Tag: خاتون سہولت کار

  • جوہر ٹاؤن دھماکے کی خاتون سہولت کار گرفتار

    جوہر ٹاؤن دھماکے کی خاتون سہولت کار گرفتار

    لاہور: جوہر ٹاؤن دھماکے کے سلسلے میں گرفتاریاں جاری ہیں، پولیس نے ایک خاتون سہولت کار کو بھی گرفتار کر لیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق حراست میں لیے گئے پیٹر پال ڈیوڈ کی نشان دہی پر سہولت کار کرن کو گرفتار کر لیا گیا ہے، زیر حراست پیٹر پال لاہور کے علاقے ریواز گارڈن کے ہوٹل میں قیام کرتا تھا، سہولت کار کرن بھی ہوٹل میں اس کے ساتھ قیام کرتی تھی۔

    پولیس نے ہوٹل سے ریکارڈ اور سی سی ٹی وی فوٹیج تحویل میں لے لی، پولیس حکام کا کہنا ہے کہ نجی ہوٹل کے ملازمین سے بھی تفتیش کی جا رہی ہے، اب تک کی جانے والی تمام گرفتاریاں پیٹر پال ڈیوڈ کی نشان دہی پر کی گئی ہیں۔

    آج ہی ذرائع نے بتایا ہے کہ جوہر ٹاؤن دھماکے کے مبینہ دہشت گرد سجاد حسین کو بھی منڈی بہا الدین سےگرفتار کر لیا گیا ہے، ملزم نے گاڑی لاہور منتقل کرنے کا بھی اعتراف کر لیا ہے، حساس اداروں نے ملزم کو نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا۔

    لاہور جوہرٹاؤن دھماکے میں ملوث مبینہ دہشت گرد گرفتار، گاڑی لاہور منتقل کرنے کا اعتراف

    پولیس نے 3 مشکوک افراد کو حراست میں لیا تھا، جنھیں سی ٹی ڈی کے حوالے کر دیا گیا، جب کہ حساس اداروں نے ایک کار مکینک کو بھی حراست میں لیا، جس پر بھی دھماکے میں ملوث ہونے کا شبہ ہے۔

    گزشتہ روز تحقیقاتی اداروں نے لاہور دھماکے کے مبینہ ماسٹر مائنڈ کی شناختی دستاویزات حاصل کی تھیں، دستاویزات میں شناختی کارڈ، لائسنس اور تصاویر شامل تھیں، تحقیقاتی ذرائع کے مطابق پیٹر ڈیوڈ پال 25 سال سے بحرین میں مقیم تھا، شناختی کارڈ کے مطابق پیٹر ڈیوڈ ‏پال کی تاریخ پیدائش 1964 ہے۔

    یاد رہے کہ بدھ کو لاہور کے علاقے جوہر ٹاؤن میں دھماکے کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق اور 24 افراد زخمی ہوگئے تھے، زخمیوں میں خواتین سمیت 2 بچے بھی شامل تھے۔

  • کراچی: بائیک سوار ڈکیت کی خاتون سہولت کار

    کراچی: بائیک سوار ڈکیت کی خاتون سہولت کار

    کراچی: شہر قائد کے رہائشی ہوشیار ہوجائیں بائیک پر مرد کے ساتھ خاتون کو دیکھ کر بھی مطمئن نہ ہوں،اسٹریٹ کرمنلز نے وارداتوں کا نیا طریقہ نکال لیا اور خواتین کو بائیک پر بٹھا کر وارداتیں کرنے لگے۔

    تفصیلات کے مطابق بائیک پر مرد کے ساتھ خاتون کو دیکھ کر نہ ہی پولیس والے اسے روکتے ہیں اور نہ لوگ اسے ڈکیت سمجھ کر بھاگنے کی کوشش کرتے ہیں تاہم اب ایسا نہیں ہے کیوں کہ خواتین بھی مردوں کے شانہ بشانہ اسٹریٹ کرائمز کی وارداتوں میں شامل ہوچکی ہیں اور آئے دن کہیں نہ کہیں خاتون ڈکیت یا ڈاکو رانی کے پکڑنے جانے کی اطلاعات موصول ہوتی رہتی ہیں۔

    ایسی ہی ایک فوٹیج کراچی کے علاقے شادمان ٹاؤن سیکٹر 14 بی سے موصول ہوئی جس میں ایک بائیک پر سوار خاتون اپنے ساتھی کی ڈکیتی میں مدد کرتی ہوئی نظر آتی ہے۔

    یہ واردات دو روز قبل ہوئی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بائیک پر پیچھے بیٹی خاتون نے نقاب ڈالا ہوا ہے، ملزمان موٹرسائیکل پر گلی میں گھومتے رہے اور موقع ملنے پر واردات کر ڈالی۔

    اے آر وائی نیوز کے رپورٹر کامل عارف کے مطابق یہ وارداتیں ڈسٹرکٹ سینٹرل کے علاقے  میں زیادہ ہورہی ہیں، لوگ انہیں فیملی سمجھ  کر توجہ نہیں دیتے اور یہ اچانک لوٹ مار شروع کردیتے ہیں جب کہ پولیس بھی خاتون کو دیکھ کر بائیک کو نہیں روکتی۔