Tag: خاتون ٹیچر قتل

  • ملتان : خاتون ٹیچر کا دن دیہاڑے  قتل، قاتل نے سر میں گولی ماری

    ملتان : خاتون ٹیچر کا دن دیہاڑے قتل، قاتل نے سر میں گولی ماری

    ملتان: خاتون ٹیچر کو دن دیہاڑے قتل کردیا گیا ، قاتل نے بچوں کے سامنے گولی چلائی اور فرار ہوگیا۔

    تفصیلات کے مطابق ملتان کی گلزیب کالونی میں خاتون ٹیچر کو قتل کردیا گیا، اسکول ٹیچر پر فائرنگ کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی۔

    جس میں نامعلوم شخص کو صبح سویرے اسکول جاتے ہوئے خاتون ٹیچر کے پیچھے چلتے دیکھا جاسکتا ہے، ملزم خاتون کے پیچھے چلتا آیا اور سر پر گولی ماردی،، جس سے وہ موقع پرہی دم توڑگئی تھیں۔

    قاتل نے بچوں کی موجودگی میں گولی چلائی اور لاش کے قریب سے کوئی چیز اٹھائی اور بھاگ گیا۔

    پولیس حکام کا کہنا ہے کہ خاتون اسکول جارہی تھیں، فوٹیج کی مدد سے تفتیش شروع کردی ہے، ملزم کو جلد گرفتار کرلیں گے۔

  • شادی سے انکار پر خاتون  ٹیچر کو  والد کے سامنے قتل کردیا گیا

    شادی سے انکار پر خاتون ٹیچر کو والد کے سامنے قتل کردیا گیا

    بونیر: خاتون ٹیچر کو شادی سے انکار پر والد کے سامنے قتل کردیا گیا، پولیس نے ایف آئی آر درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق بونیر میں لیڈی ٹیچر کو اس کے والد کے سامنے قتل کر دیا گیا، پولیس نے بتایا کہ جنگدرہ طوطالئے میں ملزم نے شادی سے انکار پر خاتون پر فائرنگ کردی اور چالیس سالہ خاتون ٹیچر کو قتل کرکے فرار ہوگیا۔

    لیڈی ٹیچر کے قتل پر اساتذہ تنظیموں نے احتجاج کا اعلان کردیا جبکہ طوطالئے پولیس نے ایف آئی آر درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔

    مقتولہ کے والد نے بتایا کہ ملزم نے پہلے بھی ٹیچر پر حملہ کیا تھا، جس سے پولیس کو آگاہ کیا گیا تھا تاہم کوئی خاطر خواہ کارروائی نہیں کی گئی۔

    یک خاتون سکول ٹیچر کو مبینہ طور پر شادی کی پیشکش سے انکار پر ملزم نے اس کے والد کے سامنے قتل کر دیا۔

    اس سے قبل خیبرپختونخوا کے ضلع مردان میں 8 جون کو اسی طرح کے ایک واقعے میں ایک خاتون سکول ٹیچر کو پسند کی شادی کرنے پر ’غیرت‘ کے نام پر قتل کر دیا گیا تھا۔

    حملہ آور قتل کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے اور تاحال فرار ہیں تاہم پولیس تفتیش شروع کررہی ہے۔

    4 جون کو وہاڑی میں بھی اسی طرح کے ایک واقعے میں دو بہنوں کو پسند کی شادی کرنے پر ’غیرت‘ کے نام پر قتل کر دیا گیا تھا۔

  • گاڑی سے اتار کر 22 سالہ  خاتون ٹیچر کو قتل کردیا گیا

    گاڑی سے اتار کر 22 سالہ خاتون ٹیچر کو قتل کردیا گیا

    مردان: گاڑی سے اتار کر خاتون ٹیچر کو قتل کردیا گیا، 9 ماه قبل خاتون نے کورٹ میرج کی تھی۔

    تفصیلات کے مطابق خیبر پختون خوا کے ضلع مردان میں تازہ گرام چوک میں گاڑی سے اتار کر خاتون ٹیچر کو قتل کردیا گیا۔

    پولیس نے کہا کہ 22 سالہ خاتون کو غیرت کےنام پر قتل کیا گیا، 9 ماه قبل لڑکی  نے کورٹ میرج کی تھی۔

    پولیس نےموقع سےشواہداکٹھےکرناشروع کردیے اور لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے اسپتال منتقل کردیا گیا۔

    مزید پڑھیں : پسند کی شادی کرنے پر 18 سالہ لڑکی قتل

    گذشتہ ماہ صوبہ پنجاب کے ضلع رحیم یار خان میں واقع لیاقت پور میں ایک 18 سالہ لڑکی کو غیرت کے نام پر قتل کردیا گیا تھا۔

    پولیس کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ لڑکی کو پسند کی شادی کرنے پر قتل کیا گیا، اہل خانہ قتل کے بعد خفیہ طور پر تدفین کر رہے تھے۔

    پولیس نے بتایا تھا کہ پولیس نے اہل خانہ کیخلاف ایف آئی آر درج کرلی ہے، لڑکی کے جسم پر تشدد کے متعدد نشانات ہیں۔