Tag: خاتون سے زیادتی

  • فیصل آباد  : درزی کی  کپڑے لینے آئی خاتون سے زیادتی،  نازیبا ویڈیوز بنا کر بلیک میل  کرتا رہا

    فیصل آباد : درزی کی کپڑے لینے آئی خاتون سے زیادتی، نازیبا ویڈیوز بنا کر بلیک میل کرتا رہا

    فیصل آباد : درزی نے کپڑے لینے آئی خاتون کو زبردستی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا اور نازیبا ویڈیوز بنا کر بلیک میل کرتا رہا۔

    تفصیلات کے مطابق فیصل آباد کے چک 546 میں درزی کی شادی شدہ خاتون سے زیادتی کا واقعہ سامنے آیا۔

    درزی خاتون کی نازیبا ویڈیوز بنا کر بلیک میل کر کے کئی روز تک زیادتی کا نشانہ بناتا رہا تاہم تھانہ ماموں کانجن پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزم شفقت عباس کو گرفتار کر لیا ۔

    پولیس نے بتایا کہ چک 546 کے رہائشی بھٹہ مزدور عارف کی بیوی دو بچوں کی ماں نجمہ چند روز قبل درزی شفقت عباس سے کپڑے لینے گئی تو اس نے زبردستی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا ۔

    ملزم نے متاثرہ خاتون کی نازیبا ویڈیوز بنائیں اور بلیک میل کر کے بعد میں بھی زیادتی کرتا رہا، ملزم شفقت نے ویڈیو ڈیلیٹ کرنے کے لئے پانچ لاکھ روپے بھتہ مانگا تو متاثرہ خاندان نے اسے دس ہزار روپے دیئے۔

    پولیس کے مطابق ملزم شفقت نے مزید رقم نہ ملنے پر نازیبا ویڈیوز وائرل کر دیں ۔

  • خاتون سے اجتماعی زیادتی، بہنوئی شامل

    خاتون سے اجتماعی زیادتی، بہنوئی شامل

    لاہور: مانگا منڈی میں ایک خاتون کے ساتھ اجتماعی زیادتی کا دل دہلا دینے والا واقعہ پیش آیا ہے، جس کی تحقیقات میں پولیس نے انکشاف کیا ہے کہ اس میں خاتون کا بہنوئی بھی شامل تھا۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقے مانگا منڈی میں ایک خاتون کے ساتھ اجتماعی زیادتی کی گئی تھی، جس پر خاتون نے ملزمان کے خلاف تھانہ مانگا منڈی میں مقدمہ نمبر 1520/25 درج کر دیا تھا۔

    پولیس حکام کے مطابق ملزمان کو 12 گھنٹے میں ٹریس کر کے شامکی بھٹیاں سے گرفتار کر لیا گیا ہے، ایس پی صدر ڈاکٹر غیور احمد نے بتایا کہ خاتون سے اجتماعی زیادتی کے 2 ملزمان گرفتار کیے گئے ہیں، جن میں بابر اور سلطان نامی افراد شامل ہیں، جب کہ ملزم بابر متاثرہ خاتون کا بہنوئی ہے۔

    ایس پی غیور احمد کا کہنا تھا کہ متاثرہ خاتون کو مکمل قانونی اور طبی مدد فراہم کی جا رہی ہے، جب کہ گرفتار ملزمان سے تفتیش بھی جاری ہے۔


    13 سالہ لڑکی کے ساتھ اجتماعی زیادتی کا ہولناک واقعہ، ملزمان میں پولیس افسر کا بیٹا بھی شامل


    یاد رہے کہ 24 مئی کو سندھ کے شہر شکارپور میں بھی ایک 13 سالہ لڑکی کے ساتھ اجتماعی جنسی زیادتی کا ہولناک واقعہ پیش آیا تھا، جس کے ملزماں میں سے ایک پولیس افسر کا بیٹا بھی شامل تھا۔

    ایس ایس پی شاہ زیب چاچڑ نے بتایا کہ زیادتی کرنے والوں کی شناخت تنویر جعفری اور جواد ہکڑو کے طور پر ہوئی ہے، تنویر جعفری پولیس اے ایس آئی کا بیٹا ہے۔ متاثرہ لڑکی کا کہنا تھا کہ وہ چیک اپ کے لیے نجی کلینک گئی تھی، جہاں اسے پانی میں نشہ آور چیز ملا کر اجتماعی جنسی زیادتی کی گئی، اور زیادتی کے بعد وڈیو بنا کر بلیک میل کیا گیا اور دو ماہ تک جنسی تشدد جاری رکھا گیا۔

  • بی جے پی کے ایم ایل اے کی اپنے آفس کے اندر  خاتون سے زیادتی

    بی جے پی کے ایم ایل اے کی اپنے آفس کے اندر خاتون سے زیادتی

    کرناٹکا : بھارتی ریاست کرناٹکا میں بی جے پی کےایم ایل اے این مونیراٹھنا نے ریاستی اسمبلی میں اپنے آفس کے اندر ایک خاتون کے ساتھ زیادتی کی۔

    بھارت دنیا کا وہ واحد ملک بن چکا ہے جہاں عورت ناآرمی کیمپوں میں محفوظ ہے اور نہ ہی پولیس اسٹیشن میں ، آئے روز کبھی چلتی بس میں تو کبھی ہسپتالوں میں بھارتی خواتین کو اجتماعی زیادتیوں کا نشانہ بنایا جاتا ہے۔

    بھارت میں خواتین کا مستقبل شدید خطرے میں، بچیاں اسکولوں، کالجوں، اسپتالوں اور بازاروں میں جانے سے ڈرنے لگی ہیں۔

    حال ہی میں ایک رپورٹ کے مطابق’’بھارتی ریاست کرناٹکا میں بی جےپی کےایم ایل اےاین مونیراٹھنا نے ریاستی اسمبلی میں اپنےآفس کےاندر ایک خاتون کےساتھ زیادتی کی ‘‘۔

    ریاست کرناٹکا کے ضلع کاگالی پورا پولیس اسٹیشن میں این مونیراٹھنا کیخلاف ریپ کے علاوہ ذات پات کے مسئلے  میں لوگوں کو اُکسانے پربھی ایف آئی آر درج ہیں۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ بی جے پی کے ایم ایل اے این مونیراٹھنا اس وقت عدالتی حراست میں ہیں اور پولیس اُن کے خلاف چارج شیٹ تیارکر رہی ہے، یہ کوئی پہلا واقعہ نہیں ہے کہ ایم ایل اے کے خلاف زیادتی اور ذات پات سے متعلق شکایتیں موصول ہوئی ہوں۔

    شہری نے کہا کہ ریاستی اسمبلی میں ریپ جیسی شرمناک حرکت کرنے کے جرم میں ایم ایل اے این مونیر اٹھنا کو قرار واقع سزاہونی چاہئیے ،بی جے پی کو چاہیئے کہ وہ اپنے سیاسی نمائندوں کی اخلاقی تربیت کرے۔

    بی جے پی کے تیسرے دورِ حکومت میں بھارت میں جنسی زیادتی کے واقعات میں تشویشناک حد تک اضافہ ہوا ہے، آخر کب تک مودی سرکار اپنے سیاسی نمائندوں کے ہاتھوں بلیک میل ہوتی رہےگی، خواتین کی حفاظت جیسےاہم اُمورکونظر انداز کرتی رہے گی؟

  • پراپرٹی ڈیلر کی مکان دکھانے کے بہانے خاتون سے زیادتی

    پراپرٹی ڈیلر کی مکان دکھانے کے بہانے خاتون سے زیادتی

    لاہور : پراپرٹی ڈیلر نے مکان دکھانے کے بہانے خاتون کو مبینہ زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا، پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرکے ملزم کی گرفتاری کیلئے ٹیم تشکیل دے دی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقے مناواں میں پراپرٹی ڈیلر نے مکان دکھانے کے بہانے خاتون کو مبینہ زیادتی کا نشانہ بنایا۔

    پولیس نے متاثرہ خاتون کی مدعیت میں ملزم نعیم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے، مقدمے کے متن میں کہا گیا کہ پراپرٹی ڈیلر نعیم سے کرائے پر مکان لینے کی غرض سے رابطہ کیا اور زیرتعمیر گھر میں لے جا کر زیادتی کی۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کی گرفتاری کیلئے ٹیم تشکیل دے دی ہے، جلد گرفتار کرلیا جائے گا تاہم متاثرہ خاتون کامیڈیکل کرایاجارہاہے۔

    مزید پڑھیں : ڈکیتی کے دوران خاتون سے مبینہ زیادتی

    یاد رہے گذشتہ ہفتے فیصل آباد میں دن دہاڑے ڈکیتی کی واردات کے دوران شادی شدہ خاتون کو مبینہ زیادتی کا نشانہ بنا دیا گیا تھا۔

    بھٹہ مزدور بیوی کے ہمراہ سامان خریدنے جارہا تھا کہ مزدور سے موٹر سائیکل سوار 2 ڈاکوؤں نے 2500 روپے، موبائل چھینا جبکہ ایک ڈاکو نے خاتون کو کھیت میں لے جا کر مبینہ زیادتی کا نشانہ بنایا۔

  • پولیس اہلکار نے خاتون کو چاقو کے زور پر زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا

    پولیس اہلکار نے خاتون کو چاقو کے زور پر زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا

    بہاولنگر : قانون کے رکھوالے نے ساتھیوں کے ساتھ مل کر خاتون کو جان سے مارنے کی دھمکی دے کر زیادتی کا نشانہ بنا دیا۔

    تفصیلات کے مطابق بہاولنگر میں پولیس اہلکار  نے دیگر ملزمان کے ساتھ خاتون کو چاقو کے زور پر زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔

    ملزم نے طارق کالونی کی رہائشی خاتون کو نوکری کا جھانسہ دے کر پولیس لائن بلایا، اہلکار نصیر اور اس کے دیگر ساتھی خاتون کو گاڑی میں بٹھا کر نامعلوم مقام پر لے گئے۔

    ملزمان نے چاقو کے زور پر خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنایا اور بلیک میل کرنے کیلئے ویڈیو بھی بنائی، ملزم اہلکار نے خاتون کو دھمکی دی کہ کسی کو بتایا تو ویڈیوز وائرل کردوں گا۔

    حالت غیر ہونے پر ملزمان خاتون کو ستلج پارک میں پھینک کر چلے گئے، ڈی پی او نصیب اللہ خان نے واقعے کا نوٹس لے لیا۔

    متاثرہ خاتون کی مدعیت میں پولیس اہلکار کیخلاف ایف آئی آر درج کرلی گئی، متاثرہ خاتون کو میڈیکل کے لئے اسپتال منتقل کردیا گیا، ملزمان تاحال فرار ہیں۔

  • راولپنڈی :  بینظیر بھٹو اسپتال کے ایکسرے ڈپارٹمنٹ میں خاتون سے زیادتی کا واقعہ

    راولپنڈی : بینظیر بھٹو اسپتال کے ایکسرے ڈپارٹمنٹ میں خاتون سے زیادتی کا واقعہ

    راولپنڈی : بینظیربھٹو اسپتال کے ایکسرے ڈپارٹمنٹ میں خاتون کو مبینہ زیادتی کا نشانہ بنایا گیا ، پولیس نے معاونت کے الزام پر ایکسرے ٹیکنیشن عبدالعلیم کو گرفتار کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق راولپنڈی میں بینظیربھٹواسپتال کے ایکسرے ڈپارٹمنٹ میں خاتون سے مبینہ زیادتی کا واقعہ پیش آیا، بکرامنڈی کی رہائشی لڑکی علاج کیلئے اسپتال آئی تھی۔

    میڈیکل رپورٹ میں تصدیق کے بعدمقدمہ درج کرلیا گیا اور آر پی او راولپنڈی نے ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم دے دیا۔

    بعد ازاں پولیس نے بینظیر بھٹو اسپتال میں خاتون سے زیادتی کے واقعے میں معاونت کے الزام پر ایکسرے ٹیکنیشن عبدالعلیم کو گرفتار کرلیا۔

    اسپتال انتظامیہ نے متاثرہ خاتون کے آنے اور جانے کا ریکارڈ پولیس کے حوالےکر دیا ، انتظامیہ نے بتایا کہ متاثرہ خاتون ملزم کیساتھ 3 بجے بینظیر بھٹو اسپتال داخل ہوئی تھی اور 3 بجکر 32 منٹ کر اسپتال سے واپس روانہ ہوئی۔

    انتظامیہ کا کہنا تھا کہ خاتون سے جنسی زیادتی کے واقعےکا علم پولیس کےذریعے ہوا تھا، خاتون زیادتی کے واقعے پر پولیس سے مکمل تعاون کریں گے۔

    ملازم کے ساتھی ملزم فیضان سعیدکیخلاف گزشتہ روز تھانہ وارث خان میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

  • اسلام آباد مارگلہ ہلز ٹریل 3 پر خاتون سے زیادتی  کیس کا ملزم گرفتار

    اسلام آباد مارگلہ ہلز ٹریل 3 پر خاتون سے زیادتی کیس کا ملزم گرفتار

    اسلام آباد: وفاقی دالحکومت اسلام آباد میں مارگلہ ہلز ٹریل 3 پر خاتون سے زیادتی کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد پولیس نے مارگلہ ہلز ٹریل تھری پر خاتون کے ساتھ زیادتی کیس کے ملزم کو گرفتارکرلیا، ترجمان پولیس نے بتایا کہ تمام ذرائع بروئےکارلاتےہوئے تین دن کی کوششوں کے بعد نامزد ملزم پکڑا گیا۔

    ترجمان کا کہنا تھا کہ خاتون کی درخواست پر تھانہ کوہسار پولیس نے مقدمہ درج کیا تھا تاہم ابتدائی طبی معائنے میں خاتون سے زیادتی ثابت نہیں ہوئی اور خاتون کے جسم پر تشدد وغیرہ کے نشان بھی نہیں ملے۔

    خاتون پولیس کوکیس کی تفتیش میں معاونت فراہم نہیں کررہی، لڑکی نے الزام لگایا تھا اسے ملازمت کاجھانسہ دے کر ٹریل تھری پر زیادتی کا نشانہ بنایا گیا۔

    یاد رہے اسلام آباد پولیس کے ترجمان نے اپنے بیان میں بتایا تھا کہ مارگلہ ٹریل تھری زیادتی واقعے کی تفتیش میرٹ پر کی جا رہی ہے تاہم مدعیہ کی میڈیکل رپورٹ کے مطابق زیادتی کے شواہد نہیں ملے۔

    پولیس نے انکشاف کیا تھا کہ مدعیہ اور ملزم کے درمیان دوستی تھی، مدعیہ پولیس سے تعاون نہیں کر رہیں اور ملزم کی تفصیلات بھی نہیں دیں۔

    ترجمان کے مطابق مارگلہ ٹریلز محفوظ ہیں جن کی ڈرون سے بھی نگرانی کی جاتی ہے، واقعے کی جگہ کا تعین کیا جا رہا ہے اور تمام پہلوؤں سے تفتیش جاری ہے۔

  • خاتون سے زیادتی کرنے والا ملزم پولیس کی حراست سے فرار

    خاتون سے زیادتی کرنے والا ملزم پولیس کی حراست سے فرار

    جہلم: خاتون سے زیادتی کرنے والا ملزم پولیس کی حراست سے فرار ہوگیا، متاثرہ خاتون نے الزام عائد کیا ہے کہ پولیس نے اسے ملی بھگت سے چھوڑا۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق خاتون سے زیادتی کرنے والا ملزم پولیس کی حراست سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا، متاثرہ خاتون کی جانب سے الزام عائد کیا گیا ہے کہ پولیس نے اسے ملی بھگت سے چھوڑا ہے۔

    ملزم کو پولیس کی حراست میں موبائل استعمال کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے، اے آر وائی نیوز نے ملزم کی گرفتاری کی فوٹیج حاصل کر لی ہے۔

    پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ گرفتاری کے بعد ملزم تھانے سے پولیس کو چکما دے کر بھاگ گیا جب کہ متاثرہ خاتون نے الزام عائد کیا کہ پولیس نےملزم کو ملی بھگت سےچھوڑا۔

    ملزم کامران نے خاتون کے گھر میں داخل ہو کر اس سے زیادتی کی تھی، ابتدائی میڈیکل رپورٹ میں خاتون سے زیادتی کی تصدیق ہوئی تھی۔

    تھانہ صدر پولیس نے 8 روزقبل واقعے کا مقدمہ درج کرکے ملزم کوگرفتار کیا تھا۔

  • ایف نائن پارک میں خاتون سے زیادتی میں ملوث ملزمان کا سراغ لگا لیا گیا

    ایف نائن پارک میں خاتون سے زیادتی میں ملوث ملزمان کا سراغ لگا لیا گیا

    اسلام آباد : اسلام آباد پولیس نے جیو فینسنگ کے ذریعے ایف نائن پارک کیس کے ملزمان کا سراغ لگا لیا۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کے ایف نائن پارک میں گن پوائنٹ پر خاتون سے اجتماعی زیادتی کیس میں اہم پیش رفت سامنے آئی۔

    اسلام آباد پولیس کے ترجمان نے بتایا کہ ایف نائن پارک زیادتی کیس میں ملوث ملزمان کا سراغ لگا لیا گیا، ملزمان کو جیو فینسنگ سے تلاش کیا گیا۔

    ترجمان کا کہنا تھا کہ حساس معاملہ ہے اس لئے قیاس آرائیوں سے گریز کریں۔

    یاد رہے اسلام آباد کے ایف 9 پارک میں لڑکی کو مبینہ طور پر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا تھا، متاثرہ لڑکی نے پولیس کو دیئے گئے بیان میں بتایا تھا کہ دوست کے ساتھ پارک آئی تھی دو افراد نے گن پوائنٹ پر روکا اور مجھے جنگل میں لے جاکر زیادتی کا نشانہ بنایا ۔

    متاثرہ لڑکی کا کہنا تھا کہ درندہ صفت ملزمان نے دھمکی دی کہ اگر کسی کو بھی اس بارے میں بتایا تو تمہیں جان سے مار دیں گے، میں نے اُن سے ہاتھ جوڑ کر زیادتی نہ کرنے التجا کی تو انہوں نے تشدد کا نشانہ بنایا اور ٹانگ پر پستول کا بٹ مارا۔

    بعد ازاں لڑکی کا پمز اسپتال میں طبی معائنہ ہوا جس کی میڈیکل رپورٹ میں جسم پر تشدد کے نشانات پائے گئے تھے، جس کے بعد متاثرہ لڑکی کی مدد سے ایک ملزم کا خاکہ تیار کیا گیا تھا۔

  • ٹرین میں خاتون سے زیادتی کا واقعہ : وزیر اعظم  کی ہدایات پر ایکشن

    ٹرین میں خاتون سے زیادتی کا واقعہ : وزیر اعظم کی ہدایات پر ایکشن

    اسلام آباد : زکریا ایکسپریس میں دوران سفرخاتون سے زیادتی کے واقعے پر پی ایم اسٹریٹجک ریفارمز نے خواتین کے لیے سیکیورٹی تبدیلیاں تجویز کردیں۔

    تفصیلات کے مطابق زکریا ایکسپریس میں دوران سفرخاتون سے زیادتی کے واقعے میں وزیر اعظم شہبازشریف کی ہدایات پر سلمان صوفی نے ایکشن لیتے ہوئے خواتین کے لیے سیکیورٹی تبدیلیاں تجویز کردیں۔

    پی ایم اسٹریٹجک ریفارمز نے تجویز دی کہ لیڈی ریلوےپولیس فورس کےاہلکاروں کی ٹیمیں اسٹیشنوں پرتعینات کی جائیں گی اور خاتون مسافروں کی رہنمائی کےلیے’’سفر سہیلی‘‘موبائل ایپ لانچ کی جائےگی۔

    ٹرینوں میں مسافروں کی تعداد کے مطابق ٹیموں کی تعداد میں اضافہ ، ٹرینوں میں ایمرجنسی بٹن نصب کیے جانے اور نگرانی کےلیے سی سی ٹی وی ہر بوگی میں نصب کئے جانے کی بھی تجاویز دیں۔

    پی ایم اسٹریٹجک ریفارمز کا کہنا ہے کہ یس ایپ تیارکی جائے گی جس سے مجرموں کو ٹریس کیاجائےگا اور تمام ٹرینوں میں کنٹرول روم قائم کیے جائیں گے۔

    یاد رہے زکریا ایکسپریس میں خاتون کو کراچی سے ملتان جاتے ہوئے عملےکی جانب سے مبینہ زیادتی کانشانہ بنایاگیا۔ متاثرہ خاتون کی درخواست پر ٹکٹ چیکراور انچارج کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا تھا۔

    خاتون نے بتایاتھا کہ سیٹ کی تبدیلی کا بہانہ بناکر اے سی کمپارٹمنٹ میں لےجاکرزیادتی کانشانہ بنایاگیا، بعد ازاں پولیس نے واقعے میں ملوث تینوں ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

    ترجمان ریلوے پولیس کا کہنا تھا کہ زکریا ایکسپریس کی سیکیورٹی اورانتظامیہ نجی کمپنی کی ذمے داری ہے۔