Tag: خاتون قتل

  • خاتون کے قتل میں ملوث بھارتی اداکار گرفتار

    خاتون کے قتل میں ملوث بھارتی اداکار گرفتار

    بنگلورو : بھارتی فلموں کے اداکار کی تیز رفتار کار کی ٹکر سے خاتون ہلاک جبکہ اُس کا شوہر شدید زخمی ہوگیا، پولیس نے اداکار کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق کانندا فلموں کے اداکار ناگا بھوشن ایس ایس کو ایک خاتون کو قتل اور اس کے شوہر کو زخمی کرنے کے الزام میں پولیس نے گرفتار کرلیا ہے۔

    بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق گزشتہ شب اُن کی تیز رفتار کار فٹ پاتھ پر چلتے ہوئے میاں بیوی سے ٹکرا گئی تھی جس کے نتیجے میں 48 سالہ پریما اور اُن کے 58 سالہ شوہر کرشنا شدید زخمی ہوگئے۔

    حادثے کے بعد جوڑے کو زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا جہاں خاتون زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسیں جبکہ اُن کے شوہر ابھی بھی زخمی حالت میں زیرِ علاج ہیں۔

    اداکار گرفتار

    پولیس نے اداکار ناگا بھوشن کو گرفتار کرلیا، اداکار نے پولیس کو دیے گئے اپنے بیان میں کہا کہ وہ لاپرواہی اور جلدی میں کار چلا رہے تھے۔

    پولیس کاکہنا ہے کہ اداکار کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور مزید تفتیش کے لیے اداکار کی گاڑی کو قبضے میں لے لیا گیا ہے۔

    واضح رہے کہ اداکار ناگا بھوشن نے متعدد کانندا فلموں میں کام کیا ہے جن میں اُنہوں نے زیادہ تر مزاحیہ کردار کیے۔

  • ثمرین کو موٹر سائیکل سے اتار کر گولی مارنے کے واقعے میں‌ پیش رفت لیکن معمہ حل نہ ہو سکا

    ثمرین کو موٹر سائیکل سے اتار کر گولی مارنے کے واقعے میں‌ پیش رفت لیکن معمہ حل نہ ہو سکا

    رپورٹر: عدنان راجپوت

    کراچی: ثمرین نامی خاتون کو موٹر سائیکل سے اتار کر گولی مارنے کے واقعے میں‌ پیش رفت ہوئی ہے، واقعے کا مقدمہ درج ہو گیا، تاہم دوسری طرف قتل کا معمہ حل نہیں ہو سکا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں کورنگی دارالعلوم کے قریب فائرنگ سے ایک خاتون جاں بحق ہو گئی تھی، مقتولہ کی شناخت 40 سالہ ثمرین کے نام سے ہوئی ہے، ثمرین کو نامعلوم شخص نے موٹر سائیکل سے اتار کر گولیاں مار دی تھیں، معلوم ہوا ہے کہ مقتولہ داؤد چورنگی معین آباد نمبر ایک کی رہائشی تھی۔

    ایس پی لانڈھی کیپٹن اظہر نے بتایا کہ واقعے کا مقدمہ مقتولہ کے چاچا گل تاج کی مدعیت میں قتل کی دفعات کے تحت درج کر لیا گیا ہے، مقتولہ نے پہلے شوہر سے طلاق لے کر دوسری شادی کر رکھی تھی، اور وہ 3 بچوں کی ماں تھی، جب کہ اس کے دوسرے شوہر کا نام سرور عرف سرو ہے۔

    مدعی کے مطابق مقتولہ ذہنی مریضہ ہونے کی وجہ سے بغیر بتائے گھر سے غائب ہو جاتی تھی، واقعے کے روز مقتولہ اپنی بہن عالیہ کے گھر گئی ہوئی تھی، جہاں سے وہ کسی نامعلوم موٹر سائیکل سوار کے ساتھ گئی۔

    کراچی: لڑکی کو موٹر سائیکل سے اتار کر قتل کرنے کا واقعہ، عینی شاہدین نے کیا دیکھا؟

    ایف آئی آر کے مطابق نامعلوم ملزم ثمرین کو کراچی دارالعلوم کے قریب جھاڑیوں میں لے کر گیا، اور ثمرین کو کسی نامعلوم رنجش کی بنا پر موٹر سائیکل سے اتار کر فائر کر دیے، مقتولہ کو چہرے پر 2 گولیاں لگیں جو موت کی وجہ بنیں۔

  • حقیقی جرم کرنے کا جنون، خاتون نے خاتون کو قتل کرڈالا

    حقیقی جرم کرنے کا جنون، خاتون نے خاتون کو قتل کرڈالا

    سیئول: حقیقی جرم کرنے کے جنون میں مبتلا خاتون نے دوسری خاتون کو قتل کرکے لاش کے ٹکڑے ٹکڑے کرڈالے۔

    غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق جنوبی کوریا کے شہر بوسان میں پولیس نے ایک خاتون کو دوسری خاتون کے قتل کے الزام میں گرفتار کیا تو ملزمہ نے نہ صرف اعتراف جرم کیا بلکہ خاتون کو قتل کرنے کی لرزہ خیز داستان بھی سناڈالی۔

    پولیس کے مطابق تئیس سالہ جنگ یو جنگ نامی خاتون نے حقیقی جرم کرنے کے جنون میں مبتلا ہوکر یہ انتہائی قدم اٹھایا، پولیس نے بتایا کہ ملزمہ کے دل میں ٹی وی پروگراموں اور کتابوں سے قتل کے جنون میں مبتلا ہونے کے بعد کسی کو حقیقت میں قتل کرنے کی خواہش پیدا ہوئی۔

    پولیس نے کہا کہ جنگ کی فون کی سرچ ہسٹری سے پتہ چلتا ہے کہ لاش کو چھپانے کے طریقے کے بارے میں تین ماہ تک معلومات اکٹھی کی گئیں۔

    دلخراش واقعے سے متعلق ایک مقامی اخبار نے رپورٹ کیا کہ ملزمہ نے مبینہ طور پر متعدد ’رئیل کرائم ٹی وی شوز‘ دیکھے اور ایک لائبریری سے جرائم کی کتابیں بھی حاصل کیں۔

    خاتون کا طریقہ واردات
    جرم کرنے کے جنون میں مبتلا خاتون نے اپنے شکار کو ایک ایسی ایپ کے ذریعے تلاش کیا جو والدین کے نجی ٹیوٹرز کے ساتھ رابطے کے لیے بنائی گئی ہے۔ مذکورہ خاتون نے متاثرہ خاتون کے ساتھ اپنا تعارف نویں جماعت کی طالبہ کی ماں کی حیثت سے کروایا۔

    رپورٹ میں بتایا گیا کہ ملزمہ مبینہ طور پر اسکول کا یونیفارم پہنے طالب علم کے بھیس میں متاثرہ لڑکی سے ملنے گئیں اور ان پرتیز دھار آلے سے جان لیوا حملہ کیا۔

    خاتون کو قتل کرنے کے بعد اس کی لاش کے ٹکڑے ٹکڑے کر دیئے اور ان کے جسم کے کچھ حصوں کو سوٹ کیس میں رکھنے کے بعد ٹیکسی میں رکھ کر اپنے گھر چل دیں لاش کے باقی ماندہ حصے کو جنگ نے دریائے ناکڈونگ میں پھینک دیا تاکہ ’ایسا نظر آئے کہ شکار غائب ہو گیا۔

    حکام کے بقول پانچ سال قبل ہائی اسکول سے گریجویشن کرنے کے بعد سے جنگ تنہا اور الگ تھلگ رہتی تھیں وہ بے روزگار تھیں۔

  • لاہور: شاہدرہ ٹاؤن میں خاتون قتل

    لاہور: شاہدرہ ٹاؤن میں خاتون قتل

    لاہور: صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں‌ 24 سالہ خاتون کو قتل کر دیا گیا، پولیس قتل کی تحقیق کر رہی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقے شاہدرہ ٹاؤن میں جاوید پارک کے قریب خاتون کو قتل کر دیا گیا، مقتولہ کی شناخت 24 سالہ نورین کے نام سے ہوئی ہے۔

    پولیس حکام کے مطابق شوہر اور ساس کو تفتیش کے لیے حراست میں لے لیا گیا ہے۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ لاش پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کر دی گئی ہے، قانونی کارروائی کے بعد لاش کو ورثا کے حوالے کیا جائے گا۔

    ‌راولپنڈی میں‌ بھائی نے بہن کو قتل کردیا

    یاد رہے کہ گزشتہ روز راولپنڈی کے علاقے گلستان کالونی تھانہ سول لائنز کی حدود میں‌ بھائی نے طیش میں آکر 22 سالہ بہن کو قتل کر دیا تھا۔پولیس کے مطابق مقتولہ کائنات کی والدہ نے دوسری شادی کرلی تھی، بیٹی ماں‌ سے ملنے گئی تھی، بھائی نے غصے میں‌ آکر بہن کو قتل کیا۔

    گجرات میں‌ غیرت کے نام پر لڑکا اور لڑکی قتل

    اس سے قبل گزشتہ ماہ 18 جولائی کو گجرات کے تھانہ کنجاہ میں محبت کرنے کے الزام میں نوجوان کو بے دردی سے قتل کرکے نعش نہر میں بہا دی گئی جبکہ لڑکی کو پاگل قرار دے کر نہر میں پھینک دیا گیا تھا۔

  • موبائل فون پر مذاق نے 2 خواتین کی جانیں لے لیں

    موبائل فون پر مذاق نے 2 خواتین کی جانیں لے لیں

    دیامر: گلگت بلتستان میں معمولی تنازع پر فائرنگ کے نتیجے میں 2 خواتین جاں بحق ہوگئیں۔

    تفصیلات کے مطابق یہ افسوس ناک واقعہ گلگت بلتستان کے ضلع دیامر میں پیش آیا، جہاں موبائل فون پر مذاق دو خواتین کے لیے جان لیوا ثابت ہوا، فائرنگ کرنے والا ملزم فرار ہوگیا۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ موبائل فون پر مذاق کرنے پر ملزم نے طیش میں آکر کزن سے جھگڑا کیا، ملزم کی سگی بہن اور چچازاد بہن نے بیچ بچاؤ کرانے کی کوشش کی، جس پر گولیاں چل گئیں۔

    فائرنگ کے نتیجے میں دونوں خواتین جاں بحق ہوگئیں۔ واقعے کے بعد ملزم فرار ہوگیا۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے سے متعلق مزید تحقیقات کررہے ہیں۔ ممکنہ طور پر جلد ملزم کی گرفتاری عمل میں آئے گی، موبائل فون پر مذاق کا بھی جائزہ لیا جارہا ہے۔

  • 55 سالہ خاتون اغوا کے بعد قتل

    55 سالہ خاتون اغوا کے بعد قتل

    نئی دہلی: بھارتی شہر ممبئی میں 55 سالہ خاتون کو اغوا کے بعد قتل کردیا گیا، پولیس کے مطابق واقعہ ڈکیتی کا نہیں لگتا۔

    ممبئی پولیس کے مطابق 55 سالہ خاتون ایک بینک کے باہر کار میں اپنے شوہر کا انتظار کر رہی تھیں جہاں سے وہ اغوا کرلی گئیں اور بعد ازاں انہیں گولی مار کر قتل کردیا گیا۔

    لاش سمیت گاڑی بعد ازاں ایک تعمیراتی سائٹ کے قریب پائی گئی۔ خاتون کے پاس موجود زیورات اور گاڑی میں موجود نقد رقم بحفاظت موجود ہے، پولیس کے مطابق ابتدائی طور پر یہ انتقامی کارروائی لگتی ہے۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ گزشتہ روز دن کے سوا 2 بجے پیش آیا جب مقتولہ اپنے 62 سالہ شوہر کے ساتھ بینک پہنچیں، شوہر نے اپنی گاڑی باہر پارک کی اور بینک کے اندر چلا گیا۔

    واپسی پر اس نے اپنی گاڑی اور بیوی دونوں کو غائب پایا، کچھ دیر ڈھونڈنے کے بعد اس نے اپنے بیٹے کو مطلع کیا جس نے وہاں پہنچ کر باپ کے ساتھ مل کر تلاش شروع کی۔

    3 بجے کے قریب انہوں نے پولیس کو کال کردی۔ پولیس کو تھوڑی سی تلاش کے بعد بینک سے قریب ہی موجود ایک تعمیراتی سائٹ کے پاس گاڑی مل گئی جس میں لاش بھی موجود تھی۔

    پولیس کے مطابق مقتولہ کے سینے اور پیٹھ پر زخم ہے، اس بات کا علم پوسٹ مارٹم سے ہی ہوگا کہ آیا مقتولہ کو 2 گولیاں ماری گئیں یا پھر ایک ہی گولی سینے پر ماری گئی جو جسم کے پار ہوگئی۔

    پولیس علاقے میں نصب مختلف سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیجز چیک کر رہی ہے جس سے قتل کا کوئی سراغ مل سکے۔

  • کرسمس کی خریداری میں  مصروف خاتون کو ڈاکو نے گاڑی تلے کچل دیا

    کرسمس کی خریداری میں مصروف خاتون کو ڈاکو نے گاڑی تلے کچل دیا

    واشنگٹن: امریکا میں خاتون کی کرسمس کی خوشیاں مانگ پڑگئیں، اسٹریٹ کرمنل نے گاڑی تلے کچل کر موت کے گھاٹ اتار دیا۔

    تفصیلات کے مطابق امریکی ریاست مینیسوٹا میں ڈاکو نے دیدہ دلیری کا مظاہرہ کرتے ہوئے کرسمس کی خریداری کرنے والی خاتون کو دوران واردات موت کے گھاٹ اتار دیا۔

    غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق مینیسوٹا کے علاقے پاؤل میں خاتون کرسمس کی خریداری کرکے اپنا سامان گاڑی میں منتقل کررہی تھی کہ اچانک ڈاکو آ لپکا، گاڑی سے اتر کر بیگ چھیننے کی کوشش کی مزاحمت کے باوجود اسٹریٹ کرمنل نے بیگ نہ چھوڑا اور گاڑی چلا دی۔

    اس دوران خاتون کا بیگ گاڑی کی کھڑکی سے اٹکا اور ان کا ہاتھ بیگ کے ہینڈل میں پھنس گیا، ڈاکو نے اس صورت حال کی پرواہ کیے بغیر گاڑی چلا دی جس کے باعث خاتون گاڑی کی سیدھی ٹائروں کے نیچے آگئیں، دریں اثنا ملزم نے امریکی خاتون کو 225 فٹ تک سٹرک پر گھسیٹا جو موت کی وجہ بنی۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ اس دوران خاتون کے جسم پر گہری چوٹیں آئیں اور ہڈیاں بھی ٹوٹیں، انتہائی تشویشناک حالت کے بعد وہ جانبر نہ ہوسکیں، امریکی شہری کے بیگ میں بھاری رقم اور موبائل فون تھا، خاتون کو کرسمس کی مزید خریداری کرنی تھی۔

    پولیس کے مطابق جرائم پیشہ عناصر کا گروہ کرسمس کے موقع پر سرگرم ہوچکا ہے جو 40 یا پھر اس سے زائد عمر کی خواتین کو نشانہ بنا رہا ہے، البتہ علاقے میں اہلکاروں نے سیکیورٹی اور گشت بھی بڑھا دی ہے۔

  • لاہورمیں گھرمیں داخل ہوکرفائرنگ، خاتون قتل

    لاہورمیں گھرمیں داخل ہوکرفائرنگ، خاتون قتل

    لاہور: صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں نامعلوم افراد نے گھر میں زبردستی داخل ہوکر کر 28 سالہ خاتون کو فائرنگ کر کے قتل کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق 28 سالہ خاتون یاسمین  کے لرزہ خیز قتل کا واقعہ لاہورمیں فیکٹری ایریا کے علاقے پنجاب ہاﺅسنگ سوسائٹی میں نامعلوم افراد کے ہاتھوں پیش آیا۔

    فائرنگ کے واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس جائے وقوعہ پر پہنچی اور شواہد اکٹھے کرنے کے بعد لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانے منتقل کر دیا۔

    پولیس حکام کے مطابق شبہ ہے کہ خاتون کو گھریلو رنجش پر قتل کیا گیا تاہم مختلف پہلوﺅں پر تحقیقات جاری ہے۔

    علاوہ ازیں لاہور کے علاقے سبزی منڈی سے 50 سالہ نامعلوم شخص کی لاش برآمد ہوئی ہے۔ پولیس نے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانے منتقل کردیا۔

    یاد رہے کہ گزشتہ ماہ 5 جون کو لاہور کی نشتر کالونی میں نامعلو افراد نے گھر میں گھس کر فائرنگ سے میاں بیوی کو قتل کردیا تھا۔ واردات کے بعد ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے تھے۔

    پولیس حکام کا کہنا تھا کہ فائرنگ کے واقعے میں مرنے والے میاں بیوی کی شناخت سلیمان اور نووین کے نام سے ہوئی ہے۔

  • لندن: چاقو زنی کی واردات میں خاتون قتل‘ ملزم گرفتار

    لندن: چاقو زنی کی واردات میں خاتون قتل‘ ملزم گرفتار

    لندن: جنوبی لندن کے علاقے برکسٹن میں چاقو زنی کی واردات میں خاتون ہلاک ہوگئی، پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق لندن کے علاقے برکسٹن میں چاقوزنی کی واردات میں خاتون جان کی بازی ہارگئی، ، پولیس نے واردات میں ملوث ملزم کو گرفتار کرکے تفتیش شروع کردی۔

    پولیس حکام کا کہنا ہے کہ چاقو زنی کی واردات میں شدید زخمی ہونے والی خاتون کی ایئرایمبولینس کے ذریعے جان بچانے کی کوشش کی گئی لیکن خاتون زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسی۔

    مشرقی لندن میں چاقو زنی کی 3 وارداتیں‘ 6 افراد زخمی

    خیال رہے کہ رواں ماہ 6 اپریل کومشرقی لندن میں چاقو زنی کی تین وارداتوں میں 6 افراد زخمی ہوگئے تھے، پولیس نے وارداتوں میں ملوث 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا تھا۔

    یاد رہے کہ لندن میں چاقوزنی کی وارداتوں اور فائرنگ کے واقعات میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے، رواں سال فروری کے مہینے میں 15 افراد کو چاقو کے وار سے قتل کردیا گیا تھا۔

    لندن نے جرائم میں نیویارک کو پیچھے چھوڑ دیا

    واضح رہے کہ برطانیہ کے دارالحکومت لندن نے جرائم کی شرح میں امریکی شہر نیویارک کو بھی پیچھے چھوڑ دیا، لندن میں رواں سال چاقو زنی کی وارداتوں میں 50 افراد قتل ہوچکے ہیں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • شادی سےانکار پر لڑکی کو قتل کرنےوالا ملزم گرفتار

    شادی سےانکار پر لڑکی کو قتل کرنےوالا ملزم گرفتار

    کراچی:شارع فیصل کے علاقے میں پولیس نے شادی سے انکار پر لڑکی کو اغوا کے بعد قتل کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا،ملزم کی نشاندہی پر سی ویو دو دریا سے مقتولہ کی لاش بھی برآمد کرلی گئی.

    تفصیلات کے مطابق شارع فیصل کے علاقے کی رہائشی صنیعہ کچھ روز پہلے لاپتہ ہوگئی تھی،پولیس نے صنیعہ کے اغوا کے شبہے میں بابر نامی نوجوان کو گرفتار کیا.

    ملزم نے دوران تفتیش اعتراف کیا کہ وہ صنیعہ سے محبت کرتا تھا لیکن وہ کہیں اور شادی کرنا چاہتی تھی جس پر اس نے دلبرداشتہ ہوکر صنیعہ کو اغوا کیا اور سی ویو دو دریا کے پاس لے جا کر موت کے گھات اتاردیا.

    پولیس کے مطابق ملزم بابر نے لاش کمبل میں لپیٹ کر جھاڑیوں میں چھپا دی تھی.

    یاد رہےگذشتہ روز پولیس نے ڈیفنس فیز ایٹ دو دریا کے قریب خالی پلاٹ سے خاتون کی کمبل میں لپٹی ہوئی لاش برآمد کی جسے جنا ح اسپتال منتقل کردیا گیاتھا.