Tag: خاتون مصورہ

  • مصورہ کی انوکھی پینٹنگ نے کمال کردیا، دیکھنے والے حیران

    مصورہ کی انوکھی پینٹنگ نے کمال کردیا، دیکھنے والے حیران

    کیا آپ نے کبھی کسی پینٹنگ میں کرنسی یا نایاب سکے جڑے ہوئے دیکھے ہیں؟ آج ہم آپ کو ایک ایسی ہی ہنر مند خاتون سے ملوائیں گے جو اپنی پینٹنگز میں مختلف ممالک کی کرنسی کا استعمال کرتی ہیں۔

    پچھلے زمانوں میں لوگ مختلف ممالک کے یادگاری سکے جمع کرنے کا شوق رکھتے تھے لیکن آج کل کچھ لوگ اب بھی ہیں جو اس نایاب قسم کی چیزوں کو محفوظ رکھنے کا ہنر جانتے ہیں۔

    اے آر وائی نیوز کی نمائندہ روبینہ علوی کی رپورٹ کے مطابق کراچی کی ایک باصلاحیت خاتون شاعرہ عارض نے جو پینٹنگز کا شوق رکھتی ہیں انہوں نے ان نایاب سکوں کو اپنے فن پاروں کی زینت بنایا ہے۔

    کراچی سے تعلق رکھنے والی شاعرہ عارض ایک گھریلو خاتون ہونے کے ساتھ ساتھ بہترین مصورہ بھی ہیں، انہوں نے شادی کے بعد بھی اپنے اس شوق کو برقرار رکھا جس میں ان کے شوہر کا مکمل تعاون حاصل ہے۔

    ان کی پینٹنگز کی خاص بات یہ ہے کہ انہوں نے اپنے فن پاروں میں مختلف ممالک کے کوائن بہت خوبصورتی سے استعمال کیے ہیں۔ انہوں نے اپنی پینٹنگز میں انسانیت میں اتحاد و محبت اور خواتین کو بااختیار بنانے کا پیغام دیا ہے۔

    اے آر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ مجھے پینٹنگ کا شوق اپنے ماموں کو دیکھ کر ہوا، جب میرے شوہر نے پینٹنگز میں میری دلچسپی دیکھی تو انہوں نے مجھے بہت سپورٹ کیا۔