Tag: خاتون زخمی

  • کراچی: اندھی گولیاں لگنے کے واقعات تھم نہ سکے، ایک اور خاتون زخمی

    کراچی: اندھی گولیاں لگنے کے واقعات تھم نہ سکے، ایک اور خاتون زخمی

    کراچی: شہر قائد میں اندھی گولیاں لگنے کے واقعات میں اضافہ ہو گیا ہے تاہم کراچی پولیس ہوائی فائرنگ کے واقعات روکنے میں مکمل ناکام ہو گئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں اندھی گولیاں گھر کے باہر اور اندر معصوم بچوں سمیت بڑوں کی بھی جان لینے لگی ہیں، حالیہ واقعہ لائنزایریا میں پیش آیا، جہاں گھر کی چھت پرنامعلوم سمت سے گولی لگنے سے خاتون شدید زخمی ہوگئی۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق ریسکیو حکام کے مطابق زخمی خاتون کی شناخت 50 سالہ نسیم بیگم کے نام سے ہوئی، جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا۔

    گزشتہ دنوں پیش آنے والے واقعے میں تین ہٹی مارٹن کوارٹر میں گھر میں بیٹھی 75 سالہ محمد خاتون گولی لگنے سے زخمی ہو گئی تھی۔

    گزشتہ 5 روز کے اندر اندھی گولیاں لگنے سے ایک بچی اور طالب علم سمیت 3 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہو چکے ہیں، رواں سال اب تک اندھی گولیاں لگنے سے سیکڑوں شہری زخمی ہوئے، لیکن ان واقعات کے خلاف کوئی ایکشن لینے والا نہیں ہے۔

    بلدیہ رشید آباد میں اندھی گولی لگنے سے 3 سالہ بچی ابھا نور زخمی ہوئی، جب کہ چند روز قبل لانڈھی فیوچر کالونی میں اندھی گولی لگنے سے ڈھائی سالہ بچی آسیہ جاں بحق ہوئی جو گھر کی چھت پر سو رہی تھی۔

    عباسی شہید اسپتال میں گولی لگنے سے ایک شخص جاں بحق

    کورنگی میں چھت پر سویا ہوا نویں جماعت کا 14 سالہ طالب علم علی رضا جاں بحق ہوا، لوڈ شیڈنگ کے باعث علی رضا چھت پر سویا ہوا تھا، علی رضا کو نامعلوم سمت سے آنے والی گولی لگی تھی۔

  • منشیات فروشی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل کرنے پر خاتون کو گولی مار دی گئی

    منشیات فروشی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل کرنے پر خاتون کو گولی مار دی گئی

    اوکاڑہ: پنجاب کے شہر اوکاڑہ میں منشیات فروشی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل کرنے پر ایک خاتون کو گولی مار دی گئی، جس سے وہ زخمی ہو گئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق منشیات فروشوں نے فائرنگ کر کے ایک خاتون آسیہ کو زخمی کر دیا، خاتون نے منشیات فروشی کی ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر وائرل کر دی تھی۔

    پولیس حکام کے مطابق منشیات فروش نسرین نے ساتھیوں کے ساتھ مل کر فائرنگ کر کے آسیہ کو زخمی کیا، ملزمان کے خلاف منشیات فروشی کے مقدمات بھی درج ہیں۔

    متاثرہ خاتون کا کہنا ہے کہ پولیس ان کی درخواست پر ملزمان کے خلاف مقدمہ درج نہیں کر رہی ہے، متاثرہ خاتون اور فیملی نے اعلیٰ حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ کر دیا ہے۔

    زخمی خاتون نے کہا کہ ملزمان کو مقدمات درج ہونے کے باوجود گرفتار نہیں کیا گیا۔

  • نیو کراچی میں ڈاکوؤں نے خاتون کو گولی ماردی

    کراچی کے علاقے نیو کراچی میں اسٹریٹ کرمنلز نے خاتون کو ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ کرکے زخمی کردیا۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق نیو کراچی کے علاقے سیکٹر 11 اے میں ڈکیتی کے دوران مزاحمت کرنے پر معمر خاتون کو گولی مار دی گئی، خاتون کے ساتھ موجود نوجوان کی جانب سے مزاحمت کی گئی تھی۔

    عمر رسیدہ خاتون نوجوان کے ساتھ موٹر سائیکل پر بینک سے تین لاکھ روپے لے کر گھر پہنچی تھیں مسلح ملزمان تعاقب کرتے ہوئے پہنچ گئے۔

    خاتون ہاتھ میں گولی لگنے سے زخمی ہوگئیں انہیں طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جبکہ مسلح ملزمان رقم لوٹ کر فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

    واضح رہے کہ گزشتہ دنوں کراچی کے علاقے گلستان جوہر بلاک 17 میں ڈکیتی مزاحمت پر ڈاکوؤں کی فائرنگ سے خاتون جاں بحق ہوگئی تھی۔

    یہ پڑھیں: کراچی میں ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ سے خاتون جاں بحق

    مقتولہ کی شناخت ثنا زوجہ طارق کے نام سے ہوئی تھی، ایس ایس پی ایسٹ کا بتانا تھا کہ کار میں خاتون، ان کا بھائی اور ایک بچہ میڈیکل اسٹور پر آئے تھے، مقتولہ کو ایک گولی کندھے پر لگی تھی۔

  • راولپنڈی: گھرمیں گیس لیکج سے دھماکا‘ خاتون زخمی

    راولپنڈی: گھرمیں گیس لیکج سے دھماکا‘ خاتون زخمی

    راولپنڈی : صوبہ پنجاب کے شہر راولپنڈی میں گھر میں گیس دھماکے کے نتیجے میں خاتون زخمی ہوگئیں۔

    تفصیلات کے مطابق راولپنڈی میں چکری روڈ پرواقع گھر میں گیس لیکج کے باعث ہونے والے دھماکے میں ایک خاتون زخمی ہوگئیں۔

    ریسکیو حکام کے مطابق گیس دھماکے میں زخمی ہونے والی خاتون کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا۔

    مکان مالک کا کہنا ہے کہ گیس لیکج کی تین بار شکایت کی لیکن کسی نے نوٹس نہیں لیا، دھماکے کے باعث گھرپورا تباہ ہوگیا۔

    سوات : گھر میں گیس لیکج کے باعث دھماکا 1 شخص جاں بحق

    یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے سوات کے علاقے سنگوٹہ میں گھر میں گیس لیکج کے باعث دھماکا ہوا جس سے فیاض ولد لیاقت علی ساکن سنگوٹہ شدید زخمی ہوا جسے اہل خانہ نے طبی امداد کی غرض سے اسپتال پہنچایا تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔

    واضح رہے کہ گزشتہ سال دسمبر میں خیبرپختونخوا کے علاقے صوابی میں گیس سلنڈر پھٹنے سے 2 افراد جاں بحق اور 3 زخمی ہوگئے تھے۔