Tag: خاتون ٹیچر

  • خاتون ٹیچر کا قاتل کون اور کیوں قتل کیا ؟   بڑا انکشاف سامنے آگیا

    خاتون ٹیچر کا قاتل کون اور کیوں قتل کیا ؟ بڑا انکشاف سامنے آگیا

    ملتان : دن دیہاڑے خاتون ٹیچر کو قتل کرنے والے قاتل سے متعلق بڑا انکشاف سامنے آیا، تاہم پولیس نے قاتل کو گرفتار کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق ملتان میں خاتون ٹیچر کو قتل کرنے والے شخص عون کو گرفتار کرلیا گیا ہے، پولیس نے بتایا خاتون ٹیچر کا قاتل محلے دار تھا۔

    پولیس کا کہنا تھا کہ قاتل شادی کرنا چاہتا تھا اور  ٹیچر نے عون سے شادی کرنے سے انکار کردیا تھا۔

    گذشتہ روز ملتان کے علاقے گلزیب کالونی میں صبح اسکول جانے والی خاتون صفورا تیمور کو نامعلوم ملزم نے سر میں گولی مار کر قتل کردیاتھا۔

    اس افسوسناک واقعہ کی سی سی ٹی فوٹیج بھی منظر عام پر آگئی تھی، جس میں دیکھا جاسکتا تھا کہ نامعلوم ملزم نے فائر مار کر صفورا کو قتل کیا اور اسکا موبائل فون اٹھا کر موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا تھا۔

    جرائم سے متعلق خبریں 

     

  • دن دیہاڑے قتل ہونے والی خاتون ٹیچر کے شوہر کا اہم بیان آگیا

    دن دیہاڑے قتل ہونے والی خاتون ٹیچر کے شوہر کا اہم بیان آگیا

    ملتان : دن دیہاڑے قتل ہونے والی خاتون ٹیچر کے شوہر کا اہم بیان آگیا ، تیمورالحسن نے بتایا کسی کیساتھ کوئی دشمنی نہیں ، قاتل کو پکڑا جائے۔

    تفصیلات کے مطابق ملتان میں دن دیہاڑے خاتون ٹیچر کو فائرنگ کرکے قتل کرنے والے ملزم اب تک پکڑا نہ جاسکا۔

    مرحومہ صفورا کے قتل پر اہلخانہ اور مرحومہ کی 8 سالہ بیٹی ثمر رباب رنجیدہ ہیں ، مرحومہ کے خاوند تیمور الحسن کا کہنا ہے کہ ان کی کسی کیساتھ کوئی دشمنی نہیں۔

    تیمورالحسن نے کہا کہ پولیس تعاون کررہی ہے وزیراعلی پنجاب سے فوری طور پر ملزم گرفتار کرنے کا مطالبہ ہے۔

    تھانہ شاہ شمس پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے، پولیس ترجمان کا کہنا ہے کہ ملزم کو جلد گرفتار کرلیا جائے گا۔

    گذشتہ روز ملتان کے علاقے گلزیب کالونی میں صبح سکول جانے والی خاتون صفورا تیمور کو نامعلوم ملزم نے سر میں گولی مار کر قتل کردیاتھا۔

    اس افسوسناک واقعہ کی سی سی ٹی فوٹیج بھی منظر عام پر آگئی تھی، جس میں دیکھا جاسکتا تھا کہ نامعلوم ملزم نے فائر مار کر صفورا کو قتل کیا اور اسکا موبائل فون اٹھا کر موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا تھا۔

  • گاڑی سے اتار کر 22 سالہ  خاتون ٹیچر کو قتل کردیا گیا

    گاڑی سے اتار کر 22 سالہ خاتون ٹیچر کو قتل کردیا گیا

    مردان: گاڑی سے اتار کر خاتون ٹیچر کو قتل کردیا گیا، 9 ماه قبل خاتون نے کورٹ میرج کی تھی۔

    تفصیلات کے مطابق خیبر پختون خوا کے ضلع مردان میں تازہ گرام چوک میں گاڑی سے اتار کر خاتون ٹیچر کو قتل کردیا گیا۔

    پولیس نے کہا کہ 22 سالہ خاتون کو غیرت کےنام پر قتل کیا گیا، 9 ماه قبل لڑکی  نے کورٹ میرج کی تھی۔

    پولیس نےموقع سےشواہداکٹھےکرناشروع کردیے اور لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے اسپتال منتقل کردیا گیا۔

    مزید پڑھیں : پسند کی شادی کرنے پر 18 سالہ لڑکی قتل

    گذشتہ ماہ صوبہ پنجاب کے ضلع رحیم یار خان میں واقع لیاقت پور میں ایک 18 سالہ لڑکی کو غیرت کے نام پر قتل کردیا گیا تھا۔

    پولیس کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ لڑکی کو پسند کی شادی کرنے پر قتل کیا گیا، اہل خانہ قتل کے بعد خفیہ طور پر تدفین کر رہے تھے۔

    پولیس نے بتایا تھا کہ پولیس نے اہل خانہ کیخلاف ایف آئی آر درج کرلی ہے، لڑکی کے جسم پر تشدد کے متعدد نشانات ہیں۔

  • خاتون ٹیچر نے  چھٹی کلاس کے طالبعلم  پر تشدد کرکے ہاتھ کی ہڈی توڑ دی

    خاتون ٹیچر نے چھٹی کلاس کے طالبعلم پر تشدد کرکے ہاتھ کی ہڈی توڑ دی

    پتوکی : سرکاری اسکول کی خاتون ٹیچر نے تشدد کرکے چھٹی کلاس کے طالبعلم کے ہاتھ کی ہڈی توڑ دی۔

    تفصیلات کے مطابق پنجاب کے شہر پتوکی کے سرکاری اسکول کی خاتون ٹیچر نے چھٹی کلاس کے بچے پر تشدد کیا۔

    ٹیچرکے تشدد سے چھٹی کلاس کے بچے کے ہاتھ کی ہڈی ٹوٹ گئی ، بچے کے والد نے تھانہ سٹی میں اندراج مقدمہ کی درخواست جمع کرادی ہے۔

    والد نے بتایا کہ بیٹے پرکلاس ٹیچر نے دوسری کلاس سے چیئر اٹھا کر لانے پر تشدد کیا۔

    ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ طالبعلم پرتشددکاواقعہ گزشتہ روزپیش آیا، جسےدبانےکی کوشش کی گئی۔

    یاد رہے خان پور میں گورنمنٹ بوائز ایلیمنٹری اسکول کچی جمال میں ٹیچر نے تشدد کرکے طالبہ کا بازو توڑ دیا تھا، والد نے الزام لگایا تھا ٹیچر بچوں سے صفائیاں کراتا اور نہ کرنے پر مارتا تھا۔

    والد کا مزید کہنا تھا کہ میری معصوم بچی ٹھیک سے صفائی نہ کر سکی جس پر ٹیچر نے مارا، مارنے کے دوران ٹیچر کے دھکا دینے سے بچی نیچے گری اور بازو ٹوٹ گیا۔

    والد نے واقعہ کے خلاف تھانہ سٹی میں تحریری درخواست دی ، جس کے بعد پولیس نے متاثرہ بچی کے والد کی درخواست پر کارروائی شروع کردی تھی۔

  • خاتون ٹیچر نے دنیا میں پاکستان کا نام روشن کردیا

    خاتون ٹیچر نے دنیا میں پاکستان کا نام روشن کردیا

    کراچی : پاکستان سے تعلق رکھنے والی سسٹر زیف نے امریکا میں لاکھوں روپے مالیت کا گلوبل ٹیچر انعام جیت کر ملک کا نام دنیا بھر میں روشن کردیا۔

    وہ 10 لاکھ امریکی ڈالر کا انعام حاصل کرنے والی دنیا کی آٹھویں استاد ہیں جنہوں نے اپنی کم عمری سے ہی غریب اور نادار بچوں کو مفت تعلیم کے زیور سے آراستہ کیا۔

    اے آر وائی نیوز کے پروگرام باخبر سویرا میں سسٹر زیف نے خصوصی شرکت کی اور گفتگو کرتے ہوئے اپنی انتھک محنت اور جدوجہد کے بارے میں ناظرین کو آگاہ کیا۔

    سسٹر زیف

    سسٹر زیف نے بتایا کہ انہوں نے بطور ٹیچر اپنے کیریئر کا آغاز 13 سال کی عمر سے کیا اور اپنے گھر کے صحن میں اسکول کھولنے کا فیصلہ کیا، وہ گزشتہ 26 سال سے بچوں کو تعلیم دے رہی ہیں اور خصوصی طور پر لڑکیوں کی تعلیم کے لئے سرگرداں ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ جب انہوں نے اسکول کھولا تو ابتدا میں وہ طالب علموں کو ہر روز 4گھنٹے پڑھاتی تھیں اور خود ہر رات 4 گھنٹے اپنی تعلیم پر توجہ دیتی تھیں جب کہ بچوں کو پڑھانے سے پہلے8 گھنٹے کام بھی کرتی تھیں۔

    ابتدا میں اسکول کے اخراجات پورا کرنے کیلئے کڑھائی کا کام بھی کیا اور میٹرک کے بعد مختلف ملازمتیں کیں اور اپنے ساتھ بچوں کی تعلیم کا سلسلہ بھی جاری رکھا، اور تنخواہ سے اسکول کے اخراجات بھی پورے کیے۔

    اپنے گھر کے صحن میں چند مقامی طلبہ کے ساتھ شروعات کرنے والی سسٹر زیف اب 215 غریب طلبا کو مفت تعلیم فراہم کررہی ہیں اور خود گریجویشن کرچکی ہیں اس کے ساتھ انہوں نے خواتین کے لئے ایک فلاحی تنظیم ’’زیفانیا فری ایجوکیشن اینڈ ویمن امپاورمنٹ (زیڈ ڈبلیو ای ای) فاؤنڈیشن‘‘ بھی قائم کرکھی ہے۔

    یاد رہے کہ گلوبل ٹیچر پرائز دنیا بھر میں ایسے اساتذہ کو دیا جاتا ہے کہ جو ہر ہفتے 5 سے 18 سال کی عمر کے بچوں کو کم از کم 10 گھنٹے پڑھاتے ہیں، رواں برس 130 ممالک سے تعلق رکھنے والے 7 ہزار سے زائد اساتذہ کی نامزد کیا گیا اور ان میں سے پاکستان سے تعلق رکھنے والی سسٹر زیف کا انتخاب کیا گیا۔

  • شادی سے انکار، اوباش  نوجوان نے اسکول  ٹیچر پر  تیزاب پھینک دیا

    شادی سے انکار، اوباش نوجوان نے اسکول ٹیچر پر تیزاب پھینک دیا

    وہاڑی :اوباش نوجوان نے شادی سے انکار پر اسکول جاتی ٹیچر پر تیزاب پھینک دیا ، واقعے میں ٹیچر بری طرح جھلس گئیں اور50 فیصد چہرہ متاثر ہوا۔

    تفصیلات کے مطابق پنجاب کے ضلع وہاڑی میں نجی اسکول کی خاتون ٹیچر تیزاب گردی کا شکار بن گئیں ، شدید زخمی حالت میں خاتون کو ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

    تیزاب گردی کا واقعہ وہاڑی تھانہ دانیوال کی حدود 9-11 ڈبلیو بی میں پیش آیا ، جہاں اوباش نوجوان نے اسکول جاتی پرائیویٹ سکول ٹیچر غلام صابرہ پر تیزاب ڈال دیا۔

    اسکول ٹیچر تیزاب سے شدید جھلس گئی اور پچاس فیصد چہرہ اور آنکھیں شدید متاثر ہوئیں جبکہ گلی سے گزرتے دو معصوم بچے بھی تیزاب کی زد میں آگئے۔

    رہائشی مٹھو نامی ملزم اسکول ٹیچر سے شادی کا خواہشمند تھا اور شادی سے انکار پر ملزم نے اسکول ٹیچر پر تیزاب پھینکا۔

    پولیس کے مطابق ملزم نے پہلے خاتون کی آنکھوں میں سرخ مرچیں پھینکی اور پھرتیزاب پھینکا، اہلخانہ کا کہنا ہے کہ ملزم کے خلاف پہلے بھی دو درخواستیں دے چکے تھے لیکن پولیس نے کارروائی نہ کی۔

    ملزم متاثر ٹیچر کی ہمشیرہ کا دیور ہے، ملزم مٹھو کو شہریوں نے موقع پر پکڑ کر پولیس تھانہ دانیوال کے حوالے کر دیا۔

  • خاتون ٹیچر سے ڈکیتی اور تشدد میں ملوث دوسرا ڈاکو بھی گرفتار

    خاتون ٹیچر سے ڈکیتی اور تشدد میں ملوث دوسرا ڈاکو بھی گرفتار

    راولپنڈی : خاتون ٹیچر سے ڈکیتی اورتشدد میں ملوث دوسرے ڈاکو کو بھی گرفتار کرلیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق راولپنڈی کے علاقے تھانہ وارث خان کی حدود میں خاتون ٹیچر سے ڈکیتی اورتشدد کے مقدمہ میں اہم پیشرفت سامنے آئی۔

    پولیس کا بتانا ہے کہ ڈاکو رمضان کو چھڑوانے کیلئے اس کے ساتھیوں نے پولیس پر فائرنگ کی جس میں ملزم  زخمی ہوا، پولیس گرفتار ملزم کو برآمدگی کیلئے جارہی تھی، ساتھیوں نے فائرنگ کردی۔

    پولیس نے بتایا کہ خاتون ٹیچر سے واردات کرنے والے دونوں ڈاکو گرفتار ہو چکے ہیں،  خاتون ٹیچر سے ڈکیتی اور تشدد کرنیوالے دونوں ملزمان بھائی ہیں۔

    یاد رہے راولپنڈی میں دو موٹر سائیکل سوا رملزمان نے راہگیر خاتون پر تشدد کیا اور پرس، زیور چھین کر فرار ہوگئے تھے، واقعے کی ویڈیو منظر عام پر آئی تھی، جس میں دیکھا جاسکتا تھا کہ کہ ایک ملزم نے خاتون سے پرس چھینا اور دوسرے نے دبوچ لیا، ملزم نے خاتون کی چوڑیاں اور انگوٹھیاں کھینچ کر اتاری اس کے بعد خاتون کو تشدد کا نشانہ بنایا۔

  • خاتون ٹیچر کی شرمناک حرکت ، مسلم طالب علم  کو بچوں سے پٹواتی رہی،  ویڈیو منظرعام پر آگئی

    خاتون ٹیچر کی شرمناک حرکت ، مسلم طالب علم کو بچوں سے پٹواتی رہی، ویڈیو منظرعام پر آگئی

    اترپردیش : ایک اسکول میں آٹھ سالہ مسلم طلبا پر تشدد کی ویڈیو منظرعام پر آگئی ، جس میں خاتون ٹیچر مسلم طالب علم کو دوسرے بچوں سے پٹواتی رہی، بچہ مسلسل روتا رہا لیکن ٹیچر کو ترس نہ آیا۔

    تفصیلات کے مطابق بھارت میں مذہبی انتہا پسندی اسکولوں تک پہنچ گئی اور مسلم بچوں کا تعلیم حاصل کرنا بھی مشکل ہوگیا۔

    اساتذہ مسلم مخالف نفرت کی آگ کو ہوا دینے لگے، بھارتی ریاست اترپردیش میں اسکول میں ایک شرمناک واقعہ پیش آیا، جہاں ٹیچر نے کلاس میں اسلاموفوبیا کے بیان دیے اور ہندو بچوں سے مسلم بچے کو تھپڑ مارنے کیلئے کہا۔

    پوری کلاس کے سامنے مسلمان بچے کو تھپڑ لگوائے، کلاس روم میں بچے آتے گئے اور مسلمان بچے کو تھپڑلگاتے گئے ساتھ ہی خوب قہقہے بھی لگائے گئے۔

    ٹیچر بار بار مسلم بچے کو زور زور سے مارنے کا کہتی رہی، پیٹ پیٹنے والا بچہ مسلسل روتا رہتا ہے، اس کے باوجود استاد کو کوئی ترس نہ آیا۔

    ایک بچے کو ٹیچر نے کہا ایسے کیوں مار رہے ہو زور سے مارو تو ایک بچے نے آکر زوردار تھپڑ بچے کے منہ پر مارا۔

    آٹھ سالہ مسلم طلبا پر تشدد کی ویڈیو منظرعام پر آئی تو پولیس حرکت میں آگئی اور روایتی کارروائی کرتے ہوئے ٹیچر کیخلاف مقدمہ درج کرلیا تاہم ٹیچر کو گرفتار نہیں کیا گیا۔

    اس واقعے پر رکن کانگریس راہول گاندھی نے سوشل میڈیا پر لکھا ‘معصوم بچوں کے ذہنوں میں امتیازی سلوک کا زہر ڈالنا اسکول جیسے مقدس مقام کو نفرت کے بازار میں تبدیل کرتا ہے۔

    کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے نے اس واقعے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ’’ٹیچر جس طرح سے ایک بچے کو دوسرے بچوں سے پٹوا رہی ہے وہ بی جے پی اور آر ایس ایس کی پریشان کن سیاست کا نتیجہ ہے۔

    مشہور مصنف ارون دھتی رائے نے ویڈیو ٹوئٹ کی اورکہا یہ ٹیچر پوری نسل کے ذہنوں میں زہر گھول رہی ہے، اسے جیل کی سلاخوں کے پیچھے ڈالا جائے۔

    جے رام رمیش نے لکھا ’’کسی بھی طرح کی مذہبی کٹرتا اور تشدد ملک کے خلاف ہے۔ قصورواروں کو بخشنا ملک کے خلاف جرم ہے۔ اس کی جتنی مذمت کی جائے وہ کم ہے۔ اس معاملہ میں فوری طور پر سخت کارروائی عمل میں لائی جائے اور سزا دی جانی چاہئے تاکہ کوئی اور ایسا زہر گھولنے سے قبل سو بار سوچے۔‘

  • خاتون ٹیچر کو شاگرد سے جنسی تعلقات پر قید کی سزا

    خاتون ٹیچر کو شاگرد سے جنسی تعلقات پر قید کی سزا

    واشنگٹن : امریکی عدالت نے ایک خاتون ٹیچر کو 13 سالہ شاگرد کے ساتھ ناجائز جنسی تعلق قائم کرنے کے جرم میں 20 برس قید کی سزا سنا دی۔

    تفصیلات کے مطابق امریکی ریاست ایریزونا کی عدالت نے یہ فیصلہ 28 سالہ ٹیچر بریٹینی زامورا کے خلاف ایک ہفتہ قبل سنایا جسے گزشتہ برس گرفتار کیا گیا تھا۔ ریاست ایریزونا سے تعلق رکھنے والی خاتون نے مذکورہ لڑکے (جس کی عمر گزشتہ برس 12 برس تھی) سے گاڑی اور کلاس روم میں بارہا جنسی تعلق قائم کیا۔

    برطانوی خبر رساں ادارے مررکی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بریٹینی نے عدالت میں دو مرتبہ شاگرد کے ساتھ زیادتی کرنے اور دس مرتبہ رضا جنسی تعلق قائم کرنے کا اعتراف کیا تھا۔

    پولیس کا کہنا تھا کہ خاتون لڑکے کو فحش مواد و ویڈیوز بھی ارسال کرتی رہتی تھی۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ خاتون ٹیچر کا مکروہ چہرہ اس وقت کھلا جب کم سن طالب علم کے والدین نے اپنے بیٹے کے رویّے میں تبدیلی محسوس کی۔

    چھٹی جماعت کے طالب علم کے والدین نے اپنے بچے میں تبدیلی کانوٹس لینے کے بعد اس کے موبائل میں مانیٹرنگ سافٹ ویئر اسٹال کردیا تھا جس سے خاتون استاد کا چہرہ بے نقاب ہوا۔

    لڑکے کی والدہ نے عدالت میں بیان دیا کہ ’میرا بیٹا بہت معصوم تھا بریٹینی نے اس کی معصومیت ختم کرکے میرے خاندان کے ساتھ جو سلوک کیا ہے اس کی وجہ سے مجھے اس سے نفرت ہوگئی ہے‘ بریٹینی مزید میرے بیٹے کی زندگی برباد نہیں کرسکتی، اب اس کی جوانی کا بڑا حصّہ قید میں گزرے گا۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ عدالت نے گواہوں، ثبوتوں اور خاتون ٹیچر کے اعتراف جرم کے بعد بیس سال قید کی سزا سنا دی اور اس دوران اسے پیرول بھی نہیں مل سکتی۔

    گرفتار ٹیچر نے عدالت میں اپنی حرکت پر پچتاوے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ’میں ایک اچھی عورت ہوں جس سے کمیونٹی کو کوئی خطرہ نہیں لیکن مجھ سے غلطی ہوگئی جس پر میں بہت پچتا رہی ہوں اور دل سے معافی مانگتی ہوں‘۔

    برطانوی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ امریکا میں پہلے بھی ایک 38 سالہ خاتون ٹیچر کو 11 سالہ بچے کے ساتھ 100 سے زائد مرتبہ جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کےجرم میں سزا سنائی جاچکی ہے۔

  • اسلام آباد : مری میں جلائی جانے والی19سالہ لڑکی پمزاسپتال میں دم توڑ گئی

    اسلام آباد : مری میں جلائی جانے والی19سالہ لڑکی پمزاسپتال میں دم توڑ گئی

    مری :مری میں جلائی جانے والی 19 سالہ لڑکی پمز اسپتال میں دم توڑ گئی،رشتے سے انکار پر نامعلوم افراد نے خاتون ٹیچر پر پیٹرول چھڑک کر آگ لگادی تھی.

    تفصیلات کے مطابق مری کی یونین کونسل ڈیوال میں جلائی جانے والی 19 سالہ لڑکی پمز اسپتال میں انتقال کرگئی، گذشتہ روز مری میں دلخراش واقعہ پیش آیا تھا جس میں خاتون کے رشتے سے انکار کرنے پر نامعلوم ملزمان نے اسے تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد پیٹرول چھڑک کر آگ لگادی تھی.

    میڈیکل لیگو آفیسر کے مطابق متاثرہ خاتون کی حالت تشیویشناک تھی اور خاتون کے جسم کا 80 فیصد حصہ جھلس چکا تھا، متاثرہ خاتون کو اسلام آباد کے پمز اسپتال کے انتہائی نگہداشت وارڈ میں رکھا ہوا تھا

    مقامی پولیس کی جانب سے نامعلوم ملزمان کے خلاف واقعے کا مقدمہ درج کرلیاگیاتھا، پولیس حکام کے مطابق ایک مقام پر چھاپہ مار کر کارروائی میں استعمال ہونے والا پیٹرول برآمد کرلیاگیا.