Tag: خاتون مسافر

  • کراچی ایئرپورٹ سے کوئٹہ جانیوالی خاتون مسافر کی گولڈ جیولری غائب ہونے کا انکشاف

    کراچی ایئرپورٹ سے کوئٹہ جانیوالی خاتون مسافر کی گولڈ جیولری غائب ہونے کا انکشاف

    کراچی : کراچی ایئرپورٹ سے کوئٹہ جانیوالی خاتون مسافر نے گولڈ جیولری غائب ہونے کی شکایت کردی، جس کے بعد تحقیقات شروع کردی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی ایئرپورٹ سے کوئٹہ جانیوالی خاتون مسافر کی گولڈ جیولری غائب ہونے کا انکشاف ہوا۔

    ذرائع نے بتایا کہ خاتون مسافر نے گولڈ جیولری غائب ہونے کی شکایت کردی، خاتون مسافر کی شکایت پر پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی نے تحقیقات شروع کردیں۔

    ذرائع کا کہنا تھا کہ خاتون مسافر چند روز قبل کراچی ایئرپورٹ سے نجی ایئرلائن کی پرواز سے کوئٹہ روانہ ہوئی تھیں ، خاتون جب کوئٹہ پہنچی تو چیک کرنے پر اس کی گولڈ جیولری غائب تھی۔

  • خاتون مسافر نے پولیس اہلکار کو تھپڑ مار کر بدلہ لے لیا

    خاتون مسافر نے پولیس اہلکار کو تھپڑ مار کر بدلہ لے لیا

    مظفرآباد : پولیس کے اہلکار کو خاتون مسافر کے ساتھ بدتمیزی کرنا مہنگی پڑگیا، خاتون نے ایس پی کے کہنے پر اہلکار کو جوابی تھپڑ مار کر بدلہ لے لیا۔

    اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق مظفر آباد میں پولیس اہلکار کی خاتون مسافر سے بدتمیزی کے خلاف احتجاج پر پولیس افسران کے کہنے پر خاتون نے پولیس اہلکار کو تھپڑ مار کر بدلہ لے لیا۔

    مظفرآباد میں پولیس حکام نے ’تھپڑ کے بدلے تھپڑ‘ کے مصداق خاتون کے ساتھ انصاف کردیا تھپڑ کے بدلے تھپڑ مارنے کے بعد مظاہرین نے احتجاج ختم کردیا گیا۔

    رپورٹ کے مطابق احتجاجی مظاہرے کے باعث مظفرآباد مانسہرہ شاہراہ کئی گھنٹے ٹریفک کیلئے بند رہی، جس کی وجہ سے گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔

    برار کوٹ انٹری پوائنٹ پر مسافر خاتون کو تھپڑ مارنے پر مقامی افراد نے شدید احتجاج کیا تھا، مقامی ایس پی نے ڈی ایس پی بالاکوٹ کے ہمراہ مظاہرین سے مل کر معاملات حل کرانے کی کوشش کی۔

    متاثرہ شخص کا کہنا تھا کہ نازیبا رویہ اختیار کرنے پر خورشید بانڈے کے ہمراہ خاتون کو تھپڑا مارا گیا، مظاہرین نے پولیس اہلکار سے معافی مانگنے کا بھی مطالبہ کیا۔

    نمائندہ اے آر وائی نیوز کے مطابق مظفرآباد کے رہائشی خورشید بانڈے اپنے اہل خانہ کے ہمراہ مظفرآباد سے گڑھی حبیب اللہ جا رہے تھے، گاڑی میں 4 خواتین میں سے ایک ان کی بہن بھی تھیں۔

    گڑھی حبیب اللہ چیک پوسٹ پر ٹریفک پولیس نے ان کو روکا اور شناختی کارڈ اور لائسنس مانگا جس پرانہوں نے شناختی کارڈ تو دکھایا لیکن لائسنس ان کے پاس موجود نہیں تھا کیونکہ لائسنس بائیو میٹرک کروانے کے لیے مظفرآباد جمع کروایا ہوا ہے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ ان کا 5000 روپے کا چالان کاٹا گیا جس پر ایک دوسرے اہلکار کی مداخلت پر چالان کی رقم میں کمی کی گئی اوریک ہزار روپے کا چالان ادا کیا لیکن اس کے باوجود پولیس اہلکار نے ان کے ساتھ بد تمیزی کی میری بہن نے کہا کہ آپ غلط کر رہے ہیں، اس بات پر پولیس اہلکار نے ان کی بہن کو تھپڑ مارا اور وہاں سے فرار ہوگیا۔

    مزید پڑھیں : کراچی میں پولیس افسر کی خاتون سے بدتمیزی

    یاد رہے کہ اس سے قبل گزشتہ سال کراچی کے سول لائنز تھانے میں تفتیشی افسر انسپکٹر عبدالرشید نے ایک خاتون سے بدتمیزی کی تھی، ویڈیو منظرعام پر آنے پر اسے معطل کردیا گیا تھا۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق تفتیشی افسر نے مبینہ طور پر نشے کی حالت میں خاتون سے بدتمیزی کی اور دھکے دے کر باہر نکالنے کی دھمکی دیتا رہا۔

  • بھارتی مسافر طیارے کی کراچی ایئرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ

    بھارتی مسافر طیارے کی کراچی ایئرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ

    کراچی : بھارتی ائیرلائن کے طیارے کو دوران پرواز خاتون مسافرکی طبعیت خراب ہونے کے باعث کراچی ائیرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑی۔

    تفصیلات کے مطابق بھارتی ائیرلائن کے طیارے کی کراچی ائیرپورٹ پرمیڈیکل گراونڈ پر لینڈنگ ہوئی، ذرائع نے بتایا کہ بھارتی ائیرلائن کی پرواز جدہ سے حیدرآباد دکن جارہی تھی کہ دوران پروازخاتون مسافرکی طبعیت خراب ہوئی۔

    ذرائع کا کہنا تھا کہ بھارتی طیارے کے کپتان نے پاکستان ائیرٹریفک کنٹرولرسے پروازکوکراچی اتارنے کی اجازت مانگی، پرواز کی لینڈنگ کے بعد خاتون مسافرکو جناح ٹرمینل پرطبی امداد فراہم کی گئی تاہم خاتون مسافرجانبرنہ ہوسکی اورانتقال کرگئی۔

    ترجمان سی اے اے نے کہا کہ طیارہ نے صبح 4 بجکر 15 منٹ پر کراچی لینڈ کیا، جدہ سے اڑنے والے جہاز کی بھارتی خاتون مسافر جوہرہ بی کو معائنہ پر مردہ پایا گیا۔

    ترجمان نے بتایا کہ طیارہ مردہ خاتون کو لے کر 6 بجکر 15 منٹ پر بھارت میں میں آپنی منزل کی طرف روانہ ہوا۔

  • دوران پرواز خاتون مسافر کی  طبیعت بگڑ گئی

    دوران پرواز خاتون مسافر کی طبیعت بگڑ گئی

    کراچی : دوران پرواز خاتون مسافر کی اچانک طبیعت خراب ہونے کے باعث ترکش ایئر لائن کے طیارے نے کراچی ایئرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کی۔

    تفصیلات کے مطابق استنبول سے بینکاک جانیوالی ترکش ایئر لائن کی پرواز ٹی کے 68 میں دوران پرواز خاتون مسافر کی اچانک طبیعت خراب ہوگئی۔

    جس پر کپتان نے ایئر ٹریفک کنٹرولر سے فوری رابطہ کیا اور ایئر ٹریفک کنٹرولر کی رہنمائی سے طیارے کی کراچی ایئر پورٹ پر میڈیکل ایمرجنسی لینڈنگ کی اجازت مانگی۔

    ایئر ٹریفک کنٹرولرکی جانب سے اجازت ملتے ہی طیارے کو بحفاظت اتار لیا گیا، طیارہ بلوچستان کی حدود قلات سے گزر رہا تھا۔

    لینڈنگ سے قبل ڈاکٹرز اور ایمبولنس طلب کرلی گئی تھی، خاتون کی طبیعت خراب ہونے کی وجہ سے جہاز کو اتارا گیا۔

    کراچی ایئرپورٹ پر خاتون مسافر کو طبی امداد دینے کے بعد پرواز کو دوبارہ روانگی کی اجازت دے دی گئی۔

  • دوران پرواز خاتون کی جہاز کا دروازہ کھولنے کی کوشش

    دوران پرواز خاتون کی جہاز کا دروازہ کھولنے کی کوشش

    امریکا میں ایک طیارے کی پرواز پر اس وقت ہنگامی صورتحال پیدا ہوگئی جب ایک مسافر خاتون نے طیارے کا دروازہ کھولنے کی کوشش شروع کردی، طیارے کے عملے نے خاتون کو ٹیپ کی مدد سے سیٹ سے باندھ دیا۔

    امریکی میڈیا کے مطابق واقعہ امریکن ایئر لائنز کی ٹیکسس سے نارتھ کیرولینا جانے والی پرواز میں پیش آیا۔ فلائٹ 3 گھنٹے تاخیر کا شکار تھی جس کی وجہ سے مسافر پہلے ہی پریشانی میں مبتلا تھے۔

    دوران پرواز ایک خاتون مسافر اچانک اپنی جگہ سے اٹھیں اور ہیجانی کیفیت میں طیارے کا دروازہ کھولنا شروع کردیا۔ عملے نے انہیں منع کرنے کی کوشش کی تو انہوں نے عملے کے افراد کے بازوؤں پر نوچا اور دانتوں سے کاٹا۔

    خاتون اس دوران چلاتی رہیں کہ جہاز کا دروازہ کھولا جائے انہیں باہر جانا ہے، عملے نے کسی طرح ان پر قابو پایا اور ڈکٹ ٹیپ کی مدد سے انہیں سیٹ سے باندھ دیا۔

    خاتون طیارے کے منزل پر پہنچنے تک اسی طرح بندھی ہوئی رہیں، طیارہ لینڈ کر جانے کے بعد خاتون کو کھول دیا گیا۔

  • عمرہ کی ادائیگی کیلئے جانے والی خاتون مسافر  کا ائیرپورٹ پر انتقال

    عمرہ کی ادائیگی کیلئے جانے والی خاتون مسافر کا ائیرپورٹ پر انتقال

    کراچی : قومی ایئر لائن پی آئی اے کی پرواز سے عمرہ کی ادائیگی کیلئے جانے والی خاتون مسافر ائیرپورٹ پر انتقال کرگئیں۔

    تفصیلات کے مطابق پشاور سے جدہ جانے والی خاتون مسافر بخت رنرا کی بورڈنگ ائیریا میں اچانک طبیعت خراب ہوئی ، جس پر سول ایوی ایشن نے ڈاکٹر طلب کرلئے اور خاتون مسافرکوفوری طورپراسپتال منتقل کیاگیا لیکن وہ جانبر نہ ہوسکیں اور انتقال کرگئیں۔

    خاتون مسافرپی آئی اے کی پرواز735کےذریعےعمرہ کی ادائیگی کیلئےجدہ جارہی تھی۔

    مزید پڑھیں : قومی پرواز میں 3 مسافروں کو ہارٹ اٹیک، خاتون انتقال کر گئی

    یاد رہے گذشتہ سال دسمبر میں جدہ سے اسلام آباد جانے والی پی آئی اے کی پرواز پی کے 742 میں تین مسافروں کی طبیعت اچانک خراب ہوئی تھی ، کپتان نے کراچی ائیرپورٹ پر کنٹرول ٹاور سے رابطہ کرتے ہوئے میڈیکل ایمرجنسی کی اجازت طلب کی اور ایئرٹریفک کنٹرولر کی جانب سے اجازت ملنے پر طیارے کو کراچی ایئرپورٹ پر اتار لیا گیا۔

    طیارہ لینڈ کرنے پر سول ایوی ایشن اتھارٹی کی ایمبولینس ، ڈاکٹر اور اسٹاف نے پہنچ کر مسافروں کو اسپتال منتقل کیا لیکن ہارٹ اٹیک کے باعث ایک خاتون دم توڑ گئیں تھیں۔