Tag: خاتون پولیس افسر

  • یہودیوں کیخلاف پوسٹ، برطانوی مسلم خاتون پولیس افسر نوکری سے فارغ

    یہودیوں کیخلاف پوسٹ، برطانوی مسلم خاتون پولیس افسر نوکری سے فارغ

    برطانیہ میں مسلمان خاتون پولیس افسر کو یہودیوں کو آئینہ دکھانے پر نوکری سے فارغ کردیا گیا، خاتون افسر کو 10 سال قبل کی گئی سوشل میڈیا پوسٹ کو جواز بنا کر سزا سنادی گئی۔

    غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق برطانیہ کی میٹروپولیٹن پولیس کی 29 سالہ افسر روبی بیگم کو یہودیوں اور غیر مسلموں کے بارے میں ٹوئٹس کرنے پر نوکری سے ہاتھ دھونا پڑ گیا۔

    اُن کا اپنی سوشل میڈیا پر کی گئی پوسٹ میں کہنا تھا کہ ”یہودیوں جہنم تمہارا انتظار کر رہی ہے۔”

    اس کے علاوہ خاتون پولیس افسر پر یہ بھی الزام تھا کہ انہوں نے اپنے سوشل اکاؤنٹ پر 2013 سے 2019 کے درمیان ایسی 25 ہزار سے زائد پوسٹس کیں، جس سے یہودی آگ بگولہ ہوگئے۔

    2020 میں روبی بیگم کو اس وقت پہچان ملی جب ان کی تصویر لاک ڈاؤن مخالف مظاہرین کا سامنا کرتے ہوئے وائرل ہوگئی تھی، تاہم 2021ء میں ان کی پرانی متنازعہ ٹوئٹس دوبارہ وائرل ہوگئیں۔

    اسرائیلی فضائیہ کا لبنان کے رفیق حریری اسپتال پر حملہ، 13 شہید

    برطانوی میڈیا کا کہنا ہے کہ خاتون افسر کے بیانات کوپینل نے ”نفرت انگیز اور متعصبانہ” قرار دیا اور کہا کہ ان کے اقدامات پولیس افسران کے معیار کے مطابق نہیں اترتے۔ واضح رہے کہ خاتون افسر روبی بیگم نے 2016 میں فل ٹائم پولیس جوائن کی تھی۔

  • سوشل میڈیا پر خاتون پولیس افسر شہر بانو نقوی کی بہادری کے چرچے

    سوشل میڈیا پر خاتون پولیس افسر شہر بانو نقوی کی بہادری کے چرچے

    لاہور : سوشل میڈیا پر خاتون پولیس افسر شہر بانو نقوی کی بہادری کے چرچے ہورہے ہیں، شہر بانو نقوی نے اچھرہ میں عربی خطاطی والا لباس پہنی خاتون کو مشتعل ہجوم سے بچایا۔

    تفصیلات کے مطابق پنجاب پولیس کی بہادر افسر شہر بانو نقوی نے لاہور کے علاقے اچھرہ میں مشتعل ہجوم میں گھری خاتون کو بچا لیا۔

    پولیس نے بتایا ہجوم نے عربی خطاطی والا لباس پہنی خاتون کو گھیر رکھا تھا، مشتعل ہجوم نے خاتون پر تشدد کی کوشش کی، جس پر خاتون نے ہجوم سے بچنے کیلئے دکان میں پناہ لی۔

    حکام کا کہنا تھا کہ بہادر خاتون پولیس افسر ہجوم کے سامنے ڈٹ گئیں اور متاثرہ خاتون کو بچالیا، جس کے بعد سوشل میڈیا پر خاتون پولیس افسر شہر بانو نقوی کی بہادری کے چرچے ہورہے ہیں۔

    آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے شہر بانو نقوی کو قائد اعظم پولیس میڈل دینے کا اعلان کردیا اور کہا قائداعظم پولیس میڈل کیلئے سفارشات حکومت پاکستان کوبھجوائی جائیں گی۔

    اچھرہ لاہور میں خاتون کو ہراساں کرنے پر نگراں وزیراعظم کے معاون خصوصی طاہراشرفی نے بیان میں کہا کہ خاتون کوہراساں کرنے والوں کومعافی مانگنی چاہیے، خاتون کےلباس پر لکھے گئے الفاظ عربی میں ہیں،لباس پرلکھےالفاظ عرب ملکوں میں مرداورخواتین استعمال کرتے ہیں۔

    طاہراشرفی کا کہنا تھا کہ اچھرہ میں خاتون کےساتھ پیش آنے والا واقعہ جہالت پرمبنی ہے،خاتون ڈی ایس پی کوشاباش دیتا ہوں جس نے خاتون کوہجوم سےبچایا، جاہلوں کی باتوں پرعمل کیاتوہمارے بچے اوربچیاں باہرنہیں نکل سکیں گے۔