Tag: خاتون کی لاش

  • کراچی : گھر کے ٹینک سے خاتون کی لاش ملنے کا معمہ 22 روز بعد حل

    کراچی : گھر کے ٹینک سے خاتون کی لاش ملنے کا معمہ 22 روز بعد حل

    کراچی : گھر کے ٹینک سے خاتون کی لاش ملنے کا معمہ 22 روز بعد حل ہوگیا، اندھےقتل میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق ملیرسٹی انویسٹی گیشن پولیس نے خاتون کے اندھےقتل کامعمہ حل کرلیا، بھورانی ٹاؤن میں 17اپریل کو گھرکےٹینک سےخاتون کی لاش ملی تھی۔

    ایس ایس پی لبنیٰ ٹوانہ نے بتایا کہ اندھےقتل میں ملوث ملزم امین کوگرفتارکرلیا ہے، دوران تفتیش ملزم نےخاتون کےقتل کا بھی اعتراف کیا۔

    ایس ایس پی انویسٹی گیشن کا کہنا تھا کہ ملزم نےخاتون کوبلیک میل کرنےکیساتھ پیسوں کاتقاضہ بھی کیاتھا، شوہر کے مطابق مقتولہ نے رقم کے تقاضےسے متعلق اسےآگاہ کیاتھا۔

    مقتولہ کےطبی معائنےمیں زیادتی کےشواہدبھی ملےتھے تاہم ملزم کو عدالت میں پیش کرکےمزیدریمانڈحاصل کیا جائے گا۔

  • کراچی میں رہائشی عمارت سے خاتون کی لاش برآمد

    کراچی میں رہائشی عمارت سے خاتون کی لاش برآمد

    کراچی میں ایم اے جناح روڈ کی رہائشی عمارت سے خاتون کی لاش برآمد ہوئی ہے جبکہ بیٹی کو نیم بے ہوشی کی حالت میں جناح اسپتال منتقل کردیا گیا۔

    پولیس کے مطابق ماں بیٹی جناح اپارٹمنٹ کی ساتویں منزل میں رہتے تھے، متوفیہ خاتون کا شناخت نرگس کے نام سے ہوئی، جو اپنی بیٹی کے ساتھ اٹھ سال سے فلیٹ میں رہ رہی تھی۔

    علاقہ مکینوں کے مطابق بچی کا ذہنی توازن درست نہیں ہے، خاتون چند روز قبل انتقال کر گئی لیکن اس کی بیٹی کسی کو نہ بتا سکی، فلیٹ سے تعفن اٹھنے پر علاقہ مکین جب داخل ہوئے تو اس کی موت کا علم ہوا۔

    پولیس کے مطابق خاتون کے فلیٹ میں کباڑ اور کچرا بھرا ہوا ہے، خاتون کی موت طبی معلوم ہوتی ہے، جس کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے جناح اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

  • کراچی : فلیٹ سے ملنے والی لاش کس خاتون کی ہے؟ پولیس نے معمہ حل کرلیا

    کراچی : فلیٹ سے ملنے والی لاش کس خاتون کی ہے؟ پولیس نے معمہ حل کرلیا

    کراچی : گزشتہ روز فلیٹ سے ملنے والی خاتون کی لاش کی شناخت ہوگئی، پولیس نے کہا شبہ ہے کوئی خاتون کی جان پہچان کا شخص ہے جس نے قتل کیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے آرام باغ تھانے کی حدود سے خاتون کی لاش ملنے کے واقعے میں پولیس نے بتایا کہ خاتون کی لاش گزشتہ روز فلیٹ سے ملی،2 روز قبل قتل کیا گیا، خاتون کی شناخت 60سالہ صابرہ کے نام سے ہوئی۔

    پولیس کا کہنا تھا کہ دروازے کےباہر تالا لگا ہوا تھافون نہ اٹھانے پر بھائی گھر پہنچا، خاتون بیوہ ہیں گھر میں اکیلی رہتی تھیں۔

    حکام نے کہا کہ خاتون کے منہ پر شاپر چڑھا ہوا تھا گھر کا سامان بھکرا ہواتھا، شبہ ہے کوئی خاتون کی جان پہچان کاشخص ہے جس نےقتل کیا۔

    خاتون کو قتل کرنے کے بعد گھر میں لوٹ مار کی گئی، تحقیقات جاری ہیں،کرائم سین یونٹ نےشواہد جمع کر لئے، جلد ملزمان کو گرفتار کر لیا جائے گا۔

  • کراچی :  قبرستان سے خاتون کی گولیاں لگی لاش برآمد

    کراچی : قبرستان سے خاتون کی گولیاں لگی لاش برآمد

    کراچی : قصبہ کالونی قبرستان سے خاتون کی گولیاں لگی لاش برآمد ہوئی ، پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ غیرت کے نام پر قتل کا ہے، مقتولہ کو داماد اور شوہر نے فائرنگ کرکے قتل کیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے قصبہ کالونی قبرستان سے خاتون کی گولیاں لگی لاش ملی ہے، پولیس نے بتایا کہ مقتولہ کی شناخت پینتیس سالہ نصیب تاج زوجہ عبدالرحمان کے نام سے ہوئی ہے۔

    پولیس حکام کا کہنا تھا کہ واقعہ غیرت کے نام پر قتل کا ہے، مقتولہ کو اس کے داماد ابرار اور شوہر نے فائرنگ کرکے قتل کیا۔

    حکام کے مطابق مقتولہ کو اس کا داماد گھر سے باہر لے کر گیا اور قبرستان میں ملزم عبدالرحمان نے فائرنگ کرکے اپنی بیوی کو قتل کیا، واردات کے بعد ملزمان فرار ہوگئے ہیں ، جن کی تلاش جاری ہے۔

  • ڈرم میں خاتون کی لاش، پولیس کو اہم ملزم کی گرفتاری میں کامیابی مل گئی

    ڈرم میں خاتون کی لاش، پولیس کو اہم ملزم کی گرفتاری میں کامیابی مل گئی

    کراچی: پولیس نے ڈیفنس فیز 7 کے ایک پلاٹ میں نوجوان خاتون کی لاش کو ڈرم میں پھینکنے والے ایک شخص کو گرفتار کرلیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ڈی آئی جی ساؤتھ سید اسد رضا نے بتایا کہ مقتولہ کی شناخت وزیر مائی عرف حسینہ کے نام سے ہوئی جو ڈی ایچ اے میں گھریلو ملازمہ کے طور پر کام کرتی تھی۔

    ڈی آئی جی ساؤتھ نے بتایا کہ مقتولہ شادی شدہ ہے جس کا تعلق بہاولپور سے تھا مقتولہ مبینہ طور پر قیوم آباد میں صہیب اور حضرت اللہ کے ساتھ رہتی تھی۔

    ڈیفنس فیز 7 میں ڈرم سے خاتون کی 4 روز پرانی لاش بر آمد

    ڈی آئی جی اسد رضا نے کہا کہ واقعے میں ملوث ملزم عادل کو گرفتار کرلیا گیا ہے، ملزم عادل کا ابتدائی بیان ریکارڈ کر لیا گیا ہے۔

    ملزم عادل نے بتایا کہ میں اور حضرت اللہ جب گھر پہنچے تو حسینہ کا قتل ہو چکا تھا، حسینہ کی لاش ڈرم میں پڑی ہوئی تھی، ہم نے ڈرم بند کر کے لاش کو خالی پلاٹ میں پھینکا۔

    ملزم نے بتایا کہ حسینہ کا قتل صہیب نے کیا ہے، صہیب گھر پر آیا اور دیکھا حسینہ کسی اور سے بات کررہی ہے، صہیب نے غصے میں آکر حسینہ کا قتل کیا۔

    ڈی آئی جی ساؤتھ کا کہنا تھا کہ مقتولہ کا شوہر بہاولپور میں رہتا ہے، رابطہ ہوگیا ہے، مقتولہ کے شوہر کو مقدمہ درج کرانے کے لیے کراچی بلایا ہے اگر  ورثا مقدمہ درج نہیں کراتے تو سرکارکی مدعیت میں مقدمہ درج ہوگا۔

    ڈی آئی جی  ساؤتھ کا کہنا ہے  کہ ملزم صہیب اور حضرت اللہ کی گرفتاری کے لیے اقدامات کئے جارہے ہیں، اطلاعات کے مطابق ملزم حضرت اللہ جھنڈولہ فرار ہوگیا ہے جبکہ ملزم عادل نے مقتولہ کی لاش کو ٹھکانے لگانے میں سہولت کاری کی تھی۔

  • کراچی: سپر ہائی وے سے ملنے والی خاتون کی لاش کی میڈیکل رپورٹ میں اہم انکشاف

    کراچی: سپر ہائی وے سے ملنے والی خاتون کی لاش کی میڈیکل رپورٹ میں اہم انکشاف

    کراچی: سپر ہائی وے سے ملنے والی خاتون کی لاش کی میڈیکل رپورٹ پولیس کو موصول ہوگئی ہے جس میں اہم انکشاف ہوا۔

    پولیس کے مطابق کراچی کے علاقے سپر ہائی وے سے ملنے والی خاتون کی عمر 30 سے 32 سال ہے لاش مختلف ٹکڑوں میں ہے، خاتون کی تاحال شناخت نہیں ہوسکی لیکن میڈیکل رپورٹ میں بتایا گیا کہ خاتون کو بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ تشدد سے دونوں بازو اور ریڑھ  کی ہڈی کو شدید نقصان پہنچا ہے، پولیس نے کیمیکل ایگزامینیشن  اور ڈی این اے کے نمونے حاصل کر لیے ہیں۔

    پولیس کا مزید کہنا ہے کہ ڈی این اے رپورٹ کے بعد خاتون کی شناخت میں مدد مل سکےگی۔

  • کراچی: گھر میں پانی کی ٹنکی سے خاتون کی لاش برآمد

    کراچی: گھر میں پانی کی ٹنکی سے خاتون کی لاش برآمد

    کراچی : شہر قائد میں ایک گھر میں پانی کی ٹینکی سے عورت کی لاش برآمد ہوئی ، خاتون ذہنی مریضہ تھی اور 4 روز قبل لاپتہ ہوئی تھی۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے گولیمار کشمیر چوک کے قریب گھر کی ٹنکی سے خاتون کی لاش بر آمد ہوئی۔

    پولیس حکام نے بتایا کہ خاتون کی شناخت نورین نوید کے نام سے ہوئی ہے، جو ذہنی مریضہ اور چار روز قبل لاپتہ ہوئی تھی۔

    حکام کا کہنا تھا کہ خاتون کی لاش اس کے گھر سے متصل ماموں کے گھر کے ٹینک سے ملی ہے، تعفن اٹھنے پر گھر والوں نے ٹینک میں دیکھا تو لاش موجود تھی۔

    پولیس کا کہنا تھا کہ واقعے کی ہر پہلو سے تحقیقات کر رہے ہیں۔