Tag: خاتون صحافی گرفتار

  • ’فرانس میں خاتون صحافی گرفتار‘

    ’فرانس میں خاتون صحافی گرفتار‘

    فرانس میں خفیہ دستاویزات کی معلومات افشا کرنے پر خاتون صحافی آرین لاؤریلوکس کو حراست میں لے لیا گیا۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق فرانس میں خفیہ دستاویزات کی معلومات افشا کرنے پر خاتون صحافی آرین لاؤریلوکس (Ariane Lavrilleux) کو حراست میں لے لیا گیا۔

    کمیٹی ٹو پروٹیکٹ جرنلسٹس اور ایمنسٹی انٹرنیشنل نے خاتون صحافی آرین لاؤریلوکس کی گرفتاری کی شدید مذمت کی ہے۔

    میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ خاتون صحافی آرین لاؤریلوکس کی 2021 میں ایک رپورٹ میں الزام لگایا گیا تھا کہ مصر نے شہریوں کو مارنے کے لیے فرانسیسی انٹیلی جنس کو استعمال کیا۔

    فرانس کی جانب سے آرین لاؤریلوکس پر الزام لگایا گیا تھا کہ مصری حکام نے 2016 اور 2018 کے درمیان مصر، لیبیا کی سرحد پر اسمگلروں کو بمباری اور ہلاک کرنے کے لیے فرانسیسی انٹیلی جنس کا استعمال کیا۔

    رپورٹس میں انکشاف ہوا ہے کہ فرانسیسی افواج عام شہریوں کے خلاف متعدد بم دھماکوں میں ملوث تھیں۔تاہم 19 ستمبر کو فرانسیسی انٹیلی جنس سروس کے افسران نے خاتون صحافی کو پوچھ گچھ کے لیے گرفتار کرلیا ہے۔

    خاتون صحافی آرین لاؤریلوکس کے وکیل کا کہنا ہے کہ فرانسیسی انٹیلی جنس سروس کے افسران کی جانب سے قومی سلامتی سے متعلق تحقیقات کی گئیں، تاہم ایک رات حراست میں رکھنے کے بعد خاتون صحافی کو رہا کردیا گیا۔

  • اسرائیلی مظالم آشکار کرنے والی فلسطین کی خاتون صحافی گرفتار

    اسرائیلی مظالم آشکار کرنے والی فلسطین کی خاتون صحافی گرفتار

    یروشلم : صیہونی فورسز نے ظلم و بربریت کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے فلسطین کے تاریخی شہر الخیلیل میں سرچ آپریشن نام پر خاتون صحافی کو گھر سے گرفتار کرکے لے گئے۔

    تفصیلات کے مطابق قابض صیہونی ریاست اسرائیل کی فورسز نے مقبوضہ فلسطین کے جنوب میں واقع تاریخی شہر الخلیل کے نواحی علاقے صوریف میں سرچ آپریشن کے بہانے خاتون صحافی اسراء حضر لافی کو حراست میں لے کر نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے۔

    فلسطینی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ صیہونی فورسز کے اہلکار خاتون صحافی کے گھر کا مکمل طور پر محاصرہ کرنے کے بعد گھر میں داخل ہوئے اور گھر میں لوٹ مار اور توڑ پھوڑ کرنے کے بعد حضر لافی کو گرفتار کرلیا۔

    فلسطینی میڈیا کا کہنا ہے کہ مذکورہ خاتون مقامی خبرساں و نشریاتی اداروں میں صحافت کے فرائض انجام دے رہی ہیں، صیہونی فورسز سرچ آپریشن کے دوران حضر لافی کا موبائل فون اور لیپ ٹاپ بھی اپنے ساتھ لے گئے۔

    یاد رہے ایک ماہ قبل اسرائیلی فورسز کے ہاھتوں گرفتار ہونے والی فلسطینی شاعرہ دارین طاطور کو اسرائیلی ظلم و بربریت کے خلاف اشعار کہنے کے جرم میں 5 قید کی سزا سنائی گئی تھی، صیہونی عدالت نے دارین طاطور پر اشعار کے ذریعے شہریوں کو شدت پسندی پر ابھارنے کا الزام عائد کیا گیا تھا۔

    خیال رہے کہ اسرائیلی عدالت میں فلسطینی شاعرہ 36 سالہ دارین طاطور پر عوام کو شدت پسندی پر ابھارنے کے ساتھ ساتھ فلسطین کی آزادی پسند ’اسلامی جہاد‘ سے رابطے کا الزام بھی عائد کیا گیا تھا، اسلامی جہاد کو اسرائیل نے کالعدم قرار دیا ہوا ہے۔