مشکلات کم ہوں۔

    درخواست گزار خاتون سعود آباد میں فٹ پاتھ پر بھیک مانگتی تھی ، تین دیگر بھکاریوں کو خاتون کو جگہ چھوڑنے کا کہا ، جس پر خاتون بھکاری نے پولیس میں ہراساں کرنے کی درخواست دائر کی تھی۔

    پولیس نے مقدمہ دائر کرنے سے انکار کر دیا تھا ،پولیس کے انکار کے بعد درخواست کی امیر خاتون نے عدالت میں دائر کی تھی

    درخواست گزار امیر خاتون نے تین بھکاری شفیع، نذیر اور میر گل کے خلاف درخواست دائر کی تھی۔

  • خاتون بھکاری سے 30 ہزار درہم برآمد

    خاتون بھکاری سے 30 ہزار درہم برآمد

    دبئی: دبئی پولیس نے ایک ایشیائی خاتون بھکاری کو تقریباً 30,000 درہم نقدی کے ساتھ گرفتار کرلیا۔

    عرب میڈیا رپورٹ کے مطابق دبئی پولیس نے ایک ایشیائی خاتون کو مختلف غیر ملکی کرنسیوں کے ساتھ گرفتار کرلیا، خاتوں نے ایک ماہ کے اندر مساجد کے قریب اور رہائشی علاقوں میں بھیک مانگ کر 30 ہزار درہم سے جمع کیا۔

    حکام نے بتایا کہ خاتون کو دو ہفتے قبل گرفتار کیا گیا تھا، خاتون وزٹ ویزا پر ملک میں داخل ہوئی تھی، گرفتاری کے بعد خاتون کو دبئی پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

     پولیس حکام نے جمعہ کو میڈیا بریفنگ کے دوران بتایا کہ یہ واقعہ اس سال بھیک مانگنے کا اب تک کا سب سے نمایاں واقعہ ہے۔

    دبئی پولیس نے عوام کو خبردار کیا کہ بھکاری ہمدردی، سخاوت، خیراتی جذبات جیسے مختلف حربے کا استعمال کرتے ہیں عوام اس کے دھوکے میں نہ آئیں۔

  • فیصل آباد: بھکاری عورت ایلیٹ فورس کی وردی میں

    فیصل آباد: بھکاری عورت ایلیٹ فورس کی وردی میں

    فیصل آباد: سڑکوں پر ایلیٹ فورس کی وردی پہنے ایک معذور خاتون کو بھیک مانگتے ہوئے دیکھا گیا ہے، ویڈیو سامنے آگئی۔

    تفصیلا ت کے مطابق فیصل آباد کے علاقے کنال روڈ پر پولیس ایلیٹ فورس کی وردی پہنے ہوئے ایک خاتون دکھائی اکثر دیتی ہے جو لوگوں سے بھیک مانگتی ہے۔

    اے آر وائی نیوز نے اس کی فوٹیج حاصل کرلی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک معذور خاتون دو بے ساکھیوں کے ذریعے تیزی سے کہیں جارہی ہے اس نے ایلیٹ فورس کی وردی پہن رکھی ہے اورکمر پر پولیس بھی واضح طور پر لکھا ہوا ہے۔

    اس ضمن میں اے آر وائی نیوز کے نمائندے قمر زمان نے بتایا کہ یہ خاتون فیصل آباد کے مصروف روڈ کنال روڈ سے گزرتی ہے، عینی شاہدین کے مطابق یہ وہاں اکثر بھیک مانگتی ہے، آج بھی یہ وہاں سے گزری جس کی ویڈیو بنالی گئی، پولیس کی وردی میں بھیک مانگنے کے باوجود پولیس نے اسے کبھی پکڑںے کی کوشش نہیں کی۔

    رپورٹر کے مطابق جیسے ہی اس کی فوٹیج بنائی گئی وہ تیزی سے وہاں سے فرار ہوگئی اس کے بارے میں مزید معلومات کی کوشش کی جارہی ہیں۔