Tag: خاتون کے قتل

  • خاتون کے قتل کو خودکشی کا رنگ دینے کی کوشش ناکام بنادی گئی

    خاتون کے قتل کو خودکشی کا رنگ دینے کی کوشش ناکام بنادی گئی

    بٹگرام(15 اگست 2025): خیبر پختونخوا کے ضلع میں خاتون کے قتل کو خودکشی کا رنگ دینے کی کوشش ناکام بنادی گئی جبکہ خاوند کو گرفتار کرلیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخوا کے ضلع بٹگرام میں تھانہ شملائی کی حدود ملزمان مقتولہ کی تدفین کر رہے تھے، پولیس موقع پر پہنچ گئی اور لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے اسپتال منتقل کردیا۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ شملائی کے دور افتادہ گاؤں ولاڑ گٹ میں پیش آیا ہے، مقتولہ 3 بچوں کی ماں تھی جبکہ خاوند کو گرفتار کرلیا گیا ہے اور دوسرے ملزم کی تلاش جاری ہے۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق خاتون کو بہیمانہ تشددکے بعد قتل کیا گیا، مقتولہ کے والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

    https://urdu.arynews.tv/rawalpindi-daughter-in-law-dies-due-to-violence14-august-2025/

    دوسری جانب آج ہی راولپنڈی تھانہ دھمیال کے علاقہ میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے جہاں مبینہ طور پر سسرالیوں کے تشدد سے بہو جان کی بازی ہار گئی۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ سسرالیوں نے بہو پر تشدد سے ہلاکت کے معاملے کو دبانے کی کوشش کی، مقتولہ کی لاش تابوت میں بند کر کے والدین کو جنازے کے وقت اطلاع دی۔

    تابوت بند لاش دیکھ کر والدین کو شک ہوا تو میت کو غسل دینے پر اصرار کیا، تابوت کھلنے پر متوفیہ کے جسم پر زخموں کے نشانات پائے گئے۔

    والد غلام اختر نے پولیس کو بیان دیا کہ میری بیٹی کو تشدد کر کے قتل کیا گیا ہے جس کے بعد دھمیال پولیس نے لاش پوسٹمارٹم کے لیے اسپتال منتقل کر دی۔

  • بلوچستان میں غیرت کے نام پر خاتون کے قتل پر مذمتی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع

    بلوچستان میں غیرت کے نام پر خاتون کے قتل پر مذمتی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع

    لاہور : مسلم لیگ (ن) کی رکن حنا پرویز بٹ نے بلوچستان میں غیرت کے نام پر خاتون کے قتل پر مذمتی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کرادی۔

    تفصیلات کے مطابق بلوچستان میں غیرت کے نام پر خاتون کے قتل پر مذمتی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کرادی گئی۔

    قرارداد مسلم لیگ (ن) کی رکن حنا پرویز بٹ کی جانب سے جمع کرائی گئی، جس میں کہا ہے کہ یہ ایوان غیرت کےنام پر نہتی خاتون کےقتل کی شدید مذمت کرتا ہے۔

    قرارداد کے متن میں کہنا تھا کہ یہ ایوان جرگے کی آڑ میں قتل کئےگئےافراد کے اہلخانہ سے اظہار ہمدردی کرتا ہے اور حکومت بلوچستان سے مطالبہ کرتا ہے ملزمان کو فوری گرفتار کیا جائے۔

    قرارداد کے مطابق یہ ایوان ایسے واقعات کو پاکستان کی عالمی ساکھ کے لیے نقصان دہ سمجھتا ہے اور مطالبہ کرتا ہے غیرت کے نام پر قتل کیخلاف مؤثر قانون سازی کی جائے۔

    مزید پڑھیں : بلوچستان میں پسند کی شادی کرنے والے جوڑے کے قتل کا مقدمہ درج، اہم انکشافات

    یاد رہے بلوچستان میں پسند کی شادی کرنے والے جوڑے کو قتل کرنے کا واقعہ سامنے آیا تھا، فائرنگ کے دردناک مناظر کی ویڈیو سوشل میڈیا پروائرل ہوئی تھی۔

    بتایا جاتا ہے میاں بیوی ڈیڑھ سال سے روپوش تھے، دونوں کو دعوت کے بہانے بلایا گیا اور سردار کے فیصلے کے بعد کھلے میدان میں لے جا کر گولیاں چلا دی گئیں۔

    بعد ازاں خاتون اور مرد کے قتل کے واقعے کا مقدمہ تھانہ ہنہ اورڈک میں درج کیا گیا تھا۔

  • کراچی میں  ڈکیتی مزاحمت پر خاتون کے قتل کی تحقیقات کے لئے پولیس افسران پر مشتمل کمیٹی تشکیل

    کراچی میں ڈکیتی مزاحمت پر خاتون کے قتل کی تحقیقات کے لئے پولیس افسران پر مشتمل کمیٹی تشکیل

    کراچی : ڈکیتی مزاحمت پر خاتون کے قتل کی تحقیقات کے لئے پولیس افسران پر مشتمل کمیٹی تشکیل دے دی گئی، کمیٹی نے عینی شاہدین کے بیانات اور دیگر تفصیلات اکٹھی کرلیں۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے گلستان جوہر میں دوران ڈکیتی مزاحمت پر خاتون کے قتل کے واقعے کی تحقیقات کے لئے پولیس افسران پر مشتمل کمیٹی تشکیل دے دی گئی۔

    کمیٹی میں شارع فیصل ، گلستان جوہر اور عزیز بھٹی تھانے کے ایس ایچ اوز شامل ہیں ، کمیٹی نے جائے واردات اور ملزمان کے فرار ہونیوالے راستوں کا دورہ کیا۔

    عینی شاہدین کے بیانات اور دیگر تفصیلات اکٹھی کی گئی ، ملزمان واردات کے بعد جوہر چورنگی سےسماما شاپنگ مال کی جانب فرارہوئے ، فرار ہونے والے ملزمان ممکنہ طور پر یونیورسٹی روڈ کی جانب گئے۔

    پولیس کا کہنا تھا کہ ملزمان نےخاتون سے چھینا موبائل گلشن اقبال بلاک 7 میں بند کیا تایم ملزمان کی شناخت اور گرفتاری کے لئےکوششیں جاری ہے۔

  • خاتون  کو قتل کرنے کے بعد لاش دیگ میں ڈالنے کے واقعے کا مقدمہ درج

    خاتون کو قتل کرنے کے بعد لاش دیگ میں ڈالنے کے واقعے کا مقدمہ درج

    کراچی : گلشن اقبال بلاک 4 میں خاتون کے قتل کا مقدمہ درج کرلیا گیا ، مقتولہ کے بھائی نے بتایا کہ چولہے پر پتیلے میں بہن نیم برہنہ حالت میں مردہ پڑی تھی ، فرارہونے والے ملزم کو گرفتار کرکے قانونی کارروائی کی جائے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے گلشن اقبال بلاک 4 میں خاتون کی لاش دیگ سے ملنے کے معاملے پر مبینہ ٹاؤن تھانے میں مقتولہ کے بھائی کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا گیا۔

    مقدمہ دہشت گردی اورقتل کی دفعات کےتحت درج کیا گیا، مدعی نے ایف آئی آر میں موقف اختیار کیا کہ 22 سال قبل میری بہن نرگس کی شادی کراچی میں عاشق سے ہوئی تھی ، میری بہن کے 6بچے ہیں۔

    مقتولہ کے بھائی کا کہنا تھا کہ آج کام پرتھا کہ فون پربہن کےقتل کی اطلاع ملی، گھر پہنچا تو چولہے پر پتیلے میں بہن نیم برہنہ حالت میں مردہ پڑی تھی۔

    مقدمے میں کہا گیا کہ چولہا جل رہا تھا جسے فوری طور پر بند کیا گیا، چولہے کی دوسری جانب میری بہن کی ٹانگ کٹی پڑی تھی، عاشق حسین نے میری بہن کو گرم پانی میں ابال دیا تھا۔

    بھائی نے کہا کہ ملزم عاشق 3 بچوں عارف، مہران اور آمنہ کولیکر فرارہوگیا، فرارہونے والے ملزم کو گرفتار کرکے قانونی کارروائی کی جائے۔