Tag: خاتون ڈرائیور

  • ایک اور واقعہ : خاتون ڈرائیور نے 4 راہگیروں کو کچل ڈالا

    ایک اور واقعہ : خاتون ڈرائیور نے 4 راہگیروں کو کچل ڈالا

    لاہور: نواب ٹاؤن میں خاتون ڈرائیور نے چار افراد کو کچل ڈالا، چاروں زخمی تشویشناک حالت میں اسپتال میں زیرعلاج ہے۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقے نواب ٹاؤن میں تیزرفتار گاڑی نے چار راہ گیروں کو روند ڈالا، حادثے کے زخمی چاروں افرادتشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

    عینی شاہدین نے بتایا کہ حادثہ تیزرفتار کار بےقابو ہونے کے باعث پیش آیا تاہم پولیس نے کار سوار خاتون کو حراست میں لے کر کارروائی شروع کردی ہے۔

    یاد رہے اگست میں کراچی میں خاتون ڈرائیور کی گاڑی کی ٹکر سے 2 افراد جاں بحق جبکہ 5 افراد زخمی ہوگئے تھے۔

    پولیس کے مطابق مقدمہ متوفی عارف کے بھائی کی مدعیت میں بہادر آباد تھانے میں درج کیا گیا۔

    پولیس کے مطابق حادثے میں خاتون ڈرائیور بھی زخمی ہے، ملزمہ کو سر پر چوٹ لگی تھی، پولیس کا کہنا تھا کہ ٹریفک حادثے میں باپ بیٹی جاں بحق اور 5 افراد زخمی ہوئے, 4 افراد معمولی زخمی ہوئے تاہم بعد ازاں متوفی عارف کے بھائی کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

  • سعودی عرب: خاتون ڈرائیور گاڑی سمیت دکان میں جا گھسی

    سعودی عرب: خاتون ڈرائیور گاڑی سمیت دکان میں جا گھسی

    ریاض: سعودی خواتین کو گاڑی چلانے کی اجازت ملنے کے بعد ایک اور حادثہ پیش آیا جہاں خاتون ملبوسات کی دکان میں تیز رفتار گاڑی سمیت گھس گئیں۔

    عرب میڈیا کے مطابق مذکورہ واقعہ سعودی عرب کے شہر ہفوف کی النجاع شاہراہ پر پیش آیا جہاں فٹ پاتھ پر بنی کپڑوں کی دکان میں خاتون تیز رفتار گاڑی نہ سنبھال سکیں اور سیدھا دکان کے اندر گھس گئیں۔

    حادثے کے نتیجے میں دکان کے دو ملازم زخمی ہوئے جبکہ وہاں موجود سامان کو بھی شدید نقصان پہنچا، ایکسیڈنٹ کے وقت خاتون ڈرائیور کے ساتھ ان کا شوہر بھی موجود تھا جو برابر کی نشست پر بیٹھا تھا۔

    اس ضمن میں حادثے کی ویڈیو سامنے آئی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ خاتون گھبراہٹ اور جلد بازی کے چکر میں گاڑی قابو نہ کرسکیں اور وہ 12 میٹر تک دکان میں جاگھسی۔

    حادثے میں زخمی ہونے والے دونوں ملازم کو کنگ فہد اسپتال منتقل کیا گیا جہاں انہیں طبی امداد دی جارہی ہے، ڈاکٹرز کے مطابق دونوں افراد کے ہاتھ اور سر پر چوٹیں آئی ہیں۔

    حادثے میں خاتون ڈرائیور اور ان کے شوہر محفوظ رہے تاہم ان کی گاڑی اور دکان کو نقصان پہنچا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں

  • خاتون ڈرائیوربے قابو ہوگئی، تیز رفتاری پر ایک گھنٹے میں انیس چالان

    خاتون ڈرائیوربے قابو ہوگئی، تیز رفتاری پر ایک گھنٹے میں انیس چالان

    دبئی : خاتون ڈرائیور نے محض اپنا موڈ خراب ہونے پر ٹریفک قوانین کی دھجیاں اڑا دیں، ایک گھنٹے میں انیس چالان کرالیے، پولیس نے انتہائی تیر رفتاری کے جرم میں گرفتار کرکے پوچھ گچھ کے بعد چھوڑدیا۔

    تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات کے سیاحتی اور تجارتی مرکز دبئی میں یورپی ملک سے تعلق رکھنے والی خاتون ڈرائیور نے ایک گھنٹے میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں کے تمام سابقہ ریکارڈ ہی توڑ ڈالے۔

    عرب ذرائع ابلاغ کے مطابق بار بار ٹریفک قانون کی خلاف ورزی کی مرتکب غیرملکی خاتون ڈرائیور کو پولیس نے حراست میں لیا تو اس نے کہا کہ وہ نفسیاتی دباؤ کا شکار ہے اور اس کا موڈ بھی خراب ہے۔

    دبئی ٹریفک پولیس کے ڈائریکٹر بریگیڈیئرسیف مہیر المزروعی نے میڈیا کو بتایا کہ خاتون کو ٹریفک قانون کی خلاف ورزی پر چالان مرکزی شاہراہ الشیخ زاید پر 220 سے 240 کلو میٹر کی رفتار سے گاڑی چلانے پر کیے گئے ہیں۔

    حکام کا کہنا ہے کہ ٹریفک قانون کی بار بار خلاف ورزی کرنے والی خاتون کو حراست میں لیا گیا تھا اسے پوچھ گچھ کے بعد چھوڑ دیا گیا ہے۔

    خاتون کا کہنا تھا کہ اس کا موڈ خراب تھا اور وہ اپنا نفسیاتی معائنہ کرانے اسپتال جانا چاہتی تھی۔عرب میڈیا کے مطابق ایک گھنٹے میں 19 بار ٹریفک قانون کی خلاف ورزی پر چالان کا یہ منفرد واقعہ ہے۔ یہ اس لیے بھی دلچسپ ہے کہ اس خلاف ورزی کی مرتکب ایک خاتون ہوئی ہے۔