Tag: خاتون کو قتل کردیا

  • پرپوزل کیوں ٹھکرایا؟ شادی شدہ شخص نے خاتون کو قتل کردیا

    پرپوزل کیوں ٹھکرایا؟ شادی شدہ شخص نے خاتون کو قتل کردیا

    بھارت کی ریاست کرناٹک میں ایک دلخراش واقعہ پیش آیا، شادی شدہ شخص نے پرپوزل ٹھکرانے پر خاتون کو کار سمیت جھیل میں دھکیل دیا جس کے نتیجے میں خاتون جان کی بازی ہار گئی۔

    بھارتی میڈیا کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ واقعہ گزشتہ روز رونما ہوا، ڈوب کر ہلاک ہونے والی خاتون کی شناخت 32 سالہ شویتا کے نام سے ہوئی ہے جبکہ ملزم روی کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق تحقیقات سے معلوم ہوا ہے کہ شویتا اور روی کئی سال قبل ایک ہی دفتر میں ملازمت کے دوران ملے تھے، شویتا نے اپنے شوہر سے علیحدگی اختیار کر رکھی تھی اور اپنے والدین کے ساتھ زندگی بسر کررہی تھی۔

    شادی شدہ شخص گزشتہ چند ماہ سے شویتا پر پرپوزل قبول کرنے کے لیے دباؤ ڈال رہا تھا اور اسے یقین دلا رہا تھا کہ وہ شویتا کے ہاں کہنے پر اپنی بیوی کو چھوڑ دے گا تاہم شویتا نے روی کے رشتے کی پیشکش مسترد کردی تھی۔

    کرناٹک پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون کے انکار پر مشتعل ہو کر روی نے شویتا کو اپنی کار میں بٹھایا اور گاڑی کو سیدھا چندانہلی جھیل میں لے جا کر ڈبو دیا۔

    پانی سے بھرے گڑھے میں ڈوب کر 4 بچے جان سے گئے

    رپورٹس کے مطابق ملزم تیر کر جھیل سے باہر نکل آیا جبکہ کار ڈوب گئی اور شویتا زندگی کی بازی ہار گئی۔

    دوسری جانب ملزم نے پولیس کو اپنے بیان میں کہا ہے کہ کار حادثاتی طور پر جھیل میں جا گری اور وہ بمشکل ہی اپنی جان بچا سکا، اسے افسوس ہے کہ وہ شویتا کو ریسکیو نہ کرسکا۔پولیس نے مقدمہ درج کرکے مزید تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔

  • شادی سے انکار پر نوجوان نے خاتون کو قتل کردیا

    شادی سے انکار پر نوجوان نے خاتون کو قتل کردیا

    پاکپتن: شادی سے انکار کرنا جرم بن گیا، نوجوان نے فائرنگ کرکے خاتون کو قتل کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکپتن پولیس کا کہنا ہے کہ شادی سے انکار پر نوجوان نے فائرنگ کرکے خاتون کو قتل کردیا، مقتولہ نے ملزم سے دوسری شادی کرنے سے انکار کیا تھا۔

    پولیس کے مطابق ملزم نے خاتون کو گھر میں گھس کر قتل کیا اور فرار ہوگیا، ملزم کی تلاش کے لئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

    اس سے قبل لاہور میں بیوی کو قتل کر کے لاش کو بے دردی سے جلانے کے بعد فرار ہونے والے قاتل شوہر کو پولیس نے 125 گھنٹے بعد گرفتار کر لیا۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق لاہور شہر میں نذیر نامی ملزم نے گزشتہ روز اپنی بیوی نجمہ کو قتل کرنے کے بعد اس کی لاش جلا دی تھی اور خود گھر سے فرار ہو گیا تھا۔

    ڈی آئی جی آپریشنز لاہور نے ملزم کی گرفتاری کے لیے ایس پی سٹی کی سربراہی میں ٹیم تشکیل دی تھی جس نے ایف آئی آر میں نامزد مقتولہ کے شوہر نذیر اور اس کی دوسری بیوی کو گجرات سے گرفتار کر لیا۔

    پولیس کے مطابق نذیر کی 20 سال قبل مقتولہ نجمہ سے شادی ہوئی تھی اور اس اہلیہ سے ملزم کے دو بیٹے ہیں۔ تاہم نذیر نے تین سال قبل دوسری شادی کر لی تھی اور دوسری بیوی کے ساتھ کرائے کے گھر میں رہ رہا تھا۔

    کراچی میں 25 لاکھ کی ڈکیتی اور سیکیورٹی گارڈ کے قتل کا مرکزی ملزم مارا گیا

    پولیس کا کہنا ہے کہ گھریلو ناچاقی پر ملزم نے پہلی بیوی کو قتل کیا اور لاش جلانے کے بعد گھر سے فرار ہو گیا تھا۔