Tag: خاتون جاں بحق

  • منگنی کے اگلے روز ہی لڑکی انتقال کر گئی

    منگنی کے اگلے روز ہی لڑکی انتقال کر گئی

    مصر میں خوشیوں والا گھر ماتم میں بدل گیا، منگنی کے 24 گھنٹے بعد ہی لڑکی انتقال کر گئی۔

    رپورٹ کے مطابق مصر کے شہر برکۃ السبع میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے جہاں 32 سالہ خاتون شروق کی منگنی کے صرف 24 گھنٹے بعد موت ہوگئی، خاتون نے جمعے کے روز دھوم دھام سے اپنی منگنی کی خوشی منائی اور ہفتے کے روز وہ چل بسی۔

    العربیہ کی رپورٹ کے مطابق شروق کی موت کے بعد اہلخانہ اور پروسی صدمے میں آگئے، ڈاکٹر نےبتایا کہ وہ سو رہی تھی اس دوران اچانک دل کا دورہ پڑنے سے اس کا انتقال ہوا ہے۔

    رپورٹ کے مطابق برکۃ السبع میں ہفتہ کی دوپہر انتہائی اداسی چھائی رہی جبکہ  شروق کی نماز جنازہ میں درجنوں افراد نے شرکت کی۔

    مصری میڈیا کے مطابق نوجوان دلہن کے والد کا کہنا تھا کہ وہ اپنی منگنی کی رات بہت خوش تھی، ہنس رہی تھی، رقص کر رہی تھی، ہم نے سوچا بھی نہیں تھا کہ یہ خوشی جنازے میں بدل جائے گی اور وہ عروسی لباس کے بجائے کفن پہن لے گی۔

    واضح رہے اچانک موت کا رجحان حال ہی میں پھیل گیا ہے اور اس کے رونما ہونے کی طبی اور سائنسی وجوہات پر سوالات اٹھنے لگے ہیں، ڈاکٹرز نے نوجوانوں کو کچھ ایسی عادات سے خبردار کیا جو ان کی جان لے سکتی ہیں۔

  • بیٹی کی پیدائش پر خاوند اور سسرالیوں کا بہیمانہ تشدد، خاتون جاں بحق

    بیٹی کی پیدائش پر خاوند اور سسرالیوں کا بہیمانہ تشدد، خاتون جاں بحق

    بہاولنگر میں بچی کی پیدائش پر خاوند اور سسرالیوں نے بہیمانہ تشدد کرکے خاتون کو قتل کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ خادم آباد کالونی میں پیش آیا، جہاں شوہر اور سسرالیوں نے بیٹی پیدا ہونے پر بیوی کو قتل کردیا۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ مقتولہ شمائلہ کی لاش پوسٹ مارٹم کے لئے ڈسٹرکٹ اسپتال منتقل کر دی گئی، تھانہ سٹی بی ڈویژن میں مقتولہ کے بھائی کی مدعیت میں مقدمہ درج کرنے کے بعد مرکزی ملزم مقتولہ کے خاوند کو گرفتار کرلیا گیا۔

    گزشتہ روز بھی بیٹی کی پیدائش پر سسرالیوں نے خاتون پر تشدد کیا تھا، صوبہ پنجاب کے ضلع شکر گڑھ میں مبینہ طور پر بیٹا نہ پیدا کرنے پر سسرالیوں نے بہو کو تشدد کا نشانہ بنایا اور زہر بھی پلاکر نیم مردہ حالت میں میکے کے باہر پھینک کر چلے گئے تھے۔

    خاتون کی والدہ نے بتایا تھا کہ بیٹی کی ایک سال قبل شادی ہوئی تھی، ڈیڑھ ماہ کی بچی ہے، بیٹا نہ پیدا کرنے پر تشدد کیا گیا، سسرالیوں نے زہر دے کر گھر کے باہر پھینکا اور چلے گئے۔

  • باراتیوں کی بس کو خوفناک حادثہ، خاتون جاں بحق

    باراتیوں کی بس کو خوفناک حادثہ، خاتون جاں بحق

    کراچی : شارع فیصل عوامی مرکز کے قریب باراتیوں سے بھری بس الٹ گئی، جس کے نتیجے میں ایک خاتون جاں بحق اور 16 افراد زخمی ہوگئے۔

    واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو ادارے کے کارکنان جائے وقوعہ پر پہنچ گئے، ریسکیو حکام نے بتایا ہے کہ حادثے میں ایک خاتون نے موقع پر ہی دم توڑ دیا جبکہ بس الٹنے سے مردوں خواتین اور بچوں سمیت 16افراد زخمی ہوئے۔

    اس حوالے سے واقعے کے عینی شاہد اور شہری مبشر نے بتایا کہ حادثہ ڈرگ روڈ سے محمود آباد جاتے ہوئے پیش آیا،حادثے میں ایک سفید رنگ کی کار کو بھی شدید نقصان پہنچا۔

    buss

    مبشر کے مطابق حادثہ ایک کار کے اوور ٹیک کرنے کے باعث پیش آیا، باراتیوں کی کوسٹر اپنی لائن میں جارہی تھی کہ اوور ٹیک کرنے والی گاڑی کو بچاتے ہوئے حادثے کا شکار ہوئی۔

    ریسکیو حکام کے مطابق حادثے میں جاں بحق ہونے والی خاتون کی شناخت 27 سالہ نادیہ کے نام سے کی گئی جبکہ زخمیوں میں 27 سالہ آصفہ ، 50 سالہ ریشمہ ، 20 سالہ دعا ، 12 سالہ عبدالرحیم ، 11 سالہ عبدالرزاق ، 2 سالہ مدثر ، 18 سالہ سونیا ، 25 سالہ کلثوم اور 55 سالہ نصرت سمیت دیگر افراد کو طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔

    حادثے کے بعد خوشیوں سے بھرا سفر ماتم میں تبدیل ہوگیا، بارات کے قافلے میں دیگر گاڑیاں بھی شامل تھیں جس میں کچھ مہمان حیدرآباد سے بھی شادی میں شرکت کے لیے آئے ہوئے تھے۔

  • نجی اسپتال میں غلط انجکشن لگانے سے خاتون جاں بحق

    نجی اسپتال میں غلط انجکشن لگانے سے خاتون جاں بحق

    سیالکوٹ: نجی اسپتال میں غلط انجکشن لگانے سے خاتون جاں بحق ہوگئی، خاتون 3 بچوں کی ماں تھی۔

    تفصیلات کے مطابق سیالکوٹ میں ڈسکہ روڑ پر نجی اسپتال میں ڈاکٹرز کی مبینہ غفلت سے خاتون جاں بحق ہوگئی۔

    پتہ کے عارضے میں مبتلا 24سالہ خاتون کوآپریشن کیلئےاسپتال لایا گیا تھا ، خاتون 3بچوں کی ماں تھی اور سب سے چھوٹی بیٹی کی عمر9 ماہ ہے۔

    لواحقین نے الزام عائد کیا کہ اقصیٰ کی موت مبینہ طو پر غلط انجکشن کی وجہ سے ہوئی، بیٹی 2 دن پہلے ہی انتقال کر چکی تھی، اسپتال انتظامیہ نے ہمیں ملنے نہیں دیا۔

    لواحقین نے خاتون کی میت رکھ کراسپتال میں احتجاج کیا ، ،اسپتال انتظامیہ کا مؤقف تھا کہ مریضہ کا انتقال ہارٹ اٹیک سےہوا۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ لواحقین کی درخواست موصول ہونے پر قانون کےمطابق کارروائی ہوگی۔

  • کراچی :  ڈیفنس دو دریا کے قریب فلیٹ میں خاتون کا پُراسرار قتل،  شوہر اور ملازم زیر حراست

    کراچی : ڈیفنس دو دریا کے قریب فلیٹ میں خاتون کا پُراسرار قتل، شوہر اور ملازم زیر حراست

    کراچی: ڈیفنس فیز ایٹ میں دو دریا کے قریب فلیٹ میں فائرنگ سے خاتون جاں بحق ہوگئی، پولیس نے خاتون کے شوہر اور ملازم کو حراست میں لے لیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ڈیفنس دو دریا کے قریب رہائشی فلیٹ میں خاتون کے پراسرار قتل کا واقعہ پیش آیا، جہاں فلیٹ میں فائرنگ سے خاتون کی موت ہوگئی۔

    ایس ایس پی ساؤتھ عمران قریشی نے بتایا کہ پولیس نے خاتون کے شوہر اور ملازم کو حراست میں لے لیا ہے، خاتون اور ابرار بگٹی نے گھر والوں کی مرضی کیخلاف 5 اکتوبر کو شادی کی تھی۔

    مقتولہ قرۃ العین کے شوہر ابرار بگٹی نے دعویٰ کیا ہے کہ خاتون نےخودکشی کی ہے، دوران حراست شوہر نے پولیس کوبیان میں بتایا کہ پانچ اکتوبرکو دونوں نےگھروالوں کی مرضی کے بغیر پسند سے شادی کی، مقتولہ پہلےبھی زہریلی شےکھاکرخودکشی کی کوشش کرچکی تھی۔

    شوہرابراربگٹی کا کہنا تھا کہ آج صبح میری بیوی نےخودکشی سےمتعلق ویڈیوبھی بنائی تھی ، ویڈیومیں بیوی نےکہا کہ میں اپنی زندگی سےبیزارآچکی ہوں، بیوی کی جان بجانے کیلئے کورنگی روڈ کے نجی اسپتال میں داخل کرایاگیا تھا۔

    ایس ایس پی ساؤتھ نے بتایا کہ پولیس کوجس کمرے سے خاتون کی لاش ملی تھی وہاں سے ہتھیار بھی ملا ہے تاہم پولیس نے خاتون اورزیرحراست شوہر کا موبائل تحویل میں لے کر تحقیقات کا دائرہ وسیع کر دیا ہے۔

  • ڈاکوؤں نے گھر میں ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر بزرگ خاتون کو گولی مار دی

    ڈاکوؤں نے گھر میں ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر بزرگ خاتون کو گولی مار دی

    راولپنڈی: پنجاب کے شہر پنڈی میں ڈاکوؤں نے گھر میں ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر بزرگ خاتون کو گولی مار دی، جس سے وہ جاں بحق ہو گئی۔

    تفصیلات کے مطابق راولپنڈی کے علاقے وارث خان میں ڈاکوؤں نے گھر میں گھس کر لوٹ مار کی، مزاحمت پر انھوں نے 70 سالہ بزرگ خاتون کو قتل کر دیا اور گھر میں لوٹ مار کر کے فرار ہو گئے۔

    ایک رپورٹ میں یہ انکشاف ہوا ہے کہ راولپنڈی میں ڈکیتیوں، کار اور موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں اضافہ ہو گیا ہے، شہر اور مضافات میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 28 وارداتیں رپورٹ ہوئیں۔ وارداتیں اندرون شہر اور گرد و نواح، ٹیکسلا واہ، رواث گوجر خان، صدر بیرونی سرکل میں ہوئیں، شہریوں نے وزیر اعلیٰ اور آئی جی پنجاب سے نوٹس لینے کی اپیل کر دی ہے۔

    ادھر ضلع سیالکوٹ کے شہر ڈسکہ میں گھر والوں کی پسند سے شادی سے انکار پر ماں کے ہاتھوں مطلقہ بیٹی قتل ہو گئی، یہ واقعہ علاقہ آڈھا میں پیش آیا، مقتولہ کی بہن کی مدعیت میں ماں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ مقتولہ نے پسند کی شادی کی تھی لیکن ماں نے دباؤ ڈال کر طلاق دلوائی، اس کے بعد ملزمہ اپنی بیٹی کی مرضی کے خلاف دوسری شادی کرانا چاہتی تھی لیکن بیٹی نے انکار کر دیا تھا۔

  • کراچی: کورنگی میں مبینہ غلط انجکشن لگنے سے خاتون جاں بحق

    کراچی: کورنگی میں مبینہ غلط انجکشن لگنے سے خاتون جاں بحق

    کراچی : شہر قائد کے علاقے کورنگی سوکوارٹرزمیں مبینہ طورپرغلط انجکشن لگنے سے خاتون انتقال کرگئی۔

    تفصیلات کے مطابق بیس سالہ رابعہ کالے یرقان کی مریضہ تھی جو نجی اسپتال میں مبینہ طورپرغلط انجکشن لگنے کے دو گھنٹےبعد انتقال کرگئی۔

    رابعہ کے شوہرنے پولیس کو بتایا کہ رابعہ کوکالا یرقان تھا۔خاتون کی سہ پہرتین بجے ڈلیوری ہوئی اورپانچ بجے اسے اسپتال سے گھر بھیج دیا گیا،

    طبعیت خراب ہونے پراسپتال واپس لے جا رہا تھا کہ خاتون نے راستہ میں دم توڑدیا،خاتون کے شوہرنے اسپتال کے خلاف قانونی کاروائی کرانے سے انکارکردیا۔

    کراچی: سندھ گورنمنٹ اسپتال میں ڈاکٹرز کی مبینہ غفلت سے لڑکی انتقال کرگئی

    یاد رہے کہ 18 اپریل کو کراچی کے علاقے کورنگی نمبر 5 میں سندھ گورنمنٹ اسپتال کے ڈاکٹرز کی مبینہ غفلت سے 19 سالہ لڑکی انتقال کرگئی تھی، لواحقین کا کہنا تھا کہ لڑکی کو انجکشن لگایا گیا جس کے بعد وہ انتقال کرگئی۔

    مزید پڑھیں: غلط انجکشن سے متاثر ہونے والی 9 ماہ کی بچی نشوہ زندگی کی بازی ہار گئی

    واضح رہے کہ گزشتہ ماہ نشوہ نامی بچی دارالصحت اسپتال کی غفلت کی وجہ سے معذور ہوگئی تھی جس کے بعد اُسے علاج کے لیے لیاقت نیشنل اسپتال منتقل کیا گیا البتہ وہ جانبر نہ ہوسکی اور دم توڑ گئی۔

  • کراچی: واٹر پمپ کے قریب ٹریفک حادثہ‘ خاتون جاں بحق

    کراچی: واٹر پمپ کے قریب ٹریفک حادثہ‘ خاتون جاں بحق

    کراچی : شہر قائد کے علاقے فیڈرل بی ایریا میں تیز رفتار ٹرالر کی زد میں آکر خاتون جاں بحق ہوگئی۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے فیڈرل بی ایریا میں واٹر پمپ کے قریب تیزرفتار ٹرالر کی زد میں آکر خاتون جان کی بازی ہار گئی۔

    خاتون کی ہلاکت کے بعد علاقہ مکینوں نے شاہراہ پاکستان بلاک کردی جس سے ٹریفک کی روانہ متاثر ہوئی، پولیس اور انتظامیہ نے مظاہرین سے مذاکرات کیے۔

    مظاہرین نے کامیاب مذاکرات کے بعد احتجاج ختم کیا جس کے بعد پولیس نے روڈ ٹریفک کے لیے کھول دیا۔

    کراچی، آئل ٹینکرز اور وین میں تصادم، 2 افراد ہلاک

    یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے شہر قائد کے علاقے گلشن حدید میں ڈیزل سے بھرے 2 ٹینکر اور وین میں تصادم ہوا تھا جس کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔

    کراچی میں ٹرک اور پک اپ میں تصادم‘ 6 افراد جاں بحق

    واضح رہے کہ گزشتہ برس ستمبر میں کراچی کے علاقے گلشن حدید لنک روڈ کے قریب ٹرک اور پک اپ میں تصادم کے نتیجے میں 6 افراد جاں بحق جبکہ 5 افراد زخمی ہوگئے تھے۔

  • پاکپتن : تیزرفتارٹریکٹرٹرالرنےموٹرسائیکل کوکچل دیا‘ خاتون جاں بحق

    پاکپتن : تیزرفتارٹریکٹرٹرالرنےموٹرسائیکل کوکچل دیا‘ خاتون جاں بحق

    پاکپتن : صوبہ پنجاب کے شہر پاکپتن میں تیز رفتار ٹریکٹر ٹرالر نے موٹرسائیکل پرسوار خاندان کو کچل دیا،حادثے کے نتیجے میں ماں جاں بحق اور باپ بیٹا شدید زخمی ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکپتن کے محلہ سید جلال کے رہائشی چالیس سالہ ریاض اپنی بیوی بشریٰ بی بی اور چھ سالہ بیٹے احمد کے ہمراہ موٹر سائیکل پر آرہا تھا کہ نیو ریلوے پھاٹک کے قریب تیز رفتار ٹرالر نے موٹرسائیکل سواروں کو کچل دیا۔

    حادثے کے نتیجے میں میاں بیوی اور ان کے بیٹا شدید زخمی ہوگئے تھے، زخمیوں کو ساہیوال کے اسپتال منتقل کیا گیا جہاں بشریٰ بی بی زخموں کی تاب نہ لاکر چل بسی۔

    پولیس حکام کے مطابق حادثے میں زخمی ہونے والے چالیس سالہ ریاض اور ان کے بیٹے اسپتال میں زیرعلاج ہیں۔


    فیصل آباد: ٹریکٹر ٹرالی اور ویگن میں تصادم‘ 5 افراد جاں بحق

    خیال رہے کہ 29 ستمبر کو صوبہ پنجاب کے شہرفیصل آباد میں ڈجکوٹ کے قریب ٹریکٹر ٹرالی اورویگن کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق جبکہ 2 افراد زخمی ہوگئے تھے۔


    کامونکی میں ٹریکٹر ٹرالی کی ٹکرسے3افراد جاں بحق

    یاد رہے کہ 6 فروری 2017 کو صوبہ پنجاب کے شہر کامونکی میں ٹریکٹر ٹرالی کی موٹرسائیکل کو ٹکرسے ماں بیٹے سمیت تین افرادجان کی بازی ہارگئے تھے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک’پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • کراچی میں سسرالیوں کےمبینہ تشددسےخاتون جاں بحق

    کراچی میں سسرالیوں کےمبینہ تشددسےخاتون جاں بحق

    کراچی: شہر قائدمیں سسرالیوں کے مبینہ تشدد سے جاں بحق ہونے والی سونیا کی والدہ نے الزام عائد کیا ہےکہ بیٹی کوشوہراورسسرالیوں نےقتل کیا ہے۔

    تفصیلات کےمطابق کراچی میں سسرالیوں کے مبینہ تشدد سے جاں بحق ہونے والی خاتون کی والدہ کا کہناہےکہ ڈیڑہ سال قبل سونیا کی شادی نیوکراچی کے رہائشی عدنان سے ہوئی تھی۔

    سونیا کی والدہ نےاےآروائی نیوزسےگفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ سونیا کو اس کے شوہر اورسسرالیوں نے قتل کیا۔انہوں نےکہاکہ میری بیٹی کومنوڑہ گھومانے کے بہانے لے جاکر تشدد کرکے قتل کیا ہے۔

    سسرالیوں کے مبینہ تشدد سے جاں بحق خاتون کی والدہ کا کہناہےکہ بیٹی کے عین تدفین کے وقت ہمیں پتہ چل گیا۔

    سونیا کے بھائی حسین نے مطالبہ کیا کہ قتل میں ملوث افراد کے خلاف کارروائی کی جائے۔سونیا کی چار ماہ کی بچی کو بھی نانی کے حوالے کیا جائے

    واضح رہےکہ سونیا کے گھر والوں کا کہنا تھا کہ سونیا پرشادی کے بعد سے ہی سسرالیوں کی جانب سے تشدد کیا جاتا تھا۔