Tag: خاتون پر حملہ

  • انڈا پھینکنے پر سیاست دان نے خاتون کی پٹائی کر ڈالی، ویڈیو وائرل

    انڈا پھینکنے پر سیاست دان نے خاتون کی پٹائی کر ڈالی، ویڈیو وائرل

    پیرس: فرانس میں ایک سیاست دان نے اس وقت ایک خاتون کی پٹائی کر ڈالی جب اس نے ان پر پبلک سے ملاقات کے دوران انڈا پھینک دیا۔

    سیاست دانوں پر جوتے اور گندے انڈے اور ٹماٹر پھینک کر اپنی نفرت اور شدید ناپسندیدگی کا اظہار دنیا بھر میں دیکھا جاتا رہا ہے، ایسے واقعات میں سیاست دانوں کو سخت شرمندگی کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

    تاہم فرانسیسی سیاست دان نے بالکل مختلف رد عمل کا مظاہرہ کیا، فرانس کے جزیرے کورسیکا کے شہر ایجاکیو میں سیاسی پارٹی ’ریکنکیٹ‘ کے بانی اور صدر ایرک زیمور ہفتے کے روز انتخابی مہم پر نکلے تھے کہ اس دوران ایک خاتون نے پیچھے سے آ کر نعرے لگاتے ہوئے ان پر انڈا پھینک دیا۔

    اس واقعے کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہیں، ایک ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سیاست دان ایرک زیمور نے جوابی وار کرتے ہوئے خاتون پر مکے برسائے، تاہم ان کے قریب کھڑے ساتھیوں نے انھیں روک کر خاتون کو مزید پٹنے سے بچایا۔

    واقعے کے بعد کئی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں جن میں ایرک زیمور کے عمل کا دفاع کیا گیا، اور اس دفاع پر انھیں سراہا گیا۔

  • خاتون سے پیزا چھیننے کی دل دہلا دینے والی واردات، ویڈیو دیکھیں

    خاتون سے پیزا چھیننے کی دل دہلا دینے والی واردات، ویڈیو دیکھیں

    ایریزونا: ایک امریکی ریاست میں خاتون سے پیزا چھیننے کی ایک ایسی ویڈیو سامنے آئی ہے جسے دیکھ کر دل دہل جاتا ہے۔

    غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی ریاست ایریزونا کے علاقے ٹسکان میں ایک چور 77 سالہ خاتون کے سر پر لوہے کا پائپ مار کر ان سے پیزا چھین کر بھاگ گیا۔

    واردات کی دل دہلا دینے والی ویڈیو فوٹیج سامنے آنے پر معلوم ہوا کہ خاتون پیزا خرید کر ریسٹورنٹ سے نکل رہی تھیں، جیسے ہی وہ شیشے کا دروازہ کھول کر باہر نکلیں، لوہے کا پائپ لیے چور نے حملہ کر دیا۔

    یہ واقعہ 21 اپریل کو پیش آیا تھا، ٹسکان پولیس ڈیپارٹمنٹ نے واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج اب ٹویٹر پر ریلیز کرتے ہوئے عوام سے درخواست کی ہے کہ مشتبہ شخص کی نشان دہی میں مدد کی جائے۔

    ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ خاتون پیزا لے کر ریسٹورنٹ سے باہر نکلنے لگیں تو چور اچانک اس طرح آگے بڑھا جیسے خاتون کے لیے دروازہ کھول رہا ہو، اور پھر جیسے ہی وہ باہر نکلیں، چور نے اس کے سر پر لوہے کا پائپ دے مارا، اور پیزا چھین کر بھاگ گیا۔

    اس واقعے کے بعد مذکورہ پیزا چَین کی دس لوکیشنز پر سیکورٹی بڑھا دی گئی، پولیس نے حملہ آور کے حلیے کے بارے میں بتایا کہ وہ سیاہ فام ہے اور ریسٹورنٹ پر باقاعدہ سے آتا رہا ہے، اس پر ہسپانوی ہونے کا شبہ ہے، قد اندازاً 5 فٹ اور 6 انچ ہے۔

    خاتون کے بارے میں پولیس اور ریسٹورنٹ نمایندے کا کہنا تھا کہ وہ ٹھیک ہے۔

  • فرانس: بکنی پہنی خاتون پر حملہ کرنے والی چار مسلم خواتین گرفتار

    فرانس: بکنی پہنی خاتون پر حملہ کرنے والی چار مسلم خواتین گرفتار

    پیرس : فرانسیسی پولیس نے پارک بکنی پہنے والی خاتون پر غیر قانونی حملہ کرنے کے الزام میں چار مسلم خاتون کو گرفتار کرلیا۔

    اکیس سالہ متاثرہ خاتون کا نام انجلیق سلاس ہے جس پر مسلم خاتون کے گروہ نے حملہ کیا تھا ، حملہ کرنے والی عورتوں کی عمر تقریبا 16 سے 24 سال تک کی ہے، متاثرہ خاتون پر حملہ اس وقت ہوا جب وہ اپنی دو سہیلیوں کے ساتھ ’’سن باتھ ‘‘ لے رہی تھیں۔

    متاثرہ خاتون کے حق میں گزشتہ روز بارش اور سرد ہواؤں کے باوجود شمالی علاقہ ریمز کے پارک میں کئی خاتون نے بکنی اور تیراکی کا لباس پہن کر احتجاج کیا اور ریلی نکالی۔

    سیکڑوں افراد نے متاثرہ خاتون کے حق میں سوشل میڈیا پر مہم چلائی، سڑکوں پر بکنی میں ملبوس خواتین کی تصاویر پوسٹ کی۔