Tag: خاتون کو تھپڑ

  • بائیک رائیڈر نے خاتون کو تھپڑ مار کرزمین پر گرادیا، ویڈیو سامنے آگئی

    بائیک رائیڈر نے خاتون کو تھپڑ مار کرزمین پر گرادیا، ویڈیو سامنے آگئی

    بنگلورو میں ریپیڈو بائیک ٹیکسی رائیڈر کی جانب سے مبینہ طور پر ایک خاتون پر حملہ کرنے اور اسے تھپڑ مارنے کی ویڈیو سامنے آگئی ہے۔

    بائیک رائیڈر کی طرف سے خاتون کو تھپڑ مار کرگرادیا گیا تھا، اس ویڈیو کے سامنے آنے کے چند گھنٹوں بعد ہی بھارتی سوشل میڈیا صارفین میں غم و غصہ پھیل گیا، ایک مصروف سڑک پر پیش آنے والا یہ چونکا دینے والا واقعہ کیمرے میں قید ہو گیا اور سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا۔

    وائرل ویڈیو میں خاتون کو تھپڑ مارنے کے بعد زمین پر گرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے، تاہم ریپیڈو بائیک رائیڈر کو واضح طور پر ویڈیو میں نہیں دیکھا جا سکتا۔

    خاتون ایک جیولری اسٹور میں سیلز ایسوسی ایٹ کے طور پر کام کرتی ہے، وہ مبینہ طور پر بائیک رائیڈ ایپ کے ذریعے اپنی جاب پر جارہی تھی، اس دوران ڈرائیور کی لاپروائی سے ڈرائیونگ اور بار بار سگنل کی خلاف ورزیوں سے وہ ڈرائیور سے ناراض ہو گئی۔

    بات پہلےل زبانی تکرار کے طور پر شروع ہوئی تھی، بعدازاں مبینہ طور پر بائیک رائیڈر نے خاتون کو پوری طاقت سے تھپڑ مارا کہ وہ زمین پر گر گئی۔

    پولیس حکام نے میڈیا کو بتایا کہ خاتون نے بائیک سوار سے تو تکار کے بعد کرایہ ادا کرنے یا ہیلمٹ واپس کرنے سے انکار کر دیا جس سے کشیدگی مزید بڑھ گئی۔

    تاہم اب انڈیا ٹوڈے نے واقعے کی ایک خصوصی فوٹیج کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا ہے کہ شاید خاتون نے ڈرائیور کو پہلے تھپڑ مارا تھا جس کے بعد ڈرائیور نے بھی اس پر حملہ کیا۔

  • سینیگال پارلیمنٹ میں اپوزیشن رکن نے خاتون کو تھپڑ مار دیا، ویڈیو وائرل

    سینیگال پارلیمنٹ میں اپوزیشن رکن نے خاتون کو تھپڑ مار دیا، ویڈیو وائرل

    ڈاکر: سینیگال پارلیمنٹ میں ایک اپوزیشن رکن نے خاتون رکن کو تھپڑ مار دیا، اس واقعے کی ویڈیو وائرل ہو گئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی ہے، جس میں سینیگال کی پارلیمنٹ کو ایک حکمراں جماعت سے تعلق رکھنے والی خاتون رکن کو تھپڑ پڑنے کے بعد اکھاڑہ بنتے دیکھا جا سکتا ہے۔

    جمعرات کو سینیگال کی پارلیمنٹ میں اس وقت جھگڑا ہوا جب حزب اختلاف کے رکن پارلیمنٹ مساتا سامب نے بجٹ پیش کرنے کے دوران حکمراں جماعت کی ایمی ندائے گنیبی کو تھپڑ مار دیا۔

    تھپڑ کے بعد خاتون رکن شدید طور پر مشتعل ہو گئیں اور انھوں نے کرسی اٹھا کر مرد رکن پر جوابی حملہ کر دیا، تاہم ایک اور رکن نے انھیں کک مار کر گرایا اور حملہ ناکام بنا دیا، دیگر اراکین نے جمع ہو کر خاتون کو روک لیا۔

    جھگڑے کے بعد حکومتی خاتون رکن کو اٹھا کر باہر لے جایا گیا، اپوزیشن رکن پارلیمنٹ کا کہنا تھا کہ خاتون رکن اسمبلی نے مذہبی رہنما کو تنقید کا نشانہ بنایا، جس پر وہ مشتعل ہو گئے اور تھپڑ مار دیا۔

    واضح رہے کہ سینیگال میں جولائی میں ہونے والے قانون سازی کے انتخابات کے بعد سے جہاں حکمران جماعت اپنی سادہ اکثریت سے محروم ہو گئی تھی، حکمران اور حزب اختلاف کے سیاست دانوں کے درمیان کشیدگی پائی جاتی ہے۔