Tag: خاتون کوہ پیما

  • ناروے کی خاتون کوہ پیما کرسٹن ہاریلا نے ریکارڈ قائم کردیا

    ناروے کی خاتون کوہ پیما کرسٹن ہاریلا نے ریکارڈ قائم کردیا

    اسکردو: ناروے کی خاتون کوہ پیما کرسٹن  ہاریلا نے 14 چوٹیوں کو 92 روز میں سر کرکے ریکارڈ قائم کردیا۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق خاتون کوہ پیما کرسٹن  ہاریلا پیما نے 8 ہزار میٹر بلند 14 چوٹیوں کو 92 روز میں سر کر لیا جس کے بعد وہ تیز ترین کلائمبنگ کرنے والی پہلی خاتون کلائمبر  بن گئی۔

    اس سے قبل یہ ریکارڈ نیپالی کوہ پیما نرمل پرجا کے پاس تھا،  نیپالی کوہ پیما نے 8 ہزار میٹر 14 چوٹیوں کو 187 دنوں میں سر کیا تھا۔

    پاکستانی خاتون کوہ پیما نے ماؤنٹ ایورسٹ سر کرلی

    ناروے کی خاتون کوہ پیما کرسٹن  ہاریلا نے 28 اپریل سے مہم جوئی شروع کی تھی۔

  • کے 2 سر کرنے والی سعودی عرب کی پہلی خاتون کوہ پیما

    کے 2 سر کرنے والی سعودی عرب کی پہلی خاتون کوہ پیما

    ریاض: سعودی عرب کی نیلی عطار دنیا کی دوسری بلند ترین چوٹی کے 2 سر کرنے والی پہلی سعودی خاتون کوہ پیما بن گئی ہیں، کے 2 سر کرنے کی حالیہ مہم میں 2 پاکستانی خواتین بھی شامل ہیں۔

    سعودی ویب سائٹ کے مطابق سعودی عرب میں پیدا ہونے والی لبنانی خاتون کوہ پیما نیلی عطار نے کے ٹو سر کرنے کا اعزاز حاصل کر لیا ہے، نیلی عطار کے ٹو سر کرنے والی پہلی عرب خاتون بن گئی ہیں۔

    الپائن کلب نے تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ جمعہ کو خاتون کوہ پیما نیلی عطار کے ٹو سر کرنے والی پہلی عرب خاتون کوہ پیما بن گئی ہیں۔

    جمعے کے روز 2 پاکستانی خواتین کوہ پیماؤں ثمینہ بیگ اور نائلہ کیانی نے کے ٹو سر کیا تھا، الپائن کلب کے مطابق ثمینہ بیگ کے ٹو سر کرنے والی پہلی خاتون کوہ پیما ہیں۔ ان کے علاوہ ایرانی، تائیوان اور انڈورا کی خواتین کوہ پیماؤں نے کے ٹو سر کرنے کا اعزاز حاصل کیا۔

    الپائن کلب کے کرار حیدری کا کہنا ہے کہ پاکستانی اور غیر ملکی خواتین کی جانب سے کے ٹو سر کرنے کی کامیاب مہم جوئی خوش آئند ہے۔ اس سے پاکستان میں کوہ پیمائی کو مزید فروغ ملے گا جبکہ مقامی سطح پر بھی کوہ پیمائی کو فروغ دینے میں مدد ملے گی۔

    کچھ عرصہ قبل نیلی عطار نے ایک انٹرویو میں کے ٹو سر کرنے کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ کی ان کی ہمیشہ سے یہ خواہش تھی کہ وہ پاکستان جا کر کے ٹو سر کریں۔

    نیلی عطار 17 جون سے پاکستان کے دورے پر ہیں جس میں وہ کے ٹو سر کرنے کے علاوہ دیگر علاقوں کا بھی سفر کریں گی۔