Tag: خاتون عظمیٰ

  • لاہور :  4 سالہ بچے کو اغوا کرنے والی خاتون کون تھی؟ اہم انکشاف

    لاہور : 4 سالہ بچے کو اغوا کرنے والی خاتون کون تھی؟ اہم انکشاف

    لاہور : صوبائی دارلحکومت لاہور میں چار سالہ بچے کو اغوا کرنے والی خاتون عظمیٰ اعلی تعلیم یافتہ اور ذہنی مریضہ نکلی۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور میں جنوبی چھاؤنی کے علاقے سے 4 سالہ مغوی کے بازیاب ہونے کے معاملے میں اہم پیش رفت ہوئی۔

    پولیس نے بتایا کہ بچے کو اغوا کرنیوالی خاتون ذہنی مریضہ اور اعلیٰ تعلیمی یافتہ خاتون ہے، خاتون عظمیٰ بچے کو اغوا کر کے رکشے میں بٹھا کر لے گئی، جس کے بعد رکشہ ڈرائیور نے دوست سے ملکر خاتون عظمیٰ کو زیادتی کا نشانہ بنایا۔

    حکام نے کہا کہ خاتون بچے کو لے کر ٹرین کے ذریعے راولپنڈی پہنچی ، خاتون اور بچے کو راولپنڈی کے تھانے سے شیلٹر ہوم میں منتقل کردیا گیا ہے اور شیلٹر ہوم سے خاتون ٹیچر سے تصاویر پولیس ایپ میں اپ لوڈ کیں۔

    بچے کی تصویر لاہور پولیس کی ویب سائٹ پرڈالی گئی تصویر سے میچ کرگئی، پولیس نے راولپنڈی سے بچہ بازیاب کراکر لاہور میں پریس کانفرنس کی۔

    خاتون عظمیٰ کو بغیر میڈیکل کے چالان کر کے جیل بھجوا دیا گیا جبکہ رکشہ ڈرائیور نے تفتیش کے دوران خاتون سے زیادتی کا اعتراف کیا۔

    حقائق سامنے آنے پر وزیراعلیٰ پنجاب نے معاملے کا نوٹس لیا اور اعلیٰ افسران پر مشتمل کمیٹی تشکیل دے دی ، ایڈیشنل آئی جی ذوالفقار حمید اور ڈی آئی جی محمد ادریس کمیٹی میں شامل ہیں جبکہ ایس ایس پی شہبازوزیر بھی تحقیقات کرنے والی کمیٹی میں شامل ہیں۔

    وزیراعلیٰ پنجاب نے کمیٹی کو جامع انکوائری کر کے رپورٹ جمع کرانے کاحکم دے دیا، گزشتہ روز ایس پی کینٹ انویسٹی گیشنز اور آپریشنز نے بیانات قلمبند کرائے تھے۔