Tag: خاتون کی قبر کشائی

  • بلوچستان میں جوڑے کے قتل کا  واقعہ، جوڈیشل مجسٹریٹ کا خاتون کی قبر کشائی  کا حکم

    بلوچستان میں جوڑے کے قتل کا واقعہ، جوڈیشل مجسٹریٹ کا خاتون کی قبر کشائی کا حکم

    کوئٹہ : جوڈیشل مجسٹریٹ نے بلوچستان غیرت کے نام پر شادی شدہ جوڑے کے قتل کے واقعے میں خاتون کی قبر کشائی کا حکم دے دیا۔

    تفصیلات کے مطابق جوڈیشل مجسٹریٹ نے بلوچستان میں جوڑے کے قتل کے واقعے میں پولیس کی درخواست پر مقتول خاتون کی قبرکشائی کا حکم دے دیا۔

    جس کے بعد قبر کشائی کیلئے ٹیم ڈیگاری پہنچ گئی اور جوڈیشل مجسٹریٹ کی موجودگی میں قبر کشائی کا عمل شروع کردیا گیا۔

    میڈیکل لیگل ٹیم میں پولیس سرجن اور دیگر عملہ شامل ہے، قبرکشائی کے موقع پرسیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔

    تفتیشی ذرائع کا کہنا ہے قبرکشائی کے بعد مقتولہ کا پوسٹ مارٹم ہوگا۔

    مزید پڑھیں : بلوچستان میں پسند کی شادی کرنے والے جوڑے کے قتل کا مقدمہ درج، اہم انکشافات

    یاد رہے گذشتہ روز بلوچستان میں پسند کی شادی کرنے والے جوڑے کو قتل کرنے کا واقعہ سامنے آیا تھا، فائرنگ کے دردناک مناظر کی ویڈیو سوشل میڈیا پروائرل ہوئی۔

    بتایا جاتا ہے میاں بیوی ڈیڑھ سال سے روپوش تھے، دونوں کو دعوت کے بہانے بلایا گیا، جرگے میں فیصلہ سنایا گیا اور پھر کھلے میدان میں لے جا کر گولیاں چلا دی گئیں۔

    وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی نے ایکس پر بتایا مقتولین کی شناخت ہوگئی ہے اور قاتل کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

    بعد ازاں بلوچستان میں میاں بیوی کے بہیمانہ قتل میں ملوث 11 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا تھا، گرفتار شدگان میں ساتکزئی قبیلے کا سربراہ بھی شامل ہے