Tag: خاتون کی شناخت

  • گلستان جوہر میں ڈمپر سے کچل جانے والی خاتون کی شناخت ہوگئی

    گلستان جوہر میں ڈمپر سے کچل جانے والی خاتون کی شناخت ہوگئی

    کراچی: گلستان جوہر میں ڈمپر کی زد میں آکر جاں بحق ہونے والی خاتون کی شناخت ہوگئی۔

    گزشتہ دوپہر کراچی کے علاقے گلستان جوہر میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں ایک اسکوٹی پر سوار خاتون بارش کے پانی میں سلپ ہوگئیں اور اس دوران پیچھے سے آنے والے ڈمپر نے خاتون کو کچل دیا جس سے وہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگئیں تھی۔

    تاہم اب پولیس کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ جاں بحق خاتون کی شناخت 23 سالہ سارہ کے نام سے ہوئی، خاتون اسکوٹی پر نہیں بکہ موٹر سائیکل پر سوار تھی۔

    کراچی میں اسکوٹی چلانے والی خاتون جاں بحق

    پولیس کا کہنا ہے کہ ڈمپر کا ڈرائیور ملزم فرار ہے، اب تک مقدمہ درج نہیں کیا گیا، سارہ کے تایا نے کہا کہ ہم نے قانونی کارروائی نہ کرنے کا ارادہ کیا ہے، ہم سے ڈمپر مالک نے رابطہ کیا ہے، معاف کرنے کا ارادہ ہے اس لیے مقدمہ درج نہیں کروایا جائے گا۔

    دوسری جانب عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ سارا اقبال کی موٹر سائیکل ممکنہ طور پر سلپ ہوئی، سارا اقبال ڈمپر کے پچھلے ٹائروں کی زد میں آکر جاں بحق ہوئی۔

  • کراچی : فلیٹ سے ملنے والی لاش کس خاتون کی ہے؟ پولیس نے معمہ حل کرلیا

    کراچی : فلیٹ سے ملنے والی لاش کس خاتون کی ہے؟ پولیس نے معمہ حل کرلیا

    کراچی : گزشتہ روز فلیٹ سے ملنے والی خاتون کی لاش کی شناخت ہوگئی، پولیس نے کہا شبہ ہے کوئی خاتون کی جان پہچان کا شخص ہے جس نے قتل کیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے آرام باغ تھانے کی حدود سے خاتون کی لاش ملنے کے واقعے میں پولیس نے بتایا کہ خاتون کی لاش گزشتہ روز فلیٹ سے ملی،2 روز قبل قتل کیا گیا، خاتون کی شناخت 60سالہ صابرہ کے نام سے ہوئی۔

    پولیس کا کہنا تھا کہ دروازے کےباہر تالا لگا ہوا تھافون نہ اٹھانے پر بھائی گھر پہنچا، خاتون بیوہ ہیں گھر میں اکیلی رہتی تھیں۔

    حکام نے کہا کہ خاتون کے منہ پر شاپر چڑھا ہوا تھا گھر کا سامان بھکرا ہواتھا، شبہ ہے کوئی خاتون کی جان پہچان کاشخص ہے جس نےقتل کیا۔

    خاتون کو قتل کرنے کے بعد گھر میں لوٹ مار کی گئی، تحقیقات جاری ہیں،کرائم سین یونٹ نےشواہد جمع کر لئے، جلد ملزمان کو گرفتار کر لیا جائے گا۔

  • جی ایچ کیو پر حملے میں ملوث  ایک اور خاتون کی  شناخت ہوگئی

    جی ایچ کیو پر حملے میں ملوث ایک اور خاتون کی شناخت ہوگئی

    راولپنڈی : جی ایچ کیو پر حملے کی تحقیقات میں ایک اور خاتون کی شناخت ہوگئی ، خاتون کوابتدائی تحقیقات کے بعد عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق 9 مئی کو جی ایچ کیو حملے کی تحقیقات میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے، جی ایچ کیو حملے میں ایک اور خاتون کی شناخت ہوگئی ، خاتون کی جیو فینسنگ سے ہوئی۔

    ذرائع نے کہا ہے کہ خاتون کوابتدائی تحقیقات کے بعد عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

    خیال رہے 9 مئی کو جی ایچ کیو اور دیگر تنصیبات پر حملے میں ملوث سرپشندوں کی شناخت کا سلسلہ جاری ہے، دو روز قبل 9 مئی کو جی ایچ کیو راولپنڈی پر حملہ کرنے والے ایک شرپسند کی شناخت ہوئی تھی۔

    شر پسند کا نام راجہ ماجد حسین دھنیال تھا جو کہ پی ٹی آئی شمالی پنجاب کا سینئر نائب صدر رہا ہے، رپورٹ کے مطابق راجہ ماجد حسین دھنیال پی ٹی آئی مرکزی سیکریٹری لیگل افیئرز جیسے اہم عہدوں پر فائز رہا ہے، راجہ ماجد حسین دھنیال جی ایچ کیو پر حملے سے قبل مظاہرین کو اکساتا رہا۔

    اس سے قبل بھی پولیس کی جانب سے جی ایچ کیو پر حملے میں ملوث15 شرپسندوں کی موبائل فوٹیج سے شناخت کی گئی تھی ، ذرائع کا کہنا تھا کہ آرمی ایکٹ کی دفعات شامل کر کے تحقیقات پولیس اور حساس اداروں کےسپردہوں گی۔