Tag: خاتون ٹیچر گرفتار

  • امریکی خاتون ٹیچر کم عمر طالب علم سے تعلقات قائم کرنے پر گرفتار

    امریکی خاتون ٹیچر کم عمر طالب علم سے تعلقات قائم کرنے پر گرفتار

    امریکا میں خاتون ٹیچر کو کم عمر طالب علم کے ساتھ جنسی تعلقات قائم کرنے پر حراست میں لے لیا گیا ہے۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکی خاتون ٹیچر جس کا تعلق امریکی ریاست آرکنساس سے بتایا جارہا ہے کی جانب سے پہلے پہل 17 سالہ طالب علم کو اپنا نمبر دیا گیا جس کے بعد دونوں کے درمیان گفتگو کا آغاز ہوگیا۔

    رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ خاتون ٹیچر کی جانب سے طالب علم کے ساتھ متعدد مرتبہ جنسی تعلق قائم کیے جانے کا انکشاف طالب علم کی پولیس کو شکایت کرنے پر ہوا۔

    متاثرہ طالب علم کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ اس کی ہیتھر ہیئر نامی خاتون ٹیچر سے پہلی ملاقات اسکول کے ابتدائی ایام میں ہوئی تھی جس دوران ہیتھر نے اپنا نمبر خود دیا اور پھر ان کی بات چیت کا آغاز ہوگیا تھا۔

    خاتون ٹیچر کو طالب علم کی جانب سے پولیس کو دیئے گئے بیان کے بعد گرفتار کیا گیا جس کے بعد کیس عدالت میں زیر سماعت ہے۔

    قاسم سلیمانی کی برسی پر دھماکے، امریکا کا اہم بیان سامنے آگیا

    رپورٹس کے مطابق خاتون ٹیچر کو نابالغ طالب علم کو جنسی فعل کی طرف راغب کرنے پر عمر قید بھگتنی پڑ سکتی ہے۔

  • اسکول میں3 سالہ بچی کی پُراسرار موت، خاتون ٹیچر گرفتار

    اسکول میں3 سالہ بچی کی پُراسرار موت، خاتون ٹیچر گرفتار

    برلن: جرمنی میں پولیس نے خاتون ٹیچر کو 3 سالہ بچی کے قتل کے شبہے میں گرفتار کر لیا۔

    تفصیلات کے مطابق جرمنی کے مغربی قصبے ویرسن میں کنڈر گارٹن اسکول میں 3 سالہ بچی کے ہلاک ہونے کے دو ہفتوں بعد 19 مئی کو پولیس نے 25 سالہ خاتون ٹیچر سینڈرا ایم کو قتل کے شبہے میں گرفتار کیا۔

    تفتیش کار گائڈو روسکیمپ نے پریس کانفرس کے دوران بتایا کہ تحقیقات کے دوران پتہ چلا کہ اس طرح کے واقعات تین دوسرے کنڈر گارٹن میں بھی ہوئے تھے جہاں سینڈرا ملازمت کرتی تھی۔

    پولیس نے بتایا کہ تین سالہ گریٹا کو سانس لینے میں دشواری کے ساتھ 21 اپریل کو اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا، بچی کو اسپتال میں داخل کرانے سے ایک دن پہلے ہی مشتبہ خاتون اسکول سے نوکری چھوڑنے والی تھی۔

    پولیس حکام کے مطابق تفتیش کے دوران 25 سالہ خاتون ٹیچر کا کہنا تھا بچی کے سونے کے وقت مجھے احساس ہوا کہ اس کی سانس رک گئی ہے۔

    پولیس کا کہنا تھا کہ میڈیکل اسٹاف نے بچی کے جسم پر موجود نشانات کے بعد فرانزک ٹیسٹ کا حکم دیا تاکہ اصل حقیقت کا پتہ لگایا جا سکے۔