Tag: خاتون فاریسٹ افسر

  • خاتون فاریسٹ افسر نے کنگ کوبرا کو بہادری سے قابو کرلیا، ویڈیو وائرل

    خاتون فاریسٹ افسر نے کنگ کوبرا کو بہادری سے قابو کرلیا، ویڈیو وائرل

    بھارت کی ریاست کیرالا میں محکمہ جنگلات کی ایک بہادر خاتون فاریسٹ افسر نے 18 فٹ لمبے خطرناک کنگ کوبرا کو انتہائی ہوشیاری سے قابو کرکے دیکھنے کو حیران کردیا۔

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ حیرت انگیز واقعہ آنچومرتھوموٹ نامی علاقے میں رونما ہوا، جہاں یہ دیو قامت کنگ کوبرا ایک چشمے میں تیر رہا تھا۔

    مقامی افراد نے مذکورہ معاملے کی اطلاع فاریسٹ افسران کو دی، جس پر خاتون فاریسٹ افسر روشنی اپنی ٹیم کے ہمراہ مذکورہ مقام پر پہنچیں، سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ انتہائی پرسکون انداز میں ایک چھڑی اور مخصوص بیگ کی مدد سے سانپ کو پکڑنے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔

    مسلسل محنت اور خطرناک صورتحال کے باوجود، انہوں نے بغیر کسی نقصان کے کوبرا کو بیگ میں ڈال کر بند کردیا۔ اس بہادری پر انہیں محکمہ جنگلات، سوشل میڈیا صارفین اور مقامی افراد کی جانب سے زبردست خراجِ تحسین پیش کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔

    ڈاکٹر جی ایس روشنی گزشتہ 8 سال سے محکمہ جنگلات سے وابستہ ہیں اور اب تک 800 سے زائد سانپوں کو کامیابی سے پکڑ چکی ہیں۔

    انہوں نے میڈیا کو بتایا کہ جنوبی کیرالا میں کنگ کوبرا کا آنا بہت نایاب ہوتا ہے، اور یہ پہلا موقع تھا کہ انہوں نے اس قسم کے سانپ کو قابو کیا۔

    اس سے قبل بھی بھارت میں پالتو کتے نے کنگ کوبرا کو مار کر بچوں کی جان بچائی تھی جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی تھی۔

    یہ واقعہ جھانسی کے علاقے شیو گنیش کالونی میں پیش آیا تھا جہاں گھریلو ملازم کے بچے گارڈن میں کھیل رہے تھے کہ انہوں نے کوبرا کو دیکھ کر چیخ و پکار شروع کردی تھی۔

    کوبرا سے ایک میٹر دوری پر انٹرنیشنل فوٹوگرافر نے اپنے خوف پر قابو کیسے پایا؟ ویڈیو وائرل

    جینی نامی پٹ بل (پالتو کتا) جو گارڈن کے دوسری طرف بندھا ہوا تھا اس نے اپنی رسی توڑی اور کنگ کوبرا پر حملہ آور ہوگیا۔

    ویڈیو دیکھا جاسکتا ہے کہ پالتو کتے نے کوبرا کو جبڑوں میں مضبوطی سے پکڑا ہوا ہے اور اسے بار بار زمین پر پٹخ رہا ہے۔