Tag: خاتون مریضہ

  • اسپتال میں خاتون مریضہ کی نازیبا ویڈیوز بنانے کا انکشاف، مقدمہ درج

    اسپتال میں خاتون مریضہ کی نازیبا ویڈیوز بنانے کا انکشاف، مقدمہ درج

    ٹی ایچ کیو اسپتال کہوٹہ میں خاتون مریضہ کی غیر اخلاق ویڈیوز بنانے کا انکشاف ہوا ہے جس کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی نے راولپنڈی کی تحصیل ہیڈکوارٹرز اسپتال کہوٹہ میں کارروائی کرتے ہوئے خاتون مریضہ کی نازیبا ویڈیو بنانے والے ریڈیالوجی ٹیکنیشن کے دو ملزمان کو حراست میں لے لیا ہے۔

    گرفتار ملزمان میں ریڈیالوجی ٹیکنیشن شکیل اور ٹی ایچ کیواسپتال کہوٹہ کا وارڈ سرونٹ زین العابدین شامل ہے، ملزم شکیل پر نازیبا ویڈیو بنا کر خواتین کو بلیک میل کرنےکے بھی الزامات ہیں۔

    خاتون مریضہ کی نازیبا ویڈیو بنانے والے دونوں ملزمان کے خلاف نیشنل سائبر کرائمز اینڈ انوسٹیگیشنز ایجنسی میں مقدمہ درج کرلیاگیا ہے۔

    مقدمہ کہوٹہ کے رہائشی شہری راجہ ساجد حسین جنجوعہ کی مدعیت میں درج کیا گیا، مقدمہ پیکا ایکٹ سمیت تعزیرات پاکستان اور انسداد رشوت ستانی ایکٹ کے تحت درج کیا گیا۔

    متن مقدمہ کے مطابق ملزم شکیل احمد نے ایکسرے روم آنے والی خاتون کے ساتھ نازیبا حرکات کیں، زین العابدین نے موبائل سے ریکارڈنگ کی، فرانزک مشاہدے کے بعد ملزمان کے موبائل فونز سے نازیبا مواد برآمدکرلیا گیا۔

    ملزمان نے سرکاری اختیارات اور سرکاری جگہ کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے غیر اخلاقی ویڈیوز بنائیں، ملزمان کے خلاف کارروائی کا آغاز کردیا گیا ہے۔

    https://urdu.arynews.tv/lahore-man-console-angry-wife-in-laws-story/