Tag: خاتون جج کو دھمکی کا کیس

  • خاتون جج کو دھمکی کا کیس :  عمران خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

    خاتون جج کو دھمکی کا کیس : عمران خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

    اسلام آباد : ڈسٹرکٹ اینڈسیشن کورٹ نے خاتون جج کو دھمکی دینے کے کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے اور 18 اپریل کو پیش کرنے کا حکم دیا۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ڈسٹرکٹ اینڈسیشن کورٹ میں خاتون جج کو دھمکی دینے کے کیس کی سماعت ہوئی، سیشن عدالت کے سول جج ملک امان نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست پر محفوظ فیصلہ سنادیا۔

    سیشن عدالت نے عمران خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے آج حاضری سے استثنیٰ کی درخواست خارج کردی اور عمران خان کو 18 اپریل کو عدالت پیش کرنے کا حکم دیا۔

    اس سے قبل سماعت میں پراسیکیوٹرراجہ رضوان عباسی سول جج ملک امان کی عدالت میں پیش ہوئے اور عمران خان کی آج حاضری سےاستثنیٰ کی درخواست کی مخالفت کی۔

    پراسیکیوٹر نے استدعا کی قابل ضمانت وارنٹ کو ناقابلِ ضمانت وارنٹ میں تبدیل کیاجائے، ہر تاریخ پر عمران خان کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کی گئی، حاضر نہ ہونے سے متعلق ٹھوس وجوہات بھی نہیں بتائی گئیں۔

    پراسیکیوٹر نے اعتراض اٹھایا کہ عمران خان کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست پر ان کے دستخط ہی نہیں، درخواست پر صرف ان کے وکلاکے دستخط ہیں۔

    پراسیکیوٹر نے استدعا کی عمران خان کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست خارج کی جائے اور ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے جائیں۔

    سول جج ملک امان نےعمران خان کی حاضری سےاستثنیٰ کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا تھا۔

    آج صبح عمران خان کے وکلا نے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری بحال رکھنے کی استدعا کی تھی ،وکیل نے کہا تھا کہ عمران خان کی جان کو خطرہ ہے، ان سے سیکیورٹی واپس لینے سے متعلق ہائیکورٹ نےبھی نوٹس جاری کئے ہیں۔

    جس پر جج کا کہنا تھا کہ سرکار کی طرف سےابھی کوئی پیش نہیں ہواانکی طرف سےدیکھتے ہیں کیا کہا جاتا ہے تو وکیل عمران خان نے کہا کہ میں ابھی ہائیکورٹ جا رہا ہوں، جج نے ریمارکس دیئے آپ بےشک چلے جائیں آپ کے دلائل تو آگئے ہیں اور کیس کی سماعت میں 11 بجے تک کے لیے وقفہ کر دیا۔

  • خاتون جج کو دھمکی  کا کیس : عمران خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری معطل

    خاتون جج کو دھمکی کا کیس : عمران خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری معطل

    اسلام آباد : اسلام آباد کی سیشن عدالت نے خاتون جج کو دھمکی دینے کے کیس میں سابق وزیراعظم عمران خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری معطل کردیئے۔

    تفصیلات کے مطابق سیشن کورٹ میں خاتون جج کو دھمکی دینے کے کیس میں سابق عمران خان کی درخواست پر سماعت ہوئی۔

    ایڈیشنل سیشن جج فیضان حیدر گیلانی نے کیس کی سماعت کی، عمران خان کی جانب سے نعیم پنجوتھہ اور انتظار پنجوتھا عدالت میں پیش ہوئے۔

    وکیل انتظار پنجوتھا نے کہا کہ عمران خان پر لگائی گئی تمام دفعات قابلِ ضمانت ہیں، جس پر جج نے استفسار کیا کہ اس سے پہلے کیا قابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری ہوئے تھے؟ جس پر انتظار پنجوتھا نے کہا کہ اس سے پہلے خاتون جج کو دھمکی دینے کے کیس میں قابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری نہیں ہوئے۔

    عدالت نے عمران خان کے وکلاء کو عدالتی دستاویزات ٹھیک کرکے دینے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ 15 منٹ سے پڑھ رہا ہوں، مجھے آپ کی طرف سے دیئے گئے دستاویزات سمجھ نہیں آرہے۔

    انتظار پنجوتھا نے کہا کہ درخواست گزار عمران خان سابق وزیراعظم ہیں، سیکیورٹی فراہم کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے، حکومت نے عمران خان سے سیکیورٹی واپس لے لی ہے۔

    جج نے ریمارکس دیے کہ کوئی ایسا خط جس میں لکھا ہو کہ عمران خان کی سیکیورٹی واپس لے لی گئی؟ جس پر انتظار پنجوتھا کا کہنا تھا کہ میں آپ کو پیش کردیتا ہوں۔

    عدالت نے عمران خان کے وکیل کو ہدایت کی کہ کل تک متعلقہ خط پیش کردیں جبکہ سرکاری وکیل نے بتایا کہ عمران خان کو توشہ خانہ کیس میں طلب کررکھاتھا۔

    جج نے کہا کہ عمران خان کی الیکشن مہم تو شروع ہے، جس پر وکیل نعیم پنجوتھہ کا کہنا تھا عمران خان جوڈیشل کمپلیکس پیش ہوئےتو جج نے کہا کہ جوڈیشل کمپلیکس پیش ہوئے لیکن کچہری تو پیش نہیں ہوئے، کچہری میں عمران خان پہلے آچکے ہیں، دوبارہ بھی آ سکتے ہیں۔

    جج کا کہنا تھا کہ عمران خان کو کیس کی نقول فراہم کرنی تھیں ، اس لیے عدالت نے بلایاتھا، ذاتی حیثیت میں ملزم کو کیس کی نقول فراہم کی جاتی ہیں، کسی اور کو نہیں کی جاتیں۔

    سیشن عدالت نے سابق وزیراعظم عمران خان کے وارنٹ گرفتاری معطل کرتے ہوئے 16 مارچ تک گرفتار کرنے سے روک دیا۔

    عدالت نے فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت سولہ مارچ تک ملتوی کردی۔

  • خاتون جج کو دھمکی کا کیس: عمران خان  آج حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور

    خاتون جج کو دھمکی کا کیس: عمران خان آج حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور

    اسلام آباد : سیشن کورٹ اسلام آباد خاتون جج کو دھمکی دینے کے کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان آج حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کرلی۔

    تفصیلات کے مطابق سیشن کورٹ اسلام آباد میں خاتون جج کو دھمکی دینے سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔

    چیئرمین پی ٹی آ ئی عمران خان نے آج عدالت حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کی ، وکیل نعیم پنجوتھانے نے عمران خان کی حاضری سےاستثنیٰ کی درخواست دائر کی۔

    درخواست میں کہا گیا کہ عمران خان کی صحت اجازت نہیں دیتی کہ اسلام آباد تک سفر کر سکیں، چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی جان کو خطرہ سنجیدہ نوعیت کا ہے۔

    درخواست میں استدعا کی سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر آج حاضری سے استثنیٰ دیاجائے۔

    وکیل نعیم پنجوتھہ نے کہا کہ عمران خان کو جان کو پہلے بھی خطرہ تھا، آج بھی ہے، عمران خان کو جان سے مارنے کی دھمکیاں آتی ہیں۔

    وکیل کا کہنا تھا کہ کسی لیڈر کا قتل ہوجائے تو کمیٹیاں بنتی رہتی ہیں، انصاف نہیں ملتا، ایسا نہیں کہ عمران خان عدالت پیش نہیں ہونا چاپتے، ہر عدالت میں پیش ہوئے۔

    نعیم پنجوتھہ نے مزید بتایا کہ مختلف عدالتوں میں عمران خان کی ویڈیو لنک کےذریعے حاضر ہونے کی درخواستیں دیں، موجودہ حکومت عمران خان کو قتل کرنا چاہتی ہے۔

    سرکاری وکیل نے کہا کہ لاہورمیں دفعہ144 نافذہے،عمران خان کی عدالت پیشی پرنہیں، سرکاری وکیل
    عمران خان کی جان کو خطرہ ہے.

    سابق وزیراعظم عمران خان کی آج حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کرلی۔

    سیشن عدالت کے جج رانا مجاہد رحیم نے احکامات جاری کئے اور کیس کی مزید سماعت 13 مارچ تک ملتوی کر دی۔

  • خاتون جج کو دھمکی کا کیس : عمران خان کے وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کی استدعا مسترد

    خاتون جج کو دھمکی کا کیس : عمران خان کے وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کی استدعا مسترد

    اسلام آباد: مقامی عدالت نے سرکاری پراسیکوٹر کی جانب سے عمران خان کے وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کی استدعا مسترد کردی۔

    تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں عمران خان کی جانب سے خاتون جج کو دھمکی دینے کا کیس کی سماعت ہوئی۔

    عمران خان کے وکیل نعیم پنجوتھا اور پراسیکوٹر رضوان عباسی عدالت میں پیش ہوئے، عمران خان کی جانب سے طبی بنیادوں پر حاضری سے استثنا کی درخواست دائر کردی گئی۔

    وکیل نعیم پنجوتھا نے عدالت کو بتایا کہ عمران خان کی صحت اجازت نہیں دے رہی کہ اسلام آباد آئیں، عمران خان کو ڈاکٹرز نے آرام کا مشورہ دیاہے۔

    جس پر پروسیکیوٹر رضوان عباسی نے عمران خان کی حاضری سے استثنا کی درخواست پر اعتراض اٹھاتے ہوئے کہا کہ اپنے ہی ہسپتال کی میڈیکل رپورٹ لگا کر عمران خان پیش نہیں ہو رہے۔

    رضوان عباس کا کہنا تھا کہ شوکت خانم ہسپتال تو کینسر ہسپتال ہے، عمران خان کا مسلہ الگ ہے، عمران خان پر فریکچر کے باعث سوزش ہے، کیا عمران خان کو عدالت پیدل چلنے آنے کا کہا گیا؟ عمران خان کچہری کے باہر آئیں، ان کی حاضری لگائی جاسکتی ہے۔

    پراسیکوٹر نے استدعا کی تو عمران خان کے ضمانتی مچلکے منسوخ کیے جائیں اور وارنٹ گرفتاری جاری کیے جائیں۔

    پراسیکوٹر نے عمران خان کی آج حاضری سے استثنا کی درخواست کی بھی مخالفت کردی۔

    جس کے بعد سینئر سول جج رانامجاہدرحیم نے عمران خان کی درخواست پر فیصلہ سناتے ہوئے آج حاضری سے استثنا کی درخواست منظور کرلی۔

    عدالت نے پراسیکوٹر کی عمران خان کے وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کی استدعا مسترد کرتے ہوئے کیس کی سماعت 9 مارچ تک ملتوی کردی۔

  • خاتون جج کو دھمکی کا کیس : عمران خان کو آئندہ سماعت پیش ہونے کیلئے دوبارہ نوٹس

    اسلام آباد : سیشن عدالت نے خاتون جج کو دھمکی کے کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کوآئندہ سماعت پیش ہونے کیلئے دوبارہ نوٹس جاری کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق سیشن عدالت میں عمران خان کی جانب سے خاتون جج کو دھمکی کے کیس کی سماعت ہوئی۔

    چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان آج بھی عدالت پیش نہیں ہوئے ، سپیشل پراسیکیوٹرکی جانب سے بیرسٹر اسامہ عدالت کے روبرو پیش ہوئے۔

    عمران خان کی جانب سے جونیئر وکیل سردار مصروف پیش ہوئے ، عدالت نے عمران خان کو اگلی سماعت پر حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کردی۔

    سیشن عدالت نے عمران خان کوآئندہ سماعت پیش ہونے کیلئے دوبارہ نوٹس کردیا اور جج کے رخصت کے باعث سماعت 24 جنوری تک ملتوی کردی۔