Tag: خاتون کو جلا دیا

  • ٹرین میں سوئی ہوئی خاتون کو زندہ جلا دیا گیا

    ٹرین میں سوئی ہوئی خاتون کو زندہ جلا دیا گیا

    امریکی کی ریاست نیویارک میں انتہائی افسوسناک واقع پیش آیا، ملزم نے سب وے ٹرین میں سوئی ہوئی خاتون کو جلا کر مار ڈالا۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق مذکورہ خاتون بروکلین کے کونی آئی لینڈ اسٹیشن میں ایک سب وے ٹرین سفر کے دوران سو رہی تھی۔

    ٹرین میں موجود ایک شخص نے سوئی ہوئی خاتون کے کپڑوں کو لائٹر سے آگ لگا دی، آگ نے خاتون کو پوری طرح سے لپیٹ میں لے لیا، جس کے سبب خاتون موقع پر ہی جان کی بازی ہار گئی۔

    رپورٹس کے مطابق نیویارک پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو سب وے میں سفر کرتے ہوئے گرفتار کر لیا جبکہ حملے کا سبب جاننے کے لئے تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔

    اس سے قبل روس میں ایک مسافر ٹرین اور مال بردار ٹرین کے درمیان خوفناک تصادم کے نتیجے میں 2 افراد لقمہ اجل بن گئے۔

    رپورٹ کے مطابق روس میں سینٹ پیٹرزبرگ جانے والی مسافر ٹرین کی مرمانسک میں مال بردار ٹرین سے ٹکرہو گئی۔

    ٹرینوں میں تصادم کے نتیجے میں 2 مسافر جاں بحق اور متعدد مسافر زخمی ہو گئے ہیں، حادثے کی وجہ سے کچھ ڈبے پٹری سے اتر گئے ہیں۔

    رپورٹس کے مطابق ٹرین میں کل 326 مسافر سوار موجود تھے، ڈرائیور کو گرفتار کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔

  • کبیروالا میں ایک سال قبل اغوا ہونے والی شادی شدہ خاتون کو زندہ جلا دیا گیا

    کبیروالا میں ایک سال قبل اغوا ہونے والی شادی شدہ خاتون کو زندہ جلا دیا گیا

    کبیروالا: پنجاب کے ضلع خانیوال کے علاقے کبیر والا سے ایک سال قبل اغوا ہونے والی خاتون کو زندہ جلا دیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق ضلع خانیوال میں کبیروالا کے علاقے گوپال پور سے مبینہ طور پر اغوا ہونے والی شادی شدہ خاتون حمیرا کو احمد پور سیال میں زندہ جلا دیا گیا۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق شادی شدہ خاتون حمیرا کو ایک سال قبل پنجاب کے ضلع خانیوال میں کبیر والا کے علاقے گوپال پور سے اغوا کیا گیا تھا، گزشتہ روز خاتون کو ضلع جھنگ کے علاقے احمد پور سیال میں اغواکاروں نے پیٹرول چھڑک کر آگ لگا دی۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ حمیرا نامی خاتون کے اغوا اور زندہ جلائے جانے کے واقعے کا مقدمہ مبینہ اغوا کاروں کے خلاف درج کر لیا گیا ہے۔

    یہ بھی پڑھیں:  اوکاڑہ: 70 سالہ خاتون پر بہیمانہ تشدد، ملزمان ویڈیو بھی بناتے رہے

    اطلاعات کے مطابق آگ لگنے کی وجہ سے حمیرا بری طرح جھلس کر جاں بحق ہو گئی تھی جس کے بعد حمیرا بی بی کو دفنایا جا رہا تھا تاہم پولیس احمد پور سیال نے اطلاع ملنے پر کارروائی کرتے ہوئے تدفین رکوا دی۔

    یاد رہے گزشتہ روز صوبہ پنجاب کے شہر ضلع اوکاڑہ کے ایک نواحی گاؤں میں 70 سال کی خاتون، ان کی بیٹی اور پوتے پر بہیمانہ تشدد کی ویڈیو وائرل ہو گئی تھی، شقی القلب ملزمان کو معمر خاتون پر بھی بہیمانہ تشدد سے کوئی چیز نہ روک سکی، بد بخت ملزمان تشدد کی ویڈیو بھی بناتے رہے۔