Tag: خاتون خودکشی

  • سعودی عرب: خاتون کو خود کشی سے کیسے روکا گیا؟

    سعودی عرب: خاتون کو خود کشی سے کیسے روکا گیا؟

    تبوک: سعودی عرب کے شہر تبوک میں خود کشی پر آمادہ ایک خاتون کو سیکیورٹی اہل کاروں نے بڑی حکمت سے بچا لیا۔

    تفصیلات کے مطابق تبوک شہر کے ایک محلے میں ایک غیر ملکی خاتون کی خود کشی کی کوشش کو سعودی ریسکیو نے ناکام بنا دیا۔

    مقامی ذرائع ابلاغ کے مطابق ایک غیر ملکی خاتون عمارت کی چھت سے چھلانگ لگا کر اپنی زندگی کا خاتمہ کرنا چاہتی تھی، تاہم لوگوں نے اسے دیکھ لیا اور فوری طور پر محکمہ شہری دفاع کو اطلاع کر دی۔

    سیکیورٹی اہل کاروں نے بروقت کارروائی کر کے غیر ملکی خاتون کو چھت سے چھلانگ لگانے سے پہلے ہی روک لیا، گلف ٹوڈے کے مطابق محکمہ شہری دفاع اور سیکیورٹی فورس کے اہل کاروں نے مشترکہ کارروائی کی۔

    محکمہ کا کہنا تھا کہ انھیں اطلاع ملی تھی کہ ایک خاتون رہائشی عمارت کی چھت سے چھلانگ لگا کر خود کشی کرنے کی کوشش میں ہے، اطلاع ملتے ہی فوری طور پر ایک خصوصی ٹیم موقع پر روانہ کر دی گئی۔

    محکمے کا کہنا تھا کہ اہل کاروں کی جانب سے غیر ملکی خاتون کو خود کشی سے روکنے کے لیے تمام ضروری اقدامات کیے گئے، پہلے انھیں باتوں میں لگایا گیا، اور پھر خاتون کو سمجھایا جانے لگا، اور یوں خود کشی کے اقدام سے اسے روکنے میں کامیاب ہو گئے۔

  • نواب شاہ: دولہے کو زخمی کرنے والی خاتون نے خود کشی کر لی

    نواب شاہ: دولہے کو زخمی کرنے والی خاتون نے خود کشی کر لی

    نواب شاہ: سندھ کے ضلع شہید بے نظیر آباد کے شہر نواب شاہ میں شادی ہال کے اندر دولہے کو چھری کے حملے میں زخمی کرنے والی خاتون نے خود کشی کر لی۔

    تفصیلات کے مطابق پولیس نے کہا ہے کہ نواب شاہ میں مریم روڈ پر واقع شادی ہال میں دلہا کو زخمی کرنے والی خاتون نےگلے میں پھندا لگا کر خود کشی کر لی۔

    پولیس کے بیان کے مطابق خاتون نے نیاز مہر پر الزام لگایا تھا کہ وہ شادی کا وعدہ کر کے مکرگیا تھا۔

    ایس ایس پی شہید بینظیر آباد تنویر حسین نے واقعے کا نوٹس لے لیا، ان کے حکم پر ایس پی ظفر صدیق کی سربراہی میں انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی گئی۔

    ایس ایس پی تنویر حسین کے مطابق انکوائری کمیٹی 3 دن میں رپورٹ پیش کرے گی، انھوں نے کہا معاملے میں جو بھی ذمہ دار ہوگا اس کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

    شادی ہال میں خاتون کا دولہے پر چھری سے حملہ، دولہا زخمی

    خاتون کی ایک ویڈیو سامنے آئی ہے، یہ ویڈیو ریکارڈ کرانے کے بعد ناہید نامی خاتون نے خود کشی کی، ویڈیو میں انھوں نے کہا کہ نیاز مہر جو کہ ان کا استاد ہے، نے ان سے شادی کا وعدہ کیا تھا۔

    متوفی ناہید کا کہنا تھا کہ نیاز مہر نے کہا تھا کہ دوسری شادی وہ اس سے کرے گا، لیکن پھر کسی اور سے شادی کرنے لگا اور کہا کہ جو کر سکتی ہو کر لو۔

    متوفی ناہید نے شادی ہال میں جا کر دولہے پر چھری سے حملہ کر کے اسے زخمی بھی کیا جس پر پولیس نے انھیں گرفتار کیا تھا۔