Tag: خاتون ریسلر

  • خاتون ریسلر سنگیتا نے بھارتی اسپنر کو کندھوں پر اُٹھالیا، ویڈیو وائرل

    خاتون ریسلر سنگیتا نے بھارتی اسپنر کو کندھوں پر اُٹھالیا، ویڈیو وائرل

    بھارت میں خاتون ریسلر سنگیتا پھوگٹ نے ناقابل یقین کام کرکے سب کو حیرانی میں مبتلا کردیا، خاتون ریسلر نے بھارتی کرکٹ ٹیم کے نوجوان اسپنر یوزویندر چہل کو کندھوں پر اٹھا لیا۔

    خاتون ریسلر سنگیتا پھوگاٹ کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہے جس میں انہیں نجی پارٹی کے دوران بھارتی اسپنر یوزویندر چہل کو کندھوں پر اٹھاکر گھماتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے، اس دوران بھارتی کرکٹر پریشانی کا شکار نظر آرہے ہیں۔

    ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بھارتی کرکٹر وینر چہل خاتون ریسلر سے رکنے کی درخواست کررہے ہیں جبکہ واقعہ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے۔

    دنیا کی سب سے چھوٹی ریٹائرمنٹ پر کمنز مسکرائے بنا نہ رہ سکے!

    یاد رہے کہ انڈین کرکٹر کی اہلیہ دھناشری ورما ڈانس ریئلٹی شو کے 5 فائنلسٹ میں شامل ہیں اور انہوں نے مداحوں سے معروف ریسلر کو ووٹ دینے کی درخواست کی تھی۔

  • خاتون ریسلر نے تہاڑ جیل کے اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ سے لاکھوں روپے ٹھگ لیے

    خاتون ریسلر نے تہاڑ جیل کے اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ سے لاکھوں روپے ٹھگ لیے

    نئی دہلی: بھارت میں ایک خاتون ریسلر نے بدنام زمانہ تہاڑ جیل میں تعینات اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ سے لاکھوں روپے ٹھگ لیے، ریسلر کے بارے میں بتایا جا رہا ہے کہ وہ نیشنل اور اسٹیٹ لیول چیمپئن رہی ہیں۔

    غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق تہاڑ جیل کے ایک اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ دیپک شرما نے پولیس تھانے میں شکایت درج کرائی ہے کہ انھیں ایک خاتون اور اس کے شوہر نے ہیلتھ پروڈکٹ کے کاروبار میں سرمایہ کاری کے نام پر 50 لاکھ روپے کا فراڈ کیا ہے۔

    دیپک شرما باڈی بلڈنگ کے باعث سوشل میڈیا پر مشہور ہیں، انھوں نے رونق گُلیا نامی خاتون ریسلر اور ان کے شوہر پر 50 لاکھ روپے فراڈ کا مقدمہ درج کروایا ہے۔

    پولیس رپورٹ کے مطابق دیپک شرما کی ملاقات نیشنل اور اسٹیٹ لیول چیمپئن رونق گُلیا سے ڈسکوری چینل کے ریئلٹی شو ’انڈیاز الٹی میٹ واریئر‘ پر ہوئی، جہاں خاتون نے انھیں بتایا کہ ان کے شوہر ایک معروف بزنس مین ہیں اور اُن کا ہیلتھ کیئر کا کاروبار ہے۔ دیپک شرما نے اُن کے کاروبار میں 50 لاکھ روپے کا سرمایہ لگایا، پہلے تو میاں بیوی نے انھیں خوب منافع دینے کے وعدے کیے تاہم بعد میں وہ رقم واپس کرنے سے مکر گئے۔

    واضح رہے انسٹاگرام پر رونق گلیا کے فالوورز کی تعداد ساڑھے چار لاکھ ہے، جب کہ دیپک شرما بھی انسٹاگرام انفلوئنسر ہیں۔ مقدمہ درج ہونے کے بعد پولیس نے دونوں میاں بیوی کی گرفتاری کے لیے چھاپے شروع کر دیے ہیں۔