Tag: خاتون کا قتل

  • شوہر اور سسرالیوں نے گھریلوجھگڑے پر خاتون کو زہر پلا کر قتل کردیا

    شوہر اور سسرالیوں نے گھریلوجھگڑے پر خاتون کو زہر پلا کر قتل کردیا

    فیصل آباد: شوہر اور سسرالیوں نے گھریلوجھگڑے پر خاتون کو زہر پلا کر قتل کردیا، پولیس نے مقتولہ کے شوہر کو گرفتار کرلیا۔

    پولیس نے بتایا کہ ڈی ٹائپ کالونی میں بیوی کو زہر دیکر قتل کرنے والے شخص کو گرفتار کرلیا گیا ہے، ملزم کی شناخت فہیم کے نام سے ہوئی ہے، فہیم اور اس کے گھر والوں نے گھریلو جھگڑے پر خاتون کو زہر دیا۔

    متاثرہ خاتون 22 جولائی کو اسپتال میں دوران علاج دم توڑگئی تھی، مقدمے میں مقتولہ کا شوہر فہیم، دیور نعیم، نند رخسانہ بطور ملزمان نامزد ہیں۔

    پولیس نے کیس کے حوالے سے مزید بتایا کہ قتل ہونے والی خاتون نے شوہر کو نند رخسانہ کی غیراخلاقی حرکات سے آگاہ کیا تھا۔

    کچھ مہینوں قبل پنجاب کے شہر دنیاپور میں زہریلا اسپرے پینے سے خاتون جاں بحق ہوگئی تھی، دنیاپور چک 291 ڈبلیو بی میں خاتون کے والد نے بیٹی کی موت کا الزام شوہر اور سسر پر لگایا تھا۔

    والد کا کہنا تھا کہ میری بیٹی کو اس کے شوہر اور سسر نے زبردستی زہریلا اسپرے پلایا ہے، تاہم خاتون کی لاش کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

    پولیس کا کہنا تھا کہ پوسٹ مارٹم کے بعد لاش ورثا کے حوالےکردی جائے گئی، تھانہ صدر پولیس نے ورثا کی درخواست پر تحقیقات شروع کردی ہیں۔

    https://urdu.arynews.tv/death-by-drinking-poisoned-tea-post-mortem-report-of-woman-nazia-bibi/

  • خاتون کا قتل ڈاکوؤں کے ہاتھوں نہیں ہوا، تفتیش میں ہوشربا انکشاف

    خاتون کا قتل ڈاکوؤں کے ہاتھوں نہیں ہوا، تفتیش میں ہوشربا انکشاف

    کراچی : سائٹ سپر ہائی وے پر مبینہ ڈکیتی کے دوران ڈاکوؤں کی فائرنگ سے جاں بحق ہونے والی حاملہ خاتون کا قتل نیا رخ اختیار کرگیا۔

    پولیس کے مطابق سائٹ سپر ہائی وے فقیرا گوٹھ پریشان چوک کے قریب موٹر سائیکل پر سوار میاں بیوی پر دو مسلح افراد نے دوران ڈکیتی فائرنگ کی جس کے نتیجے میں خاتون جاں بحق ہوگئی تھی۔

    اس حوالے سے پولیس تحقیقات کے دوران اصل معاملے تک پہنچ گئی اور ملزم شوہر کو حراست میں لے کر تفتیش کا آغاز کردیا۔

    شرقی پولیس حکام کا کہنا ہے کہ سپرہائی وے فقیرا گوٹھ میں 25 سالہ صائمہ زوجہ عرفان کے قتل کا واقعہ ڈکیتی مزاحمت کا نہیں تھا، مقتولہ کے شوہر کی جانب سے بتائی گئی جائے وقوعہ درست نہیں نکلی۔

    شرقی پولیس نے بتایا کہ قتل گھر کے اندر ہوا تھا جسے ڈکیتی مزاحمت کا رنگ دینے کی کوشش کی گئی، اسلحہ برآمد کرکے مقتولہ کے شوہر کو تفتیش کیلئے تحویل میں لے لیا گیا ہے۔

    مزید پڑھیں : ڈکیتی میں مزاحمت پر حاملہ خاتون قتل، شوہر کا بیان 

    واضح رہے کہ وقوعہ کے بعد مقتولہ خاتون کے شوہر عرفان نے اپنے بیان میں کہا کہ میری اہلیہ صائمہ حاملہ تھی جسے اسپتال لے کر جا رہا تھا، ایک موٹر سائیکل پر 2 ملزمان آئے اور لوٹ مار کرنے لگے، ملزمان نے میرا موبائل فون چھین لیا تھا اور صائمہ کا پرس چھین رہے تھے۔‘‘

    عرفان نے بتایا تھا کہ اہلیہ صائمہ نے پرس چھیننے والے ایک ڈاکو کو دھکا دیا تو وہ گرگیا تھا جس پر ڈاکو نے صائمہ پر فائرنگ کردی تھی۔

    پولیس کو دیے گئے اس بیان کے بعد تفتیش میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ خاتون کا قتل ڈاکوؤں کی فائرنگ سے نہیں ہوا کیونکہ مقتولہ کا شوہر جاے وقوعہ کی نشاندہی نہ کرسکا جسے تحویل میں لے لیا گیا ہے۔

    علاوہ ازیں کراچی کے علاقے ایف بی ایریا بلاک 21 میں ایک فلیٹ سے خاتون کی 10 روزہ پرانی لاش برآمد ہوئی ہے، خاتون کی شناخت 65 سالہ نزہت فاطمہ زوجہ عبد الباری کے نام سے ہوئی ہے۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون فلیٹ میں تنہا رہائش پذیر تھی، لاش کے پوسٹ مارٹم کے بعد ہی موت کی وجہ اور مزید تفصیلات سامنے آسکیں گی۔

  • 1979 میں خاتون کو قتل کرنیوالے شخص کو ڈی این اے کی مدد سے گرفتار کرلیاگیا

    1979 میں خاتون کو قتل کرنیوالے شخص کو ڈی این اے کی مدد سے گرفتار کرلیاگیا

    ڈی این اے شواہد کی بنیاد پر 1979 کے قتل کیس کا معاملہ سلجھاتے ہوئے شمالی کیرولینا میں پولیس نے 82 سالہ شخص کو گرفتار کرلیا۔

    آرلنگٹن میں ورجینیا سے تعلق رکھنے والی کیتھرین ڈونوہو 3 مارچ 1979 کو میری لینڈ میں اپنے گھر میں مردہ پائی گئی تھیں، پولیس کے جاسوسوں کو اس کیس میں شبہ تھا کہ خاتون کو عصمت دری کے بعد قتل کیا گیا اور اس کی تفتیش کافی عرصے سے جاری تھی۔

    تاہم عرصے سے اس قتل کیس میں کسی مشتبہ کی شناخت نہیں ہو سکی لیکن دہائیں بعد اس کیس میں نیا موڑ آیا، 2024 میں، پرنس جارج پولیس ڈیپارٹمنٹ کے کولڈ کیس یونٹ نے کیس کا دوبارہ جائزہ لیا اور نئے تجزیے کے لیے فرانزک ثبوت جمع کیے۔

    جائے وقوعہ سے شواہد اکھٹے کرکے اسے فرانزک لیبارٹری بھیجا گیا، وہاں سے ملنے والے ڈی این اے پروفائل کا استعمال ممکنہ رشتہ داروں سے رابطہ کرنے کے لیے کیا گیا تھا

    اس دوران تفتیش کاروں کو ایک مشتبہ شخص تک پہنچے جس کی شناخت پولیس نے 82 سالہ راجر زوڈاس براؤن کے نام سے کی۔

    پرنس جارج کاؤنٹی کے پولیس چیف ملک عزیز نے نیوز کانفرنس میں کہا کہ براؤن کو گزشتہ ہفتے شمالی کیرولائنا میں ان کے گھر سے گرفتار کیا گیا۔

    عزیز نے کہا کہ براؤن کو شمالی کیرولائنا میں اس وقت تک حراست میں رکھاجائے گا جب تک کہ اس کی حوالگی نہیں ہو جاتی، ملزم پر فرسٹ ڈگری قتل، عصمت دری اور متعلقہ الزامات عائد کیے گئے ہیں۔

  • کراچی : فائرنگ سے خاتون جاں بحق، اہل خانہ کے بیانات میں تضاد

    کراچی : فائرنگ سے خاتون جاں بحق، اہل خانہ کے بیانات میں تضاد

    کراچی میں گھریلو خاتون گولی لگنے سے جاں بحق اور ایک بچی زخمی ہوگئی، مقتولہ کے اہل خانہ کے بیانات مسلسل تبدیل ہورہے ہیں۔

    اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق کراچی کے علاقے گلستان جوہر بلاک11میں فائرنگ سے خاتون کے جاں بحق اور ایک بچی کے زخمی ہونے کا واقعہ پیش آیا ہے۔

    اس حوالے سے پولیس حکام کا کہنا ہے کہ مذکورہ خاتون کو شدید زخمی حالت میں پہلے پرائیویٹ اسپتال اور پھر جناح اسپتال لایا گیا جو بعد ازاں دوران علاج جاں بحق ہوگئی، مقتولہ خاتون کے اہل خانہ مسلسل بیانات بدل رہے ہیں۔

    پولیس کے مطابق پہلے اہلخانہ کی جانب سے پولیس کو دیئے گئے بیان میں کہا گیا کہ گھر میں فائرنگ ہوئی پھر بعد میں بتایا کہ گلی میں فائرنگ ہوئی، فائرنگ کرنے والے افراد کو نہیں دیکھا۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ معاملہ مشکوک لگتا ہے، مقتولہ کی لاش کی اطلاع اسپتال سے ملی، معاملے کی باریک بینی سے تحقیقات کررہے ہیں، بہت جلد اصل ملزمان تک پہنچ جائیں گے۔

    علاوہ ازیں ایک اور واقعے میں کراچی کے علاقے گڈاپ سٹی میں جھگڑے کے دوران کلہاڑی کے وار سے ایک شخص قتل ہوگیا،جس کی لاش قانونی کارروائی کے لیے اسپتال منتقل کردی گئی ہے، واقعے کی مزید تفتیش کی جارہی ہے۔

    اس کے علاوہ کراچی میں مختلف ٹریفک حادثات میں 4افراد جاں بحق ہوگئے، نیٹی جیٹی پل پر تیز رفتار کار کی ٹکر سے 2 موٹرسائیکل سوار جان سے چلے گئے۔

    گھگر پھاٹک کے قریب ٹرک کی ٹکر سے رکشہ تباہ ہوگیا، حادثے میں ایک شخص کے جاں بحق ہونے کی اطلاعات ہیں۔

     

  • کراچی : گھر میں ڈکیتی  کے دوران خاتون کو بے دردی سے قتل کردیا  گیا

    کراچی : گھر میں ڈکیتی کے دوران خاتون کو بے دردی سے قتل کردیا گیا

    کراچی : اورنگی ٹاؤن میں گھرمیں ڈکیتی کی واردات کے دوران خاتون کو بے دردی سےقتل کردیا گیا اور 35 لاکھ روپے لوٹ کر فرار ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں گھر میں ڈکیتی کی واردات ہوئی ، واردات میں ڈاکوؤں نے مزاحمت پر65 سالہ خاتون کشور کو قتل کردیا۔

    پولیس نے کہا کہ ڈاکوگھرمیں گھسے اور35 لاکھ روپے لوٹ کر فرار ہوئے، مقتولہ نے35لاکھ روپےکی ایمبرائیڈری کی مشین فروخت کی تھی، گھر سے رقم سمیت قیمتی سامان غائب ہے، مقتولہ کو مخبری کی بنا پر ہونے والی واردات کے دوران قتل کیا۔

    مقتولہ کے گھر کے باہر نصب سی سی ٹی وی کیمرے کی فوٹیج منظرعام پر آگئی ہے ، سی سی ٹی وی فوٹیج میں مقتولہ کے گھر سے مبینہ ملزم کو نکلتے دیکھا جاسکتا ہے تاہم پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ملزم کی تلاش شروع کردی ہے۔

    اورنگی ٹاؤن سیکٹر 13 ایف میں قتل ہونے والی خاتون کے شوہر نظام الدین نے اے آر وائی کو بتایا کہ واقعہ تقریباً 8 بجے پیش آیا، کشور گھر میں اکیلی تھی، میں ایمبرائڈری کا کام کرتا ہوں اور اپنی ایک مشین فروخت کی تھی۔

    شوہر کا کہنا تھا کہ گھر میں مشین کی رقم موجودتھی، ملزم نے کسی اوزار کی مدد سے دروازہ کھولنے کی کوشش کی، دروازے کی آہٹ پر کشور سمجھی کوئی گھر کا فرد آیا ہے اس نے دروازہ کھول دیا۔

    مقتولہ کے شوہر نے کاہ کہ ملزم نے صرف مشین کی رکھی ہوئی رقم 30 لاکھ روپے لوٹی اور جاتے ہوئے کشور پر چھریوں کے وار کئے، مقتولہ کو پیٹ اور گردن پر چھریاں ماری گئی۔

    نظام الدین کا کہنا تھا کہ ہماری 3 بیٹیاں ہیں، 2 شادی شدہ اور ایک ساتھ رہتی ہے، تیسری بیٹی ڈاکٹر ہے اس کے کلینک کے لئے پیسے رکھے تھے۔

  • کچرا کنڈی سے خاتون کی سر کٹی بوری بند لاش برآمد

    کچرا کنڈی سے خاتون کی سر کٹی بوری بند لاش برآمد

    کراچی: شہر قائد کے علاقے سرجانی ٹاؤن میں کچرا کنڈی سے نا معلوم خاتون کی سر کٹی لاش بوری میں بند برآمد ہوئی۔

    تفصیلات کے مطابق سرجانی ٹاؤن سیون بی میدان سے بوری میں بند خاتون کی سر کٹی لاش برآمد ہوئی ہے، پولیس کا کہنا ہے کہ مقتولہ کو کسی اور مقام پر قتل کرنے کے بعد لاش مذکورہ مقام پر پھینکی گئی۔

    ریسکیو کا کہنا تھا کہ خاتون کو گلا کاٹ کر قتل کیا گیا ہے، پولیس نے لاش تحویل میں لے کر شناخت کے لیے اسپتال منتقل کر دی ہے، پولیس نے بتایا کہ خاتون کا سر کاٹ کر لاش بوری میں بند کر کے پھینکی گئی، قتل کسی اور جگہ کیا گیا ہے، مزید تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

    تازہ ترین:  کچرا چننے والے چور کو شہری نے پکڑ کر کھمبے سے باندھ دیا

    پولیس کا کہنا ہے کہ لاش کا سر نہیں ملا ہے، لاش 12 تیرہ گھنٹے پرانی لگ رہی ہے جو سردی کی وجہ سے اکڑ گئی ہے، پولیس ٹیم جائے وقوع پر روانہ کی جا چکی ہے جو مزید شواہد اکٹھے کر رہی ہے، خاتون کی شناخت کے لیے فنگر پرنٹ حاصل کیے جائیں گے اور نادرہ سے شناختی کارڈ ڈیٹا لیا جائے گا، جب کہ واقعے کی تمام زاویوں سے تحقیقات بھی کی جا رہی ہیں۔

    خیال رہے کہ آج کراچی کے علاقے عالمگیر روڈ پر ایک کچرا چننے والے چور کو شہری نے پکڑ کر کھمبے سے باندھ دیا، تشدد کے بعد پولیس کے حوالے کر دیا۔ پولیس کے مطابق چور نے گاڑی کا پچھلا شیشہ توڑ کر اے سی پینل اور ٹی وی نکال لیا تھا۔