Tag: خاتون قتل

  • گھر آئے مہمانوں  نے تنازع پر چھری کے وار سے خاتون کو قتل کردیا

    گھر آئے مہمانوں نے تنازع پر چھری کے وار سے خاتون کو قتل کردیا

    سنجرپور (14 جولائی 2025): پنجاب کے شہر میں ایک خاتون کو مہمانوں کی جانب سے قتل کرنے کا واقعہ پیش آیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق صادق آباد تھانہ کوٹ سبزل کی حدود سنجرپور کے قریب ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے جہاں گھر آئے مہمانوں نے تنازع پر چھری کے وار سے خاتون کو قتل کردیا۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون کو قتل کرنے کے دوران دو بچے زخمی بھی ہوئے ہیں جبکہ ملزمان خاتون کو قتل کرنے کے بعد فرار ہوگئے ہیں۔

    پولیس نے موقع پر پہنچ  کر تفتیش کا آغاز کردیا ہے، زخمیوں میں 10 سالہ کنزہ اور7 سالہ شاہد شامل ہیں دونوں بچوں اور لاش کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

    https://urdu.arynews.tv/mureed-kay-crime-story-13-may-2025/

    دوسری جانب جمشید کوارٹرز پولیس نے چھری کے وار سے بھائی کو قتل کرنے والے ملزم بھائی جہانگیر ولد دوست محمد کو گرفتار کر لیا۔

    پولیس کے مطابق ملزم نے گزشتہ روز پٹیل پاڑہ دربند بازار کے قریب گھریلو تنازع پر مشتعل ہو کر اپنے بھائی دلاور ولد دوست محمد کو چھری سے وار کیے جس کے نتیجے میں وہ موقع پر جاں بحق ہوگیا تھا۔

    https://urdu.arynews.tv/faislabad-girl-murder-on-road-13-07-2025/

  • کراچی : خاتون کو قتل کرکے لاش سمندر میں پھینکنے والا مفرور ملزم 3 سال بعد گرفتار

    کراچی : خاتون کو قتل کرکے لاش سمندر میں پھینکنے والا مفرور ملزم 3 سال بعد گرفتار

    کراچی : خاتون کو قتل کر کے لاش سمندر میں پھینکنے والا مفرور ملزم 3 سال بعد بیرون ملک سے واپسی پر پکڑا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں سال 2022 میں خاتون کو قتل کر کے لاش سمندر میں پھینکنے والے مفرور ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔

    ایس ایس پی انویسٹی گیشن نے بتایا کہ ملزم رحمان حلال کو بیرون ملک سے واپسی پر گرفتار کیا گیا، نصیب زرینہ سودا لینے نکلی تھی، دوسرے روز لاش سمندر سے ملی تھی۔

    ایس ایس پی کا کہنا تھا کہ قتل کامقدمہ نامعلوم ملزمان کے خلاف درج ہوا تھا تاہم ملزم کیخلاف کارروائی جاری ہے۔

    ڈاکس تھانےکی تفتیشی ٹیم نےقتل کامعمہ حل کرکےملوث ملزمان کاسراغ لگایا تھا،ایس ایس پی انوسٹی گیشن اظہرجاوید نے بتایا کہ پولیس نے ایک ملزم کو گرفتارکر لیا تھا لیکن دوسراملزم رحمان حلال بیرون ملک فرارہوگیاتھا۔

    ایس ایس پی انویسٹی گیشن نے مزید بتایا کہ ملزم رحمان حلال کوبیرون ملک سے واپسی پرگرفتار کرلیا گیا۔

  • کراچی : خاتون کو  سر پر گولی مار کر قتل کردیا گیا

    کراچی : خاتون کو سر پر گولی مار کر قتل کردیا گیا

    کراچی : اورنگی ٹاؤن 15نمبر  پر خاتون کو سر پر گولی مار کر قتل کردیا گیا، لاش کو پوسٹ مارٹم کیلیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن 15نمبر پر فائرنگ سے لڑکی کے بہیمانہ قتل کا واقعہ پیش آیا ہے، جس میں ملزمان نے خاتون کوگولی مارکرقتل کردیا۔

    ریسکیو ذرائع نے بتایا کہ سندھ اربن اسپتال کےقریب سرپرگولی مارکرخاتون کوقتل کیا گیا۔

    ریسکیو ذرائع کا کہنا تھا کہ لاش کو پوسٹ مارٹم کیلیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، لڑکی کی شناخت کا عمل جاری ہے۔

    مزید پڑھیں : کراچی : لڑکی کے سر میں دو گولیاں مار کر قتل کردیا

    یاد رہے جنوری میں اورنگی ٹاؤن 5نمبر کے قریب فائرنگ کرکے لڑکی کو قتل کردیا گیا تھا، ایس ایس پی ویسٹ کا کہنا تھا کہ 2 ملزمان لڑکی کو موٹرسائیکل پر ساتھ لے کر آئے تھے، ملزمان نے فائرنگ سے پہلے لڑکی سے کچھ دیر بات کی، ملزمان نے لڑکی کو موٹر سائیکل سے اتارا اور اس کے سر پر2گولیاں مار دیں۔

    مقتولہ کی عمر 18 سے 20 سال کے درمیان تھی اور جائے وقوعہ سے گولیوں کے دو خول بھی مل گئے تھے۔
    .

  • 31 دسمبر کو شاہ لطیف میں قتل ہونیوالی خاتون کی شناخت ہوگئی

    31 دسمبر کو شاہ لطیف میں قتل ہونیوالی خاتون کی شناخت ہوگئی

    کراچی: سال 2024 کے آخری دن 31 دسمبر کو شاہ لطیف میں فائرنگ سے قتل ہونیوالی خاتون کی شناخت ہوگئی۔

    تفصیلات کے مطابق 31 دسمبر کو مقتولہ کو نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کرکے قتل کیا اور فرار ہوگئے تھے، پولیس حکام نے اس واقعے سے متعلق کہا تھا کہ مقتولہ کے پاس سے 16ہزار روپے کی رقم برآمد ہوئی تھی۔

     لیکن کوئی شناختی دستاویزات اور موبائل فون نہیں ملا اور جس مقام پر قتل ہوا اس کے اطراف کوئی سی سی ٹی وی کیمرا موجود نہیں تھا۔

    تاہم اب پولیس کا کہنا ہے کہ قتل ہونیوالی خاتون کی شناخت ذکیہ کے نام سے ہوئی ہے جبکہ اس کے قتل میں شوہر کے ملوث ہونے کا شبہ ہے۔

    کراچی : 19 سالہ لڑکی کو قتل کرنے والے کون تھے؟ پولیس نے اہم فیصلہ کرلیا

    پولیس حکام کا کہنا ہے کہ خاتون کا دوسرا شوہر میانداد واقعے کے بعد سے فرار ہے، دوسرے شوہر نے خاتون کی گمشدگی یا ہلاکت پر پولیس کو اب تک آگاہ بھی نہیں کیا ہے۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون نے بھاگ کر دوسری شادی کی تھی، دوسرے شوہر نے مقتولہ کو بچوں کیساتھ شکارپور چلنے کا کہا تھا لیکن ذکیہ نے اپنے دوسرے شوہر کو شکار پور جانے سے انکار کردیا تھا۔

    پولیس نے مزید کہا کہ مقتولہ کے دوسرے شوہر نے خاتون کو قتل کیا اور فرار ہوگیا، پولیس نے ملزم کی تلاش شروع کردی ہے اور خاتون کی لاش شکارپور روانہ کردی۔

  • غیرت کے نام پر خاتون کو بے دردی سے قتل کردیا گیا

    غیرت کے نام پر خاتون کو بے دردی سے قتل کردیا گیا

    راولپنڈی : ٹیکسلا میں غیرت کے نام پر خاتون کو بے دردی سے قتل کردیا گیا ، سفاک ملزمان مقتولہ کا شوہر بھی شامل ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق ٹیکسلا میں غیرت کے نام پر خاتون کو بے دردی سے قتل کردیا گیا ، پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرکے ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔

    پولیس نے بتایا کہ مقتولہ کے والد کی درخواست پر مقدمہ درج کیا گیا تاہم ملزمان نے اعتراف جرم کر لیا ہے۔

    مرکزی ملزم مقتولہ کے شوہر ندیم کو آج عدالت میں پیش کیا جائے گا ، سفاک ملزمان مقتولہ کے شوہر ملزم ندیم نے بھائی مرسلین اور بھابھی لبنیٰ کی مدد سے خاتون کو بیلچے اور چھری سے قتل کیا، مقتولہ انعم ملزمہ لبنیٰ کی حقیقی بہن بھی تھی۔

    قتل کے بعد ملزمان نے واقعہ کو روڈ ایکسیڈنٹ ظاہر کرنے کی کوشش کی تھی تاہم پولیس نے مقتولہ انعم بی بی کے دیور اور جٹھانی کا تین روزہ جسمانی ریمانڈ حاصل کرلیا ہے۔

  • موزمبیق : خاتون کا اجتماعی ذیادتی کے بعد سفاکانہ قتل، خوفناک انکشاف

    موزمبیق : خاتون کا اجتماعی ذیادتی کے بعد سفاکانہ قتل، خوفناک انکشاف

    سوفالا : موزمبیق میں ایک خاتون کے ساتھ زیادتی اور اس کے بعد اسے قتل کرنے کے الزامات میں چار ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے۔ ملزمان نے تاوان کی رقم نہ ملنے پر خاتون کو مار ڈالا۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ٹیٹے کی رہائشی خاتون ماتلد انسیلمو کو ایک مشتبہ شخص نے فیس بک کے ذریعے بہلا پھسلا کر ملاقات پر آمادہ کیا۔

    یہ افسوسناک واقعہ ملک بھر میں صدمے کی لہر دوڑانے کا سبب بنا ہے۔ اس کہانی کا آغاز 15 تاریخ کو اس وقت ہوا جب ایک شخص نے سوشل نیٹ ورک فیس بک پر ایک پرتعیش لیکن جعلی طرز زندگی دکھا کر ایک خاتون سے دوستی کی۔

    کچھ دنوں بات چیت کے بعد دونوں نے اگلے دن ملاقات کا منصوبہ بنایا جس کے مطابق مذکورہ خاتون صوبہ سوفالا کے ضلع میں اس شخص سے ملاقات کے لیے گئی۔

    ڈونڈو میں ملزم اپنے تین ساتھیوں کے ساتھ خاتون سے ملا، ملزمان نے خاتون کے ہاتھ پیر باندھ کر قریبی جنگل میں لے گئے اور اس کے ساتھ زیادتی کی، ملزمان نے خاتون کی اسی حالت میں تصاویر بھی لیں۔

    بعد ازاں ملزمان نے مقتولہ کے خاندان سے 100لاکھ متکائش (کرنسی) کا مطالبہ کیا لیکن بات 80ہزار میں طے ہوئی۔ مجرموں نے تاوان کے مطالبے کو مضبوط کرنے کے لیے وہ تصاویر بھیج دیں جو انہوں نے اس کی لی تھیں، جب اہل خانہ مطلوبہ رقم فراہم نہ کرسکے تو اغواء کاروں نے خاتون کو قتل کردیا۔

  • دیور نے بھابی پر ڈائن ہونے کا الزام لگا کر اسے قتل کردیا!

    دیور نے بھابی پر ڈائن ہونے کا الزام لگا کر اسے قتل کردیا!

    خاتون پر ڈائن ہونے کا الزام لگا کر دیور نے سوتے میں اسے فائرنگ کرکے قتل کردیا، مقتولہ چار بچوں کی ماں تھی۔

    بھارتی ریاست بہار کے ضلع مظفر پور میں عجیب واقع پیش آیا ہے جہاں دیور نے ڈائن ہونے کا الزام لگا کر اپنی بھابی کو ہلاک کردیا۔ مذکورہ خاتون سورہی تھی تو دیور نے چپکے سے اسے گولیوں کا نشانہ بنایا جس سے اس کی موت واقع ہوگئی۔

    گاؤں بھوانی پور میں فائرنگ کے بعد نوجوان ملزم فرار ہو گیا جبکہ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے موقع پر پہنچ کر معاملے کی تفتیش شروع کردی ہے۔

    لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، مقتول خاتون کی شناخت گیتا دیوی کے نام سے ہوئی ہے جو رامیشور ساہنی نامی شخص کی بیوی تھی۔

    گھر والوں نے بتایا کہ گیتا پر اس کے دیور سنتوش نے ڈائن ہونے کا الزام لگایا تھا۔ اس بات کو لے کر دونوں بھائیوں اور بھابھی کے درمیان دن بھر جھگڑا ہوتا رہا۔ رات کو جب خاتون سو رہی تھی تو سنتوش نے بھابھی کو گولی مار دی۔

    گیتا کی شادی 2012 میں ہوئی تھی جبکہ اس کے چار بچے بھی ہیں۔ ساس اور دیور اکثر خاتون پر ڈائن ہونے کا الزام لگا کر جھگڑتے رہتے تھے۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ درخواست موصول ہونے پر مزید کارروائی کی جائے گی، قتل کے بعد دونوں مفرور ماں بیٹا کی گرفتاری کے لیے کارروائی کی جا رہی ہے۔

  • خاتون کو سر عام چھری کے 15 سے زائد وار کر کے قتل کرنے والا ملزم گرفتار

    خاتون کو سر عام چھری کے 15 سے زائد وار کر کے قتل کرنے والا ملزم گرفتار

    کراچی: شہر قائد کے علاقے مانسہرہ کالونی میں ایک خاتون کو سر عام چھری کے وار کر کے قتل کرنے والا سفاک ملزم گرفتار کر لیا گیا۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق پولیس نے کراچی کے علاقے مانسہرہ کالونی میں قبرستان کے نزدیک 36 سالہ زہرہ کو سر عام چھری کے وار کر کے قتل کرنے والے ملزم محمد ابراہیم کو گرفتار کر لیا ہے۔

    قتل کا یہ واقعہ 26 اپریل کو صبح کے وقت پیش آیا تھا، جب خاتون زہرہ کام پر جانے کے لیے گھر سے نکلی تھی، قتل کا مقدمہ شرافی گوٹھ پولیس اسٹیشن میں درج ہوا تھا، ایف آئی آر کے مطابق ملزم ابراہیم نے خاتون پر چھری کے 15 سے 18 وار کیے تھے۔

    ملزم ابراہیم واقعے کے روز ہی سے مفرور ہو گیا تھا، ایس ایس پی طارق الہٰی مستوئی کے مطابق انویسٹیگیشن پولیس کے ساتھ مل کر تیکنیکی مدد سے ملزم کو گرفتار کیا گیا۔

    مقدمے کے مطابق مقتولہ خاتون ملزم ابراہیم کی سابقہ بیوی تھی، جس نے انھیں 6 سال قبل طلاق دے دی تھی، اور ابھی ایک سال قبل خاتون نے فیکٹری مزدور محمد صدیق سے شادی کی تھی۔

    ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں ملوث افغان ڈکیت گروہ کے 5 ملزمان گرفتار

    پولیس حکام کے مطابق گرفتار ملزم نے ذاتی رنجش پر سابقہ بیوی کے قتل کا اعتراف کر لیا ہے، ملزم کو عدالت میں پیش کر کے مزید تفتیش کے لیے ریمانڈ حاصل کیا جائے گا۔

  • کراچی پولیس نے خاتون کے اندھے قتل کا معمہ حل کرلیا، ملزم گرفتار

    کراچی پولیس نے خاتون کے اندھے قتل کا معمہ حل کرلیا، ملزم گرفتار

    کراچی : پولیس نے خاتون کے اندھے قتل کا معمہ حل کرکے ایک ملزم کو گرفتار کرلیا، واردات میں 5 سے 6 خواتین بھی ملوث ہیں، رقیہ نامی خاتون کی لاش سپر ہائی وے سے ملی تھی۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے سچل تھانے کی حدود میں ہونے والے اندھے قتل کا معمہ پولیس نے حل کرلیا، ملزم کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

    اس حوالے سے پولیس حکام کا کہنا ہے کہ 50 سالہ رقیہ نامی خاتون کو 14فروری کو کورنگی سے مفت راشن دلانے کے بہانے اغواء کیا گیا تھا۔

    پولیس کے مطابق رقیہ نامی خاتون کو قتل کرکے لاش سپر ہائی وے پر پھینک دی گئی تھی، ملزمان نے خاتون کے پہنے ہوئے زیورات لوٹنے کی کوشش کی تھی۔

    خاتون نے زیورات اتروانے کی کوشش پر شور مچادیا جس پر ملزمان نے اسے قتل کردیا، ملزمان نے اغوا اور قتل کی واردات میں ہائی روف کا استعمال کیا تھا۔

    پولیس نے انکشاف کیا ہے کہ مذکورہ قتل کی واردات میں5سے6خواتین بھی ملوث ہیں، سچل پولیس نے مرکزی ملزم کو گرفتار کرکے سرکار مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا۔

    ملزمان کا گروہ مفت راشن کا جھانسہ دے کر لوگوں کو لوٹ مار کی نیت سے اغواء کرتا تھا، مقتولہ کے اہل خانہ نے قانونی کارروائی سے انکار کیا تھا۔

  • احسن آباد میں فائرنگ سے قتل خاتون کی شناخت ہوگئی

    احسن آباد میں فائرنگ سے قتل خاتون کی شناخت ہوگئی

    کراچی کے علاقے احسن آباد کے قریب منگل کی رات مبینہ طور پر ایک خاتون کو گولی مار کر قتل کر دیا گیا جس کی شناخت کرلی گئی ہے۔

    اس حوالے سے پولیس حکام نے بتایا کہ لیاری کی رہائشی رمشا نامی خاتون کو احسن آباد کے علاقے میں دو مشتبہ افراد نے فائرنگ کرکے قتل کر دیا۔

    واقعے کے عینی شاہد نے بتایا کہ موٹر سائیکل پر سوار دو مرد ملزمان نے مقتولہ کے سر پر تین گولیاں ماریں۔

    پولیس کا مزید کہنا تھا کہ مقتولہ کا موبائل فون سمیت دیگر سامان بھی برآمد کر لیا گیا ہے، واقعے کے بعد مقتولہ کے شوہر عرفان سے رابطہ کیا گیا ہے۔

    پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ خاتون موٹر سائیکل پر ایک مرد کے ساتھ احسن آباد کے علاقے میں پہنچی جسے بعد ازاں سائٹ سپر ہائی وے پولیس اسٹیشن کے قریب گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔

    پولیس نے مقدمہ کے اندراج کے بعد مزید تحقیقات کے لیے مقتولہ کا موبائل فون اپنی تحویل میں لے لیا ہے۔