Tag: خاتون جج

  • تو ہے کیا چیز، باہر مل ۔۔ سزا سنانے والی خاتون جج کو ملزم کی دھمکی

    تو ہے کیا چیز، باہر مل ۔۔ سزا سنانے والی خاتون جج کو ملزم کی دھمکی

    بھارتی راجدھانی دہلی میں کمرہ َ عدالت میں اُس وقت ہنگامہ برپا ہو گیا جب ایک چیک باؤنس کے کیس میں خاتون جج کی جانب سے سزا کے فیصلے پر مجرم نے جج کو سنگین دھمکی دے دی۔

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ملزم نے خاتون جج کو دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ تو ہے کیا چیز تو باہر مل پھر دیکھتے ہیں کہ کیسے زندہ گھر جاتی ہے۔

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق جوڈیشل مجسٹریٹ شیوانگی منگلا نے ملزم کو ضمانتی مچلکے فراہم کرنے کا حکم دیا تھا۔

    ملزم کے اس کے اس رویے نے عدالت میں موجود سب کو حیران کردیا اور عدالتی کارروائی کے وقار کو چیلنج کردیا۔ خاتون جج نے اس صورتحال میں نہایت صبر و تحمل سے کام لیا اور فوری طور پر سیکیورٹی عملے کو طلب کیا۔

    ملزم کے وکیل نے بھی اس موقع پر نامناسب رویہ اپنایا اور جج کو دھمکانے کی کوشش کی۔ یہ واقعہ نہ صرف عدالتی نظام کے احترام کے خلاف تھا بلکہ خواتین کے وقار پر بھی ایک حملہ تھا۔ عدالت نے اس معاملے کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے فوری کارروائی کرنے کا حکم جاری کردیا۔

    عدالت نے اس واقعے کے بعد ملزم اور اس کے وکیل کے خلاف توہین عدالت کا نوٹس جاری کردیا۔

    قانونی ماہرین کا کہنا ہے کہ اس قسم کے رویے کی سزا سخت ہو سکتی ہے، جس میں جرمانہ اور قید دونوں شامل ہو سکتے ہیں۔

    اس واقعے پر دہلی ہائی کورٹ کے وکلاء کی تنظیم نے بھی تشویش کا اظہار کیا اور مطالبہ کیا کہ ملزم اور وکیل کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے۔

    فنڈز منجمد کرنے پر ہارورڈ یونیورسٹی کا ٹرمپ انتظامیہ کیخلاف جوابی اقدام

    اُن کا کہنا تھا کہ جج کے ساتھ اس طرح کا سلوک ناقابل برداشت ہے اور اس سے قانون کی حکمرانی کمزور ہوتی ہے۔ تنظیم نے عدالتی تحفظ کے لیے مزید سخت قوانین کا مطالبہ بھی کیا تاکہ مستقبل میں ایسے واقعات کو روکا جا سکے۔

  • پنجاب میں جج پر حملہ ہوگیا

    پنجاب میں جج پر حملہ ہوگیا

    شیخوپورہ: پنجاب میں خاتون سول جج سعدیہ اسلم کی گاڑی پر حملہ ہوگیا، بھاری بھرکم پتھر جج کی جانب پھینکے گئے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق پنجاب کے شہر شیخوپورہ میں دیوڑھی والا پل سے خاتون سول جج کی گاڑی پر پتھر پھینکے گئے، خوش قسمتی سے خاتون سول جج سعدیہ اسلم محفوظ رہیں جبکہ ملزم فرار ہوگیا۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ نامعلوم شخص نے دیوڑھی پل کے اوپر سے جج کی گاڑی پر بھاری پتھر پھینکے، بھاری بھرکم پتھروں کی زد میں آکر 3گاڑیوں کو نقصان پہنچا۔ خاتون سول جج لاہور سے شیخوپورہ آرہی تھیں۔

    پولیس نے واقعے سے متعلق تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔

    متعلقہ ادارے کے مطابق یہ واقعہ ذاتی دشمنی کا ہے یا دہشت گردی کا یہ کہنا قبل از وقت ہوگا تاہم پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر ثبوت اکھٹے کیے، جلد گرفتاری کے لیے چھاپے بھی مارے جاسکتے ہیں۔