Tag: خاتون کی خودکشی

  • پشاور : شادی شدہ خاتون کی خودکشی کا ڈراپ سین ، قتل میں کون ملوث نکلا؟

    پشاور : شادی شدہ خاتون کی خودکشی کا ڈراپ سین ، قتل میں کون ملوث نکلا؟

    پشاور: شادی شدہ خاتون کی خودکشی کیس کا ڈراپ سین ہوگیا، قتل کے واقعے میں شوہر اور سسر براہ راست ملوث نکلے۔

    تفصیلات کے مطابق پشاور کے علاقے خزانہ میں شادی شدہ خاتون کی جانب سے مبینہ خودکشی نے پولیس کو چکرا کررکھ دیا، بناؤ سنگھار کرنے کے بعد گلے میں پھندا کیوں ڈالا معمہ حل ہوگیا۔

    خاتون کے قتل کے واقعے میں کوئی اور نہین بلکہ شوہر اور سسر براہ راست ملوث نکلے، 14 نومبر کی شام پولیس کو اطلاع ملی کہ زوجہ نور محمد نے گلے میں پھندا ڈال کر خود کشی کر لی ہے۔

    پولیس کی تفتیشی ٹیم نے جب جائے وقوعہ اور لائش کا معائنہ کیا تو پولیس بھی چکرا کر رہ گئی کہ خودکشی کرنے والی خاتون نے خودکشی سے پہلے خود کو تیار کیا اور خوب میک کر کے خودکشی کر لی۔

    مبینہ خودکشی کرنے والی خاتون کے گلے پر لگے زخم کے نشانات نے پولیس انوسٹیگیشن کے لیے معمہ حل کر دیا اور مقتولہ خاتون کے شوہر و سسر کو حراست میں لے لیا۔

    ملزم شوہر کے مطابق اس کو اپنی بیوی پر مسلسل شک تھا جس کی بنا پر اس نے والد سے مل کر اپنی بیوی کے گلے میں رسی ڈال کر قتل کردیا۔

    Remarks: پشاورمیں شادی شدہ خاتون کی خودکشی کاڈراپ سین واقع میں شوہراورسسر براہ راست ملوث نکلے،پولیس شوہراپنی بیوی پرشک کرتاتھا،والد کےساتھ مل کرقتل کیا،پولی

  • بلیک میلنگ سے تنگ خاتون کی خودکشی، 4 ملزمان 2 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کےحوالے

    بلیک میلنگ سے تنگ خاتون کی خودکشی، 4 ملزمان 2 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کےحوالے

    کراچی : جوڈیشل مجسٹریٹ وسطی کی عدالت نے خاتون کے بلیک میلنگ سےتنگ آکرخودکشی کرنے کے معاملے میں ملوث 4 ملزمان کو 2روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالےکردیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں جوڈیشل مجسٹریٹ وسطی کی عدالت میں خاتون کے بلیک میلنگ سےتنگ آکرخودکشی کرنے کے معاملے پر سماعت ہوئی، پولیس نے وقاص سمیت 3ملزمان کوعدالت میں پیش کیا۔

    تفتیشی افسر نے بتایا کہ 3ملزمان مفرورہیں، گرفتاری کیلئےچھاپےمارےجارہےہیں، خاتون نےدوست کوروتےہوئےمیسجزکیے،ملزمان کے نام بھی بتائے۔

    پولیس کے مطابق خاتون نے اپنے آڈیو پیغام میں کہا کہ مجھےہراساں اوربلیک میل کیاجارہاہے،محلےکےبہت سےلڑکےہیں جومجھےہراساں کررہے ہیں، مجھےبہت تنگ کرکےرکھ دیااب توحدہوگئی ہے۔

    آڈیو پیغام میں کہا گیا کہ وقاص نےمجھے4مہینےسےتنگ کرناشروع کردیاتھا، وہ مجھےڈرارہاتھا،دھمکارہاتھا اورہراساں کررہاتھا، میں جاب کیلئے نکلتی تھی تووہ میراراستہ روکتاتھا، کہتا تھا تم نے میری بات نہیں سنی تو میں کچھ بھی کر سکتا ہوں، وہ بچوں کو نقصان پہنچانے کا کہتا تھا میں ڈرتی تھی۔

    خاتون کا کہنا تھا کہ وقاص نےزبردستی مجھ سےنکاح کیامجھےنہیں پتہ وہ اصلی ہےیانقلی، نکاح نامہ اس کے پاس ہے، اس نےکہاشوہرہوں تمہاراخیال رکھوں گا، اس نےمیری وڈیوبنائی اورپھروڈیووائرل کردی اور اپنےدوستوں،محلے کے تین چار لڑکوں کو ویڈیودکھائی۔

    اتنابڑادھوکہ فریب،خاتون آڈیومیسیج کرتےہوئے روئےچلی جارہی ہے ، میں کیاکوئی استعمال کی چیزتھی جومیرےساتھ اس طرح سے کیا گیا، جس کے بعد عدالت نے ملزمان کو2روزہ جسمانی ریمانڈپرپولیس کےحوالےکردیا۔

    یاد رہے کراچی کے علاقے شادمان ٹاون میں خاتون کی بلیک میلنگ سے تنگ آکر خودکشی کرلی تھی، بعد ازاں خاتون کی خودکشی کے واقعے کا مقدمہ شارع نورجہاں تھانے میں درج کرلیا گیا۔مقدمہ متوفیہ کے بھائی کی مدعیت میں چھ لڑکوں کیخلاف درج کیا گیا تھا۔